قرآن کریم کی امتیازی تعلیم
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
خرابی پیدا ہو گئی ہے ۔ مثلاً نزلہ کھانسی یا دمہ کی وجہ سے یا دمہ کو ضیق النفس بھی کہتے ہیں
یعنی سانس کی تنگی ۔ تو نفس کے معنی اصل میں سانس کے ہوتے ہیں لیکن پھر نفس کے معنی
سانس لینے والی چیز کے بھی بن گئے ۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا
رَبِّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ اے انسانو! مردو اور عورتو! اپنے خدا کو
اپنے لئے ڈھال بنالو اور تمام خرابیوں اور فتنوں سے بچنے کے لئے اس کی پناہ لیا
کرو جس نے تم کو ایک سانس لینے والے وجود سے یعنی ایک ہی قسم کی ہستی سے
پیدا کیا ہے۔ اب یہاں کسی مرد کا ذکر نہیں ، کسی عورت کا ذکر نہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ تمام
مرد اور تمام عورتیں ایک ہی قسم کی قوتیں اپنے اندر رکھتے ہیں کوئی علیحدہ علیحدہ چیز نہیں
ہے ۔ وخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا اور پھر اس ر پھر اس قسم کے اُس نے بہت سے جوڑے پیدا کئے
ہیں ۔ خَلَقَ منھا کے معنی ہیں ۔ اس قسم کے جوڑے پیدا کئے ہیں ۔ یعنی ایک انسانی وجود
شروع ہوا جس میں مرد بھی شامل تھا اور عورت بھی اور ان کے جذبات اور خواہش اور
اُمنگیں ایک ہی قسم کی تھیں ۔ پھر آگے ان کی نئی نسل سے جو ہزاروں ہزاروں افراد پھیلے وہ
بھی کوئی علیحدہ قسم کے نہیں تھے ۔ یہ نہیں کہ آدم کے وقت تو وہ ایک قسم کے تھے اور بعد
کی نسلوں میں فرق پڑ گیا ۔ بعد کی نسلوں میں فرق نہیں پڑا بلکہ ان کے مرد اور عورتیں
دونوں ایک ہی قسم کے جذبات ت رکھتے تھے ۔ وَ بَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً - -
پھر اللہ تعالیٰ نے ان جوڑوں میں سے مرد و عورتیں بہت سی پھیلائیں ۔ یعنی مرد اپنی ماں
اور اپنے باپ کا وارث تھا اور عورت اپنی ماں اور اپنے باپ کی وارث تھی ۔ جس طرح مرد
نے اپنے باپ کے علاوہ ماں کے جذبات کا حصہ لیا اسی طرح عورت نے اپنی ماں کے
علاوہ باپ کے جذبات کا حصہ لیا۔
قرآن کریم کی امتیازی تعلیم یہ ایک اصول بات قرآن کریم میں بیان کی گئی ہے جس میں اسلام کو باقی تمام مذاہب پر فوقیت
حاصل ہے ۔ دنیا میں کوئی مذہب ایسا نہیں جس نے یہ بیان کیا ہو کہ عورت اور مرد کے
جذبات اور احساسات اور اُمنگیں ایک ہی قسم کی ہیں ۔ یہ خیال کر لینا کہ مرد اور قسم کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۷
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
ہیں اور عورتیں اور قسم کی ہیں غلط ہے ۔ جیسے ایک عمارت میں اگر کچھ لوگ رہتے ہیں اور
اُن کے ہمسایہ میں بعض اور لوگ ٹھہرے ہوئے ہوں تو یہ نہیں کہا جاتا کہ یہ اور قسم کے
مرد ہیں اور وہ اور قسم کے مرد ہیں بلکہ باوجود الگ الگ محلوں، الگ الگ مکانوں
اور الگ الگ شہروں میں رہنے کے ہر شخص سمجھتا ہے کہ تمام لوگ ایک جیسی طاقتیں رکھتے
ہیں ۔ اسی طرح بے شک عورت اور مرد کے جسم الگ الگ ہیں مگر طاقتیں ایک جیسی ہیں
اور اُن کے جسموں کا الگ الگ ہونا ایسا ہی ہے جیسے الگ الگ مکان میں مختلف لوگ رہ
رہے ہوں ۔ اگر عورت کے جسم میں روح آجائے تو وہ کوئی الگ چیز نہیں بن جاتی بلکہ
اُس کے اندر وہی روح ہے جو مرد کے اندر ہے صرف اُس کے جسم کی بناوٹ مرد سے علیحدہ
ہے ۔ ورنہ اُس کے اندر وہی روح پائی جاتی ہے جو مردوں کے اندر پائی جاتی ہے ۔ اب
اس بات کو پھیلا کر دیکھو تو معلوم ہوگا کہ یہ ایک بہت بڑی سچائی ہے جو قرآن کریم نے
بیان کی ہے۔ تمام چیزیں جو مرد پر اثر کرتی ہیں وہی عورت پر بھی اثر کرتی ہیں ۔ مثلاً بچہ
پیدا ہوتا ہے تو یہ نہیں ہوتا کہ مرد ہنسنے لگیں اور عورت رونا شروع کر دے یا بھوک پر عورت
روٹی کھانے لگے اور مرد فاقہ شروع کر دیں ۔ یا باپ مرے تو بیٹے رونے لگ جائیں
اور بیٹیاں ہنسنے لگ جائیں ۔ ایسا کبھی نہیں ہوا بلکہ باپ کی وفات کا جواثر بیٹوں پر ہوتا ہے
وہی اثر بیٹیوں پر بھی ہوتا ہے۔ اسی طرح خاوند کی وفات پر جواثر بیوی پر ہوتا ہے ویسا ہی
اثر بیوی کی وفات کا خاوند پر ہوتا ہے۔ آخر وہ کونسی چیز ہے جو ان کو الگ کرتی ہے۔ جہاں
تک مکان کا تعلق ہے اس کا فرق کوئی فرق نہیں ۔ فرض کرو ایک شخص ایک انگریزی طرز کی
کوٹھی میں رہتا ہے اور ایک پرانے طرز کے محل میں رہتا ہے تو کیا ان دونوں میں فرق
ہوگا ؟ اس میں رہنے والے بھی مرد ہیں اور اُس میں رہنے والے بھی مرد ہیں ۔ اسی طرح
جسم ایک مکان ہے خواہ جسم مرد کی شکل میں بنا دیا جائے اور خواہ عورت کی شکل میں
بنا دیا جائے ۔ اس میں رہنے والی بھی روح ہے۔ یہ مضمون ہے جو قرآن کریم بیان فرماتا
ہے ۔ اور جو دنیا کی کسی اور کتاب میں بیان نہیں کیا گیا۔ اِس سے اللہ تعالیٰ یہ سبق دیتا
ہے کہ