دیوانِ خاص کی اغراض

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۴۹۷
سیر روحانی (۶)
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (۶)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱ ۱۹۵ ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ )
عالم روحانی کا دیوان خاص
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں نے گزشتہ سال اسلام کے دیوان عام کے متعلق تقریر کی تھی اور بتایا تھا کہ دتی
کی سیر میں ہم نے دیوانِ عام دیکھے جو آج اُجڑے ہوئے نظر آتے تھے۔ جہاں
انگریزوں کے چپڑاسی تو بڑی شان سے پھرتے تھے اور مغلوں کی نسلیں چھپتی پھرتی اور
نظریں بچاتی پھرتی تھیں اور میں نے بیان کیا تھا کہ قرآن کریم میں ایک دیوان عام کا
ذکر آتا ہے جو کبھی غیر آباد نہیں ہوتا ، جو کبھی دشمن کے قبضہ میں نہیں جاتا اور جس کو دیکھ کر
مؤمنوں کے دلوں میں کبھی بھی حسرت پیدا نہیں ہوتی ۔ آج میں اس مضمون کے تسلسل میں
یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام نے دیوان عام ہی نہیں بلکہ ایک دیوان خاص بھی پیش کیا ہے
اور اسلام کے دیوان خاص کے مقابلہ میں ان بادشاہوں کے بنائے ہوئے دیوان خاص
اتنی بھی حیثیت نہیں رکھتے جتنی ایک زندہ ہاتھی کے مقابلہ میں اُن مٹی کے بنے ہوئے
ہاتھیوں کی حیثیت ہوتی ہے جنہیں کھلونوں کے طور پر خانہ بدوش عورتیں بیچتی پھرتی ہیں ۔
۔
خاص ؟ دیوان خاص کی اغراض و دیوان خاص کیا چیز تھی ؟ دیوان خاص شاہی قلعوں میں ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی عمارت یا

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۹۸
سیر روحانی (۶)
وسیع ہال ہوا کرتا تھا جو گویا خاص ملاقات کا کمرہ ہوتا تھا اس میں بادشاہ بیٹھتے تھے،
شہزادے بیٹھتے تھے اور وہ وزراء، امراء جن سے امورِ مملکت کے متعلق مشورے لئے
جاتے تھے بیٹھتے تھے عام لوگوں کو وہاں آنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی ۔ اسی طرح بادشاہ
اگر کسی کو گورنر مقرر کرتے یا کمانڈر انچیف مقرر کرتے یا اور کسی بڑے عہدہ پر مقرر کرتے
تو ان کو وہاں بلوایا جاتا تھا اور بادشاہ کی طرف سے وزراء اور امراء کے سامنے اعلان کیا
جاتا تھا کہ ہم فلاں شخص کو گورنر مقرر کرتے ہیں یا کمانڈر انچیف مقرر کرتے ہیں یا جرنیل
مقرر کرتے ہیں یا فلاں بڑے مہدہ پر مقرر کرتے ہیں ۔ یا اگر کوئی خادم قوم یا خادم ملک
کوئی بڑی بھاری خدمت بجالاتا تو اُس کو بلایا جاتا اور ان سب وزراء اور امراء کے
سامنے اُس کا اعزاز و اکرام کیا جاتا اور کہا جاتا کہ اس کو یہ خلعت دی جاتی ہے یا اس کی
عزت افزائی میں اسے یہ انعام دیا جاتا ہے ۔ یا اہم ملکی مسائل پیش ہوتے اور بادشاہ
ضروری سمجھتا کہ وزراء سے مشورہ لینا چاہئے تو اس مجلس میں جو لوگ مقررہ اوقات پر جمع
ہوتے تھے اُن کے سامنے ان امور کو پیش کیا جاتا اور درباری اپنی اپنی رائے اور مشورہ
دیتے یا جس جس سے پوچھا جاتا وہ رائے دیتا اور اس کے بعد بادشاہ کی طرف سے ایک
فیصلہ صادر ہو جاتا ۔
و
گویا دیوان خاص کے قیام کی چارا ہم اغراض ہو ا کرتی تھیں ۔
اول بادشاہ کا اپنے وزراء کو اپنے قرب میں جگہ دینا اور ان کا اعزاز کرنا یا مختلف مناصب
پر ان کا تقرر کرنا یا انہیں برطرف کرنا ۔
دوم بادشاہ کا ان سے خاص امور کے بارہ میں مشورہ لینا اور خاص امور کے بارہ میں
مشورہ دینا جن سے وہ اپنے فرائض کو عمدگی سے ادا کر سکیں ۔
سوم اپنی مشکلات میں ان سے مدد لینا اور اُن کی مشکلات میں اُن کو مدد دینے کے
وعدے کرنا ۔
چہارم ان کے اچھے کاموں پر انعام واکرام دینا اور بُرے کاموں پر سرزنش کرنا ۔
و
یہ وہ چارا غراض ہیں جن کے ماتحت ' دیوان خاص قائم کئے جاتے ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی