مسجد ہالینڈ کے لئے چندہ کی تحریک
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۰
چشمہ ہدایت
سارے ارد گرد کے لوگ اکٹھے ہو گئے ، عورتیں بھی آگئیں اور اُس سے ہمدردی کرنے
لگیں کہ کیا ہوا؟ کچھ بچا بھی ؟ اُس نے کہا کچھ نہیں بچا صرف یہ انگوٹھی بچی ہے ۔ آخر کسی
عورت نے پوچھا کہ بہن! یہ انگوٹھی تم نے کب بنوائی تھی ؟ وہ رو کر کہنے لگی کہ تو پہلے پوچھ
لیتی تو میرا گھر ہی کیوں جلتا۔ تو بار ہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ لطیفہ سنایا کرتے تھے
اور فرمایا کرتے تھے کہ عورت کی فطرت میں کچھ نمائش اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے ۔ پس میرے
زیادہ کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ میرے خیال میں جو سا منے دفتر لجنہ اماءاللہ کا بنا ہوا ہے
وہ اپنی شان سے اور اپنی عظمت سے اور اپنے اس نظارہ سے کہ مرد چپ کر کے بیٹھے ہیں
اور ہم نے اپنا دفتر بنا لیا ہے عورتوں کو سب وعظوں سے زیادہ کام پر تیار کر دے گا ۔ مجھے
یقین ہے کہ وہ بڑے شوق سے جاتے ہی روپے جمع کرنا شروع کر دیں گی اور جو باقی رقم
ہے اُس کو غالباً چند دنوں کے اندر ہی پورا کر دیں گی ۔
مسجد ہالینڈ کے لئے چندہ کی تحریک مجھے زیادہ فکر عورتوں کے ذمہ جو مسجد ہالینڈ لگائی گئی ہے اُس کا ہے اس
میں ابھی بہت سی کمی باقی ہے۔ میں نے جیسا کہ پہلے بیان کیا ہے مسجد ہالینڈ کا چندہ عورتوں
نے مردوں سے زیادہ دیا ہے۔ مردوں کے ذمہ واشنگٹن کی مسجد لگائی گئی ہے اور اُس کا
خرچ مسجد بنا کر قریباً اڑھائی پونے تین لاکھ ہوتا ہے اور جو عورتوں کے ذمہ کام لگایا تھا
مسجد ہالینڈ کا اُس کی ساری رقم زمین وغیرہ ملا کر کوئی اسی ہزار یا لاکھ کے قریب بنتی ہے ۔
اُنہوں نے اپنے اسی ہزار میں سے چھیالیس ہزار روپیہ ادا کر دیا ہے یعنی پچاس فیصدی
سے زیادہ اور مردوں نے اپنے اڑھائی پونے تین لاکھ میں سے اب تک چھتیس ہزار
روپیہ دیا ہے اور زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس مکان کو اس وقت تک ایک احمدی کے
پاس گروہی سمجھئے۔ یوں تو اُنہوں نے قرض دیا ہوا ہے لیکن بہر حال اس مکان کے لئے
دیا ہوا ہے اِس لئے اُسے گروہی سمجھو۔ اس کے ساتھ وہاں کے مبلغ کی طرف سے اصرار
ہو رہا ہے کہ پچھلا قرضہ ادا کرو اور آگے کے لئے مسجد کی تیاری کرو ۔ پس ممکن ہے یہ مکان رہا ہے کہ پچھلا مریضہ
گر وہی رکھنا پڑے لیکن مسجد ہالینڈ کی طرف میں سمجھتا ہوں کہ عورتوں کو توجہ دلانے کی اتنی
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۱
چشمہ ہدایت
ضرورت نہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ میری اس مختصر تحریک سے ہی اپنے فرض کو سمجھنے لگ
جائیں گی اور اس نیک کام کی تکمیل تک پہنچا دیں گی ۔
میں عورتوں سے کہتا ہوں تمہاری قربانی مردوں سے اس وقت بڑھی ہوئی ہے ۔ اپنی سے
اس شان کو قائم رکھتے ہوئے اپنے دفتر کے قرضہ کو بھی ادا کرو اور اس کے ساتھ مسجد ہالینڈ کے اور
کو بھی نہ بھولنا۔ اس کے لئے ابھی کوئی پچاس ہزار روپیہ کے قریب ضرورت ہے ۔ ہمارا
پہلا اندازہ مکان اور مسجد کی تعمیر کا تیس ہزار کے قریب تھا لیکن اب وہ کہتے ہیں کہ ساٹھ
ہزار سے کم میں وہ جگہ نہیں بن سکتی کیونکہ اس جگہ پر گورنمنٹ کی طرف سے کچھ قیود ہیں
اور وہ ایک خاص قسم کی اور خاص شان کی عمارت بنانے کی وہاں اجازت دیتے ہیں اس
سے کم نہیں دیتے ۔ پس زمین کی قیمت مل کر ۹۰ ہزار سے ایک لاکھ تک کا خرچ ہو گا جس
میں سے وہ بفضلہ چھیالیس ہزار تک اس وقت تک ادا کر چکی ہیں ۔
66
یہ باتیں تو میں نے عورتوں سے مخاطب ہو کے کی ہیں اب جو باقی باتیں ہیں چونکہ
اسلام مردوں کا بھی ہے اور عورتوں کا بھی اس لئے اس میں مرد بھی شریک ہوں گے اور
عورتیں بھی شریک ہوں گی ۔ ( الاظہار لذوات الخمار صفحہ ۱۳۱ تا ۱۳۳، الفضل ۲ جنوری ۱۹۵۲ء)
قادیان سے ایک اخبار ” بدر کے نام سے نکلنا شروع ہوا ہے ۔ گومیں سمجھتا ہوں کہ
ہمارے ملک کی ضروریات اس سے کچھ زیادہ پوری نہ ہو سکیں گی لیکن دوستوں کو یہ امر ملحوظ
رکھنا چاہئے کہ اس وقت یہاں کے دوست نسبتاً زیادہ اچھی حالت میں ہیں اس لئے وہ
اخبار کی زیادہ مدد کر سکتے ہیں اور ان کی یہ مدد اس اخبار کی مالی حالت کو مضبوط کرنے کے
علاوہ ہندوستان میں اسلام کی تبلیغ میں بھی بڑی محمد ثابت ہو گی ۔ پس یہ ایک ثواب کا فعل
ہے دوستوں کو ضرور اس اخبار کی مدد کرنا چاہئے ۔
الفضل کے خریداروں کی تعداد میں ایک عرصہ سے کوئی نمایاں اضافہ نہیں ہو رہا۔
حالانکہ جماعت کافی بڑھ رہی ہے۔ اخبارات ضروریات زندگی میں سے ہوتے ہیں ۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی اکثر مجھے اخبار پڑھنے کی تحریک فرمایا کرتے
تھے اور ایک روز نامہ اخبار تو بڑی بھاری تربیت گاہ کا رنگ رکھتا ہے ۔ اس کی طرف سے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۲
چشمہ ہدایت
لا پرواہی اور عدم توجہی اپنے علم کو زنگ لگانے کے مترادف ہے ۔ پس احباب کو الفضل کی
خریداری بڑھانے کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے ۔
رسالہ ریویو آف ریلیجنز (انگریزی) اب دوبارہ شائع ہونا شروع ہو گیا ہے ہونا
اور تبلیغ کی غرض سے مختلف ممالک کی لائبریریوں وغیرہ میں بھی بھجوایا جا رہا ہے ۔ حضرت کی رہا ۔
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے دس ہزار کی تعداد میں شائع کرنے کی خواہش
کہتے
ہوئے
فرمائی تھی اور ہماری موجودہ طاقت اور تبلیغی ضرورت کے لحاظ سے تو دس ہزار کے
بھی ہمیں شرم آنی چاہئے کیونکہ اب تو اس سے بہت زیادہ اشاعت کی ضرورت ہے۔
احباب دو طرح سے اس کی اشاعت میں حصہ لے سکتے ہیں ایک تو اس کے خریدار بن کر اور
دوسرے اسے موزوں غیر مسلم اصحاب یا لائبریریوں میں پہنچانے کے کے۔ لئے چندہ دے کر ۔
-
ایک بات میں دوستوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر سال جو دنیا میں آتا ہے وہ اپنے
ساتھ کچھ نئی مشکلات لاتا ہے اور کچھ نئی آسانیاں بھی لاتا ہے ۔ جو قوم یا جو فر د بھی یہ خیال
کر لیتا ہے کہ بس ہمارے او پر پچھلے پانچ یا سات سال سے جو کچھ گزرا تھا وہی گزرتا چلا
جائے اُس سے زیادہ نادان اور غافل کوئی نہیں ہو سکتا ۔ یقیناً ساری دنیا بدلتی ہے ، بدلتی
چلی جائے گی اور جب دُنیا بدلتی ہے تو کونسا انسان ایسا ہو سکتا ہے جو ایک جگہ پر کھڑا رہے
اور اُس کے لئے حالات نہ بدلیں ۔ ہر گھر میں دیکھ لو ہر سال میں کوئی مرجاتا ہے اور کوئی
پیدا ہو جاتا ہے ۔ گویا ایک صورت ترقی کی ہو جاتی ہے اور ایک تنزل کی ہو جاتی ہے اور
اس طرح لوگ بالعموم سموئے جاتے ہیں ۔ آہستہ آہستہ دُنیا کا قدم آگے نکلتا چلا جاتا ہے
اور بعضوں کا آہستہ آہستہ نیچے گرنا شروع ہو جاتا ہے لیکن یہ دونوں باتیں ایک وقت میں
لگی ضرور رہتی ہیں مگر جماعت کے دوستوں کو میں نے دیکھا ہے کہ قومی لحاظ سے انہیں اس
کا احساس نہیں ہوتا ۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جس حالت سے ہم گزر رہے ہیں اُسی حالت میں ہم
گزرتے چلے جائیں اور یہ ناممکن بات ہے ۔ اگر اسی حالت میں ہم گزرتے چلے جائیں
تو یقیناً ہم پر ایک موت طاری ہو جائے گی ۔ در حقیقت انسان موت سے بچتا ہے حرکت نسان موت سے بچتا ہے حرکت
کے ساتھ ۔ تمام قرآن کریم اسی سے بھرا ہوا ہے کہ کام کرنا اور عمل کرنا بس یہی انسان کی
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۳
چشمہ ہدایت
زندگی کا موجب ہوتا ہے۔ اور اب تو دیکھ لو جو نیا اضافی فلسفہ نکلا ہے اور آئن سٹائن نے
نکالا ہے اس میں اُس نے اصول ہی یہ رکھا ہے کہ ایک خاص حد تک تیز رفتار میں موت
سے انسان بچ جاتا ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ ہلاکت اور تباہی اِس تیزی سے نیچے نیچے ہے۔
جب کوئی چیز سورج کی روشنی کے برابر رفتار میں تیز ہو جائے گی وہ موت سے بچ جائے
گی ۔ تو تیز رفتار انسان کو ہلاکت سے بچاتی ہے۔ کھڑے رہنے کی خواہش کرنا یا آہستہ
چلنے کی خواہش کرنا قوم کو تباہ کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ضرور نئی نئی مشکلات لاتا ہے تا کہ
لوگوں کے اندر بیداری پیدا ہو۔ اگر اللہ تعالیٰ نئی نئی مشکلات نہ لائے تو آہستہ آہستہ لوگ
سست ہوتے چلے جائیں ۔ قرآن کی طرف رغبت کم ہو جائے ، دین کی طرف رغبت کم
ہو جائے ، قربانیوں کی طرف رغبت کم ہو جائے اور پھر وہ ایک قسم کے جانور بن کر رہ
جائیں انسان نہ رہیں۔ اور اب تو ایک اور دلچسپی کی چیز ہمارے لئے پیدا ہو گئی ہے جو
ہمارے لئے خدا نے پیدا کی ہے کیونکہ اس کے فوائد اگر اسلام کو پہنچیں گے تو اسلام ہمارا
ہے ہم اس کے دعویدار ہیں اور وہ پاکستان ہے ۔ ہمارے لئے بھی کچھ نہ کچھ نئی مشکلات
پیدا ہو جاتی ہیں اور پاکستان کے لئے بھی اور باقی عالم اسلام کے لئے بھی ۔ کمزور انسان
ان باتوں کو دیکھ کر گھبراتا ہے وہ کہتا ہے یہ مصیبت آگئی وہ مصیبت آ گئی لیکن عقل مند
انسان سمجھتا ہے کہ ان مصیبتوں کے بغیر میری قوت عملیہ کبھی بھی ! اپنے پورے زور میں نہیں
آئے گی اور بغیر اس کے کہ قوت عملیہ اپنے پورے زور پر آئے مسلمان ترقی نہیں کر سکتے ۔
ہماری ذاتی مشکلات میں سے سب سے پہلے احرار کی مخالفت ہے ۔ میں سمجھتا ہوں
کہ جہاں تک ان کی مخالفت کا سوال ہے اس کے دو پہلو ہیں ۔ ایک پہلو تو اس کا یہ ہے کہ
لوگوں کے اندر مخالفت ہوتی ہے اور وہ مخالفت کی وجہ سے ہماری باتوں کے سننے کی طرف
متوجہ نہیں ہوتے ۔ اُن کے دلوں میں غصہ پیدا ہوتا ہے یہ چیز تو ہمارے لئے بُری ہوتی
ہے ۔ مگر ایک صورت یہ بھی ہوا کرتی ہے کہ جب کوئی شخص مخالفت کی باتیں سُنتا ہے تو وہ
پھر کریدتا ہے کہ اچھا! یہ ایسے گندے لوگ ہیں ۔ ذرا میں بھی تو جا کے دیکھوں ۔ اور جب
وہ دیکھتا ہے تو حیران ہو جاتا ہے کہ جو باتیں مجھے اُنہوں نے بتائی تھیں وہ تو بالکل اور تھیں ہوں نے بتائی تھیں وہ تو بالکل اور تھیں
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۴
چشمہ ہدایت
اور یہ باتیں جو کہتے ہیں بالکل اور ہیں اور وہ ہدایت کو تسلیم کر لیتا ہے ۔
مجھے خوب یاد ہے میں چھوٹا تھا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد میں تشریف رکھتے
تھے مجلس لگی ہوئی تھی کہ ایک صاحب رام پور سے تشریف لائے ۔ وہ رہنے والے تو لکھنو با
یا
اُس کے پاس کے کسی مقام کے تھے ، چھوٹا سا قد تھا ، دُبلے پتلے آدمی تھے ۔ ادیب تھے،
شاعر تھے اور اُن کو محاورات اُردو کی لغت لکھنے پر نواب صاحب رامپور نے مقرر کیا ہوا
تھا ، وہ آ کے مجلس میں بیٹھے اور اُنہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں رام پور سے آیا ہوں
اور نواب صاحب کا درباری ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پوچھا کہ آپ کو
یہاں آنے کی تحریک کس طرح ہوئی ؟ اُنہوں نے کہا میں بیعت میں شامل ہونے کے
لئے آیا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمانے لگے ۔ اِس طرف تو ہماری جماعت کا
آدمی بہت کم پایا جاتا ہے، تبلیغ بھی بہت کم ہے ، آپ کو اس طرف آنے کی تحریک کس نے
کی ؟ تو یہ لفظ میرے کانوں میں آج تک گونج رہے ہیں اور میں آج تک اس کو بھول
نہیں سکا حالانکہ میری عمر اس وقت سولہ سال کی تھی کہ اس کے جواب میں اُنہوں نے
بے ساختہ طور پر کہا کہ یہاں آنے کی تحریک مجھے مولوی ثناء اللہ صاحب نے کی ۔ میں تو
شاید اپنی عمر کے لحاظ سے نہ ہی ے نہ ہی سمجھا ہوں گا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ وال والسلام اس پر
ہنس پڑے اور فرمایا ۔ کس طرح ؟ اُنہوں نے کہا مولوی ثناء اللہ صاحب کی کتابیں دربار
میں آئیں ۔ نواب صاحب بھی پڑھتے تھے اور مجھے بھی پڑھنے کے لئے کہا گیا تو میں نے
کہا جو جو حوالے یہ لکھتے ہیں میں ذرا مرزا صاحب کی کتابیں بھی نکال کر دیکھ لوں کہ وہ
حوالے کیا ہیں ۔ خیال تو میں نے یہ کیا کہ میں اس طرح احمدیت کے خلاف اچھا مواد جمع
کرلوں گا لیکن جب میں نے حوالے نکال کر پڑھنے شروع کئے تو ان کا مضمون ہی اور تھا۔
اس سے مجھے اور دلچسپی پیدا ہوئی اور میں نے کہا کہ چند اور صفحے بھی اگلے پچھلے پڑھ لوں ۔
جب میں نے وہ پڑھے تو مجھے معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور آپ
کی شان اور آپ کی عظمت جو مرزا صاحب بیان کرتے ہیں وہ تو ان لوگوں کے دلوں میں
ہے ہی نہیں ۔ پھر کہنے لگے مجھے فارسی کا شوق تھا ۔ اتفاقاً مجھے درثمین فارسی مل گئی اور میں
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۵
چشمہ ہدایت
نے وہ پڑھنی شروع کی تو اس کے بعد میرا دل بالکل صاف ہو گیا اور میں نے کہا کہ جا کر
بیعت کرلوں۔تو مخالفت ایک رنگ میں مفید بھی ہو ا کرتی ہے اور ایک رنگ میں مضر بھی ہو ا کرتی
ہے۔یعنی لوگ جوش میں آجاتے ہیں اور بعض دفعہ فساد کر نے لگ جاتے ہیں اور بعض
دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ وہ سلسلہ کی باتیں سننے سے آئندہ محروم رہ جاتے ہیں۔پس ان دونوں
نقطہ نگاہ سے ہمیں اپنے نظریئے تبدیل کرنے پڑتے ہیں۔جو مخالفت کا نقطہ نگاہ ہے اس
سے ہم کو اپنا یہ نقطہ نگاہ تبدیل کرنا پڑتا ہے کہ ہم جس چستی کے ساتھ اپنا لٹریچر لکھ رہے تھے ،
جس طرز سے ہم اپنا لٹریچر لکھ رہے تھے، جس طرح ہم اس کی اشاعت کر رہے تھے ، جس
طرح ہم تبلیغ کر رہے تھے ہم کو معلوم ہو جاتا ہے کہ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ ہم پرانے ڈگر
پر چل سکیں اور اپنے پرانے طریق پر لوگوں تک پہنچ سکیں کیونکہ اب لوگوں کے دل ہماری
نسبت انقباض محسوس کر رہے ہیں اور اب ہمیں ان تک پہنچنے کے لئے نئے طریقے اور نئی
طرزیں ایجاد کرنی پڑیں گی۔اور جہاں تک لوگوں کو توجہ ہوتی ہے اس کے لحاظ سے
ہمارے لئے سہولت پیدا ہو جاتی ہے کہ لوگ خود ہمارے گھروں تک پہنچتے ہیں۔میں نے
دیکھا ہے اس زمانہ میں بھی مخالفت کے باوجود کئی لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور وہ یہی
بتاتے ہیں کہ ہم نے مخالفوں کی باتیں سنیں اور اس کی وجہ سے سلسلہ کی طرف متوجہ ہو گئے۔دوسرا امر جو اس سال ہمارے لئے وجہ تشویش بنا رہا ہے یہ ہے کہ ہندوستان کے
بعض علاقوں میں بسنے والی احمدی جماعتوں کے لئے بعض وجوہ کی بناء پر نئی نئی مشکلات
پیدا کی جا رہی ہیں۔تحریک جدید اس وقت ایک نازک دور میں سے گزر رہی ہے۔ہمارے جو مبلغین
سالہا سال سے مختلف ممالک میں متعین ہیں اُن کے تبادلے کی وجہ سے ہمارا خرچ بہت
بڑھ گیا ہے لیکن آمد میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔گو اس سال دوستوں نے وعدوں میں
بھی اور وصولی میں بھی گزشتہ سال کی نسبت اچھا نمونہ دکھایا ہے لیکن ابھی اس طرف بہت
توجہ کی ضرورت ہے تاکہ تحریک پر قرض کا جو بار آ پڑا ہے اُسے اُتارا جا سکے۔دوست
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۶
چشمہ ہدایت
زیادہ سے زیادہ وعدے لکھا ئیں اور پھر نہ صرف اِس سال کے بلکہ گزشتہ سال کے
وعدوں کی وصولی کے لئے بھی خاص کوشش کریں ۔
اس سال ہمارے علاوہ عام مسلمانوں کے لئے بھی کافی مشکلات رہی ہیں ۔ مثلاً
کشمیر کا مسئلہ ہے جو حل ہونے میں ہی نہیں آتا۔ میرے نزدیک اس مسئلہ کو یوں غیر معین
عرصہ کے لئے ملتوی کرنا قرین مصلحت نہیں ہے ۔ ایک لمبے عرصہ تک باشندگانِ کشمیر کو
ایک غیر ملکی حکومت کے ماتحت رہنے دینا اور پھر یہ اُمید کرنا کہ وہ ہمیں ووٹ دیں گے
کوئی ایسی تشقی کی بات نہیں ہے ۔ پھر ہمارے ملک میں اِسی سال نوابزادہ لیاقت علی
صاحب کا قتل بھی ایک افسوسناک واقعہ ہے جو نتیجہ ہے مولویوں کے اُس پروپیگنڈا کا کہ
جس سے اختلاف رائے ہو بے شک اُسے قتل کر دیا کرو۔
مسئلہ فلسطین بھی کشمیر کے مسئلہ سے کم اہم نہیں ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا ملک ہے اور
وہاں لاکھوں مہاجرین کو آباد کرنے کا سوال در پیش ہے۔ پاکستان کو یہ سہولت تھی کہ یہ
ایک وسیع ملک ہے جہاں مہاجرین کافی تعداد میں بسائے جا سکتے تھے لیکن وہاں یہ حالت
نہیں ہے۔ مہاجرین کی آبادکاری کے سوال کے علاوہ اس مسئلہ کا ایک نازک اور اہم پہلو
یہ ہے کہ ہمارے آقا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوار میں دشمنِ اسلام کو بسا دیا گیا
ہے۔ میں نے تو ابتداء میں ہی اس خدشہ کا اظہار کیا تھا لیکن اب تو یہودی علانیہ اپنی
کتابوں میں مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ پر قابض ہونے کے ناپاک عزائم کا اظہار کرنے لگے
ہیں ۔ علاوہ ازیں ایران میں تیل کا مسئلہ ، مصر کا برطانیہ سے تنازعہ، سوڈان کی بے چینی اور
شام کے فسادات یہ سب ایسے امور ہیں جو مسلمانوں کے لئے تکلیف دہ ہیں ۔ ہم تعداد
میں بہت کم ہیں اس لئے ان مشکلات کے ازالہ کے لئے عملاً زیادہ حصہ نہیں لے سکتے لیکن
کم از کم دُعا کا ہتھیار تو ہمارے پاس ہے۔ پس آؤ ہم دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی
ان مشکلات کو اپنے خاص فضل سے دُور کرے اور نقصان کی بجائے ان مشکلات کو اسلام
کی ترقی کا ذریعہ بنائے ۔ آمین