نفس گنہگار کی تسلّی کے لئے شرک ایک ضروری چیز ہے
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
کا شریک ہے۔
۵۵۳
سیر روحانی (۶)
یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا اور جس کی مثال
دنیا کے کسی نبی کی زندگی میں بھی نہیں ملتی ۔ پس مبارک ہے وہ جس نے اپنے گورنر جنرل
کے لئے یہ پروگرام تجویز کیا اور مبارک ہے خدا تعالیٰ کا یہ گورنر جنرل جس نے اس لئے یہ اور ہے خدا تعالی ؟
پروگرام کو اس طرح پورا کیا کہ جس طرح اسے پورا کرنے کا حق تھا۔
شرک کو باندھ رکھنے کا حکم چوتھے معنے اس کے یہ بنتے ہیں کہ تو شرک کو باندھ دے یعنی باوجود اس کے کہ تو توحید کی تعلیم
دے گا لوگ مسلمان ہونگے اور شرک چھوڑتے چلے جائیں گے پھر بھی شرک دنیا میں قائم
رہے گا کیونکہ شرک نفس کو عیاشی پر قائم رکھنے کی درمیانی سٹیج ہے۔ جب تک انسانی نفس
کے اندر کمزوری رہے گی وہ جھوٹے یا سچے طور پر شرک کا قائل رہے گا۔
نفس گنہگار کی تسلی کے لئے مسلمان یوں تو اللہ اللہ کرتے ہیں لیکن جب
ان کا دل چاہتا ہے کہ اسلامی احکام کو توڑ دیں شرک ایک ضروری چیز ہے تو توڑ دیتے ہیں مگر ساتھ ہی اُن کا دل پھر
یہ بھی چاہتا ہے کہ وہ جنت میں بھی جائیں اس لئے کہتے ہیں فلاں بزرگ کی قبر پر
چڑھاوا چڑھا دیا تو جنت میں چلے گئے ، فلاں کی بیعت کر لی تو چلو جنت مل گئی ۔ پس شرک
نفس گنہگار کو تسلی دینے کا ایک ذریعہ لوگوں نے بنایا ہوا ہے جب تک نفس گنہگار باقی
رہے گا شرک کسی نہ کسی شکل میں باقی رہے گا ۔ حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ ہماری
ایک بہن تھیں جو کسی پیر صاحب کی مرید تھیں ایک دفعہ قادیان مجھے ملنے کے لئے آئیں تو
میں نے کہا بہن! تم احمدی نہیں ہوتیں اس کی وجہ کیا ہے؟ کہنے لگیں ہم نے پیر پکڑ لیا ہے
اور پیر صاحب کی بیعت کر لی ہے اب ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں ۔ میں نے کہا پیر
صاحب کی بیعت نے تمہیں فائدہ کیا دیا ہے کہنے لگی فائدہ یہ دیا ہے کہ وہ کہتے ہیں اب تم
نے ہماری بیعت کر لی ہے اس لئے اب تمہیں کسی چیز کی ضرورت نہیں جو تمہاری مرضی ہو
کرو تمہارے گناہ ہم نے اُٹھا لئے ہیں اور اب تمہارے سب گناہوں کے ہم جوابدہ ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۵۴
سیر روحانی (۶)
میں نے کہا اچھا بہن اب جاؤ گی تو اُن سے پوچھنا کہ ایک ایک گناہ کے بدلہ میں جو
لوگوں کو اتنی جوتیاں قیامت کے دن پڑتی ہیں جن کی حد نہیں تو جب آپ نے ہم سب کے
گناہ اُٹھا لئے ہیں تو آپ کو کتنی جوتیاں پڑیں گی ؟ چنانچہ وہ گئی اور پھر واپس آئی تو میں
نے کہا پوچھا تھا ؟ کہنے لگی ہاں پوچھا تھا مگر وہ سوال تو پیر صاحب نے حل کر دیا۔ میں نے نے کہا پوچھا تھا؟ پوچھا تھا وہ تو پیر نے دیا۔ میں نے نے پوچھا تھا؟ کہنے ہاں تھامگر وہ تو پیر نے حل دیا۔ میں نے
کہا کس طرح؟ کہنے لگی پیر صاحب نے کہا دیکھو جب تم پل صراط پر جاؤ گی اور فرشتے
پوچھیں گے کہ تمہارے یہ یہ گناہ ہیں تو تم کہہ دینا ہمیں کچھ پتہ نہیں یہ پیر صاحب کھڑے
ہیں ان سے پوچھو۔ جیسے ریلوے سفر میں ایک ایک کے پاس ٹکٹ ہوتے ہیں اور ریل
والے پوچھتے ہیں کہ ٹکٹ کہاں ہے تو اُن سے کہا جاتا ہے کہ فلاں سے لے لو اسی طرح
وہاں ہوگا گا۔ ۔ کہنے لگی اچھا پیر صاحب! جب وہ آپ سے پوچھیں گے تو آپ کیا کہیں
گے؟ کہنے لگے جب فرشتوں نے ہم سے پوچھا تو ہم آنکھیں سرخ کر کے کہیں گے شرم
نہیں آتی کربلا میں ہمارے دادا نے جو قربانی دی تھی کیا اس کے بعد ہم سے پوچھنے کی کوئی
ضرورت رہ گئی ہے؟ اور فرشتے شرمندہ ہو کر ایک طرف ہو جائیں گے اور ہم دگر دگڑ کر
کے جنت میں پہلے جائیں گے۔ تو در حقیقت شرک جہاں ایک گندی چیز ہے، شرک جہاں
ایک نا پاک چیز ہے وہاں وہ نفس گنہگار کے لئے ایک ضروری چیز بھی ہے جس کے بغیر اس
کا گزارہ نہیں ہو سکتا ۔ جس طرح مسلمان گنہگار کا شفاعت کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا ، اسی
طرح غیر مسلمان کا شرک کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا مسلمان بھی یہی کہتا ہے ۔
مستحق شفاعت گنہگار انم
ه
چلو چھٹی ہو گئی ۔ شفاعت کے ہوتے ہوئے اب کسی عمل کی کیا ضرورت ہے؟ پس
اس قسم کی شفاعت اور اس قسم کا کفارہ دنیا سے مٹے گا نہیں ، تھوڑا بہت قیامت تک ضرور ا
رہے گا اور نہ گنہگار کا ہارٹ نہ فیل ہو جائے ۔ اس کے دل کو تسلی دلانے اور اُس کی زندگی
کو قائم رکھنے کے لئے یہ لازمی چیز ہے کہ کوئی نہ کوئی سہارا ہو ۔ جس طرح انسان بیہوش
ہونے لگے تو پتھر پر سہارا لے لیتا ہے اسی طرح مسلمان شفاعت کے پتھر پر ہاتھ رکھ کر
سہارا لے لیتا ہے اور عیسائی کفارہ کے پتھر پر سہارا لے لیتا ہے ۔