قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثیاب کے معنوں کی تصدیق
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۳۸
سیر روحانی (۶)
دیکھو یہ معنے یہاں چسپاں ہو جاتے ہیں اور آیات کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ اسے تقریر گورنری
کی خبر سنتے ہی وردی پہن کر کھڑے ہونے والے ! اور اس بات کی امید رکھنے والے کہ حکم
ملتے ہی میں گھوڑے پر چڑھ جاؤں تیار ہو اور ہمیشہ کے لئے اس کام میں مشغول ہو جا جو
ہم نے تیرے سپرد کیا ہے اور سب سے پہلے یہ انذار اپنے گھر سے ، اپنی بیوی سے اور
اپنے رشتہ داروں اور بچوں سے شروع کر۔
اب دیکھ لو یہاں کپڑے دھونے اور انذار کرنے میں کوئی اختلاف نہیں کیونکہ یہ
کپڑے دھونا انذار کی تشریح ہے اور ثِيابك نطیر سے انذار ختم نہیں ہوتا بلکہ جاری
رہتا ہے صابن کے گھت گھت کرنے سے تو انذار ختم ہو جاتا ہے لیکن اپنے رشتہ داروں
اور دوستوں کو تبلیغ کرنے سے انذار ہوتا ہے ختم نہیں ہوتا ۔ پس یہ تضاد نہیں بلکہ عین وہی
چیز ہے۔
قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وَ ثِيَابَكَ فَطَهَرُ ۔ تو اُٹھ اور
کے عمل سے ثیاب کے معنوں کی تصدیق جا کر اپنی قوم کو سمجھا اپنے
ا ،
دوستوں اور عزیزوں کو سمجھا ، چنانچہ ہم قرآن کریم میں اس کی تصدیق دیکھتے ہیں مثلاً
بیویوں کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے ۔ هُنَّ لِباس لكم ۲۲ عورتیں تمہارا لباس ہیں۔
اب دیکھ لو ان کو ثیاب بتایا گیا ہے پھر اسی آیت میں طہر کا لفظ آتا ہے اور قرآن
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے متعلق یہی لفظ استعمال کرتا ہے، فرماتا ہے
إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًان ٢٣
ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائے نبوت سے کہہ دیا تھا کہ جا اور اپنے
خاندان کو پاک کر ۔ اب ہم تجھ کو کہتے ہیں کہ وہ جو ہم نے حکم دیا تھا اس کا ہم بھی پکا ارادہ
کر چکے ہیں اور تیرے اہل وعیال کو پاکیزگی کے اعلیٰ مقام پر پہنچا کر چھوڑیں گے ۔ گویا
وہ خبر اس جگہ آ کر بیان ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ ہم نے کہا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے تھا لیکن ہم اسے خود پورا کرینگے کیونکہ ہم نبی کو جو کچھ کہا کرتے ہیں اس کی د
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۳۹
سیر روحانی (۶)
ذمہ داری ہم پر ہوتی ہے اسی طرح سورہ شعراء میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا گیا
که وَانْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ ۲۴ یعنی اے محمد رسول اللہ ! تو اپنے قبیلہ میں
سے قریبی رشتہ داروں کو جا کر ہوشیار کر۔ پس شیاب سے مراد اس جگہ وہی لوگ ہیں جو
کپڑوں کی طرح ساتھ لیٹے ہوئے ہوتے ہیں اور سورۃ شعراء میں اِسی لفظ کو دوسرے
رنگ میں ادا کر کے اللہ تعالیٰ نے اس لفظ کے مجازاً ہونے کی تشریح کر دی اور بتا دیا کہ
سے
ہماری اس سے یہی مراد ہے کہ اپنے قریبی رشتہ داروں کو انذار قرآن پہنچادے۔
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات پر غور کرنے سے بھی انہی معنوں کی
تصدیق ہوتی ہے چنانچہ بخاری کو نکال لو دوسری حدیثوں کو نکال لو ، جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر پہلا الہام نازل ہو ا تو سب سے پہلے آپ اپنے گھر گئے اور حضرت خدیجہ کو
خبر دی کیونکہ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ کا حکم تھا کہ پہلے اسلام کی تعلیم اپنی بیوی اور رشتہ داروں
کو دو پھر حضرت علی کو بتایا ۔ چنانچہ تاریخ صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلے آپ پر
ایمان لانے والی اور سب سے پہلے طہارت کو قبول کرنے والی عورتوں میں سے حضرت
خدیجہ تھیں ۔ نابالغ جوانوں میں سے حضرت حضرت علی تھے اور بالغ جوانوں میں سے حضرت
زید تھے وہ بھی لوگوں میں آپ کے بیٹے کے طور پر مشہور تھے تھے اسی طرح بڑی عمر کے لوگوں
میں سے ابوبکر تھے جو آپ کے جانی اور جوانی کی عمر کے دوست تھے۔ گویا جس طرح
ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ کہا گیا تھا عملاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بالکل اُسی طرح کیا ۔ لیکن
کوئی حدیث نکال کر دکھا دو ، ضعیف سے ضعیف نکال کر دکھا دو، منافقوں کی بیان کردہ
حدیث نکال کر دکھا دو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس الہام کے بعد فوراً بازار گئے ہوں
اور ریٹھے خرید نے شروع کر دیئے ہوں اور پھر کپڑوں کو ریٹھے اور صابن مل مل کر کوٹنے
لگ گئے ہوں لیکن ہمارے پاس ثبوت موجود ہے، حدیث موجود ہے جو بتاتی ہے کہ آپ
نے پہلے حضرت خدیجہ کو خدا تعالیٰ کی بات بتائی ، پھر زید کو بتائی ، پھر علی کو بتائی ، پھر ابوبکر
کو بتائی غرض جس طرح آپ نے عمل کیا وہ حدیثوں میں موجود ہے ۔ پس ہمیں دیکھنا
چاہئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریٹھے لے کر اور پھٹہ لے کر کپڑے کوٹنے