الفضل اور ریویو کی اشاعت بڑھانے کی تحریک

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
76 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
کپکپا دیتے ہیں۔ مرد بھی بے شک بڑی بڑی قربانی کرتے ہیں مگر جو روح فدائیت کی
عورتوں میں نظر آتی ہے وہ مافوق الانسانیت معلوم ہوتی ہے۔ پس تمہیں اپنے اس امتیاز کو
قائم رکھنا چاہئے اور اپنے ذمے جو چندے اور فرائض ہیں انہیں پورا کرنا چاہئے۔ اس کے
علاوہ تمہیں اپنے اندر انتظام کی عادت بھی ڈالنی چاہئے۔ لجنہ کا فائدہ کیا ہوا اگر ہماری
مستورات میں بھی بد نظمی جاری رہے۔ اصل میں تو انتظام کا شعبہ خدا نے تمہارے ہی
سپر د کیا ہوا ہے۔ اگر تم اس کو نہ کرو تو اور کس نے کرنا ہے ؟
جلسہ سالانہ کے انتظامات بے شک اگر انتظامات میں کوئی خامی دیکھو تو اس
کی اصلاح کی خاطر اس کی رپورٹ کرو مگر اس قدر
نہ بڑھ جاؤ کہ منتظمین کو انتظام قائم رکھنے میں ہی دقت ہو جائے۔ دراصل ایسے موقع پر
ایک حد تک تکلیف ضرور ہوتی ہے اور اسی میں مزہ ہوتا ہے۔ خدا کی راہ میں جو لُطف
تکلیف اُٹھانے میں ہوتا ہے وہ آرام میں نہیں ہوتا اور یہاں تو دراصل کوئی مہمان ہوتا ہی
نہیں۔ ربوہ کی آبادی ابھی اتنی کم ہے کہ اس کے لئے اتنے مہمانوں کا انتظام کرنا نا ممکن
ہے اس لئے تمہیں اپنے آپ کو خود ہی مہمان اور خود ہی میزبان سمجھنا چاہئے۔ دوسری
طرف منتظمین کو بھی چاہئے کہ کمزور طبائع کے ساتھ نرمی اور درگزر کا سلوک کریں۔
الفضل اور ریویو کی اشاعت میں اصل تقریر سے قبل الفضل کی اشاعت
بڑھانے کی تحریک کو بڑھانے کی بھی تحریک کرتا ہوں۔ اس
سال الفضل کا خاتم النبیین نمبر شائع ہوا تھا
اور وہ فتنے کے ایام میں اللہ تعالیٰ کے فضل اسے ہمارے باقی سارے لٹریچر سے زیادہ
کامیاب رہا۔ اس کا مضمون ایک تھا مگر اس کے متعلق مختلف پہلوؤں کو جمع کر دیا گیا تھا۔
گویا وہ ایک باغیچہ تھا جس میں مختلف پھل اور پھول جمع کر دیئے گئے تھے مگر خوبی یہ تھی
کہ وہ سب ایک ہی قسم کے تھے۔ چنانچہ ختم نبوت کے مسئلہ کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریریں، قرآن مجید کی آیات، احادیث نبویہ اور ائمہ سلف کے
خیالات کو جمع کر دیا گیا تھا تاکہ ہر قسم کی طبائع کو اپنے اپنے مذاق کے مطابق مواد مل

انوار العلوم جلد 23
77 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
سکے۔ جماعتوں کی طرف سے جو اطلاعیں آئیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے بڑے
مخالفوں نے بھی مانگ مانگ کر یہ پرچہ پڑھا ہے۔ ان میں سے متعد دنے بعد میں اس خیال
کا اظہار کیا کہ پہلے ہم احمدیت کو ایک خلافِ اسلام تحریک سمجھتے تھے مگر اس نمبر کو پڑھنے
سے معلوم ہوا کہ احمدی اسلام کے یا قرآن کے منکر نہیں ہیں بلکہ دوسرے مسلمانوں
سے ان کا اختلاف محض تاویل کا اختلاف ہے۔ متعدد جماعتوں نے خاتم النبیین نمبر کے
متعلق لکھا کہ اس کی اشاعت کے بعد مخالفت کی رو بدل گئی۔ پس الفضل کی اشاعت کو
بڑھانے کی کوشش کرو۔ سالہا سال سے اس کی اشاعت 20 اور 25 کے درمیان ہی گھوم
رہی ہے حالانکہ جماعت پھیل رہی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ روزانہ اخبار ہونے کی وجہ
سے اس کا چندہ زیادہ ہے مگر کمزور جماعتیں مل کر خرید سکتی ہیں۔ اسی طرح اگر افراد بھی
اکیلے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو دو دو، تین تین، چار چار مل کر خرید سکتے ہیں۔
پس میں احباب کو تحریک کرتا ہوں کہ الفضل کی اشاعت کو بڑھانے اور ترقی دینے کی
کوشش کرو۔
اسی طرح انگریزی کا رسالہ ریویو ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنے زمانہ کی جماعت کے لحاظ سے اس کے کم از کم دس ہزار خریدار ہونے کی خواہش
ظاہر فرمائی تھی اور موجودہ تعداد کے لحاظ سے تو اب اس کے لاکھوں تک خریدار ہونے
چاہئیں لیکن اگر یہ نہ بھی ہو تو کم از کم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کو
تو پورا کرنے کی کوشش کرو۔ باہر سے جو خطوط آتے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بیرونی
ممالک میں لوگ اس سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ اسی طرح خدام اور
لجنہ کے رسالوں کی اشاعت بڑھانے کی بھی میں تحریک کرتا ہوں۔ لجنہ کو شکایت ہے کہ
اس کے رسالہ سے عور تیں پورا تعاون نہیں کرتیں۔ مگر مجھے اس پر تعجب ہے کہ عور تیں
اپنے رسالہ کی پرورش نہ کریں کیونکہ اگر انہیں یقین ہو کہ یہ چیز اپنی ہے تو پھر ان سے یہ
اُمید نہیں کی جاسکتی کہ وہ اس کی پرورش اور نگرانی نہ کریں اور خدام کے رسالہ کے
متعلق تو مجھے کچھ کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔ ان کی جوانی کا زمانہ ہے ہمت اور طاقت کے

آج 10 میں سے 10 باقی