محمد رسول اللہ کے تقرّر پر قرآنی دیوانِ عام سے اعلان

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۲۲
سیر روحانی (۵)
دنیوی دیوان عام اغیار کے قبضہ میں میں نے دیکھا کہ وہ دا ما کہ وہ دیوان عام جو
بادشاہوں کا بنایا ہوا تھا وہ اب
ویران اور برباد ہے اس کی عمارت موجود تھی مگر انگریزوں کے قبضہ میں تھی ۔ خود ان
بادشاہوں کی اولاد موجود تھی مگر اسے ٹکٹ حاصل کئے بغیر دیوان عام کے اندر داخل ہونے
کی اجازت نہ تھی وہ مارے مارے پھر رہے تھے اور کوئی انہیں پوچھتا تک نہیں تھا۔ اب بھی
بعض شہزادے ایسے ہیں جو نہایت تکلیف کے ساتھ اپنی زندگی کے دن بسر کر رہے ہیں
حکومت موجود ہے مگر وہ ان کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتی ۔
نے اس قرآنی دیوان عام کی خصوصیت ہیں میں نے سوچا کہ آیا اس کے مقابلہ میں قرآن کریم نے بھی کوئی دیوان عام پیش
کیا ہے یا نہیں ؟ اور اگر کیا ہے تو وہ کیا ہے؟ جب اس نقطہ نگاہ سے میں نے قرآن کریم پر
غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے خدا نے بھی ایک دیوانِ عام بنایا ہے جس کی سب سے
بڑی خوبی یہ ہے کہ کوئی دشمن اس پر قبضہ نہیں کر سکتا وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ہے اور اسی کے
قبضہ اور تصرف میں ہے۔ پہلے بادشاہوں کے دیوان عام ان کے ہاتھوں سے چھینے گئے ،
غیر قو میں آئیں اور ان پر قابض ہو گئیں پہلے یہ دیوان عام انگریزوں کے پاس گئے
اور اب ہند و حکومت قائم ہوئی تو اس کے پاس چلے گئے ۔ گویا جن مزدوروں نے یہ
دیوان عام بنایا تھا وہ اب حاکم ہیں اور حاکم مزدور ۔ لیکن قرآن کریم جس دیوان عام کو
پیش کرتا ہے اس میں نہ کوئی تبدیلی کر سکتا ہے اور نہ اس پر کوئی مخالفانہ قبضہ کر سکتا ہے ۔
محمد رسول اللہ کے تقرر پر پھر میں نے دیکھا کہ مغل بادشاہ اور پٹھان
بادشاہ اور دوسرے بادشاہ جب دیوان عام قرآنی دیوان عام سے اعلان میں بیٹھے تو وہ مثلاً یہ اعلان کرتے کہ ہم فلاں
کو وزیر مقرر کرتے ہیں ، فلاں کو گورنر مقرر کرتے ہیں، فلاں کو اپنا نائب مقرر کرتے ہیں
اور پھر ساتھ ہی یہ کہتے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ وفاداری سے حکومت کی خدمت
بجالائے گا اور ہماری حکومت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے اپنا تمام زور صرف کر دیگا

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۲۳
سیر روحانی (۵)
لیکن میں نے دیکھا کہ قرآن کریم جس دیوان عام کو پیش کرتا ہے اس میں اللہ تعالیٰ
کی طرف سے جب کسی گورنر یا خلیفہ اللہ کے تقرر کا اعلان ہوتا ہے تو بجائے یہ کہنے کے کہ
ہم امید کرتے ہیں تم ہماری حکومت کو مستحکم کرو گے اور ہماری طاقت بڑھانے میں
حصہ لو گے بادشاہ یہ کہتا ہے کہ ہم تمہیں طاقت دیں گے، ہم تمہیں مستحکم کریں گے، ہم
تمہارے رعب کو قائم کریں گے ۔ چنانچہ میں نے دیکھا کہ پُرانے زمانہ کے بادشاہوں
کے مقابلہ میں قرآن کریم میں بھی ایک دیوان عام لگایا گیا اور تمام پبلک کو مخاطب کر کے
کہا گیا إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًاً : شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا
تعطى فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْلَهُ أَخَذَا وَ بِيْلًا فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ
يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَانَ السَّمَاءُ مُنْفَطِرُ بِهِ ، كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولاً !
اعلان ہوتا ہے کہ ہم اس دنیا میں ایک خلیفہ مقرر کر رہے ہیں اور اعلان ان الفاظ میں
ہوتا ہے کہ انا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً ہم تمہاری طرف ایک رسول بنا کر بھیج رہے ہیں
شَاهِدًا عَلَيْكُم جو تم پر نگران رہے گا اور دیکھے گا کہ تم ہماری مرضی کے مطابق چلتے ہو یا
نہیں ۔ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا اور یاد رکھو کہ ہمارا اس کو گورنر بنا کر بھیجنا کوئی نئی
چیز نہیں بلکہ پہلے بھی ہم اپنے گورنر بھیجتے رہے ہیں اور لوگ غلطی سے ان کا انکار کرتے
رہے ہیں ایسا نہ ہو کہ تم بھی وہی غلطی کرو اور اُس انجام کو دیکھو جو پہلے لوگوں نے دیکھا
تعطى فِرْعَوْنُ الرسول اُس وقت کے حاکم اور بادشاہ فرعون نے تکبر کیا اور موسی کے
ماننے سے اُس نے انکار کیا ۔ فَأَخَذْنَهُ آخَذَا وَ بِیلاً اس پر ہم نے اُس کو پکڑ کر تباہ و
بر باد کر دیا پس جس طرح ہم نے فرعون کو تباہ کیا ہے اگر تم ہمارے گورنر جنرل کی مخالفت
کرو گے اور اس کے مقابلہ پر فرعون والا طریق اختیار کرو گے تو تم بھی تباہ کر دیئے جاؤ گے۔
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانٌ شِيْبَانَ السَّمَاءُ مُنْفَطِرُ بِهِ
اگر تم نے بھی انکار کیا جس طرح فرعون نے موسیٰ کا انکار کیا تھا تو تم کس طرح یہ خیال کر
سکتے ہو کہ تم ہمارے عذاب سے بچ جاؤ گے۔ تم اُس دن سے ڈرو جو جوانوں کو بوڑھا کر
دے گا ۔ وہ دُنیوی بادشاہوں کی طرح یہ نہیں کہتا کہ ہم اپنے گورنر سے یہ امید کرتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی