انگستان میں چند بہائی عورتوں سے گتگو
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۲۳۳
سیر روحانی (۵)
اول وہ أَحْسَنَ الْحَدِيث ہے یعنی اس میں بہتر سے بہتر اور پختہ سے پختہ باتیں بیان
کی گئی ہیں اور وہ ایک خوبصورت اور بے عیب قانون ہے ۔
دوم وہ کوئی ایک ٹکڑا نہیں بلکہ تمام قسم کے قانونوں پر حاوی ہے ۔
انگلستان میں چند بہائی عورتوں سے گفتگو میں جب انگلستان گیا تو وہاں ایک دن کچھ بہائی عورتیں مجھ
سے ملنے کے لئے آئیں ۔ بہائی لوگ بہاء اللہ کو خدا سمجھتے ہیں اور قرآن کریم کو منسوخ
قرار دیتے ہیں مگر مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ ہماری دشمنی کی وجہ سے بہائیوں کو تو اچھا
سمجھتے ہیں اور ہمارے سلسلہ کے خلاف شور مچاتے رہتے ہیں ۔ کراچی کے بعض اخبارات
میں صفحوں کے صفحے بہاء اللہ کی تعریف میں شائع کئے جاتے ہیں حالانکہ وہ خدائی کا
دعویدار تھا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اُس کا یہ عقیدہ تھا کہ آپ کی حکومت
ختم ہو چکی ہے اور اب نئی شریعت کی دنیا کو ضرورت ہے۔ بہر حال وہ عورتیں مجھ سے ملنے
کے لئے آئیں ان عورتوں میں سے ایک تو شنگھائی بنک کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی بیوی تھی
دوسری امریکہ کی رہنے والے تھی اور تیسری ایک احمدی بیرسٹر کی بیوی تھی جو ایرانی اور
بہائی تھی ۔ ان کے ساتھ عبداللہ کو کم تھے جو انگلستان کے سب سے پہلے نو مسلم تھے اور
جنہیں لڑکی نے شیخ الاسلام کا خطاب دیا تھا۔ ان عورتوں نے آتے ہی مجھ سے سوال کیا
کہ آپ بہاء اللہ کو کیوں نہیں مانتے؟ میں نے کہا اس لئے نہیں مانتا کہ میں قرآن کریم کو
مانتا ہوں ۔ وہ کہنے لگیں آپ قرآن کو کیوں مانتے ہیں کیا یہ کتاب منسوخ نہیں ہو سکتی ؟
میں نے کہا یہ تو بحث ہی نہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں کئی چیزیں ہو سکتی ہیں مگر ہوتی نہیں ۔
میں نے کہا تم مرسکتی ہو یا نہیں ؟ اگر مرسکتی ہو تو کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ تم مر چکی ہو؟ تم نے
یقیناً ایک دن مرنا ہے مگر اس وقت یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تم مر چکی ہو ۔ پس یہ سوال جانے دو
کہ کوئی کتاب منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت قرآن کریم منسوخ ہے
یا نہیں ؟ تم مجھے کوئی ایک بات بتا دو جو قابلِ عمل ہو مگر قرآن کریم میں نہ ہو یا بہاء اللہ کی کوئی
ایک بات ہی مجھے بتا دو جو سب سے اچھی ہو اور وہ قرآن کریم میں بیان نہ ہوئی ہو۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۲۳۴
سیر روحانی (۵)
-
وہ کہنے لگی کہ بہاء اللہ نے علم سیکھنے کا حکم دیا ہے یہ کتنی اچھی بات ہے ۔ میں نے کہا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس حکم پر اتنا زور دیا ہے کہ آپ فرماتے ہیں جس شخص
کی دولڑ کیاں ہوں اور وہ اُن کو اچھی تعلیم دلائے اور نیک تربیت کرے تو اُس کے لئے
جنت واجب ہو جاتی ہے۔ اس پر وہ کہنے لگی بہاء اللہ نے ایک سے زیادہ شادیاں کرنا
حرام قرار دیا ہے لیکن قرآن اس کی تعلیم دیتا ہے ۔ امریکہ اور انگلستان اور یورپ اسلام
کی اس تعلیم کو نہیں مان سکتا اور دنیا اس ظلم کو کبھی برداشت نہیں کر سکتی۔ میں نے کہا میں اس
بحث میں نہیں پڑتا کہ دنیا اس ظلم کو برداشت کر سکتی ہے یا نہیں تم پہلے مجھے یقینی طور پر بتا دو
کہ بہاء اللہ نے ایک سے زیادہ شادیاں منع کی ہیں ؟ اُس نے کہا ہاں بالکل منع ہے ۔ وہ
ایرانی عورت جو ان کے ساتھ تھی وہ عبد البہاء کے پاس چھ ماہ رہ کر آئی تھی اور اُس نے
ان سے خاص تعلیم پائی تھی۔ میں نے کہا اس سے پوچھو کہ آیا بہاء اللہ کی اپنی دو بیویاں
تھیں یا نہیں؟ تم تو کہتی ہو کہ ایک سے زیادہ شادیاں منع ہیں اور بہاء اللہ نے آپ
دوشادیاں کی ہیں ۔ کہنے لگی آپ بالکل الزام لگا رہے ہیں بہاء اللہ نے ہرگز دو شادیاں
نہیں کیں ۔ میں نے کہا اس ایرانی عورت سے پوچھو۔ اُس سے پوچھا تو وہ کہنے لگی اجی
مجھے اس جھگڑے میں کیوں گھسیٹتے ہیں آپ آپس میں بات کیجئے اور مجھے رہنے دیجئے ۔ میں
نے کہا اس میں گواہی کا سوال ہے آپ سچی گواہی کیوں چھپاتی ہیں جو واقعہ ہو وہ آپ
بتا دیں ۔ کہنے لگی کہ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ دو شادیاں دعوئی سے پہلے کی تھیں ۔ اس پر
پہلی عورت نے شور مچا دیا کہ بس جواب ہو گیا یہ دعوٹی سے پہلے کی شادیاں تھیں ۔ میں نے
کہا تمہارا عقیدہ یہ ہے کہ امام اپنی پیدائش کے وقت سے علم غیب رکھتا ہے جب اسے پتہ
تھا کہ ایک سے زیادہ شادیاں رڈ کی جائیں گی تو پھر اُس نے خود کیوں ایک سے زیادہ
شادیاں کیں ؟ یا تو یہ کہو کہ وہ علم غیب نہیں رکھتا تھا اور یا یہ کہو کہ اس نے خدا تعالیٰ کے حکم
کے خلاف فعل کیا۔ اور اگر وہ علم غیب نہیں رکھتا تھا تب بھی اس کی خدائی باطل ہے اور اگر
خدا تعالیٰ کے حکم کے خلاف اس نے فعل کیا تب بھی وہ قابلِ اعتراض ٹھہرتا ہے ۔ اور
پھر سوال یہ ہے کہ اگر یہ حکم بعد میں نازل ہوا تھا تو اُس نے دوسری بیوی رکھی کیوں؟