پاکستان میں قانون کا مستقبل
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
23
پاکستان میں قانون کا مستقبل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
پاکستان میں قانون کا مستقبل
(محررہ جولائی 1952ء)
سندھ مسلم لاء کالج نے ایک سہ ماہی رسالہ "پاکستان لاء ریویو" کے نام سے کراچی
سے جاری کیا جس کے اگست 1952ء کے شمارہ میں حضرت مصلح موعود کار قم فرمودہ
حسب ذیل مقالہ سپر د اشاعت ہوا۔
” مجھے یہ معلوم کر کے از حد مسرت ہوئی ہے کہ سندھ مسلم لاء کالج عنقریب
ایک سہ ماہی رسالہ اس مقصد کے لئے جاری کر رہا ہے کہ وہ اپنے قارئین کو قانون کے
سائنٹیفک طور پر مطالعہ کرنے کی طرف عموماً اور پاکستان میں قوانین کو بہتر بنانے کے
متعلق امور پر بحث کرنے کی طرف خصوصاً راہنمائی کر سکے تا کہ اس طرح عام لوگوں اور
ماہرین علم قانون کے نظریات اور خیالات میں یگانگت اور ہم آہنگی پیدا کی جاسکے اور
تا کہ ماہرین علم قانون اپنے اہم فرائض سے بہتر طریق پر زیادہ سہولت کے ساتھ عہدہ بر آ
ہو سکیں۔
اس میں شک نہیں کہ علم قانون دوسرے علوم کی طرح بلکہ ان میں سے اکثر
سے کچھ زیادہ ہی اس بات کا محتاج ہے کہ اس کو انسانی عمل اور تجربہ کی روشنی میں منضبط
اور مرتب کیا جائے تا کہ یہ زیادہ سے زیادہ انسانوں کی صحیح راہنمائی کر سکے لیکن بد قسمتی
سے ایشیا کے باشندے کئی صدیوں سے غیروں کی ماتحتی میں رہنے کی وجہ سے اس ضروری
علم سے بالکل بے بہرہ ہو چکے ہیں۔ اب جبکہ کم از کم ایشیا پر مکمل آزادی کا سورج طلوع
ہو چکا ہے اور اس کے باشندوں نے بھی دنیا کی آزاد اقوام کی طرح اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا
انوار العلوم جلد 23
24
پاکستان میں قانون کا مستقبل
سیکھ لیا ہے یہ امر اور بھی ضروری ہو گیا ہے کہ وہ مغربی ممالک کے مقابلہ پر علم قانون کے
مطالعہ کے لئے زیادہ توجہ اور زیادہ وقت صرف کریں۔ دنیا کی آزاد اقوام نے علم قانون
کے لمبے مطالعہ اور تجربہ کے بعد آخر کار اپنے ممالک کے قوانین کے لئے ایک مخصوص
راستہ اور پس منظر پیدا کر لیا ہے جو کامل طور پر ان کی شخصی اور اجتماعی ضروریات کو پورا
کرتا ہے۔ علاوہ اس کے ان میں وسیع اور گہرا علم رکھنے والے ماہرین قانون موجود ہیں جو
اپنے لوگوں کے پرانے اختیار کردہ راستہ کے مطابق نئے پیدا ہونے والے دُشوار اور
دقیق قانونی مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایشیائی لوگوں کے لئے بہر حال یہ
مشکل ہے کہ ان میں جو لوگ قانون کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کا علم بھی رکھتے ہیں وہ
کوئی گزشتہ تجربہ اور قومی روایات نہیں رکھتے جن سے انہیں نئے قوانین بنانے میں مدد
مل سکے ۔ پس ان کے لئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنے لئے ایک نیا راستہ
بنائیں اور پھر ان تمام مشکلات اور رکاوٹوں کا مقابلہ کر کے ان پر قابو پائیں جو مبتدیوں
کو پیش آتی ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لوگوں کو اس راہ میں سب سے بڑی مشکل یہ پیش
آئے گی کہ اس کے باشندوں میں ایک بڑی اکثریت مسلمانوں کی ہے اور پاکستان کی
حکومت کسی فوجی یا ملکی فتح کے نتیجہ میں قائم نہیں ہوئی بلکہ وہ ایک معاہدہ کے ذریعہ سے
معرضِ وجود میں آئی ہے اس لئے اپنے قوانین بناتے ہوئے پاکستان کو باوجود اپنی وسیع
مسلمان اکثریت کے اس معاہدہ کا لحاظ رکھنا پڑے گاور نہ اس کو اس بات کا بجاطور پر ملزم
گردانا جائے گا کہ اس نے ایک باہمی معاہدہ توڑ دیا۔ جوش اور ولولہ اگرچہ ایک
قابل تعریف خصلت ہے لیکن اس کا حد سے بڑھ جانا بھی غلط اقدام کا باعث بن جاتا ہے۔
ترکی میں مذہب کا سیاست سے بالکل الگ کیا جانا دراصل اسی قسم کے غلط مذہبی جوش
کا ردِ عمل تھا۔ اسلام سے محبت اور اپنے ملک میں اس کے قیام کی خواہش یقیناً بہت
اعلیٰ جذبات ہیں لیکن اگر ان ہی جذبات کو مناسب حدود سے تجاوز کرنے دیا جائے تو یہی
ہمیں اسلام سے دور لے جانے کا باعث بن جائیں گے۔
انوار العلوم جلد 23
25
پاکستان میں قانون کا مستقبل
ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ والوں کے ساتھ ایک معاہدہ
کیا تھا جو تاریخ میں صلح حدیبیہ کے نام سے مشہور ہے۔ اس معاہدہ کی ایک شرط یہ تھی کہ
اگر کوئی مسلمان کفر اختیار کرلے تو اسے مکہ جانے کا پورا اختیار ہو گا لیکن اس کے بر عکس
اگر کوئی کافر اسلام لے آئے تو اسے مدینہ کی اسلامی ریاست میں رہنے کی اجازت نہیں
ہو گی بلکہ اسے اس کے وارثوں اور رشتہ داروں کے پاس واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ شرط
مسلمانوں کے لئے بظاہر نقصان دہ اور ذلیل کن معلوم ہوتی تھی اور انہوں نے اس ہتک کو
محسوس بھی کیا یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے لیڈر بھی کچھ وقت کے
لئے تذبذب میں پڑ گئے۔ ابھی اس معاہدہ پر دستخط ہوئے ہی تھے کہ ایک نوجوان جس کا
نام ابو جندل تھا بیڑیوں میں جکڑا ہوا بمشکل تمام اس مجلس میں آ پہنچا جہاں اس کے باپ
سہیل نے ابھی ابھی مکہ والوں کی طرف سے معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ سہیل نے فوراً
مطالبہ کیا کہ معاہدہ کے مطابق ابو جندل کو مکہ واپس کیا جائے۔ مسلمانوں نے جب اس
معاہدہ کا عملی پہلو دیکھا تو اسے نہایت خطرناک اور ذلیل کن خیال کیا اور ابو جندل کی
حفاظت میں فوراً تلواریں کھینچ لیں لیکن رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سمجھایا
اور فرمایا:-
”خدا کے رسول اپنا عہد کبھی توڑا نہیں کرتے“ 1
اور مسلمانوں کی جذبات انگیز درخواستوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ابو جندل کو
اس کے باپ کے حوالے کر دیا۔ اس لئے ایک پاکستانی مسلمان خواہ کتنا ہی مخلص اور دینی
جوش رکھنے والا ہو کبھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ اسلام کی محبت اور خیر خواہی میں اتنا گداز
ہے جتنا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم اس
معاملہ میں ہمارے لئے خود ایک اعلیٰ نمونہ چھوڑ گئے ہیں۔ اگر ایک مسلمان اللہ تعالیٰ کی
نظر میں ویسا ہی اچھا مسلمان ثابت ہونا چاہتا ہے جیسا کہ وہ خود گمان کرتا ہے تو اس کا فرض
ہے کہ وہ لفظی اور معنوی طور پر ان تمام معاہدات اور وعدوں کو پورا کرے جو پاکستان
بننے کے وقت اقلیتوں اور دوسری قوموں سے کئے گئے تھے اگر وہ ان وعدوں کے ایفاء سے
انوار العلوم جلد 23
26
پاکستان میں قانون کا مستقبل
ذرا بھی پہلو تہی کرتا ہے تو وہ در حقیقت اسلام سے دور جاتا ہے۔
پاکستان کے قوانین بناتے ہوئے ہمیں خاص خیال رکھنا ہو گا کہ :-
3
الف: تعلیم اسلام کی روح ہمیشہ ہمارے مد نظر رہے۔
ب: ہمارے قوانین فطرت انسانی کے ساتھ کامل مطابقت رکھتے ہوں۔
ج: ہم ان وعدوں کو ہر لحاظ سے پورا کریں جو اقلیتوں سے کئے گئے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد کے مطابق ہر بچہ فطرتِ اسلام پر
پیدا ہوتا ہے۔ تو اب اگر حضور کا یہ ارشاد صحیح اور سچا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے
زیادہ سچا کون ہو سکتا ہے تو پھر اسلام کے قوانین بھی انسانی فطرت کے خلاف نہیں ہو سکتے
اور نہ ہی انسانی فطرت قوانین اسلام کے خلاف ہو سکتی ہے۔ پس ہمارا یہ ایک مقدس
فرض ہے کہ ہم مندرجہ بالا حدیث کو سامنے رکھیں اور اس حقیقت پر یقین رکھیں کہ
اسلام نے جو کچھ سکھایا ہے فطرتِ انسانی کے عین مطابق ہے۔ اگر اسلام کی تعلیم کا وہ
حصہ جسے ہم انسانی فطرت کے خلاف سمجھتے ہیں واقعی انسانی فطرت کے خلاف ہے تو ظاہر
ہے کہ ہم نے اس حصہ تعلیم کی رُوح کو اخذ نہیں کیا لیکن اگر ہم نے اسلامی تعلیم کو صحیح
طور پر سمجھا ہے تو فطرت انسانی کبھی بھی اس کے خلاف نہیں ہو سکتی اور یقیناً کہیں پر
ہماری ہی غلطی ہو گی۔ اس صورت میں ہمیں چاہئے کہ اس معاملہ پر زیادہ گہرے طور پر
غور کریں اور مزید کوشش کر کے اصل حقیقت کو معلوم کریں۔ اگر ہم اس نہایت ہی
مضبوط اصل کو سامنے رکھیں گے تو ہم یقیناً بہت جلد صداقت کو پالیں گے اور اپنے ملک
کے لئے بہترین قوانین بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یہ صحیح ہے کہ ہم اپنے ملک کے
ہر طبقہ یعنی مولویوں، مغربیت زدہ تعلیم یافتہ لوگوں، غریبوں اور امیروں کو پوری طرح
مطمئن نہیں کر سکتے لیکن مندرجہ بالا دانشمندانہ اصول پر عمل کر کے ہم یقیناً انسانی
فطرت کے تقاضوں کو پورا کر سکیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے میں کامیاب ہو
جائیں گے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ پاکستان کے قوانین بنانے والوں اور ان پر عمل کرانے
والوں کو ان کے وکیلوں کو اور قوانین کی کتابیں لکھنے والوں کو اور ان کے شارِ حین کو
انوار العلوم جلد 23
27
پاکستان میں قانون کا مستقبل
اللہ تعالی اسلام کے بتائے ہوئے طریق کو اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ
مفید رسالہ جو کہ سندھ مسلم لاء کالج کی طرف سے جاری کیا جارہا ہے اس مقصد کے
حصول کے لئے ایک مفید آلہ ثابت ہو“۔
(روزنامہ الفضل لاہور مورخہ 20 ستمبر 1952 صفحہ 5)
1 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 333،332۔ مطبوعہ مصر 1936ء
2 بخاری کتاب الجنائز باب مَا قِيلَ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِين
انوار العلوم جلد 23
29
احرار کو چیلنج
از
سید نا نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
احرار کو چیلنج