تمام مخلوق کی جسمانی ضروریات پوری کرنے کا وعدہ

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۶۶
سیر روحانی (۵)
کے حاصل کرنے کا موقع موجود ہے اگر وہ حاصل نہیں کرتے تو اس میں ان کا اپنا قصور
ہے ۔ دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ سب لوگ کتابیں ایک جیسی پڑھتے ہیں یہ نہیں ہوتا کہ
سکولوں اور کالجوں میں بعض لڑکوں کو اور کتابیں پڑھائی جاتی ہوں اور بعض کو اور مگر ایک
تو سائنس میں ترقی کرتے کرتے انتہائی کمال حاصل کر لیتا ہے اور دوسرا ابھی سائنس کے
دروازے پر ہی بیٹھا ہوتا ہے۔ ایک اپنی زندگی میں سینکڑوں مفید ایجادات کر لیتا ہے اور
دنیا میں چاروں طرف شور مچ جاتا ہے کہ ایڈیسن بڑا موجد ہے مگر دوسرا کوئی ایک چیز بھی
ایجاد نہیں کرتا ۔ اللہ تعالیٰ نے هَدَيْنَهُ التَّجْدَینِ میں جس حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا
ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے قابلیتیں تمام انسانوں میں پیدا کر دی گئی ہیں اگر
وہ ان قابلیتوں سے کام لیں تو وہ علوم ظاہری اور باطنی دونوں میں کمال حاصل کر سکتے
ہیں ۔ لیکن اگر کوئی اپنی قابلیت سے کام نہ لے تو اس میں خدا تعالیٰ کا قصور نہیں ۔ جیسے
یونیورسٹی ہر طالب علم کے لئے اپنے دروازے کھول دیتی ہے لیکن یونیورسٹی کا ہر آدمی
آئین سٹائن نہیں بنتا، یونیورسٹی کا ہر آدمی نیوٹن نہیں بنتا ۔ آئین سٹائن اور نیوٹن وہی بنتا
ہے جو اپنی دماغی قابلیتوں کو کام میں لاتا ہے۔ اسی طرح یہ روحانی یو نیورسٹی سکھاتی تو ہر
شخص کو ہے مگر سیکھتا وہی ہے جو اپنی استعدادوں کو کام میں لاتا ہے اور ان سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔
تمام مخلوق کی جسمانی ضروریات (۱۰) پھر تمام مخلوق کی جسمانی ضروریات
کے متعلق اعلان فرماتا ہے
پوری کرنے کا وعدہ وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلا عن الشيو عَلَى اللَّهِ
رِزْقُهَا وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا ، كُلٌّ فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ ٣٢
دنیا کی حکومتیں فوڈ ڈیپار FOOD DEPARTMENT) قائم کرتی
ہیں جس کے سپر د ملک کی غذائی حالت کی نگرانی ہوتی ہے اسی طرح جب کسی دوسرے
ملک میں قحط پڑتا ہے یا نا گہانی حوادث سے اُس کی غذائی حالت خراب ہو جاتی ہے تو ایسی
بھی یہی ڈیپارٹمنٹ اس ضرورت کو پورا کرنے کا کام سرانجام دیتا ہے ۔ مگر
دنیوی حکومتوں کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کیا کرتے ہیں؟ وہ ایک طرف سے بہت ہی سستے

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۶۷
سیر روحانی (۵)
داموں پر ایک چیز خریدتے ہیں اور دوسری طرف بہت بڑے نفع کے ساتھ اسے فروخت
کر دیتے ہیں ۔ مثلاً ہمارے ملک میں ہی چھ روپے من گندم مل رہی ہے لیکن چھ روپے من
گندم لے کر ہمارا فوڈ ڈیپارٹمنٹ سولہ روپے میں ہندوستان کو دے رہا ہے ۔ اسی طرح
انگریزی زمانہ میں اڑھائی اڑھائی تین تین کروڑ روپیہ سالا نہ حکومت اس ذریعہ سے کماتی
تھی اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی چلی جاتی تھی کہ ہم بنی نوع انسان کی کتنی خدمت کر رہے ہیں ۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا آسمانی حکومت کا بھی یہی طریق ہے یا اس میں کوئی اور طریق
رائج ہے؟ اس بارہ میں جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس حکومت میں
دُنیوی حکومتوں کے برعکس یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہر جاندار کو کھانا کھلانا ہمارے ذمہ ہے
وہ فرماتا ہے وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا کوئی حرکت کرنے
والی زندہ اور جاندار چیز ایسی نہیں جس کے رزق کی ذمہ داری خدا تعالیٰ کی ذات پر نہ ہو۔
اور کیوں نہ ہو ، جب ہم نے ایک مخلوق کو پیدا کیا ہے تو اس مخلوق کو کھانا کھلانا بھی ہمارا ہی
فرض ہے کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے اور کس طرح یہ مانا جا سکتا ہے کہ ہر
جاندار کو خدا تعالیٰ خود رزق دیتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بندے کا دینا اور طرح کا
ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا دینا اور طرح کا ہے ۔ تم اپنے ہاتھ سے کپڑے بنتے ہو مگر روئی
خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے ، روٹی تم اپنے ہاتھ سے پکاتے ہو مگر گندم خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے۔
اسی طرح خدا تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو رزق دینے کی جو تراکیب رکھی ہیں وہ اتنی عجیب ہیں وہ
کہ اُن کو دیکھ کر تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے محض اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت
ہو رہا ہے ۔ زمیندار جانتے ہیں کہ وہ گندم ہوتے ہیں اور انہیں اس کے لئے بہت بڑی
محنت کرنی پڑتی ہے، وہ زمین میں ہل چلاتے ہیں ، بیچ ڈالتے ہیں، پانی دیتے ہیں اور
مہینوں اس فصل کی دیکھ بھال اور نگرانی کرتے ہیں ۔ راتوں کی نیند اور دن کا آرام انہیں
اس غرض کے لئے قربان کرنا پڑتا ہے وہ خود بھی تکلیف اُٹھاتے ہیں اور اپنے بیوی بچوں
کو بھی اس قربانی میں اپنے ساتھ شریک کرتے ہیں ۔ اتنی بڑی محنت کے بعد اگر گندم ہی
گندم انہیں مل جاتی جس کے ساتھ بھوسے کا کوئی حصہ نہ ہوتا تو کیا وہ دیانتداری کے

آج 10 میں سے 10 باقی