احمدیت بہر حال ترقی کرے گی

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۷
احمدیت بہر حال ترقی کرے گی اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل
چشمہ ہدایت
سے جماعت
کے تبلیغی مشنوں میں اضافہ ہوا ہے جس
کے نتیجہ میں ہماری تبلیغ میں وسعت پیدا ہوئی ہے اور جماعت نے ترقی کی ہے۔ جس مقام
پر ہم آج ہیں یقیناً گزشتہ سال وہ مقام ہمیں حاصل نہ تھا اور جس قسم کے تغیرات اس وقت
رونما ہو رہے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ جس مقام پر ہم آج ہیں آئندہ سال انشاء اللہ ہم
اس سے یقیناً آگے ہوں گے۔ یہ تغیرات نہ تمہارے اختیار میں ہیں نہ میرے یہ خدا تعالیٰ
ہی کے اختیار میں ہیں ۔ بس انسانی تدابیر کو نہ دیکھو بلکہ خدائی تقدیر کی اُنگلی کو دیکھو جو یہ بتا
رہی ہے کہ حالات خواہ اچھے ہوں یا بُرے احمدیت کی گاڑی بہر حال چلتی چلی جائے
گی ۔ انشاء اللہ ( نعرہ ہائے تکبیر )
ہم نے ربوہ کی زمین خرید کر یہاں مہاجرین کو آباد کرنے کے لئے مختلف قواعد بنائے
تھے یقیناً ان قواعد کی رو سے ہم سو فیصدی سب کو خوش نہیں کر سکتے تھے چنانچہ جن دوستوں
کو اس سے کچھ نقصان پہنچا ہے اُنہوں نے اس سلسلے میں بے چینی اور بے اطمینانی کا
اظہار کیا ہے ۔ یہ بے چینی دُنیوی روح پر دلالت کرتی ہے گو ساتھ ہی زیر کی اور دانائی کی
بھی علامت ہے لیکن محض دنیوی زیر کی اور دانائی کی ۔ میں ان دوستوں سے کہتا ہوں کہ
تمہاری یہ بے چینی درست ہوتی بشر طیکہ تمہیں غیب کا علم ہوتا ۔ جب تمہیں یہ معلوم ہی نہیں
کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون ہمسایہ تمہارے لئے اچھا ہو گا اور کون سی جگہ تمہارے اور
تمہارے اہل و عیال کی صحت کے لئے اچھی ہو گی تو پھر اس بے چینی کا کیا مطلب؟
تمہارے لئے تو ایک ہی محفوظ طریق ہے اور وہ یہ کہ جہاں تک ظاہری حالت کا تعلق ہے
بے شک ایک حد تک انہیں مد نظر رکھو لیکن اگر دوسرے بھائی سے اختلاف اور رنجش کی
صورت ہو گئی ہے تو پھر استخارہ کرو اور معاملہ خدا تعالیٰ پر چھوڑ دو ۔ آخر تمہیں کیا پتہ کہ کونسا
قطعہ تمہارے لئے اچھا ثابت ہوگا ۔ پس کیوں نہیں تم خدا تعالیٰ پر معاملہ چھوڑ دیتے تا کہ
اس کی مشیت میں جو تمہارے لئے بہتر ہے وہی ہو جائے ۔
ایک اور بات جس کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے گزشتہ سالوں میں

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۸
چشمہ ہدایت
ایک سکیم تیار کی تھی اور اس بات کی خواہش کی تھی کہ سلسلہ کی طرف سے کچھ لڑ پچر شائع کیا
جائے ۔ کچھ بچوں کے لئے ہو ، کچھ درمیانی عمر والوں کے لئے ہو اور کچھ بڑے لوگوں کے
لئے ہو۔ مجھے افسوس ہے کہ ہمارے مصنفین اور علماء نے اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی
اس لئے اب میں نے اس کو خود اپنی نگرانی میں لے کر آدمی مقرر کر دیئے ہیں کہ تم یہ کام
کرو۔ پہلے ہم نے بچوں کا حصہ لیا ہے اور کچھ کتا بیں مختلف لوگوں کے ذمہ لگا دی ہیں کہ یہ
تم نے چند مہینوں کے اندر پوری کر کے دینی ہیں چنانچہ یہ کتابیں فی الحال میں نے لوگوں م
کے سپرد کر دی ہیں ۔ (۱) ہستی باری تعالیٰ پر ایسا سادہ مضمون جس کو بچے سمجھ سکیں ۔
(۲) معیار و شناخت نبوت ۔ (۳) دُعا ۔ (۴) قضاء و قدر ۔ (۵) بعث بعد الموت ۔
(۶) بهشت و دوزخ ۔ (۷) معجزات ۔ (۸) فرشتے ۔ (۹) صفاتِ الہیہ ۔
(۱۰) ضرورت نبوت و شریعت اور اس کا ارتقاء ۔ (۱۱) عبادت اور اس کی ضرورت ۔
(۱۲) نماز ۔ (۱۳) ذکرِ الہی ۔ (۱۴) روزه (۱۵) حج ۔ (۱۶) زکوۃ ۔ ( ۱۷ ) معاملات ۔
اچھے شہری کے فرائض ، ورثہ، تعلیم، تربیت افراد میں قوم کا فرض اور اس کی ذمہ داریاں ۔
(۱۸) اخلاق اور ان کی ضرورت ، ملت شخص پر مقدم ہے، فرد پر خاندان مقدم ہوتا ہے۔
حکومت قوم پر مقدم ہوتی ہے، ظاہر و باطن دونوں کی ضرورت اور اہمیت ۔ (۱۹) ماں باپ
پر بچوں کے متعلق فرائض اور بچوں پر ماں باپ کے متعلق فرائض ۔ (۲۰) حفظانِ صحت
جسمانی بحیثیت ماحول اور حفظان صحت جسمانی بحیثیت فرد ۔ (۲۱) محنت کی عادت اور
وقت کی پابندی ، ایفائے عہد ، مظلوم کی امداد، سچ ، جھوٹ سے پر ہیز ۔ (۲۲) چندہ اور اس
کی اہمیت ، تبلیغ اور اس کی اہمیت ، زندگی وقف کرنے کی اہمیت ۔ (۲۳) احمدیت کو مد نظر
رکھتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کی اہمیت ۔ (۲۴) حکومت اسلامی ، حکومت اور رعایا
کے تعلقات ، جہاد ۔ ان میں سے بعض مضامین پر تو مستقل رسالہ ہوگا اور بعض تین تین،
چار چار عنوانوں پر ایک ایک رسالہ ہوگا ۔ یہ انشاء اللہ دو تین مہینے میں اُمید ہے کہ کتا بیں
تیار ہو جائیں گی اور پھر ان کو اگلے سال یعنی ۱۹۵۲ء میں انشاء اللہ چھپوار دیا جائے گا۔ اس
طرح بچوں کی تربیت اور تعلیم میں بہت کچھ مد دل جائے گی ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۳۹
چشمہ ہدایت
دوسرا طریق میں نے بڑے مضامین کے متعلق سوچا۔ میں نے پچھلے سال تحریک کی
کہ ہمارے جو جامعہ کے لڑکے ہیں اُن کو ڈگری نہ دی جائے جب تک یہ کسی نہ کسی مضمون تیک پیکسی نہ
کے متعلق کتاب نہ لکھ دیں ۔ اس کے ذریعہ بھی بڑا مفید لٹر پچر جمع ہو جائے گا ۔ عنوان ہم
مقرر کریں گے اور کام ان سے لیں گے ۔ اس طرح وہ مستقل کتابیں پیدا ہو جائیں گی جن سے گے۔ ۔
کے ذریعہ ہماری جماعت بھی فائدہ اُٹھائے گی اور دوسرے لوگ بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
اس سال چونکہ یہ بے وقت کارروائی شروع ہوئی اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بجائے لمبی
کتاب دینے کے پچہتر صفحوں کی کتاب مقرر کر دی جائے اور ایسے عنوان مقرر کئے جائیں
جن کو وہ زیادہ آسانی کے ساتھ لکھ سکیں ۔ چنانچہ یہ کتابیں اس سال انشاء اللہ وہ تھیس ۔
کے طور پر لکھیں گے اور پھر ان کو سلسلہ کی طرف سے ( جو ان میں سے مفید ہوں گی ) شائع
کر دیا جا ہے گا ۔
(1) احکام الصلوۃ اور ان کی اصولی حکمتیں ۔
(۲) اجرائے نبوت فی الامۃ ( حدیث کی روشنی میں جو کچھ اس مسئلہ پر علمائے سلسلہ
لکھتے آئے ہیں ان کا خلاصہ اور نئی تحقیق )
(۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصانیف کی وجہ سے غیر احمدی مصنفین پر کیا اثر پڑا
ہے ۔ ( مسائل کے لحاظ سے )
(۴) اشتراکیت اور مذہب
(۵) الامام المهدی ( اسلامی لٹریچر میں پہلے اس کی کیا اہمیت رہی ہے اور اب مسلمان
اس حقیقت کو کس طرح فراموش کرتے جا رہے ہیں )
(۶) ہمارے مشن (یعنی اب تک جس جس جگہ ہمارے مشن قائم ہوئے ان کا ذکر نیز
ان ممالک کے مختصر ضروری جغرافیائی اور تاریخی احوال اور مذہبی تحریکیں نیز مشن
کے قیام کی تاریخ ، کام کی نوعیت اور نتیجہ )
(۷) ہجرت از قادیان اور پیشگوئی دربارہ واپسی ۔
(۸) مودودی تحریک پر تبصرہ ۔
۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۰
چشمہ ہدایت
(۹) حضرت مسیح ناصری کی سیرت قرآن مجید کی روشنی میں ۔
(۱۰) تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر۔
(11) تاریخ اسلام بعہد حضرت ابو بکر۔
(۱۲) سود کے متعلق ہمارا نقطۂ نظر ۔
(۱۳) علوم متعلقہ حدیث ۔
(۱۴) جہاد۔
(۱۵) انڈیکس کتاب تذکرہ ۔
(۱۶) احکام صوم اور اس کی اصور اور اس کی اصولی حکمتیں ۔
(۱۷) اسلامی قانون وراثت ۔
۔
یہ گویا ہے اکتا بیں انشاء اللہ تعالی مارچ تک تیار ہو جائیں گی اور خدا تعالیٰ نے چاہا تو
ان میں سے بہت سی ۱۹۵۲ء میں شائع کر دی جائیں گی ۔ آئندہ کے لئے اس سے زیادہ
وسیع مضامین دینے کا ارادہ ہے۔ چونکہ اس دفعہ لڑکوں کو صرف تین تین مہینے کی مہلت دی
گئی ہے۔ طریق کار یہ اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ہیڈ نگ جو رکھے گئے ہیں ان کے متعلق کہا
گیا کہ وہ ان کے ضمنی عنوان لکھ کر لائیں کہ ان کے کون کون سے پہلوؤں پر وہ روشنی
ڈالیں گے پھر ان کا پروفیسر جس کے ذمہ وہ مضمون لگایا گیا ہے پرنسپل اور وکیل التعلیم اور
وہ طالبعلم باری باری میرے پاس آئے اور میری مجلس میں ان پر غور کر کے اس کی
اصلاح کی گئی جو غیر ضروری مضمون تھے وہ کاٹے گئے اور جو ضروری حصے رہ گئے تھے اُن کو
داخل کر کے پھر وہ مضمون ان کو دیا گیا کہ اس پر وہ کتاب لکھ کر لائیں ۔ آئندہ کے لئے
ارادہ ہے زیادہ مستقل کتابیں ہوں جن کے اوپر وہ ایک لمبا عرصہ غور کرنے کے بعد
مضمون لکھ سکیں ۔
اس کے علاوہ کچھ لڑ پچر ہندوؤں اور سکھوں کے لئے بھی تیار ہو رہا ہے ۔ جماعت کو
اس کے متعلق یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ کتا بیں اگر لکھ کر الماریوں میں پڑی رہیں تو کوئی
رہیں
فائدہ نہیں ہوتا ۔ دوستوں کو کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہئے اور کتابیں پڑھوانے کی

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۱
چشمہ ہدایت
ہے
ہے۔ رات
عادت ڈالنی چاہئے ۔ دُنیا میں سب سے اچھا جلیس کتاب ہوتی ہے کیونکہ انسان کسی جگہ پر
بھی جائے وہ جلیں ساتھ جا سکتا ہے۔ تمہارا گہرے سے گہرا دوست جب تم گھر میں جاتے
ہو تو وہ باہر رہ جاتا ہے۔ تمہارا گہرے سے گہرا دوست اپنے بیوی بچوں کی ضرورتوں کے
لئے رات کو تمہیں چھوڑ کر چلا جاتا ہے لیکن تمہاری کتاب ہر وقت ساتھ رہ سکتی
کو تم سوتے ہو، بیوی تمہارے ساتھ ہے، درواز ، دروازے بند کئے ہوئے ہو، مردہ ہو، پردہ کئے ہوئے
ہو ، اُس نے بھی کتاب اُٹھائی ہوئی ہے اور تم نے بھی ایک کتاب اُٹھائی ہوئی ہے دونوں
پڑھتے چلے جاتے ہیں ۔ علم بڑھتا چلا جاتا ہے ۔ کوئی خاص مسئلہ تمہیں پسند آتا ہے تو تم اس
سے مخاطب ہو جاتے ہو ۔ کوئی خاص مسئلہ اُسے پسند آتا ہے تو وہ تم سے مخاطب ہو جاتی
ہے ۔ اس طرح دونوں اپنے تبادلۂ خیالات سے اپنے گھر کا علم بھی بڑھاتے جاتے ہیں ،
اپنے خاندان کا علم بھی بڑھاتے جاتے ہیں اور پھر اپنے ہمسایہ اور اپنی قوم کا علم بھی
بڑھاتے جاتے ہیں ۔
تو سب سے پہلی ذمّہ داری جماعت پر یہ ہے کہ وہ اس لٹریچر کو خریدے۔ دوسری
ذمہ داری یہ ہے کہ پھر وہ اپنی عورتوں اور بچوں کو پڑھوائیں اور تیسری ذمہ داری جو میں
سمجھتا ہوں کہ اس کے بغیر علم وسیع نہیں ہو سکتا یہ ہے کہ ہر جماعت میں لائبریریاں کھولی
جائیں ۔ اگر ہم ہر جماعت میں لائبریریاں کھول دیں تو میں سمجھتا ہوں ہماری تبلیغ کئی گنا
وسیع ہو سکتی ہے ۔ لائبریری کے لئے کوئی دوست کچھ وقت دے دیا کریں ۔ آخر جو چندہ
جمع کرتا ہے اُس کو بھی گھر بیٹھے چندہ نہیں آ جاتا دن میں سے گھنٹہ دو گھنٹے وہ وقف کرتا ہے
تبھی چندہ آتا ہے ۔ بعض دفعہ شام کے وقت جب وہ سمجھتا ہے کہ مجھے فرصت ہے تو اس
کام کے لئے نکل کھڑا ہوتا ہے بلکہ بڑے شہر والوں نے تو بتایا کہ اُنہیں دو دو تین تین گھنٹے
روزانه وقت دینا پڑتا ہے ۔ اسی طرح کوئی شخص لائبریری کے لئے بھی وقت دے سکتا ہے
اور کہہ سکتا ہے کہ شام کو پانچ بجے سے سات بجے تک یا چھ سے آٹھ بجے تک یا سات سے ات بجے تک یا چھ سے آٹھ بجے تک یا سارت نو بجے تک لائبریری کھلے گی اور لوگوں کو کتابیں دی جائیں گی ۔ کچھ اخبار بھی منگوا کر رکھے اور لائبریری بھلے کی اور لوگوں کو کہتا ہیں دی جا ۔
جا سکتے ہیں ۔ چھوٹی جماعتوں کے لئے تو کتا بیں تقسیم کرنے والی لائبریری زیادہ اچھی رہتی

آج 10 میں سے 10 باقی