انسانی پیدائش کی غرض

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
لد
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
بڑی مشکل یہ ہے کہ علاوہ گلے کے ماؤف ہونے کے آواز کے جو پردے ہیں وہ نزلہ کے
اثر کے نیچے اس قدر ماؤف ہو چکے ہیں کہ میری آواز صاف بھی نہیں اور ایسی طرح نہیں
نکلتی کہ میرے الفاظ اچھی طرح سمجھے جا سکتے ہوں ۔
انسانی پیدائش کی غرض قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ انسان کی پیدائش کا ذکر
کرتے ہوئے فرماتا ہے يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا
رَبِّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا
رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ
إنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ درقيبا لے یہ آیت بنی نوع انسان کی پیدائش کے واقعات کو اور
اُس کی پیدائش کی غرض کو نہایت مختصر الفاظ میں بیان کر رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي رَبِّكُمُ اے لوگو! تقویٰ کرو اپنے رب کا ۔ ناس
عربی زبان میں اسی کو کہتے ہیں جس کو اُردو یا فارسی زبان میں آدمی کہتے ہیں ۔ بد قسمتی سے
ہمارے ملک میں جہاں عورتوں میں یہ بیداری پیدا ہو گئی ہے کہ وہ اس بات کا مطالبہ کرتی
ہیں کہ ان کو بھی قومی اور دینی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے وہاں وہ ابھی تک اس بات
کو نہیں سمجھ سکیں کہ وہ بھی آدمی ہیں۔ ذرا کسی عورت سے کہو کہ تم آدمی ہو تو وہ کہے گی میں
کیوں آدمی ہونے لگی آدمی ہوتے ہیں مرد ۔ حالانکہ آدمی کے معنی ہیں آدم کی اولاد
اور جو آدمی کے معنی ہیں وہی ناس کے ہیں ۔ عربی زبان میں جب ناس کا لفظ استعمال
کرتے ہیں تو اس میں مرد بھی شامل ہوتے ہیں اور عورتیں بھی شامل ہوتی ہیں ۔ اسی طرح
اردو میں جب آدمی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو اس میں مرد بھی شامل ہوتے
ہیں اور عورتیں بھی شامل ہوتی ہیں ۔ جب ہم کہتے ہیں آدمی پر یہ فرائض عائد ہیں تو اس
کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ مردوں پر بھی یہ فرائض عائد ہیں اور عورتوں پر بھی یہ فرائض
عائد ہیں ۔ اسی طرح عربی میں جب ہم کہتے ہیں ناس کا یہ حال ہے تو اس کے معنی
یہ ہوتے ہیں کہ مردوں کا بھی یہی حال ہے اور عورتوں کا بھی یہی حال ہے ۔ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۵
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
کہو میں پناہ مانگتا ہوں ناس کے رب کی، ناس کے بادشاہ کی ، ناس کے معبود کی ۔
اب اس کے یہ معنی نہیں کہ مردوں کے رب کی ، مردوں کے بادشاہ کی اور مردوں کے معبود
کی بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ میں پناہ مانگتا ہوں مردوں اور عورتوں کے رب کی ۔ میں پناہ
مانگتا ہوں مردوں اور عورتوں کے بادشاہ کی اور میں پناہ مانگتا ہوں مردوں اور عورتوں کے
معبود کی ۔ پس ناس عربی میں اور آدمی فارسی میں اور اُردو میں ایک ہی معنی رکھتے ہیں ۔
آدمی کا لفظ عربی زبان کا ہی لفظ ہے مگر عام طور پر یہ استعمال نہیں کیا جاتا ۔ زیادہ تر نـاس
کا لفظ ہی استعمال کرتے ہیں لیکن فارسی اور اُردو میں آدمی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے ۔
غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَآيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ اے مردو اور عور تو !
تم پناہ اور ڈھال کے طور پر بنالو اپنے رب کو ۔ الَّذِي خَلَقَكُمْ وہ جس نے تم کو پیدا
کیا۔ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ایک ہی قسم کی طاقتوں کے ساتھ، ایک ہی قسم کے جذبات
کے ساتھ ۔ ایک ہی قسم کے ارادوں کے ساتھ ، ایک ہی قسم کی فکروں کے ساتھ ، ایک ہی قسم
کی اُمنگوں کے ساتھ ۔ گویا اس آیت میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ مرد وعورت جہاں تک
نفس کا تعلق ہے برابر ہیں اور ایک ہی اصل پر چل رہے ہیں ۔ جس قسم کی باتیں مرد کو غصہ
دلا سکتی ہیں ویسی ہی باتیں ایک عورت کو بھی غصہ دلا سکتی ہیں ، جس قسم کے سلوک کو ایک مرد
نا پسند کرتا ہے ویسے ہی سلوک کو ایک عورت بھی نا پسند کرتی ہے اور جس قسم کے جذبات
ایک مرد میں پائے جاتے ہیں ویسے ہی جذبات ایک عورت میں بھی پائے جاتے
ہیں ۔ پس جہاں تک نفس انسانی کا تعلق ہے وہی نفس مرد میں پایا جاتا ہے اور وہی نفس
عورت میں پایا جاتا ہے ۔ عام طور پر لوگ اس کے یہ معنی کیا کرتے ہیں کہ اے انسانو ! تم
اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تم کو ایک آدمی سے پیدا کیا مگر یہ معنی غلط ہیں ۔ نفس کے معنی
عربی زبان میں آدمی کے ہرگز نہیں ۔ نفس کے معنی جان کے ہیں سے اور جان کا لفظ
عورت کے لئے بھی بولا جاتا ہے اور مرد کے لئے بھی بولا جاتا ہے ۔ نفس کے معنی
ایک
ہیں سانس لینے والی چیز اور سانس مرد بھی لیتا ہے اور عورت بھی لیتی ہے ۔ عربی کا
لفظ ہے تنفس یعنی سانس اپنے اندر کھینچنا ہے اُردو میں بھی کہا جاتا ہے میرے تنفس میں

آج 10 میں سے 10 باقی