محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا اصل مقصد مسلمانوں نے فراموش کردیا
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۲۱۷
سیر روحانی (۵)
مسلمان ہی کے پاس زراعت تھی ، مسلمان ہی کے پاس علم تھا، مسلمان ہی کے پاس
یونیورسٹیاں تھیں ، مسلمان ہی کے پاس ہسپتال اور شفا خانے تھے اور مسلمان ہی کے پاس
حکومت تھی مگر جس وقت میں تغلق کے قلعہ کی چوٹی پر کھڑا یہ نظارہ دیکھ رہا تھا میں نے دیکھا
کہ اب انگریز حاکم تھا ، ہند و تمام محکموں پر قابض ، تجارت پارسیوں اور میواڑیوں کے
ہاتھ میں تھی ، یونیورسٹیاں ہندوؤں اور انگریزوں کے ہاتھ میں تھیں اور مسلمان ہر جگہ
دستر خوان کے گرے ہوئے ٹکڑوں کا محتاج تھا۔ اگر کسی نے کچھ ڈال دیا تو ڈال دیاور نہ
اُس کا کسی چیز میں حق نہیں تھا۔ گھروں میں بیٹھے ہوئے بھی یہ گزشتہ تاریخ انسان کے دل کو
کپکپا دیتی ہے مگر تغلق کے قلعہ پر جو ایسی جگہ بنا ہوا تھا جہاں ساری دتی پر نگاہ دوڑائی
جاسکتی تھی ، یہ تاریخ تجسم کا رنگ اختیار کر کے میری آنکھوں کے سامنے آ سامنے آگئی ۔ میں
نے سوچا اور غور کیا کہ جہاں قدم قدم پر اسلام کی شان بلند ہوتی تھی ، جہاں قدم قدم پر
نعرہ ہائے تکبیر بلند کئے جاتے تھے ، جہاں قدم قدم پر مسلمانوں کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے
زمین روندی جاتی تھی اور بڑی بڑی طاقتیں ان سے ٹکر کھانے سے گھبراتی تھیں آج
مسلمان کس ذلت میں ہے ، کس مصیبت اور کسمپرسی کی حالت میں ہے؟ یہ زخم تھا جو تغلق
کے قلعہ پر مجھے لگا اور میں نے سوچا کہ کیا کوئی مرہم ایسا بھی ہے جو میں اپنے دل پر لگا
سکوں اور جس سے یہ درد ناک تکلیف دور ہو سکے چنانچہ میں اس چیز میں کھویا گیا اور کھویا اور یہ دردناک
گیا اور کھویا گیا کہ ہماری کیا حالت تھی اور اب ہم کسی حالت کو پہنچ گئے ۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تب معا میری توجہ اس بات تب بات کی
طرف پھری کہ اے بندۂ خدا !
کا اصل مقصد مسلمانوں نے فراموش کر دیا اللہ تعالی نے مسلمانوں کو جس
عظیم الشان نعمت سے سرفراز کر کے بھیجا تھا اُس کو وہ بھول گئے اور یہ چیزیں جو اُن کی
شوکت کا محض عارضی نشان تھیں ان کی طرف متوجہ ہو گئے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس لئے نہیں آئے تھے کہ بڑے بڑے قلعے بناتے ۔ اگر وہ اس لئے آتے تو مدینہ منورہ
میں کوئی بڑا قلعہ بھی ہوتا ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے نہیں آئے تھے کہ نہریں
۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۲۱۸
سیر روحانی (۵)
بنائیں اگر وہ اس لئے آتے تو مدینہ منورہ میں نہریں بھی ہوتیں ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس لئے نہیں آئے تھے کہ بڑے بڑے مقبرے بنائیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے تو پکی قبر بنانے سے بھی منع فرمایا ، اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بھول
بھلیاں بنانے کے لئے آئے تھے نہ مینا بازار بنانے کیلئے آئے تھے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم تو یہ پیغام لے کر آئے تھے کہ آؤ میں تمہیں خدا تعالیٰ سے ملا دوں ۔ بیشک باقی
چیزیں بھی مسلمانوں کو ملیں مگر وہ تابع تھیں اصل مقصود اور مطلوب نہیں تھیں ۔ بعض
چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی ذات میں مقصود ہوتی ہیں اور بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو
توابع کے طور پر ملتی ہیں اور تابع چیزوں کو اپنے مد نظر رکھنا اور اُن کو اپنا مقصود قرار دے لینا
نہایت شرمناک ہوتا ہے ۔ ہم اپنے دوست کے گھر جاتے ہیں تو ہماری اصل خواہش یہی
ہوتی ہے کہ ہم اپنے دوست سے ملیں مگر ہما را دوست ہمارے لئے پلاؤ بھی پکاتا ہے ، مرغ
بھی پکاتا ہے، کوفتے بھی پکاتا ہے، چائے بھی رکھتا ہے۔ اگر ہم اپنے دوست سے اس لئے
ملنے جائیں کہ وہاں ہمیں پلاؤ ملے گا ، چائے ملے گی یا کوفتے ملیں گے تو ہم کتنے کمینے ہوں
گے۔ اگر آپ لوگ اپنی ماں سے اس لئے ملنے جائیں کہ وہ آپ کی خاطر تواضع کرے گی
تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ بڑے کمینے ہیں ۔ اگر آپ اپنے باپ سے اس لئے ملنے
جائیں کہ وہ آپ کو اچھے ا: پ کو اچھے اچھے کھانے کھلائے گا تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ بڑے کمینے
ہیں۔ اگر آپ اپنے دوست سے اس لئے ملنے جاتے ہیں کہ وہ آپ کو پلاؤ کھلائے گا
یا مرغ آپ کے لئے ذبح کریگا تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ بڑے کمینے ہیں ۔ لیکن اگر
آپ اپنی ماں سے ملنے کے لئے جائیں گے تو وہ آپ کے لئے چائے ضرور پکائے گی،
آپ کے لئے پر اٹھے ضرور تیار کرے گی ۔ اگر آپ اپنے باپ کو ملنے جائیں گے تو وہ کچھ
نہ کچھ کھانا ضرور پکائے گا۔ اگر آپ اپنے دوست کو ملنے جائیں گے تو وہ آپ کی کچھ نہ کچھ
تو اضع ضرور کریگا۔ تو دیکھو بات وہی بن جاتی ہے لیکن طریق مختلف ہو جاتا ہے۔ ایک
صورت میں پلاؤ بھی ملے گا اور کمینے بھی بن جاؤ گے۔ لیکن اگر تم اپنے دوست کے پاس
محض اس سے ملنے کے لئے جاؤ تو پلاؤ پھر بھی ملے گا مگر تم نہایت شریف الطبع اور با اخلاق