خدا کو اپنی ڈھال بناو

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
A
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
خدا کو اپنی ڈھال بناؤ وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ
إنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا فرمانا
ہے۔
اے مردو اور عور تو ! اُس خدا کو اپنی ڈھال بنا لوجس کا نام لے کر دنیا میں اپنی اغراض پوری
کرتے ہو اور جس کے نام کے ساتھ تم لوگوں سے رحم اور انصاف کی اپیل کرتے ہو
اور کہتے ہو خدا کے واسطے یہ معاملہ یوں کرو، خدا کے واسطے یہ معاملہ یوں کرو۔فرماتا ہے
جب تم لوگ یہ کہتے ہو کہ خدا کے واسطے ہمارے ساتھ یوں معاملہ کرو تو تم ہماری طاقت
اور قوت کا اقرار کرتے ہو ۔ لیکن ہم تمہیں یہ کہتے ہیں کہ تم جب انسانوں سے خدا کے نام پر
اپیل کرتے ہو تو تم کیوں اُسی خدا کے پاس نہیں جاتے اور اُس سے براہ راست اپنا تعلق
پیدا نہیں کرتے جو تمام تکلیفوں کو دور کرنے والا ہے ۔ کیونکہ بہر حال انسانوں میں سے بھی
بعض ایسے ہوتے ہیں جس کے سامنے اگر خدا تعالیٰ کا نام بھی لیا جائے تو اُن پر کوئی اثر نہیں
ہوتا ۔ مثلاً دہر یہ ہیں ۔ اگر ان کے سامنے خدا تعالیٰ کا نام لیا جائے تو وہ ہنستے ہیں ۔
اسی طرح بعض سنگدل ڈا کو جب ڈاکہ ڈالتے ہیں یا دشمن کی فوجیں چڑھائی کرتی ہیں تو
اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اگر ان کے سامنے فریاد کی جائے تو کیا وہ چھوڑ دیتے ہیں؟ کیا کبھی ایسا
ہوا ہے کہ کہیں ڈاکہ پڑا ہوا اور لوگوں نے یہ کہا ہو کہ خدا کے واسطے ہمیں چھوڑ دو اور اُنہوں
نے چھوڑ دیا ہو؟ یا مثلاً جرمنوں اور انگریزوں کی لڑائی ہو چکی ہے ۔ اس لڑائی میں کیا وہ
گولیاں چلاتے تھے یا خدا کا نام سن کر اپنے دشمن کو چھوڑ دیتے تھے؟ ان کے سامنے اگر
ہزار دفعہ بھی خدا کا نام لیا جاتا تو وہ چھوڑتے نہیں تھے ۔ پس بیشک انسان خدا تعالیٰ کا نام
لیتا ہے مگر جس طرح اس نام کا وہ استعمال کرتا ہے وہ غلط ہے ۔ صحیح طریق یہ ہے کہ انسان
خدا تعالیٰ کے آگے مجھکے اور بجائے انسان سے یہ کہے کہ تو خدا کے واسطے مجھے چھوڑ دے وہ
خدا تعالی سے ہی کہے کہ اے خدا ! تُو اپنی صفاتِ حسنہ سے سے کام لے کر اور اپنی صفات
رحمانیت اور رحیمیت سے کام لیکر مجھ پر رحم کر اور میری مشکلات کو دور فرما دے۔ پس یہ اللہ
تعالیٰ کے نام لینے کا غلط طریق ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انسانوں سے اپیل
کرتا ہے۔ حالانکہ جس سے وہ اپیل کر رہا ہوتا ہے وہ بعض دفعہ دہر یہ ہوتا ہے ، بے دین

انوار العلوم جلد ۲۲
۹
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
ہوتا ہے ، سنگدل ہوتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے نام کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ۔ پس اصل طریق
یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے سامنے جائے اور اُس کے سامنے اپنی مشکلات پیش کرے۔
دیکھو اس میں مرد و عورت کا یکساں حق تسلیم کیا گیا ہے یہ نہیں کہا گیا کہ مردوں
کی دُعاسنی جاتی ہے لیکن عورتوں کی نہیں بلکہ فرماتا ہے اے مرد اور اے عورتو! تم
میرے نام کو اپنی ڈھال بناؤ اور اپنی ضرورتوں کے وقت مجھے اپنی مدد کے لئے بلاؤ۔
إن اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رقيبا فرماتا ہے ۔ دنیا میں بہت سے جھگڑے رقابتوں پر
چلتے ہیں ۔ عجیب بات یہ ہے کہ محبت کا سب سے گہرا تعلق میاں بیوی کا ہوتا ہے اِدھر مرد کی
ساری زندگی گزر جاتی ہے عورتوں اور بچوں کی پرورش میں اور اُدھر عورت کی ساری زندگی اور
گزر جاتی ہے مرد کو آرام پہنچانے اور اُس کے کھانے پینے کا خیال رکھنے میں ۔ مگر باوجود
اس کے وہ ایک دوسرے کے رقیب ہوتے ہیں ۔ ذرا بات ہو تو عورت کہے گی مرد ایسے
ہوتے ہیں اور ذرا عورت سے کوئی اختلاف ہو تو مرد کہے گا کہ عورتیں ایسی ہوتی ہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثال کے طور پر بیان فرمایا کہ مرد عورت کے لئے
ساری عمر قربانی کرتا رہتا ہے ، ساری عمر اس کی ضروریات کو پورا کرتا رہتا ہے مگر کسی دن
اُس کی مرضی کے خلاف بات ہو جائے تو وہ کہے گی کہ میں نے تو تجھ سے کبھی کوئی خیر نہیں
دیکھی جب بھی تو نے سلوک کیا بُرا ہی کیا ھے مردوں میں بھی ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں
کئی مرد بھی ایسے ہوتے ہیں جو عورت کی تمام قربانیوں کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے
تو تجھ میں کبھی کوئی خوبی دیکھی ہی نہیں ۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ ہے کہ عورت اور مرد
میں مقابلہ کے جذبات پیدا کئے گئے ہیں ۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے ہمیں یہ نظارہ نظر
آتا ہے ۔ چونکہ قرآن کریم کی یہ تعلیم کہ مرد اور عورت میں یکساں قوتیں رکھی گئی ہیں ابھی
دنیا میں نازل نہیں ہوئی تھی اس لئے عورت مرد کے خلاف کھڑی ہو جاتی اور مرد عورت کے
خلاف کھڑا ہو جاتا ان دونوں میں خوب مقابلہ ہوتا ۔ بیشک جہاں تک محبت کا تعلق ہے
ہزاروں لاکھوں گھرانے محبت و پیار سے رہتے تھے اور وہ ایک دوسرے ے کے لئے قربانی
بھی کرتے تھے لیکن جہاں تک زبان کا تعلق تھا ، جہاں تک تقریروں کا تعلق تھا ، جہاں تک

آج 10 میں سے 10 باقی