بائیبل میں خداتعالیٰ کی صفات کی تنقیص

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۰۶
سیر روحانی (۶)
جاتا ہے کہ اس کا ہر فقرہ دوسرے فقرہ کے معانی کے لئے بطور دلیل ہوتا ہے جس کو مد نظر
رکھنے کے بغیر اس کا مفہوم پوری طرح واضح نہیں ہوتا ۔ پس يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ میں یہ
بتایا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان کی ایسے امور کی طرف راہنمائی
کرتے ہیں جن کو وہ خود اپنی عقل کے زور سے معلوم کرنے سے قاصر تھے اور چونکہ پنی دل کے زور سے معلوم کرنے سے قاصر تھے اور چونکہ
امور غیبیہ ہی ایک ایسی چیز ہیں جن کو کوئی انسان اپنی عقل اور فکر کے ساتھ معلوم نہیں کر سکتا
اس لئے تلاوت آیات کا کام اسی صورت میں مکمل ہو سکتا تھا جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا کو ایسی باتیں بتاتے جو اُن کے لئے امور غیبیہ پر ایمان لانے کی محرک ہوتیں اور انہیں
آپ کی راہنمائی میں وہ روحانی دولت ملتی جو اس سے پہلے ان کے پاس نہیں تھی ۔
ہستی باری تعالی اس نقطۂ نگاہ ے اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ امور غیبیہ میں
سب سے پہلی اور اہم خیر خدا تعالیٰ کا وجود ہے کیونکہ وراء الوری ہستی
۔
ہے اور کوئی انسان اپنے علم اور ادراک کے زور سے اُس تک نہیں پہنچ سکتا اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کے وجود کو بنی نوع انسان کے سامنے اس طرح پیش کیا کہ
اس وراء الوری ہستی کی عظمت اور اس کی جبروت کا تصور بھی قائم رہا اور بنی نوع انسان
کے قلوب میں یہ یقین بھی پیدا ہو گیا کہ ہمارا خدا اپنی مخلوق کو اعلیٰ درجہ کے مقامات پر
پہنچانے کی خواہش رکھتا ہے اور وہ انہیں ہر وقت اپنے قرب میں جگہ دینے کے لئے تیار
ہے ۔ اس غرض کے لئے سب سے پہلی اور اہم خبر صفات الہیہ ہیں کیونکہ غیر محدود ہونے کی
وجہ سے وہ صرف اپنی صفات کے ذریعہ ہی پہچانا جا سکتا ہے۔ بیشک صفات الہیہ پر اور
مذاہب نے بھی روشنی ڈالی ہے مگر اوّل تو جس تفصیل کے ساتھ اسلام نے ان صفات کو بیان
کیا ہے اس تفصیل کے ساتھ دنیا کے اور کسی مذہب نے صفات الہیہ پر روشنی نہیں ڈالی یہاں
تک کہ یہودیت بھی جو اسلام سے پہلے آنے والے مذاہب میں سے ایک بہت بڑا مذہب
تھا اور جسے تو رات جیسی کتاب دی گئی تھی اُس میں بھی بہت کم صفات الہیہ کا بیان ہوا ہے۔ ت الہیہ کا بیان ہوا ہے۔
بائیل میں خدا تعالیٰ کی صفات کی تنقیص اور پھر ان مذاہب نے خدا تعالی کی طرف کئی ایسے نقائص اور

انوار العلوم جلد ۲۲
٦٠
سیر روحانی (۶)
عیوب بھی منسوب کر رکھے ہیں جن کی وجہ سے اُس کی صفات کی تنقیص ہوتی ہے مثلاً بائیبل
ہی لکھا ہے کہ:
چھ دن میں خداوند نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور ساتویں
دن آرام کیا اور تازہ دم ہوا ۔ ۱۱۲ اے
گویا خدا تعالیٰ چھ دن کام کرنے کی وجہ سے نَعُوذُ بِاللہ تھک گیا اور اُسے ضرورت محسوس
ہوئی کہ وہ آرام کرے اور تازہ دم ہو جائے ، مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ
خدا تعالیٰ کے متعلق یہ تصور بالکل غلط ہے اس لئے کہ وہ کوئی مادی وجود نہیں جو کام کا بوجھ
برداشت نہ کر سکے اور تھکان اور کوفت محسوس کرے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے مَا مَسَّنَا مِنْ تُخُوب ۱۳ یعنی زمین و آسمان کی پیدائش سے ہمیں کوئی تھکان
محسوس نہیں ہوئی ۔ پس یہ بات بالکل غلط ہے کہ خدا تعالیٰ زمین و آسمان کی پیدائش سے
تھک گیا اور ساتویں دن اُس نے آرام کی احتیاج محسوس کی ۔
اسی طرح مسیحیت نے خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر حملہ کیا اور مسیح اور روح القدس کو بھی
اُس کی الوہیت میں شریک قرار دے دیا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کو
تمام مادی قیدوں اور ظہوروں سے پاک قرار دیا ۔ اور پھر آپ نے اس امر پر بھی زور دیا
که انسان اگر خدا تعالیٰ کی صفات کو اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرے تو وہ خدا تعالیٰ
کی محبت کو حاصل کر سکتا اور اس کے قرب میں بڑھ سکتا ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے جن وانس کو صرف اس لئے پیدا کیا کہ وہ خدا تعالیٰ کی صفات کا
نقش اپنے دل پر پیدا کریں ۔ ۱۱۴
اسی طرح وہ ایک دوسری جگہ فرماتا ہے ۔ اے انسانو ! اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے تم کو
اس دنیا میں اپنا نمائندہ بنا کر کھڑا کیا ہے اگر تم میں سے کوئی شخص اس مقام کا انکار کرے گا
تو اُس کا نتیجہ اُس کو بھگتنا پڑے گا اے یعنی اس عزت کے مقام کو چھوڑ کر وہ خود ہی نقصان
اُٹھائے گا خدا تعالیٰ کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔
اسی طرح ایک اور جگہ اس نے فرمایا ہے کہ جو لوگ ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں

10 von 10 heute frei