ایک عجیب مثال

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
یہ ہوا کہ تباہی آگئی ۔ عدل جاتا رہا، انصاف قائم نہ رہا اور چاروں طرف ظلم ہی ظلم ہونے
لگا۔ آخر مسلمانوں کی اگلی نسل کیوں بگڑی ؟ کیا ان کے بگاڑنے کیلئے جہنم سے شیطان آئے
تھے؟ وہ اس لئے بگڑے کہ عورتوں نے اپنی ذمہ داری نہ سمجھی اور انہوں نے اپنی اولاد کو
ایسی تعلیم نہ دی جس کے ماتحت وہ اپنے والدین کے نقش قدم پر چلنے والے ہوتے ۔
ایک عجیب مثال ایک عجیب مثال مجھے ہمیشہ ایک واقعہ یاد رہتا ہے جس کا
کا
میرے
دل پر نہایت گہرا اثر ہے اور جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح
بعض جاہل عورتوں کو بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ اُن کی اولاد صحیح راستہ سے منحرف نہ ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک میراثن تھی جس کا اٹھارہ بیس سال کا جسکا
ایک نو جوان لڑکا عیسائی ہو گیا ۔ وہ احمدی نہیں تھی لیکن اُس نے کسی سے سُنا کہ قادیان میں
ایک مرزا صاحب ہیں جو عیسائیوں کا بڑا مقابلہ کرتے ہیں ۔ وہ لڑکا بڑا پکا عیسائی تھا مگر وہ
اُسے ساتھ لے کر قادیان پہنچی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر
ہو گئی ۔ اس کے لڑکے کو سل کا مرض تھا آپ نے اسے قادیان میں رکھا اور حضرت خلیفہ
اوّل سے علاج کروایا اور میراثن روزانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے پاس آتی
اور منتیں کرتی کہ آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو ہدایت دے دے۔ آپ اُسے
بلاتے اور سمجھاتے مگر وہ اتنا پکا عیسائی تھا کہ ہر قسم کے دلائل کے باوجود اُس نے عیسائیت
ترک کرنے کا نام نہ لیا ۔ آخر ایک دن وہ اپنی ماں کو سوتا دیکھ کر رات کے وقت سل کی
حالت میں گیارہ بارہ بجے اُٹھ کر بھاگا تا کہ وہ بٹالہ میں عیسائیوں کے پاس چلا
جائے ۔ آدھ گھنٹہ کے بعد اُس کی ماں کی آنکھ کھلی اور جب اُس نے دیکھا کہ اس کا لڑ کا بستر
پر نہیں تو فوراً اُسے خیال آیا کہ وہ بھاگ گیا ہے ۔ چنانچہ وہ اُسی وقت دوڑی اور آدھی
رات کے وقت جنگل میں سات آٹھ میل تک دوڑتی چلی گئی اور بٹالہ کے قریب پہنچ کر اُس
نے لڑکے کو پکڑ لیا اور راتوں رات پھر اسے قادیان واپس لائی ۔ اس واقعہ کا کہ اب تک
اُس کے لڑکے کی اصلاح نہیں ہوئی اُسے اتنا صدمہ ہوا کہ وہ دوسرے دن حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آئی اور رو رو کر التجا کی کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے خاوند

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
میرا مر چکا ہے میں آپ سے ص پ سے صرف یہ درخواست یہ درخواست کرتی ہوں کہ آپ کے ہوں کہ آپ کوشش کریں کریں کہ یہ کلمہ
پڑھ کر مر جائے ۔ مجھے اس کی زندگی کی خواہش نہیں ، اس کی صحت کی خواہش نہیں مجھے
صرف اتنی خواہش ہے کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت میں نہ مرے۔جس
کرب و اضطراب سے اُس نے یہ باتیں کیں اس کا اثر ہوا ۔ خدا تعالیٰ نے اُس کی دعائنی
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی دعا فرمائی اور سات آٹھ دن کے بعد اُس
کالڑ کا مسلمان ہو گیا اور مسلمان ہونے کے تین چار دن بعد مر گیا۔
اب دیکھو! وہ ایک جاہل عورت تھی مگر اُس کے دل میں یہ درد تھا کہ میں اپنے بعد
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے والی اولاد چھوڑوں ۔ اگر معاویہ کی بیوی کے دل
میں بھی یہی درد ہوتا کہ میں ایسی اولاد چھوڑوں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام
پر عمل کرنے والی ہو تو یزید پیدا نہ ہوتا بلکہ سعید پیدا ہوتا ۔ مگر اس نے اپنی ذمہ داری نہ مجھی
اور یہ چاہا کہ صرف ایک لڑکا ہو جو میرا نام قائم رکھنے والا ہو اور اُس نے سمجھا کہ گھر کے کام
کے علاوہ مجھ پر اور کوئی ذمہ داری نہیں ۔
پس عورتیں اگر چاہیں تو وہ دنیا کو مستقل طور پر دین بخش سکتی ہیں ، عورتیں اگر چاہیں تو
وہ دنیا کو مستقل طور پر ایمان بخش سکتی ہیں اور یہ کام اتنا بڑا ہے کہ نپولین کی فتح یا تیمور کی فتح
یا ملکہ الزبتھ کی فتح یا اور بادشاہوں کی فتوحات اس کے مقابلہ میں بالکل بیچ ہو کر رہ جاتی
ہیں ۔ قرآن کہتا ہے کہ تم ہمیشہ کیلئے دین قائم کرو مگر یہ کس طرح ہو سکتا ہے جب ہمیشہ کیلئے
عورت دین کو قائم کرنے کی جدو جہد نہ کرے ۔ اگر عورت فیصلہ کر لے کہ میں نے آئندہ
نسل کو پہلوں سے زیادہ دین دار بنانا ہے تو شیطان اس پر کس طرح قبضہ کر سکتا ہے۔
مردوں نے شیطان کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ ناکام رہے۔ زیادہ سے زیادہ وہ صرف ایک نسل
کو دین کو دین پر قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ صرف عورت ہی ہے جو شیطان کا ہمیشہ
کے لیے مقابلہ کر سکتی ہے ۔ اگر عورتیں فیصلہ کر لیں کہ ہم نے آئندہ نسلوں کو خادمِ دین
بنانا ہے تو شیطان کس کو بگاڑے گا ۔ آئندہ نسل پر شیطان کا اثر نہیں ہوتا بلکہ ماں کا اثر ہوتا
ہے۔ لیکن ماں اپنی غلطی سے اُسے چھوڑ دیتی ہے اور وہ شیطان کا شکار ہو جاتا ہے۔ پس

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو۔ یہ کہنا کہ مردا گر تبلیغ کیلئے امریکہ گئے ہیں تو ہم بھی جائیں ، ایک ادنیٰ
خواہش ہے ۔ سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو ایسے راستہ پر چلاؤ
جس پر چل کر وہ پہلوں سے زیادہ دیندار ہوں، پہلوں سے زیادہ قربانی کرنے والے
ہوں ، پہلوں سے زیادہ ایثار سے کام لینے والے ہوں ۔ اگر تم ایسا کرو اور اگلی نسل کی
عورتیں اگلی نسل کو بچائیں تو اس طرح قیامت تک خدا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حکومت قائم ہو سکتی ہے ۔ گویا جس کام کو تیرہ سو سال میں امام ابو حنیفہ نہیں کر سکے ، امام شافعی
نہیں کر سکے ، سید عبدالقادر صاحب جیلانی نہیں کر سکے ، حضرت معین الدین صاحب چشتی
نہیں کر سکے ، شہاب الدین صاحب سہروردی نہیں کر سکے عورت اس کو کر سکتی ہے کیونکہ
عورت کے ہاتھ میں بچہ ہوتا ہے ۔ بچہ بولنا سیکھتا ہے تو اپنی ماں کی گود میں ۔ جذبات
سیکھتا ہے تو اپنی ماں کے ذریعہ سے۔ فکر کا مادہ اس میں پیدا ہوتا ہے تو ماں کی وجہ سے ۔
غرض وہ تمام باتیں عورت سے ہی سیکھتا ہے ۔ اگر عورت اس عزم کے ساتھ کھڑی
ہو جائے کہ میں اپنی آئندہ نسل کی اصلاح کروں گی تو جو کام بزرگوں سے نہیں ہوا وہ ہمیشہ
ہمیش کیلئے ہو سکتا ہے اور خدا کی بادشاہت اس دنیا میں قائم ہو سکتی ہے جس طرح وہ
آسمان پر ہے ۔ حضرت مسیح نے نہایت درد سے کہا تھا کہ اے خدا! جس طرح تیری
بادشاہت آسمان پر ہے ویسی ہی زمین پر بھی قائم ہو ۔ ہر مومن کے دل میں ایسا ہی جذبہ
ہونا چاہئے ۔ مگر سچ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت آسمان پر تو فرشتوں کے ذریعہ قائم
ہے لیکن زمین پر وہ اسی طرح آسکتی ہے جب عورتیں اُس کو قائم کرنے کا تہیہ کر لیں ۔ مرد
صرف اپنے زمانہ کی اصلاح کر سکتے ہیں لیکن عورتیں آئندہ نسل کو دین پر قائم کر سکتی ہیں ۔
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اپنے فرائض کے سمجھنے کی توفیق دے تا کہ خدا تعالیٰ کی
با دشاہت کو آپ ہمیشہ ہمیش کیلئے دنیا میں قائم کر دیں ۔ اور آپ کے بعد آپ کی بیٹیاں اور
پھر بیٹیوں کے بعد اُن کی بیٹیاں قرآن کریم کی تعلیم کو جاری کرنے والی اور اپنے نیک نمونہ
کے ساتھ اسلام کو دائمی زندگی بخشنے والی ہوں ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ
الاظهار لنزوات الخمار صفحه ۷ ۸ تا ۱۰۰ )

انوار العلوم جلد ۲۲
ا النساء : ٢
۱۸
عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں
الناس : ۲ تا ۴
اقرب الموارد جلد ۲ صفحه ۱۳۲۸ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
المنجد عربی اردو صفحہ ۱۰۳۵ مطبوعہ کراچی ۱۹۹۴ء
ه بخاری کتاب الایمان باب كفران العشير (الخ)
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي الله باب مناقب المهاجرين وفضلهم
کے ابوداؤد كتاب الجهاد باب فى المرأة والعبد يحذيان من الغنيمة
موضوعات کبیر ملا علی قاری صفحه ۳۷ مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ ھ
2 كنز العمال جا اصفحہ ۱۷ اكتاب الفتن والاهواء باب في الفتن و الهرج مطبوع
مؤسسة الرسالة الطبعة الخامسة ۱۹۸۱ء میں بندروں کا ذکر ہے۔
تاریخ ابن اثیر جلد ۴ صفحه ۱۳۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۹
سچا ایمان ، پیہم عمل اور راستبازی کی عادت پیدا کرو
سچا ایمان، پیہم معمل اور راستبازی کی
عادت پیدا کرو
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی