سرولیم میور کا اقرار کہ محمدؐ نے ایک نئی دنیا پیدا کی ہے
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۱۷
سیر روحانی (۶)
ہے کہ کوئی خوبی نہیں جو آپ میں نہ پائی جاتی ہو اور کوئی کمال نہیں جو آپ کے اندر نہ دکھائی
دیتا ہو اور پھر ہر کمال اپنے اپنے دائرہ میں ایسی امتیازی شان کے ساتھ آپ کے اندر پایا
اندر
جاتا ہے کہ دوست تو الگ رہے، دشمن بھی آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں اور وہ آپ پر
کے اخلاق کی بلندی اور آپ کے کردار کی پاکیزگی کے معترف ہیں۔ کی کے
سرولیم میور کا اقرار کہ محمد رسول اللہ صلی الله سر ولیم میور اسلام کا ایک شدید
ترین دشمن ہے مگر اس نے بھی جب علیہ وسلم نے ایک نئی دنیا پیدا کی ہے اُس انقلاب پر نگاہ دوڑائی جو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کی سرزمین میں پیدا کیا تو وہ بھی یہ الفاظ لکھنے پر مجبور
ہو گیا کہ:
دو
یہ کہنا کہ اسلام کی صورت عرب کے حالات کا ایک لازمی نتیجہ
تھی ایسا ہی ہے جیسا کہ یہ کہنا کہ ریشم کے باریک تاگوں میں سے آپ
ہی ایک عالیشان کپڑا تیار ہو گیا ہے یا یہ کہنا کہ جنگل کی بے تراشی
لکڑیوں سے ایک شاندار جہاز تیار ہو گیا ہے یا پھر یہ کہنا کہ گھر دری
چٹان کے پتھروں میں سے ایک خوبصورت محل تیار ہو گیا ہے اگر محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے ابتدائی عقائد پر پختہ رہتے ہوئے عیسائیت
اور یہودیت کی سچائی کی راہنمائی کو قبول کرتے چلے جاتے اور اپنے
متبعین کو ان دونوں مذاہب کی سادہ تعلیم پر کار بند رہنے کا حکم دیتے تو
دنیا میں شاید ایک ولی محمدی ممکن ہے کہ ایک شہید محمد پیدا ہو جاتا جو عرب
کے گرجا کی بنیاد رکھنے والا قرار پاتا، لیکن جہاں تک انسانی عقل کام
دیتی ہے کہا جا سکتا ہے کہ اس صورت میں آپ کی تعلیم عرب کے دل کی
گہرائیوں میں تلاطم پیدا نہ کر سکتی اور سارا عرب تو الگ رہا اس کا کوئی
معقول حصہ بھی آپ کے دین میں داخل نہ ہوتا ، لیکن باوجود ان تمام
باتوں کے آپ نے اپنے انتہائی کمال کے ساتھ ایک ایسی گل ایجاد کی
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۱۸
سیر روحانی (۶)
کہ جسکی موقع کے مناسب ڈھل جانیوالی قوت کے ساتھ آپ نے آہستہ
آہستہ عرب قوم کی پراگندہ اور شکستہ چٹانوں کو ایک متناسب محل کی شکل
میں بدل دیا اور ایک ایسی قوم بنا دیا جس کے خون میں زندگی اور
طاقت کی لہریں دوڑ رہی تھیں ۔ ایک عیسائی کو وہ عیسائی نظر آتے تھے،
ایک یہودی کی نگاہ میں وہ ایک یہودی تھے، ایک مکہ کے بُت پرست
کی آنکھ میں وہ کعبہ کے اصلاح یافتہ عبادت گزار تھے اور اس طرح
ایک لاثانی ہنر اور ایک بے مثال دماغی قابلیت کے ساتھ انہوں نے
سارے عرب کو خواہ کوئی بت پرست تھا ، یہودی تھا کہ عیسائی تھا مجبور کر
دیا کہ وہ ان کے قدموں کے پیچھے ایک سچے مطیع کے طور پر جس کے دل
سے ہر قسم کی مخالفت کا خیال نکل چکا ہو چل پڑے ۔ یہ فعل اُس صناع کا
ہرم
ہوتا ہے جو اپنا مصالح آپ تیار کرتا ہے اور یہاں اس مصالح کی مثال
چسپاں نہیں ہوتی جو کہ آپ ہی آپ بن جاتا ہے اور اس مصالح کے
ساتھ تو اس کو بالکل ہی کوئی مشابہت نہیں جو اپنے صناع کو خود تیار کرتا
ہے یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذات تھی جس نے اسلام بنایا یہ اسلام
نہیں تھا اور نہ کوئی اور پہلے سے موجود اسلامی روح تھی جس نے
محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو بنایا ۔‘۱۲۹
سرولیم میور چونکہ اسلام کا شدید مخالف تھا اس لئے گو اُس نے یہ کہا کہ اسلام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس صداقت کا بھی اُس نے
کھلے بندوں اقرار کیا کہ دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا نہیں کیا بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
ایک نئی دنیا پیدا کی ہے اور یہ کام یقیناً خدا تعالیٰ کے فرستادوں کے سوا اور کوئی نہیں کر سکتا ۔
پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے وہ مقام محمود عطا کیا کہ آپ کا حُسن
کبھی دشمن کی آنکھوں میں بھی عرفان کی ایک جھلک پیدا کر دیتا ہے اور وہ بھی آپ کی
ستائش کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔