(۲۱) سیرروحانی (۶)

انوارالعلوم (جلد 22)

K
صلى الله
دو
سورۃ العصر کی تلاوت سے فرمایا اور انسان کے خسارے میں نہ رہنے کی جو چار خصوصیات
اس سورۃ میں بیان ہوئی ہیں اُن میں سے آمَنُوا کے تحت ایمان کی نہایت لطیف تفسیر
بیان فرمائی کہ ایمان کا لفظ امن سے نکلا ہے اور ایمان کے معنی ہیں امن دینا۔ایمان کے
معنی خالی عقیدہ کے مان لینے کے نہیں ۔ ایمان تو اس چیز کو کہیں گے کہ کسی عقیدہ کو ایسامان
لینا جو امن دے دے۔ اگر اس کے ساتھ امن مل گیا تو وہ ایمان ہے ۔ ایمان کے حوالے
سے آنحضور ﷺ کی روایات حضور نے بیان فرمائیں کہ ایمان کے معنی بیان کرتے ہوئے
صلى الله رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ایمان اس عقیدہ کا نام ہے جو غیر متزلزل ہو اور متزلزل
کرنے والی چیزوں کو گنواتے ہوئے حضور نے فرمایا ۔ ۱۔ عقیدہ و نقل ۲ - عقل
۔ جذبات صحیحہ یعنی اگر فطرت کوئی بات کہتی ہو تو پہاڑوں میں رہنے والا ان پڑھ بھی
کہہ دے گا یہ بات درست ہے ۔ پس حصولِ ایمان کے جو مواقع خدا تعالیٰ نے میسر
کر رکھے ہیں ۔ ان کو بروئے کار لائیں اور اپنے عقیدوں کو نمبر وار لکھ کر نقل ، عقل اور
جذبات صحیحہ سے ان کی تائید چاہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احمدیت کے جو
اصول بیان فرمائے اُن میں سے دس موٹے موٹے اصول حضور نے بیان فرما کر ان کو
بطور عقیدہ کے گنا اور عقل اور جذباتِ صحیحہ سے ان کے تائیدی دلائل دیئے نیز ان
دس اصولوں کا غیر از جماعت کی تعلیمات سے موازنہ بھی کیا ۔ جن میں وفات مسیح ،
رائے نبوت ، الہام کا دروازہ قیامت تک کھلنے اور قرآن اور قرآن کریم کے ناسخ منسوخ وغیرہ
ہونے کا ذکر فرمایا۔
۳
(۲۱) سیر روحانی (۶)
سیر روحانی کا ایک مختصر تعارف اسی جلد کے تعارف میں ہو چکا ہے۔ جس میں ایک
خواب کی بناء پر ۱۹۳۸ء سے شروع کرنے والے ایک اہم مضمون کا تسلسل جاری رکھتے
ہوئے دیوان عام کے مقابلہ پر روحانی دیوان عام کو پیش کیا گیا تھا۔
اس لیکچر میں جو آپ نے ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء کو جلسہ سالانہ کے آخری دن دیا
اب اس

۱۸
بادشاہوں کے دیوان خاص کے مقابلہ پر روحانی دیوان خاص یعنی خدائی در بار کو پیش
کرتے ہوئے فرمایا کہ محلات میں دیوانِ عام کے علاوہ دیوانِ خاص بھی ہوتے ہیں جن
کے قیام کی چارا غراض ہوا کرتی تھیں ۔
ا۔ بادشاہ کا اپنے وزراء کو خاص موقع دینا اور اُن کی تقرریاں یا اُن کو برطرف کرنا ۔ کا کوخاص موقع دینا اور یا کو کرنا۔ نے وزراء کو
۲- بادشاہ کا اُن سے خاص امور پر مشورہ کرنا یا احکام صادر کرنا ۔
-۳- اپنی مشکلات میں اُن سے مد دلینا یا اُن کی مشکلات دور کرنے کے لئے وعدے کرنا ۔
۴۔ ان کے اچھے کام پر انعام واکرام دینا اور بُرے کاموں پر سرزنش
دنیوی در بار خاص میں وزراء یا بادشاہ کو چاہنے والوں کی قربانیوں کے باوجود
بادشاہ کا دل اپنی بیوی اور اپنی اولاد کی طرف اٹکا رہتا ہے اور ہمیشہ اُن کو نوازتا ہے کیونکہ
تخت کا وارث ہمیشہ بیٹا ہی ہوتا ہے لیکن روحانی در بار خاص میں اس اللہ کی نہ بیوی ہے نہ
اولاد ۔ جہاں توحید کے قیام اور شرک سے نفرت کی تعلیم دی گئی ہے ۔ دُنیوی بادشاہوں
میں تو لوگ عزیز رشتہ دار اس کی موت کے بھی متمنی ہو جاتے ہیں لیکن یہاں کا بادشاہ
حی و قیوم ہے ۔
پھر ڈ نیوی بادشاہوں کو خوش کرنے کے لئے درباری اس کے سامنے قصیدے پڑھتے
ہیں اور بعد میں چغلی لیکن یہاں ہر وقت ہر جگہ اس کی تعریف ہی تعریف ہے ۔
وہاں ایک انعام سے نواز کر بادشاہ ناراض ہو کر انعام کو واپس بھی لے لیتے ہیں لیکن
یہاں جو انعام پیغمبری ایک دفعہ مل جائے وہ واپس نہیں لیا جاتا۔ اس کے انعامات
غیر متبدل ہیں ۔ پھر دُنیوی در بار خاص میں درباریوں میں باہم رقابتیں پائی جاتی ہیں،
بغض اور کینے پائے جاتے ہیں مگر یہاں تمام کی عزت برابر ہوتی ہے ۔ کسی یہودی نے اگر ہے۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حضرت محمد ﷺ پر فضیلت دے دی تو خدا کا مقرر کردہ گورنر کہہ
دیتا ہے لا تُفَضِّلُونِي عَلَى يُونُسَ کہ مجھے یوسف پر فضیلت نہ دو۔ پھر کوئی جھگڑا نہیں،
کوئی تکرار نہیں ، اگر تجلیات الہیہ کے ظہور کے لئے حضرت آدم علیہ السلام کو مقرر کر دیا اُس ،
کو اُس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کر دیا تو فرشتے سوال کا جواب پا کر تسلی پاگئے اور خاموش

۱۹
صلى الله
علوه
ہو گئے ۔ کیونکہ آدم کا کام اور اور فرشتوں کا کام الگ ۔ آدم انسانی تجلّی کے ظہور کے قابل
پایا جاتا ہے جبکہ فرشتوں کی تجلیات اور ہیں ۔ کسی میں دخل اندازی نہیں ۔
قرآن کریم میں ایک اور دربار خاص کا ذکر بھی ملتا ہے جس میں حضرت محمد رسول اللہ اور در ملتا ہے
کو روحانی آدم کا درجہ دے کر گورنر مقرر کر دیا جاتا ہے حضور نے فرمایا کہ آدم ایک فرمایا
عہدہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تفویض کیا جاتا ہے اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ایسے
آدم ہیں جن سے روحانی نسل کا آغاز ہوا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس زمانہ
کے آدم ہیں ۔ ان کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ تک رسائی ہوتی ہے اور حضرت
محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں آ کر خدا تعالیٰ سے ملاپ ہوتا ہے۔ یہ روحانی دربار،
دُنیوی درباروں سے اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ دَنَا فَتَدَلی کے تحت یہ آدم خدا کی
طرف بڑھتا ہے اور خدا اس کی عزت افزائی کے لئے نیچے اُترتا ہے ۔
حضور نے نہایت گہرائی میں دنیوی دربارِ خاص کا مختلف پہلوؤں سے اس روحانی
در بار خاص سے موازنہ فرما کر اس کو اعلیٰ ، ارفع اور اکمل قرار دیا ہے اور اس دربار کے
گورنر کو ملاء اعلیٰ سے ملنے والے حکم يَأَيُّهَا الْمُدَّثِرُ قُمْ فَانْذِرُ کی غیروں کے مقابل پر
لطیف تفسیر بیان فرمائی ۔ اور ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ کے تحت اسلام میں صاف
ستھرا رہنے کی تعلیم کو حکمتوں کے ساتھ بیان فرمایا۔ تیسری غرض کے تحت ملاء اعلیٰ سے اپنے
گورنر کی حفاظت کے حوالے سے جو تدابیر بروئے کار لائی جاتی ہیں اُن کا نہ صرف ذکر
فرمایا بلکہ اس حکومت کو دائمی قرار دیا جبکہ دنیوی حکومتیں یا منصب عارضی ہوتے ہیں ۔
چوتھی اور آخری غرض دُنیاوی دیوان خاص کی یہ بیان فرمائی تھی کہ انعامات اور القابات
سے نوازا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس روحانی دربار میں گورنر کے ذریعہ درباریوں کو لازوال
القابات سے نوازتا ہے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ اور رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کے القابات
کا ذکر فرما کر صحابہ کرام کی بے مثال تاریخی قربانیوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا ہے ۔
لیکچر کے آخر میں حضور نے اس خدائی دربار خاص کے گورنر مقرر ہونے کی چار اغراض
قرآن کریم سے بیان فرمائیں ۔ تلاوت قرآن ، تعلیم الکتاب تعلیم حکمت اور تزکیۂ نفس ۔ ۔ تلاوت تعلیم تعلیم اور تزکیہ

آج 10 میں سے 10 باقی