پردہ بِل اور اسلام

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۲
چشمہ ہدایت
ہے اُن سے اتنا خرچ برداشت نہیں ہو سکتا کہ میزیں ہوں اور گر سیاں ہوں لیکن بڑے شہر
مثلاً لاہور ہے، کراچی ہے، ملتان ہے ، پشاور ہے، راولپنڈی ہے، لائل پور ہے ۔ اسی
طرح میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں بنگال کو ملا کر کوئی ہمیں پچھپیں ایسے شہر ہیں جن میں کہ پاکستان میں رکان کو ملاکر ہمیں شہر میں میں
با قاعدہ احمدی لائبریریاں ہونی چاہئیں اور باقی جگہ ایسی لائبریریاں ہونی چاہئیں جو ایسی
کتابیں تقسیم کرنے والی ہوتی ہیں ۔ گھر کی ایک الماری میں کتابیں رکھی ہوئی ہوں اور
ایک صفحہ پر کتابوں کی لسٹ چھپوا کر لوگوں میں تقسیم کر دی جائے کہ یہ ہماری لسٹ ہے جس
نے کوئی کتاب پڑھنی ہو وہ بتادے ہم اُس کے گھر پر پہنچا دیں گے اور جب وہ کتاب پڑھ
کر واپس کر دے تو پھر دوسروں کو دے دی جائے ۔
پردہ پل اور اسلام نے اسمبلی میں پردہ بل پیش کرنے کی کوشش کی تھی جو کا میاب حال ہی میں پنجاب اسمبلی کے ایک رکن عبدالستار صاحب نیازی
اور حال ہی میں کے ایک رکن عبدالستار
نہ ہوسکی ۔ اس بل کی غرض یہ تھی کہ جو عورتیں پردہ کی پابندی نہیں کرتیں انہیں قانو نا مجرم
سمجھا جائے اور سزادی جائے ۔
( حضور نے اس بل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : - )
اس بل پر بہت لے دے ہوئی ہے۔ ایک طبقہ کا یہ خیال ہے کہ جب اسلام نے پردہ
کا حکم دیا ہے تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہئے لیکن دوسرے
طبقہ نے یہ کہا ہے کہ جب قرآن مجید نے بے پردگی کے لئے کوئی سزا تجویز نہیں کی تو ہماری
طرف سے سزا تجویز کرنا شریعت میں دخل اندازی کے مترادف ہوگا ۔ دراصل اس مسئلہ کو
ایک عجیب گورکھ دھندا بنا دیا گیا ہے ۔ اگر یہ سمجھا جائے کہ چونکہ پردہ ایک اسلامی حکم ہے
اس لئے اس کی خلاف ورزی پر ضرور سزا ملنی چاہئے تو سوال یہ ہے کہ کیا دیگر اسلامی
احکام کی خلاف ورزی پر سزا ملتی ہے؟ قرآن مجید نے سود سے منع کیا ہے لیکن پاکستان
کے سارے محلے سو د لیتے ہیں ۔ اسلام مساوات کی تعلیم دیتا ہے لیکن یہ مساوات پاکستان ۔ ۔
میں کہاں نظر آتی ہے اور اگر یہ دلیل مان لی جائے کہ جس معاملہ میں قرآن مجید نے کوئی ہے اور یہ معاملہ نے بل مان لی جائے کہ جس معاملہ میں قرآن مجید نے کوئی
سزا تجویز نہ کی ہو اُس میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے تو سوال یہ ہے کہ آج پاکستان

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۳
چشمہ ہدایت
میں جو تعزیرات نافذ ہیں کیا ان سب کا قرآن مجید نے ذکر کیا ہے؟ اس دلیل کی رو سے تو
پاکستان کی تعزیرات میں سے نصف کے قریب فوراً منسوخ کرنی پڑیں گی کیونکہ ان کا
قرآن مجید میں کوئی ذکر نہیں ہے ۔
در حقیقت اس قسم کے بل پیش پیش کرنے اور اور پھر ان کو مستر مسترد د کرنے کے لئے لئے اس قسم کی کی
دلیلیں دینے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ آج مسلمان کس قدر پرا گندہ خیال ہو چکے ہیں ۔ وہ
مثلاً اگر
-
بالکل متضاد چیزیں پیش کرتے ہیں اور پھر انہیں اسلام کا نام دے دیتے ہیں ۔ من
پاکستان میں یہ قانون پاس ہو جاتا تو یہاں پردے کی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملتی ۔
لیکن اس کے برعکس لڑکی میں یہ قانون جاری ہے کہ جو پردہ کرے اُسے سزا دی جائے۔
اور کئی دیگر اسلامی ممالک میں یہ قانون رائج ہے کہ نہ پردے کی پابندی پر سزا ملتی ہے اور
نہ اسے چھوڑنے پر ۔ گویا تینوں متضاد صورتیں اسلامی ممالک میں رائج ہیں لیکن تینوں
صورتوں کو اسلام کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہی وہ پرا گندہ خیالی ہے
دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام مبعوث ہوئے ہیں ۔ آپ نے یہی
بتایا ہے کہ جب تک مسلمان اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ہوئے ایک ہاتھ پر جمع نہ ہوں
گے تا ساری اسلامی دنیا میں ایک ہی قانون اور فتوی جاری ہو اُس وقت تک وہ کبھی بھی
جسے دور
موجودہ انتشار اور پراگندگی سے بچ نہیں سکتے نہ مذہبی طور پر نہ سیاسی طور پر ۔
گو ہماری ہر جگہ مخالفت کی جاتی ہے لیکن ذرا غور کر واحمدیت کی ضرورت کتنی واضح ہو
جاتی ہے ۔ اس تمسخر کو دیکھ کر جو آج خود مسلمان اسلام سے کر رہے ہیں ہر طبقہ اور ہر فرقہ
اپنے خیال اور اپنی خواہش کو اسلام کی طرف اور قرآن کی طرف منسوب کر دیتا ہے اور
اپنی اکثریت کے زعم میں دوسروں سے جبراً اپنے مسلک کو منوانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ایسا
کرنے میں آج وہ اخبار بھی شامل ہے جس نے حال ہی میں حکومت کو میرے خلاف
کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میں ایسے اخبار نویسوں کو کہتا ہوں کہ تمہاری یہ دھمکیاں
اس لئے ہیں نا کہ تم زیادہ ہو اور ہم تھوڑے ہیں ورنہ کیا وجہ ہے کہ تم اس قسم کی باتیں ی تم
انگریزوں اور ہندوؤں کے متعلق نہیں کہتے ؟ یہ محض اکثریت میں ہونے کا نتیجہ ہے کہ تم ایسی

انوار العلوم جلد ۲۲
マママ
چشمہ ہدایت
باتیں کر رہے ہو لیکن غور کرو کیا ابو جہل کی بھی یہی دلیل نہیں تھی کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہمارے ملک کی ننانوے فیصدی آبادی کے خیالات کے خلاف کوئی
بات کہے ۔ آخر آج جو دلیل تم دیتے ہو کیا وہی دلائل ابو جہل نہیں دیا کرتا تھا ؟ تمہارے
کہنے پر حکومت بے شک مجھے پکڑ سکتی ہے ، قید کر سکتی ہے، مارسکتی ہے لیکن میرے عقیدہ کو وہ پر کے شک مجھے ہے، قید کر ہے، ہے میرا
دبا نہیں سکتی ۔ اس لئے کہ میرا عقیدہ جیتنے والا عقیدہ ہے وہ یقیناً ایک دن جیتے گا تب ایسا
تکبر کرنے والے لوگ پشیمان ہونے کی حالت میں آئیں گے اور اُنہیں کہا جائے گا بتاؤ
کیا تمہا را فتوئی اب تم پر عاید کیا جائے؟ جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا
اور اکثریت کا گھمنڈ کرنے والے لوگ آپ کے سامنے پیش ہوئے تو آپ نے اُنہیں
فرمایا بتاؤ اب تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟ آپ کا مقصد یہ کہنے سے یہی تھا کہ وہ
اپنی اکثریت کے زعم میں جو کچھ کہا کرتے تھے وہ اُنہیں یاد دلایا جائے ۔ کفار نے کہا
بے شک ہم نے بہت ظلم کئے لیکن ہم آپ سے یوسف والے سلوک ہی کی اُمید کرتے
ہیں ۔ میں بھی کہتا ہوں کہ اُس دن جب تمہارا اکثریت میں ہونے کا غرور ٹوٹ جائے گا
تو خواہ اُس وقت میں ہوں یا میرا قائمقام تم سے بھی بہر حال یوسف والا سلوک ہی کیا
جائے گا ۔ ( انشاء اللہ )
اصل دیکھنے والی چیز ہمارے لئے یہ ہے کہ ہم سوچیں اور غور کریں کہ کیا واقعی ہم نے
اپنے خدا کو خوش کر لیا ہے؟ کیا ہمیں وہ چیز مل گئی ہے جس کی خاطر ہم نے دُنیا جہاں کی
مخالفتیں مول لی ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو پھر واقعی ہمیں دُنیا کی کسی طاقت کی پرواہ نہیں لیکن اگر
یہ چیز نہیں ملی تو خواہ دنیا کہے یا نہ کہے ہم مر چکے اور ہمارا دل ہی ہماری حالت پر نوحہ کناں
ہوگا ۔ پس پورا زور لگاؤ کہ وہ چیز ہمیں حاصل ہو جائے جس کی خاطر ہم یہ سب تکلیفیں اُٹھا
رہے ہیں ۔ لیکن وہ چیز کیا ہے؟ وہ چیز ہے ایمان باللہ جسے قرآن مجید نے مومنوں کے
سامنے ایک بہترین تحفہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ اگر ایمان باللہ مل جائے اور اگر اس کے
سارے پہلو اُسی طرح محفوظ ہوں جس طرح قرآن مجید کہتا ہے تو پھر سمجھ لو کہ تم نے سب
کچھ پالیا ۔ ( الفضل ۳ جنوری ۱۹۵۲ ء لا ہور )
،،

آج 10 میں سے 10 باقی