درباریوں کی سازشیں
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۰۱
سیر روحانی (۶)
صلیب کے بھی حامل نہیں ۔ یہ خطاب کیا ہوا کہ جس کو خطاب دیا جاتا ہے وہ اس کو ذلیل
سمجھتا ہے ، وہ اس کو حقیر سمجھتا ہے ، وہ اس کو نا قابلِ اعتناء سمجھتا ہے، وہ اس کو قابلِ ہلاکت
سمجھتا ہے ۔ مغلوں کے زمانہ میں اعتماد الدولہ اور نظام الملک کے خطاب ملتے تھے لیکن
وہی اعتماد الدولہ اور نظام الملک دوسرے دن فوج لے کر بادشاہ کے خلاف لڑنے کے
لئے آ جاتے تھے۔ نہ دولت کا ان پر کوئی اعتماد ہوتا تھا نہ ملک کے نظام کے ساتھ ان کی
کوئی وابستگی ہوتی تھی ۔ دیکھ لو نظام حیدر آباد کو نظام الملک کا خطاب حاصل تھا لیکن
اور نگ زیب کے بعد اس نے ملک کی آزادی کا اعلان کر دیا اور بعد میں انگریزوں کے
ساتھ مل گیا ۔ اب بھی موجودہ نظام نے شروع میں ہندوؤں سے لڑنے کے لئے اپنی قوم کو
اُبھارا اور اُکسایا جب قوم لڑنے کے لئے کھڑی ہو گئی تو اُس نے حکومت کو پیٹھی لکھ دی کہ
بندہ تو حضور کا غلام ہے یہ لوگ باغی ہو کر لڑائی کر رہے ہیں جس طرح ارشاد ہو کیا جائے گا۔
شہزادوں کی غداری اسی طرح ان بادشاہوں کی اولاد بسا اوقات خود اپنے
باپ کی وفات کی متمنی ہوتی تھی۔ باپ صاحب بیٹھے
ہوئے اپنے وزیروں سے کہتے تھے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہمارے خاندان
کے وفا دار ثابت ہوں گے اور ہماری اور ہماری نسل کی بہی خواہی کریں گے ۔ اور بیٹا پاس
بیٹھا ہوا اِس امید میں ہوتا تھا کہ رات کو موقع ملے تو کسی کی معرفت یا خودا سے قتل کر کے
تخت پر بیٹھ جائے ۔
سے
درباریوں کی سازشیں پھر اسی دربار میں جہاں بادشاہ کی طرف اعزاز مل رہا ہوتا تھا بسا اوقات جس کو اعزا ز مل رہا
ہوتا تھا وہ کسی بیگم یا شہزادہ یا شہزادی سے مل کر بادشاہ کے خلاف منصوبہ کر رہا ہوتا
تھا۔ ادھر اعزا ز مل رہا ہوتا تھا اور اُدھر ساز باز جاری ہوتی تھی کہ اس کو مٹا دیا جائے ۔
ایک ہندو اخبار تھا اُس کا یہ طریق تھا کہ وہ بڑے بڑے لوگوں کے راز معلوم کر کے
پھر کہانی کے طور پر ان کو شائع کیا کرتا تھا اور اس سلسلہ کا نام اُس نے چوں چوں کا مربہ
66
رکھا ہوا تھا۔ یہ سلسلہ مضامین اخبار عام میں بھی چھپتا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۰۲
سیر روحانی (۶)
کے پاس یہ اخبار آیا کرتا تھا ۔ اس میں ایک ریاست کا واقعہ لکھا تھا اُس وقت تو مجھے معلوم
نہیں تھا بعد میں پتہ چلا کہ یہ کپورتھلہ کی ریاست کا واقعہ تھا۔ کپورتھلہ کا راجہ جو پارٹیشن
کے وقت تک زندہ تھا اب سُنا ہے فوت ہو چکا ہے کہا جاتا ہے کہ وہ راجہ کی اولاد میں سے نہیں سے
تھا بلکہ اُس کا باپ ایک حج تھا جس کو میں نے بھی دیکھا ہے ( اصل راز کو اللہ بہتر جانتا ہے ) ۔
میں ایک دفعہ کپورتھلہ گیا تو دوستوں نے مجھے دکھایا تھا وہ اُس وقت کسی کام کیلئے پیلیس
میں آیا ہو اتھا دوستوں نے بتایا کہ یہ شخص جو پھر رہا ہے راجہ کا باپ ہے ۔ میں نے پوچھا
کہ باپ جب دربار میں آتا ہے تو راجہ کی کیا حالت ہوتی ہے؟ کہنے لگے وہ ہمیشہ کتراتا
ہے اور جب بھی کوئی ایسا موقع آئے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لیتا ہے اور ملنے میں شرم اور
ذلت محسوس کرتا ہے ۔
بہر حال اس اخبار میں یہ واقعہ لکھا تھا کہ پہلے زمانہ میں کپورتھلہ کے راجہ کی دو
رانیاں تھیں اور دونوں کے اولاد نہیں تھی وہ دونوں ایک دوسری سے رقابت رکھتی تھیں ۔
کچھ درباری ایک طرف تھے اور کچھ دوسری طرف ۔ جس نے ایک کی غیبت کرنی ہو وہ
دوسری کے پاس چلا جاتا اور جس نے دوسری کی غیبت کرنی ہو وہ اس کے پاس آ جاتا ۔ یہ
جھگڑے بڑھ گئے تو آخر ایک پارٹی کے لوگوں نے سوچا کہ کب تک راجہ اور کب تک
رانیاں ، یہ مرا تو خبر نہیں انگریز کس کو لا کر بٹھا دیں ، اس لئے کوئی ایسی تدبیر کرنی چاہئے کہ
مستقل طور پر ہمارا دبدبہ قائم رہے۔ یہ سوچ کر اُنہوں نے ایک رانی کو اپنے ساتھ ملایا
اور اُسے سکھایا کہ وہ مشہور کر دے کہ مجھے حمل ہے ۔ چنانچہ وہ اس بات پر راضی ہو گئی اور
تجویز یہ ہوئی کہ نویں مہینہ مشہور کر دیا جائے گا کہ بچہ پیدا ہو گیا ہے ادھر دو تین جگہ سے جن
کے ہاں اُنہی دنوں میں بچے پیدا ہونے والے تھے وعدے لے لئے گئے کہ جس کے ہاں
لڑکا پیدا ہوا وہ اپنا لڑکا دے دیگا ۔ انہوں نے انتظام یہ کیا ہوا تھا کہ جس دن بچہ پیدا ہو
رانی فوراً بیمار بن کر بیٹھ جائے گی اور اُس کی گود میں بچہ ڈال کر سب کو دکھا دیا جائے گا کہ
رانی کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے۔ اتفاقاً اُس شخص کا جو اُس وقت سرشتہ دار تھا
ہائی کورٹ کا حج بن گیا بچہ پیدا ہوا جو راجہ کا بیٹا قرار دیدیا گیا۔ انہوں نے یہ منصوبہ کر کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۰۳
سیر روحانی (۶)
تمام شہر میں مشہور کر دیا کہ رانی حاملہ ہے۔ راجہ محسوس کرتا تھا کہ یہ بات غلط ہے اس کی
بڑی عمر ہو چکی تھی اور وہ سمجھتا تھا کہ میرے ہاں اولا د نہیں ہو سکتی ۔ اُس کے دل میں محبہ
پیدا ہوا اور اُس نے ناراضگی کا اظہار شروع کر دیا کہ یہ بڑی غیر معقول بات ہے یہ دھوکا
اور فریب ہے جو مجھ سے کیا جا رہا ہے ۔ اس سے دوسری رانی کو موقع مل گیا اور اس نے کہا
یہ دھوکا فلاں فلاں وزیر کر رہا ہے۔ راجہ نے ان کے خلاف باتیں کرنی شروع کر دیں اور
ادھر گورنمنٹ کو لکھ دیا کہ کہا جاتا ہے کہ رانی حاملہ ہے حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے، رانی ہرگز
حاملہ نہیں ۔ مگر جہاں حکومت کا ایک بڑا حصہ سازش میں شریک ہو وہاں کسی لیڈی ڈاکٹر
کا خرید لینا کونسی مشکل بات تھی ۔ چنانچہ معائنہ کرایا گیا اور لیڈی ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ
رانی حاملہ ہے۔ جب یہ جھگڑا بڑھا تو گورنمنٹ کے پاس رپورٹ کی گئی ۔ اُس وقت
راجے وائسرائے کے ماتحت نہیں ہوتے تھے بلکہ پنجاب کے، پنجاب کے گورنر کے ماتحت
اور یو، پی کے یو پی کے گورنر کے ماتحت ہوتے تھے اور پھر آگے ان کا براہِ راست تعلق
کمشنر کے ساتھ ہوتا تھا۔ جب رپورٹ کی گئی تو پنجاب کے لیفٹیننٹ گورنر نے کمشنر کو لکھا کہ
تحقیقات کر کے فیصلہ کرو جھگڑا لمبا ہو رہا ہے ۔ ادھر سے اُس پارٹی کے افراد نے رپورٹ
کرنی شروع کر دی کہ راجہ پاگل ہو گیا ہے تا کہ راجہ کی باتوں کا ازالہ ہو آخر دونوں طرف
کی رپورٹوں پر کمشنر ایک دن سول سرجن کو ساتھ لے کر چلا ۔ چونکہ دوسرے فریق نے خود
اس بات کو مشہور کیا تھا اس لئے اسے بھی خیال تھا کہ کمشنر آ جائے گا ۔ انہوں نے پہلے سے
ایسا انتظام کیا ہو ا تھا کہ دفتر سے پتہ لگ جائے کہ کمشنر کب چلا ہے ۔ چنانچہ انہیں پتہ لگ گیا
کہ کمشنر فلاں دن آ رہا ہے انہوں نے آدمی مقرر کر دیئے کہ جب اس کی سواری قریب
پہنچے تو اشارہ کر دیا جائے کہ کمشنر آ رہا ہے اور پھر اندر بھی انہوں نے انتظام کیا ہوا تھا۔
راجہ تخت پر بیٹھا ہوا اپنے دبدبہ اور شان کا اظہار کر رہا تھا کہ میں تم لوگوں کو سیدھا کروں گا
اور تمہیں یوں سزا دوں گا ۔ اور اُدھر انہوں نے اُس چپڑاسی کو جو چوری لے جھل رہا تھا اپنے بار ہا تھا اپنے
ساتھ ملایا ہو اتھا اور اُس کو سکھایا ہو ا تھا کہ جونہی ہم اشارہ کریں تو کان میں جھک کر راجہ کو
ایک بڑی گندی گالی دے دینا ۔ بس اِدھر اُ نہوں نے اشارہ کیا کہ کمشنر صاحب آ رہے