سیر روحانی کے مضمون کا محّرک
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۲۱۳
سیر روحانی (۵)
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (۵)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ )
عالم روحانی کا دیوان عام
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : -
سیر روحانی کے مضمون کا محرک "جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے ۱۹۳۸ء میں
میں اپنے بعض کاموں کے سلسلہ میں سندھ
گیا اور پھر وہاں سے کراچی چلا گیا میرا گلا اُن دنوں بہت خراب تھا اور ڈاکٹر بتاتے تھے
کہ گلے کی خرابی کے لئے سمندر کی ہوا بہت مفید ہوتی ہے اور تجربہ بھی اس کی تصدیق کرتا
ہے چنانچہ جب سمندر کی سیر کا موقع ملا تو اس کے بعد ایک لمبے عرصہ تک مجھے گلے کی ا
تکلیف نہیں ہوئی اسی نقطہ نگاہ کے ماتحت میں کراچی گیا اور ارادہ کیا کہ ہم جہاز میں
سوار ہو کر بمبئی جائیں اور پھر حیدر آباد دکن کی جماعت سے بھی مل آئیں کیونکہ حیدر آباد
کی جماعت دیر سے یہ اصرار کرتی چلی آ رہی تھی کہ کبھی موقع ملے تو میں وہاں ضرور آؤں ۔
چنانچہ میں کراچی سے بمبئی اور بمبئی سے حیدر آباد گیا ۔ اس سفر میں میں نے بہت سی چیزیں
دیکھیں ۔ مغلیہ زمانہ کی بھی اور اس سے پہلے پٹھانوں کے زمانہ کی بھی ۔ اسی طرح گولکنڈہ
کا قلعہ دیکھا، پھر آگرہ میں آئے تو ہم نے آگرہ کا تاج محل اور فتح پور سیکری وغیرہ
دیکھا۔ اس کے بعد دتی آئے اور وہاں کے تاریخی مقامات دیکھے ۔ اسی تسلسل میں جب
ہم دلی پہنچے اور ہم نے وہاں غیاث الدین تغلق کا قلعہ دیکھا تو ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو
انوار العلوم جلد ۲۲
۲۱۴
سیر روحانی (۵)
میرے اس مضمون کا محرک ہوا۔ میں نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی پہلی تقریر
میں بیان کیا تھا میں اُس جگہ پر پہنچ کر کھڑا ہو گیا اور پہلے تو اس عبرت ناک نظارہ پر غور
کرتا رہا کہ یہ بلند ترین عمارت جو دہلی پر بطور پہرہ دار کھڑی ہے اس کے بنانے والے
کہاں چلے گئے ۔ وہ کس قدر اولوالعزم، کس قدر با ہمت اور کس قدر طاقت وقوت رکھنے
والے بادشاہ تھے جنہوں نے ایسی یادگاریں قائم کیں ۔ وہ کس شان کے ساتھ ہندوستان
میں آئے اور کس شان کے ساتھ مرے مگر آج ان کی اولادوں کا کیا حال ہے ۔ کوئی ان
میں سے بڑھتی ہے، کوئی لوہار ہے، کوئی معمار ہے، کوئی موچی ہے اور کوئی میراثی ہے۔
میں انہی خیالات میں تھا کہ میرے خیالات میرے قابو سے باہر نکل گئے اور میں کہیں کا
کہیں جا پہنچا۔ سب عجائبات سفر جو سفر میں میں نے دیکھے تھے میری آنکھوں کے سامنے
سے گزر گئے ۔ دہلی کا یہ وسیع نظارہ جو میری آنکھوں کے سامنے تھا میری آنکھوں کے
سامنے سے غائب ہو گیا اور آگرہ اور حیدر آباد اور سمندر کے نظارے ایک ایک کر کے
سامنے سے گزرنے لگے آخر وہ سب ایک اور نظارہ کی طرف اشارہ کر کے خود غائب ہو
گئے ۔ میں اسی محویت کے عالم میں کھڑا رہا اور کھڑا رہا اور میرے ساتھی حیران تھے کہ اس
کو کیا ہو گیا یہاں تک کہ مجھے اپنے پیچھے سے اپنی لڑکی کی آواز آئی کہ ابا جان دیر ہو گئی
ہے ۔ میں اس آواز کو سنکر پھر واپس اسی مادی دنیا میں آ گیا مگر میرا دل اُس وقت رقت
انگیز جذبات سے پُر تھا۔ نہیں وہ خون ہو رہا تھا اور خون کے قطرے اس سے ٹپک رہے تھے رتھا۔ وہ
مگر اس زخم میں ایک لذت بھی تھی اور وہ غم سرور سے ملا ہو ا تھا۔ میں نے افسوس سے اس
دنیا کو دیکھا اور کہا کہ میں نے پالیا میں نے پالیا۔ جب میں نے کہا ” میں نے پالیا
میں نے پالیا تو اُس وقت میری وہی کیفیت تھی جس طرح آج سے دو ہزار سال پہلے گیا
کے پاس ایک بانس کے درخت کے نیچے گوتم بدھ کی تھی جبکہ وہ خدا تعالیٰ کا قرب اور اُس
کا وصال حاصل کرنے کے لئے بیٹھا اور بیٹھا رہا اور بیٹھا رہا یہاں تک کہ بُدھ مذہب کی
روایات میں لکھا ہے کہ بانس کا درخت اُس کے نیچے سے نکلا اور اُس کے سر کے پار ہو گیا
مگر محویت کی وجہ سے اُس کو کچھ پتہ نہ چلا۔ یہ تو ایک قصہ ہے جو بعد میں لوگوں نے بنالیا