الٰہی دربارِ عام سے ایک عجیب اعلان

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۵۹
سیر روحانی (۵)
حضور ! میری ایک عرض ہے میرے سارے گناہ ابھی آپ نے بیان نہیں کئے صرف
چھوٹے چھوٹے گناہوں کا آپ نے ذکر فرمایا ہے بڑے بڑے گناہ تو ابھی رہتے ہیں ۔ ۲۶
غور کرو ہما را خدا کتنی محبت کرنے والا ہے اور اس کی درگاہ کتنی پیاری ہے وہ تو دل کی صفائی
چاہتا ہے اُسے مارنے اور سزا دینے سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ تم اپنے دل کو صاف کر لو تو
تمہارے تمام گناہ اللہ تعالیٰ معاف کر دیگا اور اس بات کی ذرا بھی پرواہ نہیں کریگا کہ وہ
گناہ کتنے ہیبت ناک تھے ۔
مصیبت زدوں کی امداد کے اعلانات پھر کئی مصیبت زدہ ہوتے ہیں ان کے
لئے بھی دربار عام میں یہ اعلان کیا جاتا
ہے کہ ہم تمہیں اس اس رنگ میں مدد دیں گے مثلاً گزشتہ دنوں سیلاب آیا تو گورنمنٹ نے
یہ اعلان کیا کہ ہم زمینداروں کو بیچ مہیا کر کے دیں گے لیکن ساتھ ہی اس نے یہ کہہ دیا کہ
یہ بطور تقاوی ہو گا اور اس پر تمہیں اتنا سود دینا پڑے گا۔ غرض گورنمنٹیں ناگہانی مصائب
اور آفات کے مواقع پر مصیبت زدوں کی ہمیشہ مدد کرتی ہیں مگر قسم قسم کی تدابیر سے بجائے
کچھ دینے کے خود فائدہ اُٹھا لیتی ہیں ۔ پھر اگر انہیں یہ پتہ لگ جائے کہ فلاں شخص جو
امداد کے لئے آیا ہے وہ مثلاً باغی ہے یا باغی رہ چکا ہے تو وہ اُس کی امداد کے لئے
اُس وقت تک تیار نہیں ہوتیں جب تک وہ اُن سے معافی نہ مانگے اور اس بات کا ہیں ہو تیں جب
اقرار نہ کرے کہ آئندہ وہ ہر قسم کی بغاوت سے مجتنب رہے گا۔ اخباروں والے ہی
جب گورنمنٹ کے خلاف کوئی مضمون لکھتے ہیں اور وہ پکڑے جاتے ہیں تو پریس
والوں کو یہ لکھ کر دینا پڑتا ہے کہ آئندہ وہ احتیاط سے کام لیں گے ۔ سیاسی مجرم پکڑے
جاتے ہیں تو وہ بھی جب تک گورنمنٹ کو یہ لکھ کر نہ دیں کہ ہم آئندہ محتاط رہیں گے
اور گورنمنٹ کے خلاف کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے اُس وقت تک انہیں رہا
نہیں کیا جاتا ۔
-
الہی دربار عام سے ایک عجیب اعلان لیکن اس دربار عام سے میں نے ایک عجیب اعلان ہوتے دیکھا،

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۶۰
سیر روحانی (۵)
میں نے سنا کہ اس دربار عام میں یہ اعلان کیا جاتا ہے قُلْ مَنْ يُنَجِّيَكُمْ
مِّن ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً لَئِنْ أَنْجِنَا مِنْ هَذِهِ
لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ * قُلِ اللهُ يُنَجِّيَكُمْ مِّنْهَا وَمِنْ كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ انْتُمْ
تُشْرِكُونَ فرماتا ہے اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو دنیا میں اعلان کر اور
لوگوں سے کہہ کہ تمہارا خدا ہر مصیبت میں تمہاری مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ فرماتا ہے
کون ہے جو تمہیں سمندر کی مصیبتوں اور خشکی کی مصیبتوں سے نجات دلاتا ہے؟ جب
مصیبتیں آتی ہیں تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً تم روتے ہوئے دعائیں کرتے ہو کہ وہ
مصیبتیں تم سے مل جائیں مگر چونکہ تم اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتے اس لئے تم دعا ئیں چوری
چوری کرتے ہو اونچی آواز سے نہیں کرتے تا ایسا نہ ہو کہ تمہاری قوم یہ سمجھ لے کہ اب تم
بیٹوں کو چھوڑنے لگے ہو اور تم بار بار یہ کہتے ہو کہ حضور ! اب ہم کو چھوڑ دیجئے تو ہم تو حید پر
ایسا عمل کریں گے اور آپ کی ایسی فرمانبرداری اور اطاعت کریں گے کہ آپ بھی ہم پر لقو
ہو جائیں گے۔ فرماتا ہے قُلِ اللهُ يُنَبِّبْكُمْ مِّنْهَا وَ مِن كُلِّ كَرْبِ تُو کہہ دے کہ
خدا تعالیٰ تم کو اس مصیبت سے بھی بچائے گا اور آئندہ آنے والی مصیبتوں سے بھی
بچائے گا مگر تم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ آج تو تم یہ کہہ رہے ہو کہ ہم تو حید پر ایمان رکھیں
گے مگر گل اس مصیبت سے چھٹکارا پانے کے بعد تم پھر شرک میں مبتلاء ہو جاؤ گے ۔ لوگ
بعض دفعہ سچے دل سے تو بہ کرتے ہیں مگر پھر اپنے نفس کی کمزوری کی وجہ سے گناہوں میں
ملوث ہو جاتے ہیں مگر یہاں اُن کی اِس کیفیت کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ ہم
آج تو تو بہ کرتے ہیں مگر گل جھوٹ بولنا شروع کر دیں گے ۔ آج تو ہم تو بہ کر رہے ہیں مگر
کل پھر شرک میں ملوث ہو جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ بھی اُن کی اِس حالت کو جانتا ہے وہ سمجھتا
ہے کہ یہ لوگ منافقت سے کام لے رہے ہیں ، مگر اُس کا رحم بے انتہاء وسیع ہے وہ کہتا ہے
اگر گل یہ شرک کریں گے تو دیکھا جائے گا اس وقت تو یہ تو بہ کر رہے ہیں چلو ان کو معاف
کر دو۔ کیا دنیا کی کوئی ایسی حکومت ہے جو جانتے بوجھتے ہوئے مجرموں کو اس طرح
معاف کردے؟

آج 10 میں سے 10 باقی