پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 23)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَانِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے ادارہ فضل عمر
فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسح الثاني المصلح الموعود کی حقائق و معارف
سے پر سلسلہ تصانیف الموسوم ” انوار العلوم“ کی تئیسویں جلد احباب جماعت کی خدمت
پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ وَمَا تَوْفِيقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ
میں
” انوار العلوم“ کی تئیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی 15 اپریل 1952ء تا نومبر
1953ء کی 22 مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو پسر موعود کی عظیم الشان
پیشگوئی سے نوازا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مہتم بالشان پیش خبری کو اپنے ایک
اشتہار 20 فروری 1886ء میں شائع فرمایا۔ اس پیشگوئی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل
ایک پسر عطا ہونے کی خبر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی۔ اس موعود بیٹے کی علامات میں
یہ بھی بیان کیا گیا تھا کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا، علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا،
كلام اللہ کا مرتبہ اُس کے ذریعہ ظاہر ہو گا اور قو میں اُس سے برکت پائیں گی۔
پسر موعود و مصلح موعود کے بارہ میں پیشگوئی اور اُس میں بیان فرمودہ غیر معمولی
علامات کا شاندار ظہور حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی کے بابرکت وجود میں
ہوا جو صرف 25 سال کی عمر میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد مسند خلافت پر
تمکن ہوئے۔
حضرت مصلح موعود تمام عمر علوم ظاہری و باطنی، اپنی ذہانت و فطانت اور اپنی خداداد

صلاحیتوں اور استعدادوں سے نہ صرف احبابِ جماعت کو مستفیض کرتے رہے بلکہ آپ کی
قائدانہ صلاحیتوں اور فکری استعدادوں سے دوسروں نے بھی فائدہ اُٹھایا اور قومیں آپ سے
برکت پاتی رہیں۔ قرآن کریم کے گہرے علوم و معارف آپ کو عطا کئے گئے۔ آپ نے ساری
عمر خدمت قرآن میں صرف کر کے کلام اللہ کا مر تبہ لوگوں پر ظاہر کیا اور یہ مرتبہ اس شان
سے ظاہر ہوا کہ جماعت کے شدید معاند بھی آپ کے علم قرآن کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
اور اُنہوں نے بر ملا کہا کہ تم مرزا محمود کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس کے پاس قرآن ہے۔
انوار العلوم“ کی تئیسویں جلد میں شامل تقاریر و تحریرات جو کہ احباب جماعت کی
بر وقت راہنمائی اور تربیت کے لئے ارشاد فرمودہ اور تحریر کردہ ہیں یہ مواد ہمارے لئے
مشعل راہ اور تاریخ احمدیت کا ایک قیمتی سرمایہ ہے۔
حضرت مصلح موعود کے قیمتی فرمودات میں مختلف مواقع کے خطابات بھی شامل
ہیں۔ اس عرصہ میں خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے 1952ء اور 1953ء کے دو اجتماعات کا انعقاد
ہوا۔ ان مواقع پر حضرت مصلح موعود نے خدام کو قیمتی نصائح اور ان کی ذمہ داریوں کی طرف
توجہ دلائی۔ یہ خطابات اس جلد میں شامل اشاعت ہیں۔
یہ
جلسہ سالانہ 1952ء کے موقع پر آپ نے افتتاحی ، دوسرے روز اور تیسرے روز بھی
خطابات ارشاد فرمائے۔ اختتامی خطاب کا معرکۃ الآراء موضوع ” تعلق باللہ “ تھا یہ بھی
جلد ھذا کی زینت ہے۔
وو
اس دور میں مختلف جماعتی دفاتر کے افتتاح ہوئے جن میں دفاتر خدام الاحمدیہ مرکزیہ ،
دفاتر صدر انجمن اور دفاتر تحریک جدید شامل ہیں۔ ان تاریخی مواقع پر حضور نے قیمتی خطاب
فرمائے اور یہ غلط فہمی بھی دور کی جو بعض ذہنوں میں تھی کہ ربوہ دارالہجرت میں مستقل
تعمیرات نہیں کرنی چاہئیں۔
1952ء کے رمضان میں اختتامی دعا میں آپ تشریف لائے تو غیر معمولی حاضری
دیکھ کر آپ نے فرمایا کہ محض رسمی دعا میں شامل ہونا مقصد نہیں اصل مقصد تو درس القرآن
میں مہینہ بھر حاضر ہونا اور اس سے مستفیض ہونا ہے۔

1953ء میں جماعت کے خلاف شورش بپا کی گئی اور جماعتی اموال و نفوس کو نقصان
پہنچانے کی سازش کی گئی۔ ان فسادات کے لئے حکومت نے ایک تحقیقاتی عدالت کا کمیشن قائم
کیا جو کہ جسٹس منیر اور جسٹس کیانی پر مشتمل تھا۔ اس کمیشن نے وحی و نبوت کے حوالے سے
دس سوالات کے جوابات طلب کیے۔ ان سوالات کے جوابات حضرت مصلح موعود نے بڑی
شرح وبسط کے ساتھ دیے جو “ مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ ” کے نام سے شائع
بھی ہوئے۔ یہ قیمتی علمی خزانہ بھی اس کتاب کی زینت ہے۔ اسی طرح صدر انجمن سے عدالتی
کمیشن نے سات سوالات مسلمان اور کافر کی تعریف اور حیثیت کے حوالہ سے بھجوائے انکا
جواب بھی حضرت مصلح موعود نے تحریر فرمایا یہ بھی اس جلد کا حصہ ہے۔
66
حضرت مصلح موعود 1953ء میں دورہ کراچی پر تشریف لے گئے ۔ قیام کراچی کے
دوران مختلف تقاریب سے حضور نے خطابات فرمائے یہ خطابات بھی جلد ھذا کی زینت ہیں۔
جلد ھذا میں شامل تقاریر و تحریرات حضرت مصلح موعود کی ولولہ انگیز قیادت اور آپ کے
تجر علمی کی آئینہ دار ہیں۔ ان تحریرات کے مطالعہ سے جہاں ایمان ترقی کرتا ہے اور
علم و معرفت میں اضافہ ہوتا ہے وہاں اس کے مطالعہ سے تاریخ احمدیت اور تاریخ اقوام عالم
سے بھی آگاہی ملتی ہے۔ یہ پر شوکت تقاریر اور ولولہ انگیز خطابات یقیناً احباب جماعت کے
ازدیاد علم اور ازدیاد ایمان کا موجب ہوں گے ۔ اِنْشَاءَ الله
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان
سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔
مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش و ترتیب، مسودات کی نظر ثانی،
اعراب کی درستگی، RECHECKINGاور متعدد متفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت
اور لگن سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تعارف کتب مکرم حنیف احمد محمود صاحب
نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ کا تحریر کردہ ہے۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ

خاکسار ان سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے۔ نیز دُعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ
ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے، اپنی بے انتہاء رحمتوں اور فضلوں
سے نوازے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ د ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت مصلح موعود
کے علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

انوار العلوم جلد 23
1
خدام کو نصائح
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
خدام کو نصائح

آج 10 میں سے 10 باقی