ایک مشہور تاریخی واقعہ
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۰۹
سیر روحانی (۶)
کرنا چاہئے ، یہ یہ چالاکیاں کرنی چاہئیں یہ دُنیوی بادشاہوں کے دربارِ خاص کے نقائص
ہوا کرتے تھے ۔ اس در بار خاص کو میں نے دیکھا تو اس کے متعلق لکھا تھا لا يَحْزُبُ عَنْهُ
مثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرُ إِلَّا
في كتب مبین کے فرماتا ہے اس قرآنی در بار خاص کا بادشاہ عالم الغیب ہے ۔ اس
کا دیا ہوا انعام راستہ میں کہیں غائب نہیں ہو سکتا۔ یہاں تو یہ تھا کہ بادشاہ نے خلعت
پہنایا اور گھر پہنچنے سے پہلے پہلے راستہ میں کسی نے خنجر مار دیا گویا انعام تو ملا مگر انعام سے
وہ فائدہ نہ اٹھا سکا مگر یہ وہ بادشاہ ہے کہ چونکہ یہ عالم الغیب ہے اس لئے جس شخص کو یہ
انعام دیتا ہے اُس کی نگرانی بھی کرتا ہے کہ انعام اُس کو پہنچ جائے اور خواہ کوئی کتنا زور
لگائے، کتنی ہی طاقت خرچ کر لے وہ اس خطاب سے محروم نہیں ہو سکتا وہ خدا کی دی ہوئی
چیز ہے اُس کو کون لے سکتا ہے مگر دنیوی بادشاہوں کی دی ہوئی چیز تو بسا اوقات ضائع ہو
جاتی ہے بلکہ بعض دفعہ وہ آپ بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر دوسروں کو ذلیل کر دیتے ہیں ۔
ایک مشہور تاریخی واقعہ ایک مشہور تاریخی واقعہ ہے شبلی ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں یہ امیر گھرانے کے تھے اور
بغداد کے بادشاہ کے گورنر تھے ۔ وہ کسی کام کے متعلق بادشاہ سے مشورہ کرنے کے لئے
اپنے صوبہ سے دارالحکومت میں آئے ۔ اُنہی دنوں ایک کمانڈر انچیف ایران کی طرف
سے ایک ایسے دشمن کے مقابلہ میں بھیجا گیا تھا جس سے کئی فوجیں پہلے شکست کھا چکی تھیں
اُس نے دشمن کو شکست دی اور ملک کو دوبارہ مملکت میں شامل کیا۔ جب وہ واپس آیا تو
بغداد میں اس کا بڑا بھاری استقبال کیا گیا اور بادشاہ نے بھی ایک دربار خاص منعقد کیا
تاکہ اُسے انعام دیا جائے اور اُس کے لئے ایک خلعت تجویز کیا جو اُس کے کارناموں
کے بدلہ میں اُسے دیا جانا تھا مگر بد قسمتی سے سفر سے آتے ہوئے اُسے نزلہ ہو گیا دوسری
بد قسمتی یہ ہوئی کہ گھر سے آتے ہوئے وہ رومال لانا بھول گیا ۔ جب اُس کو خلعت دیا گیا
تو دستور کے مطابق اس کے بعد اُس نے تقریر کرنی تھی کہ میں آپ کا بڑا ممنون ہوں آپ
نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے اور میری تو اولاد در اولا داس چار گز کپڑے کے بدلے میں
کہ
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۱۰
سیر روحانی (۶)
آپ کی غلام رہے گی ۔ مگر جب وہ تقریر کے لئے آمادہ ہو رہا تھا تو یکدم اُسے چھینک آئی
اور ناک سے بلغم ٹپک پڑا۔ بلغم کے ساتھ اگر وہ تقریر کرتا تو شاید قتل ہی کر دیا جا تا اُس نے
گھبراہٹ میں ادھر اُدھر ہاتھ مارا جب دیکھا کہ رو مال نہیں ملا تو نظر بچا کر اُسی مجبہ سے
۔
-
اُس نے ناک پونچھ لی ۔ بادشاہ نے اسے دیکھ لیا وہ کہنے لگا اُتار لو اس خبیث کا خلعت ۔
یہ ہماری خلعت کی ہتک کرتا ہے اور ہمارے دیئے ہوئے تحفہ سے ناک پونچھتا ہے۔ اس
نے یہ کہا اور شبلی نے اپنی کرسی پر چیخ ماری اور رونا شروع کر دیا چونکہ دل میں نیکی تھی اور
تقویٰ تھا ، خد نے اُن کی ہدایت کے لئے ایک موقع رکھا ہوا تھا انہوں نے چیخ ماری تو
بادشاہ نے کہا خفا ہم اس پر ہوئے ہیں تم کیوں روتے ہو؟ وہ کھڑے ہو گئے اور انہوں
نے کہا بادشاہ میں اپنا استعفاء پیش کرتا ہوں ۔ بادشاہ نے کہا یہ کیا بے وقت کی راگنی ہے کیا
ہوا تم کو اور کیوں تم استعفاء پیش کرتے ہو؟ انہوں نے کہا بادشاہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔
اس نے کہا آخر ہوا کیا ؟ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ یہ شخص آج سے دو سال پہلے اس
جگہ سے نکلا تھا اور ایک ایسی مہم پر بھیجا گیا تھا جس میں ملک کے بڑے بڑے بہادر جرنیل
شکست کھا کر آئے تھے اور ایک ایسے علاقہ کی طرف بھیجا گیا تھا جس کا دوبارہ فتح کرنا
بالکل ناممکن سمجھا جاتا تھا یہ دو سال باہر رہا۔ یہ جنگلوں میں گیا ، یہ پہاڑوں میں گیا اور اس
نے دشمن سے متواتر لڑائیاں کیں ، یہ ہر روز مرتا تھا، ہر صبح مرتا تھا ، اور ہر شام مرتا تھا،
ہر شام اس کی بیوی سوچتی تھی کہ صبح میں بیوہ ہو کر اُٹھوں گی اور ہر صبح جب وہ اُٹھتی تھی تو
خیال کرتی تھی کہ شام مجھ پر بیوگی کی حالت میں آئے گی ، ہر شام اس کے بچے سوتے تھے تو
سمجھتے تھے کہ صبح ہم یتیم ہوں گے اور ہر صبح اس کے بچے اُٹھتے تھے تو وہ خیال کرتے تھے کہ
شام کو ہم یتیم ہوں گے، ایک متواتر قربانی کے بعد اس نے اتنا بڑا ملک فتح کیا اور آپ کی
مملکت میں لا کر شامل کیا اس کے بدلہ میں آپ نے اس کو چند گز کپڑا دیا جس کی حیثیت
ہی کیا تھی مگر محض اس لئے کہ اس نے مجبوراً اس خلعت سے ناک پونچھ لیا آپ اس پر اتنا
خفا ہوئے ۔ پھر میں کیا جواب دوں گا اُس خدا کے سامنے جس نے مجھے یہ جسم ایسا دیا ہے
جس کو کوئی بادشاہ بھی نہیں بنا سکتا ، جس نے مجھے یہ خلعت دی ہے اور میں اس کو تیری خاطر