محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائمی حکومت کا اعلان
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۲۲۵
سیر روحانی (۵)
آیا جس طرح رامچندر اور کرشن ہندوستان کی طرف آئے تھے۔ اے زرتشت کے
ماننے والو سنو ! یہ اس طرح نہیں آیا جس طرح زرتشت ایران کی طرف آیا تھا۔ اے تمام
دوسری اقوام اور مملکتوں اور بر اعظموں میں رہنے والوسنو ! یہ اس طرح نہیں بھیجا گیا جس
طرح انبیاء ایک ایک قوم اور ایک ایک بستی کی طرف بھیجے جاتے تھے بلکہ يايُّهَا النَّاسُ
اے تمام انسانو ! خواہ تم روئے زمین کے کسی علاقہ میں رہتے ہو، اے برطانیہ کے رہنے
والو! اے فرانس کے رہنے والو! اے جرمنی کے رہنے والو! اے امریکہ کے رہنے والو!
اے یورپ کے رہنے والو! اے جزائر کے رہنے والو! اے افریقہ کے رہنے والو! اے دنیا
کے کسی گوشے اور خطہ میں رہنے والو! اسے تم پر افسر بنا کر بھیجا گیا ہے یہ ہمارا گورنر جنرل
ہے جس کی حکومت سے کوئی شخص باہر نہیں ۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (۲) پھر یہ تو اپنے زمانہ کی گورنری کے
متعلق اعلانِ عام تھا اور گو اس میں سارے کی دائمی حکومت کا اعلان ملکوں کو شامل کر لیا گیا تا مگر یہ بھبہ باقی رہتا
تھا کہ ممکن ہے یہ سب دنیا کے لئے تو ہو لیکن سب زمانوں کے لئے نہ ہو۔ دنیا میں گورنر
اور وائسرائے مقرر ہو کر آتے ہیں تو پانچ سال کے بعد بدل جاتے ہیں اور پھر وہ انہی
گلیوں میں عام لوگوں کی طرح پھرتے نظر آتے ہیں جن گلیوں میں شاہانہ شوکت کے
ساتھ پھرا کرتے تھے۔ پس چونکہ یہ شبہ پیدا ہو سکتا تھا اس لئے پہلے اعلان کے ساتھ ہی
خدائی دربار عام میں یہ اعلان بھی کر دیا گیا کہ یہ گورنر جنرل قیامت تک کے لئے ہے۔ یہ
پانچ سال کے لئے یا دس سال کے لئے یا سو سال کے لئے یا دو سو سال کے لئے یا ہزار
سال کے لئے نہیں بلکہ قیامت تک کے لئے ہے جب تک انسان تباہ نہیں ہو جاتا ،
جب تک ایک انسان بھی اِس دنیا میں زندہ ہے اُس وقت تک یہی گورنر جنرل رہے گا
فرماتا ہے و ما ارسلنكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ
لَا يَعْلَمُونَ وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ قُلْ لَّكُمْ مِيْعَادُ
يَوْمِ لَا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تسْتَقْدِمُونَ سے فرماتا ہے اے بنی نوع انسان !
انوار العلوم جلد ۲۲
۲۲۶
سیر روحانی (۵)
سن رکھو اس رسول کو ہم نے کہہ دیا ہے کہ وہ صرف اس زمانہ کے لئے نہیں بلکہ انسان
کی تعریف کے نیچے جتنے انسان آتے ہیں ان سب کو یہ جمع کر نیوالا ہے خواہ وہ اس
صدی کے ہوں یا اگلی صدیوں کے قیامت تک اس کا راج قائم ہے اور کوئی شخص اس کی
حکومت سے باہر نہیں نکل سکتا۔ بَشِيرًا وَنَذِيرًا دنیا میں اصول یہ ہے کہ جب
بادشاہت بدلتی ہے تو آنے والی حکومت کسی کو گرا دیتی ہے اور کسی کو اونچا کر دیتی ہے
بَشِيرًا وَنَذِيرًا کا بھی یہی مفہوم ہے کہ جو لوگ اس کے قانون کی پابندی کرنے والے
ہوں گے اُن کو یہ بلند کریگا اور جو لوگ اس کے قانون کی نافرمانی کرنے والے ہوں گے
اُن کو یہ گرادے گا ۔ گویا فرمایا کہ اے ہمارے رسول ! دونوں طاقتیں تجھ کو دی جاتی ہیں ،
تیرے ہی ذریعہ سے لوگوں کو بلند کیا جائے گا اور تیرے ہی ذریعہ سے لوگوں کو گرایا جائے
گا، تیرے ہی ذریعہ سے ملزم سزا پائیں گے اور تیرے ہی ذریعہ سے متبعین انعام حاصل
کریں گے ۔ ولكِن أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ لیکن اس زمانہ کے اکثر لوگوں کی سمجھ میں
یہ نہیں آتا۔ کیونکہ اس سے پہلے جس قد را نبیاء گزرے ہیں ان میں سے کسی نبی کی نبوت سو
ہے
سال کے بعد ختم ہو گئی تھی اور کسی کی دوسو سال کے بعد ۔ ان کے لئے یہ سمجھنا بڑا مشکل
کہ کوئی ایسا نبی بھی آسکتا ہے جس کی نبوت قیامت تک چلتی چلی جائے اور کبھی ختم ہونے
میں نہ آئے چنانچہ فرمایا وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ وہ لوگ یہ
کہتے ہیں کہ تم جو یہ کہتے ہو کہ یہ ہمیشہ ہمیش کے لئے نبی ہے اس کا ثبوت کیا ہے اس طرح تو
ایک جھوٹا نبی بھی کہہ سکتا ہے کہ میری نبوت کبھی ختم نہیں ہو گی بہر حال کوئی نہ کوئی ایسی دلیل
ہونی چاہئے جس سے ہم یہ اندازہ لگا سکیں کہ ہمارے سامنے جو دعویٰ پیش کیا جا رہا ہے
اس میں سچائی پائی جاتی ہے اور یہ ہمیشہ کے لئے ہے ۔ فرماتا ہے قُلْ لَكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ
لَا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَ لَا تَسْتَقْدِمُونَ فرمایا اس کا پتہ تم کو ایک ہزار سال
میں لگے گا۔ بڑی سے ۔ بڑی سے بڑی نبوت جو آج تک چلی ہے وہ ہزار سال سے زیادہ عرصہ
تک قائم نہیں رہی ۔ آدم علیہ السلام کا زمانہ لے لو ، نوح علیہ السلام کا زمانہ لے لو، موسیٰ
علیہ السلام کا زمانہ لے لو ، کوئی زمانہ بھی ہزار سال سے زیادہ لمبا نہیں رہا۔ موسیٰ علیہ السلام