رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے معلوم ہوتی ہیں
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۰۳
رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے
والا اور تربیت کرنے والا ہوں اور جن لوگوں کی طرف بھیجوا رہا ہوں وہ بھی میرے ہی پیدا
کئے ہوئے ہیں۔ ان کے بارہ میں رَبِّهِمْ کا لفظ استعمال نہیں کیا کیونکہ وہ قرآنی پیغام سے
پہلے خدا تعالیٰ کی کامل ربوبیت تلے نہیں آئے تھے بلکہ صرف خلق کی صفت کے نیچے
آتے تھے۔ اگر خالی یہ کہا جاتا کہ اقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ تو اس سے محبہ ہو سکتا
تھا کہ شاید لوگوں پر جبر کیا جا رہا ہے ۔ آخر خدا تعالیٰ کو انہیں حکم دینے کا کیا حق ہے ۔ پس
الَّذِي خَلَقَ کے الفاظ زائد کر کے بتا دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا محمد رسول اللہ پر اگر خالق و
رب ہونے کا حق ہے تو دوسرے لوگوں پر خالق ہونے کا حق تو واضح ہے۔ گورب ہونے کا
حق ابھی مخفی ہے۔ جب تم خدا کے پیغامبر ہو کر ان تک خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا دو گے تو
خدا تعالیٰ کی ربوبیت کامل طور پر ان کی طرف بھی منتقل ہو جائے گی ۔ گویا محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت کا اِن الفاظ میں نقشہ پیش کر دیا گیا ہے کہ آپ بلا دلیل بات کو
سننے کے لئے کسی حالت میں تیار نہ تھے ۔
اس مرحلہ کے بعد اب ایک اور مرحلہ پیش آتا ہے۔ بے دلیل بات نہ کرنے کے
علاوہ فطرت صحیحہ یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ کوئی بے نتیجہ کام اُس سے نہ کروایا جائے ۔ مانا کہ
خدا تعالیٰ کا حق ہے کہ وہ انسان کو حکم دے مگر کیا اس کے حکم کو ماننے کا کوئی امکان ہے؟
اگر اس کے ماننے کا کوئی امکان ہی نہیں تو یہ بے نتیجہ کام کیوں کیا جائے ۔ اگلی آیت اس کے ماننے کا تو یہ بے ۔ ا
مشبہ کا ازالہ کرتی ہے۔ اس میں فرمایا گیا ہے کہ خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ - انسان کرتی اس میں فرمایا گیاہے کہ ۔
کے اندر تعلق باللہ کا مادہ رکھا گیا ہے اس لئے خواہ تیرے مخاطب کتنے ہی تقویٰ اور خوف خدا
سے دور پڑے ہوئے ہوں فطرتاً ان کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف ک
کوٹیں اور اُس سے محبت کریں ۔ پس ظاہری حالات کے لحاظ سے یہ پیغام کتنا ہی کامیابی
سے دور نظر آتا ہے حقیقتاً ناممکن نہیں بلکہ اس کے کامیاب ہونے کے مخفی اور فطری سامان
موجود ہیں ۔
بظاہر تو اس دلیل میں انسانی فطرت کی پاکیزگی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے مگر باطناً
اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فطرت کے اس پہلو کی طرف بھی اشارہ کیا
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۰۴
رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے
گیا ہے کہ آپ کوئی فضول اور بے نتیجہ کام کرنے کے لئے تیار نہ تھے۔ آپ وہی کام
کرتے تھے جس کا کوئی فائدہ ہو۔ خواہ مادی خواہ قانونی یا اخلاقی ۔ اور یہ ایک بہت
ز بر دست پاکیزہ فطرت پر دلالت کرنے والی بات ہے ۔
قرآن کریم ایک دوسری جگہ فرماتا ہے ہم نے انسان کو نطفہ سے پیدا کیا ہے، نطفہ سے
ہم نے علقہ پیدا کیا اور علقہ سے مُضغہ بنایا ۔ مُضغہ سے ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت
چڑھایا ھایا اور اس کے بعد اس کے اندر ایک اہم تغیر کر کے روح پیدا کی ھے لیکن اس آیت کے
معنی؟
ایک تحت السطح معنے بھی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ عربی محاورہ :
کے ۔
ہیں کہ عربی محاورہ میں خُلِقَ مِنْ شَيْءٍ کے یہ معنے بھی ہوتے
66
،،
ہیں کہ اس کی فطرت میں یہ چیز رکھی گئی ہے مثلاً وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِّنْ طِينٍ
معنے ہوں گے کہ ہم نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے؟ پیدا کیا ہے لیکن جب ” مِنْ عَجَلٍ “ کے آ جائے
تو اس کے یہ معنی یہ معنی نہیں ہوں گے کہ ہم نے انسان کو جلدی سے پیدا کیا ہے ۔ جلدی کوئی مادہ
تو نہیں کہ اسے گھولا اور انسان پیدا کر دیا بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ انسان کی فطرت میں
معجلت رکھی گئی ہے ۔ پس جہاں علق کے ایک معنے یہ تھے کہ ہم نے انسان کو اس حالت سے
پیدا کیا ہے کہ وہ رحم سے چمٹا ہوا تھا وہاں اس کے یہ معنے بھی ہیں کہ ہم نے انسان کی
فطرت میں محبت اور علاقہ کا مادہ رکھا ہے ۔ جیسے من عجل “‘ کے عربی محاورہ کے رو سے
یہ معنے ہیں کہ انسان کے اندر عجلت رکھی گئی ہے۔ پس خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ کے
ایک معنی یہ ہیں کہ انسان کی فطرت میں یہ مادہ رکھا گیا ہے کہ وہ کسی کا ہو رہے ۔ شعراء اور
صوفیا کا خیال بھی یہی ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پنجابی کا ایک مصرعہ سُنایا
کرتے تھے جو اس وقت مجھے یاد نہیں رہا لیکن اُس کا مطلب یہ تھا کہ یا تو تو کسی کا ہو جایا
کوئی تمہارا ہو جائے ۔ پس۔ ٤ - پس خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلق کے یہ معنے بھی ہیں کہ ہم نے
انسانی فطرت میں محبت اور علاقہ کا مادہ رکھا ہے ۔ ہم نے اسے اسی حالت پر پیدا کیا ہے
کہ وہ کسی کا ہو رہے ۔ اس لئے اے رسول ! تو دوسرے لوگوں کے پاس جا اور اس بات
کا خیال نہ کر کہ بظاہر حالات وہ تیرے پیغام کو نہیں سنیں گے کیونکہ ہم نے انسان کی
فطرت میں یہ چیز رکھ دی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا ہو کر رہنا چاہتا ہے ۔ بے شک جب تک
انوار العلوم جلد ۲۲
لد ٢٠
رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے
اسے اصل چیز نہیں ملتی اس وقت تک کبھی وہ بیوی کا ہورہتا ہے، کبھی بہن بھائی کا ہو رہتا
ہے، کبھی وہ ماں باپ کا ہو رہتا ہے، کبھی وہ دوستوں کا ہو رہتا ہے، وہ درمیان میں بُھولتا
پھرتا ہے مگر جب خدا تعالیٰ کے ملنے کا راستہ اس پر کھل جاتا ہے تو پھر وہ خدا تعالیٰ ہی کا
ہو کر رہتا ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ بدر کے موقع پر دیکھا کہ ایک عورت کا
بچہ گم ہو گیا ہے اور وہ میدانِ جنگ میں اپنے بچہ کو تلاش کرنے کے لئے ماری ماری پھر رہی
ہے۔ اسے جہاں کوئی بچہ ملتا وہ اسے پیار کرتی اور گلے لگاتی لیکن جب دیکھتی کہ وہ اُس کا
اپنا بچہ نہیں تو اسے چھوڑ دیتی اور آگے چلی جاتی یہاں تک کہ اُسے اپنا بچہ مل گیا ۔ اُس نے
اُسے پیار کیا ، گلے لگایا اور ایک جگہ آرام سے بیٹھ گئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ
نظارہ دیکھ رہے تھے۔ آپ نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا ۔ یہی حالت خدا تعالیٰ کی ہوتی
ہے ۔ جس طرح یہ عورت جب اسے کوئی بچہ ملتا ہے تو اُس سے پیار کرتی ہے، گلے لگاتی
ہے اور جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ میرا بچہ نہیں تو اُسے چھوڑ کر آگے چلی جاتی ہے حتی کہ
اسے اپنا بچہ مل جاتا ہے اور وہ سکون سے ایک جگہ پر بیٹھ جاتی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ
اپنے بندہ کے لئے ہر وقت بیتاب رہتا ہے ۔ جب بندہ صحیح رنگ میں تو بہ کر کے اُسے مل
جاتا ہے تو وہ ویسا ہی سکون محسوس کرتا ہے جس طرح کا سکون اس ماں نے محسوس کیا ہے ۔
پر خَلَقَ الانسان من علق کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس
میں تعلق اور محبت پیدا کرنے کا مادہ رکھ دیا ہے اور اس میں اس طرف اشارہ کیا ہے کہ
اے رسول ! تو ان سے مایوس نہ ہو ۔ ہم نے ان میں ایسا مادہ ودیعت کر رکھا ہے کہ وہ تجھے
مانیں گے ۔
غرض إقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ میں بظاہر ایک پیغام دیا گیا ہے لیکن بباطن
اس پیغام کے الفاظ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے
اور بتایا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلا دلیل کسی کام کو کرنے کے لئے تیار نہ
تھے نہ بلا حق کسی سے کوئی کام کروانے کے لئے تیار تھے اور نہ کسی بے نتیجہ کام کو کرنے کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۰۶
رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے
لئے تیار تھے۔ ان تین اعلیٰ اخلاق کو پیش کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاقی
مثال بھی دُنیا کے سامنے پیش کر دی گئی ہے ۔
اس وقت میری صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں کوئی لمبا مضمون بیان
کروں ۔ میری غرض اس وقت آنے کی یہ تھی کہ تمہیں بتاؤں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی فطرت کا نقشہ آپ کے پہلے الہام میں کس طرح بیان کیا گیا ہے۔ ایک با اخلاق
انسان کو جب کوئی کام دیا جاتا ہے تو پہلے وہ پوچھتا ہے کہ مجھے بتاؤ کہ میں تمہاری بات
کیوں مانوں؟ میں ڈر سے کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ۔ جب اُس پر حق ثابت کیا جاتا ہے
تو اعلیٰ اخلاق والا انسان یہ کہتا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ آپ کا مجھ پر حق ہے لیکن اس کام کا
تعلق دوسرے لوگوں سے ہے اِس لئے پہلے یہ بتاؤ کہ کیا تمہارا ان پر بھی حق ہے؟ اگر
تمہارا ان پر بھی حق ہے تو پھر میں جاؤں گا اور یہ کام کروں گا ۔ پھر جب یہ سوال حل ہو جاتا
ہے تو اخلاق فاضلہ والا انسان یہ پوچھتا ہے کہ مخاطبین پر تمہاراحق سہی مگر کیا اس پیغامبری
کا مادی یا اخلاقی فائدہ ہے اور اس پیغام کے پہنچانے میں کوئی حکمت کارفرما ہے؟ اگر ایسا
ہو تو میں یہ کام کر سکتا ہوں ورنہ نہیں کیونکہ اس کے بغیر کام کرنے کے یہ معنی ہوں گے کہ
گو میں ایک فرض بجا لاتا ہوں ، گومیں لوگوں کو اُن کے فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں مگر
ایک بے فائدہ اور بے نتیجہ کام کرتا ہوں ۔ چنانچہ فطرت صحیحہ کے اس مظاہرہ کا بھی جواب
اس آیت میں دیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ کام بظاہر بے فائدہ نظر آتا ہے مگر حقیقتاً بے فائدہ
نہیں نتیجہ خیز ہے اور مفید ہے ۔
غرض ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حق
ہے کیونکہ اس نے آپ کو پیدا کیا ہے اور تربیت کر کے کمال تک پہنچایا ہے ۔ پھر مخلوقات پر
بھی اُس کا حق ہے کیونکہ وہ ان کا بھی خالق و مالک ہے۔ پھر انسان کی فطرت میں خدائی
محبت رکھی گئی ہے اس لئے یہ کہنا کہ آپ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے غلط ہے ۔ آج
احمدی بھی کہتے ہیں کہ غیر احمدی کس طرح مانیں گے؟ تمہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ خدا تعالیٰ
نے انسان کو علق سے پیدا کیا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں محبت کا مادہ رکھ
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۰۷
رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے۔۔
دیا ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ تم نے اسے ننگا نہیں کیا۔ اس پر جو پردے پڑے ہیں ان
پردوں کو تم نے اُٹھایا نہیں ۔ اگر تم ان پردوں کو اُٹھاؤ گے تو تمہیں خدا تعالیٰ کا وجود نظر
آجائے گا۔
میں اب ضعف محسوس کر رہا ہوں اس لئے اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں ۔ مجھے افسوس
ہے کہ جتنی آیات میں نے پڑھی تھیں میں ان سب کی تفسیر بیان نہیں کر سکا لیکن میں پھر
نصیحت کرتا ہوں کہ یہ جلسہ نہایت اہم ہے ۔ یہ جلسہ اُس عظیم الشان انسان کے حالات اور
سوانح بیان کرنے کے لئے ہے جو نہ صرف خود ایک عظیم الشان انسان تھا بلکہ اُس نے
ہمیں بھی عظیم الشان بنا دیا ہے ۔ اس جلسہ میں چھوٹے بچوں کو گھسیٹ کر لانا چاہئے تا کہ
معلوم ہو کہ تمہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت ہے ۔ محض خیالی محبت
نہیں ۔
( الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۵۲ء )
مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ مطبوعہ بیروت ۱۲۱۳ھ میں كَانَ خُلُقُهُ الْقُرآنُ
کے الفاظ ہیں ۔
بخاری کتاب بدء الوحي باب كَيْفَ كَانَ بدء الوحى إِلَى رَسُول الله (الخ)
العلق : ٢ تا ٦ ۲ ۶
فاطر: ۲۵
المؤمنون: ١٣ ك الانبياء : ۲۸
ه المؤمنون: ۱۴، ۱۵
بخاری کتاب الادب باب رحمة االولد و تقبيله و معانقته
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۰۹
ہجرت
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
ہجرت