(۱۰) متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 22)
A
انتظام کیا جائے ۔ اسی طرح لجنہ کے دفاتر کا بھی حضور نے اعلان فرمایا۔ جس میں
لائبریری بھی ہوگی اور عورتیں اس سے بھی فائدہ اُٹھا سکیں گی ۔
(۱۰) متفرق امور
حضرت مصلح موعود نے ۱۹۵۰ء کے جلسہ سالانہ کے دوسرے دن مؤرخہ ۲۷ / دسمبر کو
با وجود علالت اور گلا کی خرابی کے بہت سے متفرق امور کی طرف توجہ دلائی اور جماعت پر
مخالفین کی طرف سے الزامات کا ذکر کر کے بڑی تفصیل سے ان کے مؤثر جوابات دیئے ۔
سب سے پہلے نظارت دعوۃ و تبلیغ کو توجہ دلائی کہ تقریر کے لئے موضوع دیتے وقت
مناسب و موزوں آدمی کا چناؤ بھی ضروری ہے پھر حضور نے جلسہ سالانہ میں مہمانوں کی
رہائش کو آسان بنانے کے لئے ایسے مخلصین کو اپنی اپنی زمینوں پر مکان بنانے کی تحریک
فرمائی جن کی زمینیں ربوہ میں تھیں ۔ حضور نے سورۃ کہف کی تفسیر کو ہر گھر میں موجود رکھنے
کی بھی تحریک فرمائی ۔
ہماری مخالفت میں جو جماعتیں سرگرم ہیں اُن میں احرار، اسلامی جماعت اور
اسلام لیگ ہیں ۔ مجلس احرار نے ہم پر یہ الزام عائد کیا کہ ہم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے
وفادار نہیں ہیں ۔ انہوں نے پہلے ہم پر انگریزی حکومت کے باغی ہونے کا الزام لگایا پھر
کچھ سالوں کے بعد انگریزوں کا ایجنٹ ہونے اور خوشامدی ہونے کا الزام لگا دیا۔ جبکہ یہ
الزام غلط ہے۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو انگریزوں نے قائم کیا تھا تو چاہیے تھا کہ
وہ آپ کو ایسی باتیں سیکھاتے جو اُن کی تائید کرنے والی ہو تیں لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ آپ
نے تو بڑے بڑے پادریوں سے ٹکر لی آپ نے اُن کے خدا کو مار ڈالا ۔ پھر دوسری طرف
اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو انگریزوں نے ہی کھڑا کیا تھا تو پھر پادری صاحبان جو
واقعہ عیسائیت کے ایجنٹ ہیں وہ ان کے دوست ہوتے جبکہ عملاً ایسا نہیں ۔ پادری
صاحبان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کھل کر مخالفت کی جس میں پادری رلیا رام بھی
تھا۔ جس کے ہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب شائع ہوتی تھیں ۔ اس کے باوجود
۹
اُس نے موقع پا کر آپ پر مسودہ میں کاغذ رکھنے کا مقدمہ کر دیا۔ حضور نے اس ضمن میں
ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے مقدمہ کا بھی تفصیل سے ذکر فرمایا ۔ حضور نے اپنے اس
خطاب میں جماعت احمد یہ پر ہونے والے جن الزامات کو گنوایا ان میں سے ایک سردار
آفتاب احمد خان جنرل سیکر سیکرٹری مسلم کشمیر کا نفرنس کا الزام تھا کہ کشمیر میں احمدیوں نے ملک
سے غداری کی ہے اور کشمیر کے محاز پر احمدیوں نے غداری کے طور پر فرقان فورس بھیجی ۔
۔
حضور نے فرمایا کہ اگر ہم واقعہ غدار ہیں تو ہمیں دو سال تک محاذ پر کیوں بٹھائے رکھا ۔
اگر ہم غدار ہیں تو کیوں قوم نے ہمیں گولیوں کا مستحق نہ بنا دیا۔
حضور نے فوج کے کمانڈر انچیف کے فرقان فورس کے حق میں تعریفی بیان کو بھی
تفصیل سے بیان فرمایا ۔
حضور نے احرار کے اس الزام کو بھی بیان فرما کر اس کا تسلی بخش جواب دیا کہ
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے باؤنڈری کمیشن کے موقع پر ملک سے غداری کی حضور
نے اس حوالے سے اپنی ساری بحث کو سمیٹتے ہوئے خلاصہ فرمایا :-
ود
خلاصہ یہ ہے کہ احمدیوں کا الگ میمورنڈم پیش کرنا احرار کی اس شرارت کو ختم
کرنے کے لئے تھا کہ احمدی مسلمان نہیں کیونکہ اگر اس کا جواب احمد یہ میمورنڈم میں
دوسرے مسلمانوں کی حمایت کر کے نہ دیا جاتا تو گورداسپور میں مسلمانوں کی اکثریت کو
ہندو اور : رسکھ اعداد و شمار سے غلط ثابت کر سکتے تھے۔
حضور نے میمورنڈم کے بعض پیرا گراف اس تقریر میں پڑھ کر سنائے جس سے ثابت
کیا کہ قادیان جماعت کا عالمی اور دائمی مرکز ہے اور جماعت کے لئے ممکن نہیں کہ وہ
مرکز کو کسی اور جگہ تبدیل کرے۔ جماعت کی بہت بھاری اکثریت مغربی پنجاب پاکستان
میں موجود ہے۔ اس لئے قادیان کو پاکستان سے علیحدہ کرنا جماعت کے مستقبل کے لئے
نقصان دہ ہے اس لئے اسے پاکستان کے ساتھ ملایا جائے جبکہ احرار کہتے ہیں کہ
سر ظفر اللہ خان صاحب نے قادیان کو انڈیا کے ساتھ ملانے کے لئے کوششیں کیں جو سراسر
غلط ہے ، ۔ حضور نے اپنے مؤقف موقف کو کو جھوٹا جھوٹا ثابت ثابت کے کرنے والے کے لئے دو ہزار روپیہ انعام کا