حضرت عثمان بن مظعونؓ کا واقعہ
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۹۸
سیر روحانی (۶)
تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف
ہجرت فرمائی تو اُس وقت تک مکہ کے گل بیاسی آدمی آپ پر ایمان لائے تھے ۱۰۳ مگر یہ تو
آخری دنوں کی بات ہے اس سے پہلے یہ حالت تھی کہ صرف چند آدمی جن کی تعداد دس
پندرہ سے زیادہ نہیں تھی آپ پر ایمان لائے ۔ مکہ کی آبادی اُس وقت آٹھ دس ہزار کی تھی
اور آٹھ دس ہزار کی آبادی میں سے ایک دو درجن کے قریب آدمیوں کا ساتھ ہونا اور
سارے شہر کے لوگوں کا مخالف ہونا اور ایسا مخالف ہونا کہ ہر وقت ان کا مسلمانوں کی
جان لینے کی فکر میں رہنا بتاتا ہے کہ مسلمانوں کی اُس وقت کیسی نازک حالت تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حالت تھی
کہ گو آپکو خانہ کعبہ میں جا کر نماز پڑھنے کی کا گلا گھونٹنے کی کوشش اجازت نہیں تھی مگر کبھی کبھی آپ لر محبت الہی
کے جوش میں وہاں چلے جاتے اور نماز ادا فرماتے ۔ ایک دفعہ آپ نماز پڑھ رہے تھے کہ
شہر کے غنڈے اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے آپ کو پیٹنا شروع کر دیا اور پھر آپ کے گلے
میں پڑکا ڈال کر اُسے گھونٹنے لگے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ
دوڑے دوڑے وہاں آئے اور انہیں ہٹانا شروع کیا۔ اُس وقت وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا خون پو نچھتے جاتے تھے اور یہ کہتے جاتے تھے کہ اے میری قوم ! تم کو کیا ہو گیا کہ تم ایک
ایسے شخص کو مارتے ہو جس کا قصور سوائے اس کے اور کوئی نہیں کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ
ہے ۔ اسی طرح آپ پر ایمان لانے والوں کو طرح طرح کے دُکھ دیئے جاتے ۔
حضرت عثمان بن مظعون کا واقعہ حضرت عثمان بن مظعون ایک بہت
کا ہرانے میں اولادی
بڑے ریکس کی اولاد میں سے تھے ۔
ہجرت اولی کے وقت وہ ایسے سینیا کی طرف چلے گئے تھے مگر بعد میں کفار نے یہ خبر اڑا دی
کہ مکہ کے تمام لوگ مسلمان ہو گئے ہیں اس پر بعض لوگ حبشہ سے واپس آگئے جن میں
حضرت عثمان بن مظعون بھی شامل تھے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی تھی تو انہوں
نے دوبارہ ایسے سینیا جانے کا ارادہ کیا۔ اس پر مکہ کا ایک رئیس جو اُن کے باپ کا گہرا
انوار العلوم جلد ۲۲
۵۹۹
سیر روحانی (۶)
دوست تھا اُن سے ملا اور اُس نے کہا تم واپس نہ جاؤ میں تمہیں اپنی پناہ میں لے لیتا
ہوں ۔ چنانچہ مروجہ دستور کے مطابق وہ انہیں خانہ کعبہ میں لے گیا اور وہاں اُس نے
اعلان کر دیا کہ عثمان بن مظعون میری حفاظت میں ہے اب کوئی شخص اسے تکلیف نہ
پہنچائے ۔ اس اعلان کے نتیجہ میں عثمان بن مظعون کھلے بندوں مکہ میں پھر نے لگے مگر
جب انہوں نے دیکھا کہ لوگ دوسرے مسلمانوں کو مارتے پیٹتے ہیں تو اُن کی غیرت جوش
میں آئی اور وہ اُس رئیس کے پاس آکر کہنے لگے کہ میں آپ کی پناہ میں نہیں رہنا چاہتا
کیونکہ مجھ سے یہ برداشت نہیں ہو سکتا کہ میں تو آرام سے پھروں اور دوسرے مسلمان
تکلیفیں اُٹھا ئیں ۔ اُس نے بہت سمجھایا مگر وہ نہ مانے اور آخر اس نے اپنی پناہ کے واپس
لینے کا اعلان کر دیا ۔
ایک دن عرب کے مشہور شاعر لبید جو بعد میں اسلام بھی لے آئے تھے مکہ میں آئے
اور انہوں نے رؤساء کی محفل میں اپنے اشعار سنانے شروع کر دیئے ۔ سناتے سناتے
انہوں نے یہ مصرعہ پڑھا کہ:
الَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ
اے لوگو سنو کہ خدا کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ حضرت عثمان بن مظعون یہ
مصرعہ سنتے ہی بول اُٹھے کہ خوب کہا تم نے بڑی سچی بات کہی ہے ۔ اب گو انہوں نے لبید
کے مصرعہ کی داد دی تھی مگر لبید ایک نوجوان کی تعریف بھی برداشت نہ کر سکے اور انہوں
نے اسے تعریض سمجھتے ہوئے شعر پڑھنے بند کر دیئے اور کہا اے مکہ والو! کیا تم میں اب
کوئی شریف آدمی نہیں رہا کہ یہ کل کا بچہ مجھے داد دیتا ہے ۔ اس پر لوگوں نے معذرت کی
اور حضرت عثمان بن مظعون کو ڈانٹا کہ خاموش رہو ۔ اس کے بعد لبید نے دوسرا مصرعہ
پڑھا جو یہ تھا کہ :
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مُحَالَةَ زَائِلُ
یعنی ہر نعمت آخر تباہ ہونے والی ہے ۔ حضرت عثمان پھر بول اُٹھے کہ یہ بالکل غلط ہے جنت
کی نعمتیں کبھی تباہ نہیں ہونگی ۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ لبید غصہ میں آگیا اور انہوں نے کہا میری