عورتوں اور مردوں کی ذمہ داریوں میں فرق
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
تحریروں کا تعلق تھا ، مرد کہتے کہ ان عورتوں نے یوں کیا اور عورتیں کہتیں کہ ان مردوں نے
یوں کیا۔ اللہ تعالیٰ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اے مرد اور عور تو ! یاد
رکھو تم ایک دوسرے کے رقیب بنے ہوئے ہو حالانکہ اصل رقیب خدا ہے اور وہ دیکھتا ہے
کہ ہم نے جو طاقتیں رکھی ہیں تم اُن کا کس طرح استعمال کرتے ہو۔ ہم نے یہ طاقتیں اس
لئے رکھی ہیں تاکہ تم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو اور محبت اور پیار سے زندگی بسر
کرو۔ اگر تم آپس میں ہی لڑتے جھگڑتے رہتے ہو تو تمہیں یا درکھنا چاہئے کہ تم دو نہیں بلکہ
ایک تیسرا وجود بھی تمہیں دیکھ رہا ہے جو خدا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے
ہیں ۔ جہاں دو ہوتے ہیں وہاں ایک تیسرا وجود خدا بھی ہوتا ہے۔ پس یہ نہ سمجھو کہ
صرف تم ہی ہو بلکہ ہم بھی ہیں ۔ اگر تم ہمارے قواعد کو پورا نہیں کرو گے تو ہم بھی تمہارا فیصلہ
کرنے کیلئے موجود ہیں ۔
-
عورتوں اور مردوں کی ذمہ داریوں میں فرق اس آیت میں جہاں تک ا
قوتوں کا سوال ہے،
جہاں تک جذبات کا سوال ہے، جہاں تک افکار کا سوال ہے مردوں اور عورتوں کو
برابر قرار دیا گیا ہے ۔ اور جب وہ برابر ہیں اور جب ان کی طاقتیں بھی برابر ہیں
تو لازماً ان کی خدمتیں بھی برا بر ہوں گی گوان کی نوعیت بدل جائے گی ۔ بعض لوگ
کہتے ہیں کہ اگر مردوں اور عورتوں کی طاقتیں برابر ہیں تو ان کو کام بھی ایک جیسا ہی
کرنا چاہئے ۔ مگر یہ غلط ہے ۔ دنیا میں ایک کالج سے ہی تین نو جوان بی ۔اے کی تعلیم
حاصل کر کے فارغ ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد ایک انجینئر نگ کی طرف چلا
جاتا ہے، ایک وکیل بن جاتا ہے اور ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر بن جاتا ہے ۔ اب جہاں
تک تعلیم کا سوال ہے تینوں کو تعلیم یافتہ قرار دیا جائے گا لیکن ان کی ذمہ داریوں میں
فرق ہے ۔ اسی طرح عورت اور مرد میں ایک سے جذبات پیدا کئے گئے ہیں مگر ان کی
ذمہ داری الگ الگ ہے ۔ عورت کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دے
اور اُنہیں اچھا شہری بنائے ۔ اسی طرح جو فوجی کام ایسے ہیں جن میں عورت زیادہ
انوار العلوم جلد ۲۲
11
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
بہتر طور پر اپنے فرائض ادا کر سکتی ہے اُن میں حصہ لے ۔ مثلاً نرسنگ ہے یہ کام عورت
زیادہ بہتر کر سکتی ہے۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ پر تشریف لے جانے لگے تو ایک صحابیہ
آئیں اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میں بھی جنگ پر جانا چاہتی ہوں ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہاں عورت کیا کرے گی؟ اس نے کہايَا رَسُولَ اللهِ ! میں
نرسنگ نہیں کر سکتی ۔ میں زخمیوں اور بیماروں کی تیمار داری اور ان کی مرہم پٹی کروں گی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا چلو ۔ کے چونکہ عربوں میں یہ رواج تھا کہ وہ مرد کو
ہی سپاہی سمجھتے تھے اس لئے جب مال غنیمت تقسیم ہونے لگا تو عورت کا سوال آ گیا ۔ اُس
زمانے میں سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں ملتی تھیں اور انہیں اپنے کھانے پینے کے تمام اخراجات
اپنی گرہ سے ادا کرنے پڑتے تھے بلکہ ہتھیار بھی وہ اپنے پاس سے خرید کر استعمال کیا
کرتے تھے لیکن اس زمانہ میں سپاہی کو تنخواہ بھی ملتی ہے اور اسے راشن بھی دیا جاتا ہے
اور پھر ہتھیار بھی گورنمنٹ مہیا کرتی ہے۔ غرض اُس زمانہ میں چونکہ سارا خرچ وہ خود
کرتے تھے اس لئے دشمن کی طرف سے جو مال ملتا تھا وہ بعد میں سپاہیوں میں تقسیم
کر دیا جاتا تھا۔ چنانچہ جب اموال غنیمت تقسیم ہونے لگے تو صحابہ نے کہا يَا رَسُولِ اللهِ!
ایک عورت بھی آئی تھی کیا اُس کا بھی حصہ نکالا جائے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ تو عورت نے
جو خدمت کی تھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے تسلیم کیا اور اس کا حصہ نکالا ۔ سو
اصل کاموں کو قائم رکھتے ہوئے جو بچوں کی پرورش اور ان کی نگرانی کے ساتھ تعلق رکھتے
ہیں جو زائد کام عورت کر سکتی ہو شریعت نے اس کی اجازت دی ہے ۔ مثلاً تعلیم کو ہی لے
لو ۔ حضرت عائشہ نے اس میں اتنی ترقی کر لی تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
دفعہ صحابہؓ سے فرمایا کہ آدھا دین تم عائشہ سے سیکھ سکتے ہو ۔ کے آدھے دین کے یہ معنی نہیں
کہ ان کو نماز روزہ کے احکام کا زیادہ علم تھا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد
کا مقصد یہ تھا کہ عورتوں کے متعلق جو شریعت کے احکام ہیں وہ حضرت عائشہ کو خوب
معلوم ہیں ۔ چنانچہ جن لوگوں کو عورتوں کے متعلق کوئی مسئلہ پوچھنے کی ضرورت ہوتی تو وہ
انوار العلوم جلد ۲۲
اله
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
حضرت عائشہ سے پوچھ لیتے تھے اور اُن کی مشکل حل ہو جاتی تھی ۔ غرض عورتوں کے حقوق
اور اُن کے فرائض اور کاموں کے متعلق جو معلومات حضرت عائشہ کو تھیں وہ مردوں کو بھی
نہیں تھیں اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ حصہ عائشہ سے سیکھو کیونکہ
عائشہ اپنی خلقت اور بناوٹ کی وجہ سے یہ حصہ زیادہ یا د رکھ سکتی تھیں ۔ ں ۔ چنانچہ عورتوں کے
متعلق جتنے مسائل ہوتے تھے وہ صحابہ حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھتے تھے
اور دریافت کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کے بارہ میں کیا مسلک تھا ۔
تو تعلیم میں بھی عورتیں ہمیشہ حصہ لیتی رہی ہیں لیکن سب سے بڑا کام جو عورت کے ذمہ لگایا سے
گیا ہے وہ تربیت صحیح ہے۔ یعنی اولاد کو صحیح اور سچا مسلمان بنانا ۔ بہت سی عورتیں یہ بجھتی ہیں نی اولادکو اور سچا مسلمان بنانا ۔ بہت سی عور میں بید
کہ یہ کوئی کام نہیں حالانکہ اگر ہم غور کریں تو دنیا میں جتنی تباہی آئی ہے آئندہ نسل کی صحیح ہم
تربیت نہ کرنے کی وجہ سے ہی آئی ہے ۔ اور جب بھی کسی قوم نے ترقی کی ہے آئندہ نسل
کے اچھا ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اور اس کا اگلا قدم تباہی کی طرف اُسی وقت اُٹھا ہے
جب اس ب اس کی آئندہ نسل خراب ہو گئی ہے ۔
ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو ہی دیکھ لو۔ تمیں سال تک اسلام نے کیسی ترقی
کی تھی مگر پھر جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرمایا تھا کہ میں نے دیکھا میرے
منبر پر سور اور کتے ناچ رہے ہیں ۔ 2 تیس چالیس برس کے بعد ایسے جوان پیدا ہو گئے جن
کی ماؤں نے ان کی صحیح تربیت نہیں کی تھی اور وہ ایسے خراب ثابت ہوئے کہ بادشاہ بھی
بنے ، وزراء بھی بنے ، گونر بھی بنے ، علاقوں کے حکمران بھی بنے مگر اسلام سے ان کو اتنی
دوری تھی کہ خدا نے ان کو سؤروں اور کتوں سے مشابہت دیدی ۔ وہ اُس منبر پر بیٹھے جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا مگر انہوں نے باتیں وہ کیں جو گتوں اور سؤروں والی تھیں
اور جو اتنی بھیانک اور خوفناک تھیں کہ خود اُن کی اولادوں نے ان کے خلاف نفرت اور
حقارت کا اظہار کیا۔ یزید کے مرنے کے بعد جب اس کے بیٹے کو بادشاہ بنایا گیا تو اس
نے تقریر کرتے ہوئے کہا ۔ اے لوگو! اس وقت تم میں ایسے لڑکے موجود ہیں جو مجھ سے
زیادہ اچھے ہیں اور ایسے لڑکے موجود ہیں جن کے باپ میرے باپ سے زیادہ اچھے
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
ہیں پس ان لڑکوں کی موجودگی میں جو مجھ سے زیادہ اچھے ہیں اور ان لڑکوں کی موجودگی
میں جن کے باپ میرے باپ سے زیادہ اچھے ہیں میرا تخت شاہی پر بیٹھنا مناسب
نہیں چنانچہ میں اس بادشاہت کو چھوڑتا ہوں ۔ یہ مسلمانوں کا حق ہے وہ جسے
چاہیں دیدیں میں بادشاہت کے لئے تیار نہیں ہوں۔ میرے نزدیک ہمارے باپ
دادا نے بھی ظلم کیا تھا اور میں ان ظالموں میں شریک ہونے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ ملے اُس کی
ماں نے جب یہ تقریر سنی تو اُس نے زور سے اپنے سینے پر ہاتھ مارا اور کہا نا لائق تو نے
اپنے باپ دادا کی ناک کاٹ دی۔ اس نے کہا اماں! میں نے اپنے باپ دادا کی ناک
نہیں کاٹی بلکہ جوڑی ہے۔ اس کے بعد اُس نے اپنے کمرے میں داخل ہو کر دروازے
بند کر لئے اور چند روز کے بعد ہی فوت ہو گیا۔ یہ اس کی طبعی فطرت کا اظہار تھا اور نہ ماں
نے اسے ضرور خراب کرنے کی کوشش کی ہوگی اور اُس نے ہی تحریک کی ہو گی کہ تو ظلم کو
جاری رکھ اور حکومت پر قبضہ کرلے جس پر تیرے باپ نے ظالمانہ طور پر قبضہ کیا ہو اتھا ۔
تو ماں کی تربیت ایک نہایت اہم چیز ہے ۔ مرد کا کام موجودہ زمانہ کی اصلاح کرنا
ہے عورت کا کام آئندہ زمانہ کی اصلاح کرنا ہے ۔ یہ صاف ظاہر ہے کہ ان دونوں میں
کسی ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاسکتی ۔ بے شک موجودہ کام مرد کرتے ہیں لیکن
آئندہ دور کی تعمیر عورتیں کرتی ہیں ۔ اگر عورتوں نے آئندہ نسل کی صحیح تربیت نہیں کی ہوگی
اور ایسے قائمقام پیدا نہیں کئے ہونگے جو دین اور تقوی سے متاثر ہوں تو مردوں کی تمام
کوششیں اکارت چلی جائیں گی ۔ پس عورت کی ذمہ داری مرد سے کم نہیں ۔ اگر وہ اپنے
فرائض کو بھول کر ان کاموں میں حصہ لینا شروع کر دیتی ہے جو مرد کے سپرد کئے گئے ہیں
تو اس کا یہ فعل ایسا ہی ہو گا جیسا کسی کو حج بنایا جائے اور وہ ایک سپاہی کو دیکھے کہ وہ دائیں
طرف ہاتھ کرتا ہے تو اُس طرف کی کاریں کھڑی ہو جاتی ہیں اور بائیں طرف ہاتھ کرتا ہے
تو اُس طرف کی کاریں کھڑی ہو جاتی ہیں تو وہ اِس نظارے سے ایسا متاثر ہو کہ حجی کا کام
چھوڑ کر سپاہی کا کام اختیار کرے حالانکہ سپاہی کا کام بہت ادنی ہے ۔ بیشک اُس کی شان
بڑی نظر آتی ہے کہ وہ اکڑا ہوا کھڑا ہوتا ہے اور سامنے سے کسی رئیس یا حج یا فوج کے اعلیٰ افسر
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
کی کا رآتی ہے تو وہ اُس کے ایک اشارہ پر کھڑی ہو جاتی ہے لیکن حقیقتاً جو حج کی اہمیت
ہے وہ سپاہی کی نہیں ۔ اسی طرح عورت کو اللہ تعالیٰ نے اگلی نسل کا معلم بنایا ہے اور یہ ایک
بہت بڑا کام ہے جو اس کے سپر د کیا گیا ہے ۔
یوں سمجھ لو کہ جیسے فوج میں ایک لڑنے والے ہوتے ہیں اور ایک سپر مائنز
(Sappers and Miner) ہوتے ہیں جو سڑکیں بناتے ہیں ، جھاڑیاں کاٹتے ہیں،
پہاڑیاں اُڑاتے ہیں ، ریلیں بچھاتے ہیں اور فوج کیلئے راستہ صاف کرتے ہیں ۔ دنیا کی
کسی فوج میں سیپر مائینز کم نہیں سمجھے جاتے ۔ ان میں بھی کپتان ہوتے ہیں۔ ان میں بھی
میجر ہوتے ہیں ، ان میں بھی کرنیل ہوتے ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر سیپر مائینز نہیں یہ
ہوں گے تو فوج لڑ نہیں سکے گی ۔ اسی طرح اگر عورتیں اپنی ذمہ داری نہ سمجھیں تو آئندہ نسل ہو گے لڑ ۔ اگر نہ
کی صحیح تربیت نہیں ہو سکتی ۔ اور جب تک آئندہ نسل کی صحیح تربیت نہ ہو اُس وقت تک قومی ہو ۔ کی نہ
ترقی نہیں ہو سکتی ۔ اگر تابعین کی نسل کی صحیح طور پر نگرانی کی جاتی تو یزید کہاں سے پیدا
ہوتا ۔ یزید اسی وجہ سے پیدا ہوا کہ عورتوں نے کہا کہ ہمارا کام ختم ہو گیا ہے ۔ جب اُنہوں
نے تربیت کی تو صحابہ جیسے نیک لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو بے انتہا
فائدہ پہنچایا اور جب اُنہوں نے توجہ ہٹالی تو وہ لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اسلام اور
مسلمانوں کو بے انتہا نقصان پہنچایا ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو
آپ کی قوت قدسیہ سے اللہ تعالیٰ نے ابوبکر اور عمر اور عثمان اور علی اور طلحہ اور زبیر اور
لاکھوں نیک لوگ پیدا کئے لیکن دوسرے ابو بکر پیدا کرنا عورت کا کام تھا کیونکہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم آخر انسان تھے اور انہوں نے ایک دن فوت ہو جانا تھا۔
اور
پس پہلا ابو بکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا ابو بکرا ایک عورت
ہی پیدا کر سکتی تھی ۔ پہلا عمر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا عمرا ایک
عورت ہی پیدا کر سکتی تھی ۔ پہلا عثمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا
عثمان ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی ۔ پہلا علی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا
کیا لیکن دوسرا علی تو ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی ۔ اور جب انہوں نے پیدا نہ کیا تو نتیجہ
-