ربوہ کی تعمیر
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
93 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
ربوہ کی تعمیر دوسری بات میں تعمیر ربوہ کے متعلق لیتا ہوں۔ ربوہ کی تعمیر
اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا احسان ہے یعنی یہ ایک مثال ہے جو پاکستان
اور ہندوستان میں پائی جاتی ہے کہ اتنی جلدی ایک اُکھڑی ہوئی قوم نے اپنا مرکز بنا لیا۔
جہاں تمہیں اور فضائل دوسرے لوگوں پر حاصل ہیں وہاں یہ کیا کم فضیلت ہے۔ یہ ایک
زندہ اور نمایاں فضیلت ہے جو تمہیں حاصل ہے۔ لوگ شور مچاتے ہیں کہ گورنمنٹ نے
انہیں لاکھوں کی زمین کوڑیوں میں دے دی۔ زمین کیا دے دی۔ حکومت نے ایک
اعلان شائع کیا تھا اور گورنمنٹ گزٹ میں یہ بات شائع ہوئی تھی کہ ہم یہ زمین بیچنا چاہتے
ہیں کیا کوئی گاہک ہے جو یہ زمین خریدے۔ ہم نے کہا چلو ہم یہ زمین لے لیتے ہیں۔ جب
کوئی اور اور گاہک نہ آیا تو حکومت نے ہمیں یہ زمین دے دی۔ بعد میں اگر کسی کو
جائے تو اس کا کون ذمہ دار ہے۔
لو حسد ہو
دو سال کا عرصہ ہوا "زمیندار" نے یہ بات شائع کی کہ حکومت نے پچاس لاکھ
کی زمین احمدیوں کو کوڑیوں میں دے دی۔ میں نے اسی وقت اسے ایک تار دیا کہ زمین
حاضر ہے تم وہ گاہک لاؤ جو اس زمین کے بدلہ میں پچاس لاکھ روپیہ دے گا میں اسے
زمین دے دوں گا اور پھر زائد رقم جو ملے گی وہ میں خود نہیں رکھوں گا بلکہ زائد رقم میں
گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کروادوں گا۔ میری تار کا اُس نے جواب نہ دیا اور وہ چپ ہو
گیا۔ اگر واقعہ یہ تھا کہ کوئی شخص اس زمین کی قیمت پچاس لاکھ روپیہ دیتا تھا تو چاہئے تھا کہ
"زمیندار" کا ایڈیٹر اسے آگے لاتا، اس زمین کی قیمت پچاس لاکھ تو کیا ہمیں اب پچاس
کروڑ ملے گا لیکن یہ پچاس کروڑ روپیہ ملے گا اس مدرسہ کی وجہ سے جو یہاں بنا ہے، یہ
روپیہ ملے گا اس کالج کی وجہ سے جو آئندہ یہاں بنے گا، یہ روپیہ ملے گا ہسپتال کی وجہ سے
جو یہاں بنا ہے، یہ روپیہ ملے گا اس زنانہ کالج کی وجہ سے جو یہاں بنا ہے، یہ روپیہ ملے گا
اس دینیات کالج کی وجہ سے جو یہاں بنا ہے، یہ روپیہ ملے گا ان دینی تعلیموں کی وجہ سے
جو اس جگہ دی جارہی ہیں۔ یہ روپیہ ربوہ کی زمین کی وجہ سے کسی کو نہیں ملے گا۔ اب اس
زمین کو لے کر دیکھ لو۔
انوار العلوم جلد 23
رض
94 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
عمرو بن معدی کربے ایک مشہور سپاہی تھے۔ حضرت عمرؓ ان کی بہادری اور
شمشیر زنی کے واقعات سنتے رہتے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت عمر بھی بہت
بہادر تھے اور دلیر تھے لیکن عمرو بن معدی کربے کی طرح شمشیر زن نہیں تھے۔ ایک
دفعہ عمرو بن معدی کرنے حضرت عمرؓ کے پاس آئے تو آپ نے ان کی تلوار لے لی۔ آپ
کو یہ شوق تھا کہ عمرو بن معدی کرنے کی تلوار دیکھیں۔ آپ نے وہ تلوار ایک درخت پر
ماری تو اس سے اس درخت کا بہت تھوڑا حصہ کٹا۔ آپؐ نے فرمایا عمرو! میں تو سنا کرتا تھا
کہ تو ایک تلوار مارتا ہے تو اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیتا ہے، تو تلوار مارتا ہے تو ایک
ہی ضرب میں درخت کاٹ دیتا ہے مگر میں نے تلوار ماری ہے تو یہ درخت نہیں کٹا۔
یونہی معمولی نشان پڑا ہے۔ کیا یہی تلوار ہے جس کی سارے عرب میں دھوم مچی ہوئی
ہے۔ عمرو بن معدی کرب نے کہا یا امیر المؤمنین! تلوار کا کام اونٹ کی چاروں ٹانگیں
نہیں کاٹنا بلکہ وہ ہاتھ کاٹنا ہے جس میں یہ تلوار ہوتی ہے۔
پس زمین اب بھی گورنمنٹ کے پاس ہے۔ یہاں سے سر گو دھا تک ربوہ کی
زمین سے دس گنا زمین خالی پڑی ہے۔ اس زمین میں چار پانچ بڑے بڑے شہر بن سکتے
ہیں۔ ایک جگہ تو قریباً سات ہزار ایکڑ زمین خالی پڑی ہے۔ جہاں سر گودھا کے لوگ اب
چاند ماری کرتے ہیں۔ جب ہم اس زمین کو دیکھنے گئے تو میرے ساتھیوں نے کہا یہ زمین
پسند کر لیں یہ کھلی ہے۔ میں نے کہا ہمیں کھلی زمین کون دیتا ہے۔ تنگ زمین ہی لے لو۔
اب ان کو یہ تنگ زمین بھی نہیں بیچتی۔
تو بہر حال گورنمنٹ کے پاس ابھی ایسی زمینیں موجود ہیں جس کو اس زمین پر
اعتراض ہے وہ اب لے کر دیکھ لے۔ وہ ٹکڑا پسند کرے اور قیمت دے جائے اور شہر بنا
لے مگر شرطیں وہی ہوں جو ہمارے ساتھ کی گئی ہیں کہ زمین صدر انجمن احمد یہ لے اور
وہ آگے افراد کو دے پھر وہ وعدے کرے کہ اس میں سکول، کالج، ہسپتال اور دوسرے
ضروری ادارے بنائے گی۔ پس جس طرح ہم نے گورنمنٹ کو لکھ کر دیا ہے وہ بھی لکھ کر
دے دیں اور وہ سب کچھ بنائیں جو ہم بنا رہے ہیں پھر ہم دیکھیں گے کہ وہ شہر کتنی جلدی
انوار العلوم جلد 23
95 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
ا
آباد ہوتا ہے۔ ہم نے حکومت سے زمین لے کر ربوہ آباد کر دیا ہے لیکن حکومت
جو ہر آباد اور لیاقت آباد کے شہر آباد نہیں کر سکی۔ کیا ملک کی ساری طاقت اس کے پیچھے
میں تھی، کیا ملک کا سارا روپیہ اس کے پیچھے نہیں تھا، پھر کیا حکومت نے وہ شہر آباد کر
لئے ہیں؟ ربوہ روپے سے آباد نہیں ہوا۔ ربوہ اس وجہ سے آباد نہیں ہوا کہ حکومت نے
ہمیں سستے داموں زمین دے دی تھی۔ ربوہ آباد ہوا ہے ان گدڑی پوشوں اور کھدر پہنے
والے لوگوں کے ایمانوں سے۔ یہ ایمان جو ان پھٹے پرانے کپڑے پہننے والوں میں پایا جاتا
ہے۔ یہ اگر دُنیا میں کہیں اور جگہ پایا جاتا ہو تو ایک ربوہ کیا ایک کروڑ ربوہ سال میں تیار ہو
سکتا ہے لیکن اگر یہ ایمان نہ ہو تو چاہے ہزار سال تک بھی احراری شور مچاتے رہیں وہ ہزار
سال کے بعد بھی ربوہ جیسا شہر آباد نہیں کر سکیں گے۔ ان کی مثال وہی ہو گی جیسے کہتے
ہیں ہتھ پرانے کھونٹڑے بسنتے ہوری آئے۔
ایک اخبار نویس نے جو ہم سے اچھا تعلق رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے ایک دفعہ کہیں
لاہور کی نئی آبادی کی سیر کی۔ حکومت لاہور کے قریب نئی آبادی کر رہی ہے۔ میں اُس
وقت کوئٹہ میں تھا۔ اس اخبار نویس نے یہ لکھا کہ میں نے ربوہ بھی دیکھا ہے۔ وہ بھی
کوشش کر رہے ہیں اور ایک نیا شہر بنانا چاہتے ہیں اور میں نے لاہور کی آبادی کی نئی
سکیمیں بھی دیکھی ہیں۔ لاہور افسر بھی نہایت مستعد معلوم ہوتے ہیں۔ وہ خوب زور
سے اس کام میں لگے ہوئے ہیں اور ربوہ کے لوگوں کے بھی بڑے بڑے ارادے ہیں۔
اب دیکھیں کون پہلے شہر بنا لیتا ہے۔ لاہور کی نئی آبادی کی سکیم پہلے مکمل ہوتی ہے یار بوہ
پہلے تیار ہوتا ہے۔ اس سفر میں درد صاحب بھی میرے ساتھ تھے۔ میں نے انہیں کہا۔
آپ اس اخبار نویس کو ایک چٹھی لکھیں اور اس پر صرف ربوہ کا لفظ بریکٹ میں ڈال کر
بھیج دیں۔ اب دیکھ لو کون سا شہر پہلے آباد ہوا ہے۔ لاہور کی نئی آبادی کی جو سکیمیں بن
رہی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ وہاں کچھ مکان بن گئے ہیں لیکن وہ بات نہیں جو یہاں
ہے۔ ہمیں تو سامان بھی نہیں ملتا تھا۔ ہمیں اینٹیں نہیں ملتی تھیں، لکڑی نہیں ملتی تھی،
لوہا نہیں ملتا تھا۔ اینٹیں اب بنی ہیں لیکن وہ اتنی جلدی ختم ہوئی ہیں کہ دو بھٹوں کی اینٹیں
انوار العلوم جلد 23
96 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
ختم ہو گئی ہیں لیکن باوجود اس کو تاہ دامنی کے خدا تعالیٰ نے ہمیں ایسا سامان دیا کہ سڑک
پر سے گزرنے والوں کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ایک بہت بڑا شہر بن چکا ہے۔
اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اگلے سال جب آپ جلسہ سالانہ پر آئیں گے تو ہمیں یہ بھی سوچنا
پڑے گا کہ جلسہ گاہ کہاں بنائیں کیونکہ یہ جگہ زنانہ سکول کی ہے۔ لڑکیوں کا سکول یہاں
بنے گا۔ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور اگلے سال یہ سکول بن گیا تو یہاں تقریریں نہیں
ہو سکیں گی۔
پس حقیقت یہ ہے کہ یہ جو کچھ ہوا ہے اللہ تعالیٰ کی برکتوں سے ہی ہوا ہے۔ ہم
قادیان سے نکل کر آئے تو یہاں دینیات کالج بھی بن گیا، ہائی سکول بھی بن گیا، زنانہ ہائی
سکول بھی بن گیا، زنانہ کالج بھی بن گیا، لڑکوں کا کالج ابھی نہیں بنا۔ اللہ تعالیٰ نے توفیق
دی تو وہ بھی بن جائے گا۔ بھلا وہ کون سے مہاجر ہیں جن کے پاس مشرقی پنجاب میں کوئی
زنانہ کالج نہیں تھا مگر اُنہوں نے یہاں آکر بنا لیا ہو۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کی برکتیں ہیں۔ پھر
یہاں آکر ہسپتال بنا لیا۔ پہلے چھپر بنے ہوئے تھے اور چھت پر بانس ڈالے ہوئے تھے۔
انہی چھتروں میں ہسپتال بھی تھا اور ڈاکٹر وہیں کام کرتے تھے۔ اُدھر گورنمنٹ اعلان کر
رہی تھی کہ تم اتنی اتنی تنخواہیں لے لو لیکن کوئی ڈاکٹر کام کے لئے آگے نہیں آتا تھا۔
ادھر چھتروں میں اور معمولی تنخواہوں پر ڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے
اگر دوسرے لوگوں نے بھی ربوہ جیسے شہر بنانے ہیں تو اس کا ایک ہی رستہ ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کے حضور سجدوں میں گر جائیں۔ اُسی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور
کہیں ۔ اے اللہ ! تو ہی مدد فرما۔ تو دیکھیں کتنے ربوہ بنانے کی انہیں توفیق ملتی ہے۔
بہر حال یہاں بہت سے مکان بن چکے ہیں اور بہت سے ۔ ت سے و مکانات ابھی بننے والے
ہیں۔ کئی دوست تو ایسے ہیں جنہوں نے سنا کہ وہ زمین جو ہم نے سو میں خریدی تھی اب دو
ہزار روپیہ میں بک رہی ہے تو انہوں نے زمین بیچنی شروع کر دی اور کئی لوگ جنہوں نے
پہلے زمین نہیں خریدی تھی وہ اب دو دو ہزار میں زمین خرید رہے ہیں۔ ان لوگوں سے تو
میں کہتا ہوں کہ تم نے ایک سو روپے میں زمین نہیں خریدی تھی اب دو ہزار میں خریدو۔
انوار العلوم جلد 23
97 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے تم پر اُنیس سو روپے جرمانہ کیا ہے۔ مگر جو لوگ بیچ رہے ہیں۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ ان میں سے بعض معذور ہیں اور معذوری کی وجہ سے وہ زمین بیچ رہے ہیں
لیکن کئی لوگ ایسے ہیں جو صرف دو ہزار روپیہ کے لالچ کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔
مجھے ایک قصہ یاد آ گیا۔ کوئی ماسٹر تھے وہ کہیں ملازم تھے دس بیس سال تک گھر
نہ آئے اُن کی بیوی نے انہیں لکھا کہ تم اپنی ان بیٹیوں کا تو خیال کرو۔ میری زندگی تو بر باد
ہوئی ان کی زندگی تو برباد نہ کرو۔ ان کے دوستوں نے بھی انہیں مشورہ دیا کہ وہ گاؤں
ضرور جائیں۔ چنانچہ وہ گاؤں جانے کے لئے تیار ہو گئے۔ دس بیس میل پر ان کا گاؤں تھا۔
انہوں نے رکھ والے کو دس روپے دیئے اور اس میں بیٹھ کر گاؤں روانہ ہوئے۔ جب وہ
اپنی منزل پر پہنچے تو وہ رکھ والے سے پوچھنے لگے کہ اب تم خالی جاؤ گے۔ تمہیں بڑا
نقصان ہو گا۔ رتھ والے نے کہا میں نے آپ سے اسی لئے دس روپے لئے تھے اب میں
خالی بھی واپس چلا جاؤں تو مجھے کوئی نقصان نہیں۔ ماسٹر صاحب نے کہا اگر واپس جاتے
ہوئے کوئی سواری مل جائے تو تم اس سے کیا لو گے۔ رتھ والے نے کہا میں نے دونوں
طرف کا کرایہ آپ سے وصول کر لیا ہے۔ اب اگر کوئی مجھے ایک روپیہ بھی دے تو میں
اُسے لے جاؤں گا۔ ماسٹر صاحب نے کہا تب ایک روپیہ مجھ سے لے لو اور مجھے واپس لے
جاؤ۔ چنانچہ وہ اسی لالچ کی وجہ سے کہ رتھ والا انہیں اب ایک روپیہ میں واپس لے جارہا
ہے وہیں سے واپس چلے گئے۔
پس میں جب اُن لوگوں کو دیکھتا ہوں جو دو ہزار روپے کی لالچ میں زمین بیچ
رہے ہیں تو مجھے یہ قصہ یاد آجاتا ہے۔ تم نے سو روپے خرچ نہیں کئے تھے بلکہ اس کی
زمین خریدی تھی۔ بہر حال یہ بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کی علامت ہے۔ اعتراض کرنے
والے اعتراض کرتے ہیں۔ پیغامی اعتراض کرتے ہیں کہ انہوں نے جماعت پر قبضہ کر لیا
ہے۔ احراری بھی سُبْحَانَ اللہ کیا کیا باتیں بناتے ہیں لیکن آخر کیا وجہ ہے کہ ان کو یہ
موقع نصیب نہیں ہوا کہ وہ ربوہ جیسا شہر آباد کر سکیں۔ گورنمنٹ کے گزٹ میں لکھا ہوا
موجود ہے کہ پچھلے ہزار سال سے یہاں کوئی آبادی نہیں تھی بلکہ یہاں تک لکھا ہے
انوار العلوم جلد 23
98 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
کہ یہ زمین ایری گیشن (IRRIGATION) کے ناقابل ہے اور نان کلٹی ایبل
(NON CULTIABLE) ہے یعنی اس زمین کے متعلق ہے کہ یہاں آب پاشی اور
زراعت نہیں ہو سکتی۔ یہ زمین دوسری زمین سے 23 فٹ بلند ہے۔ پانی چڑھے کہاں اور
پھر پانی نمکین ہے۔ سوائے اس کے کہ جب خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ یہاں میٹھا پانی نکلے گا
تو یہاں میٹھا پانی نکلنا شروع ہوا اور وہ بھی ابھی کچھ حصہ سے نکلنا شروع ہوا ہے۔ ایسے
کور دیہہ میں دو سال کے بعد دو دو ہزار کو زمین بکنی شروع ہو گئی۔ آخر کسی کی عقل میں یہ
بات نہیں آئی کہ اس شخص کے پاس کون سا جادو ہے کہ وہ مٹی کو ہاتھ لگاتا ہے تو وہ سونا
بن جاتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس پیرا نامی ایک نوکر تھا جو بالکل جاہل تھا۔
حضرت خلیفة المسیح الاول ان لوگوں سے بھی بعض دفعہ بے تکلفی کا اظہار کر لیا کرتے
تھے۔ ایک دن آپ نے پیرے سے کہا۔ کیا تمہیں بھی دین کا کچھ پتہ ہے ؟ پیرے نے
جواب دیا کہ اور تو مجھے کچھ پتہ نہیں۔ ہاں میں نے ایک دن مولوی محمد حسین سے بحث کی
تھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے فرمایا اچھا تم نے مولوی محمد حسین سے بحث کی تھی۔
پھر انہوں نے کیا کہا ؟ پیرا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ملازم تھا۔ آپ اسے
بلٹیاں دے دیتے تھے اور وہ اسے بٹالہ سے لانی پڑتی تھیں۔ اس نے کہا کہ میں جب
بلٹیاں لینے جایا کرتا تھا تو روزانہ مولوی محمد حسین کو دیکھتا کہ وہ اسٹیشن پر آتے اور اگر
کوئی آدمی قادیان آنے والا دیکھتے تو اُسے کہتے میں مرزا صاحب کا پرانا دوست ہوں،
میرے ان سے تعلقات ہیں، میں جانتا ہوں کہ اُنہوں نے دکان بنائی ہوئی ہے اور کچھ
نہیں۔ ان کی ان باتوں سے متاثر ہو کر کوئی تو واپس چلا جاتا اور کوئی ان کی باتوں سے اثر
ا
لئے بغیر قادیان آجاتا۔ پیرا کہنے لگا میں اسی طرح مولوی محمد حسین کو روزانہ اسٹیشن پر
دیکھتا۔ ایک دن اتفاقاً مولوی صاحب کو قادیان جانے والا کوئی شخص نہ ملا۔ وہ میرے پاس
آئے اور کہا پیر یا تو نے کیوں اپنا ایمان خراب کر لیا ہے ؟ کیا تو نے سوچا بھی ہے آخر میں اتنا
بڑا عالم ہوں۔ مولوی صاحب کو یہ بڑا شوق تھا کہ لوگوں کو پتہ لگے کہ میں بڑا عالم ہوں
انوار العلوم جلد 23
99 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔
اور اہل حدیث کا لیڈر ہوں۔ مولوی صاحب نے کہا میں اتنا بڑا عالم اور اہلِ حدیث کا
لیڈر بھلا مرزا صاحب کو میرے مقابلہ میں کیا حیثیت حاصل ہے۔ کیا تو نے بھی سوچا
نہیں کہ اتنے بڑے عالم کو چھوڑ کر تو نے قادیان جاکر اپنا ایمان کیوں خراب کر لیا ہے ؟
پیرا جاہل مطلق تھا۔ اُسے دین کا کچھ بھی پتہ نہیں تھا۔ وہ کہنے لگا۔ مولوی صاحب میں
جاہل ہوں، مجھے دین کا کچھ بھی علم نہیں۔ یہاں تک کہ مجھے نماز بھی نہیں آتی۔ میں
صرف ایک بات جانتا ہوں۔ علم والی بات تو مجھے نہیں آتی۔ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ
میں اتنے سالوں سے مرزا صاحب کی بلٹیاں چھڑانے کے لئے بٹالہ آرہا ہوں اور جب
بھی یہاں آتا ہوں آپ کو اسٹیشن کے قریب ٹہلتے دیکھتا ہوں۔ آپ روزانہ ایسے آدمی کی
تلاش میں رہتے ہیں جو قادیان جانے کا کا ارادہ رکھتا ہو تا آپ اسے قادیان جانے سے باز
رکھ سکیں۔ خبر نہیں آپ کی یہاں آتے آتے کتنی جو تیاں گھیں گئی ہیں۔ اُدھر میں دیکھتا
ہوں کہ مرزا صاحب کو ٹھری میں گھسے ہوئے ہیں۔ چھ چھ گھنٹے لوگ دروازے کے
سامنے بیٹھے رہتے ہیں کہ مرزا صاحب نکلیں تو وہ آپ کی زیارت کریں۔ لوگ یہاں سے
یگوں میں جاتے ہیں، پیدل جاتے ہیں، راستہ میں دھکے کھاتے ہیں اور پھر وہاں گھنٹوں
دروازہ کے آگے بیٹھے رہتے ہیں۔ تب کہیں مرزا صاحب کو ٹھری سے باہر نکلتے ہیں اور وہ
لوگ آپ کی زیارت کرتے ہیں اور خوش خوش وہاں سے واپس آتے ہیں لیکن میں کئی
سال سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ کی کئی جوتیاں بھی گھس گئی ہوں گی لیکن آپ لوگوں کو
قادیان جانے سے باز نہیں رکھ سکے۔ آخر کچھ تو ہے جس کی وجہ سے آپ کی کوشش بار
آور نہیں ہوتی۔ آخر ان علماء کہلانے والوں کو کیا اتنی بھی سمجھ نہیں کہ ایک شخص گاؤں کا
رہنے والا ہے اس نے نہ کوئی دینی تعلیم حاصل کی ہے اور نہ دنیوی تعلیم حاصل کی ہے۔
اس کی صحت خراب ہے۔ وہ کمزور ہے۔ جب وہ خلیفہ ہوا تو جماعت کے امیر اور بڑے
بڑے لوگ اس سے بگڑ گئے اور لاہور جاکر انہوں نے ایک علیحدہ انجمن بنالی اور پھر بھی
خدا تعالیٰ اسے نہ صرف پاکستان میں کامیاب کرتا جا رہا ہے بلکہ ساری دُنیا میں اُسے کامیابی
حاصل ہو رہی ہے۔ اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے اسلام کے جھنڈے ساری دُنیا میں
انوار العلوم جلد 23
100 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
گاڑ دیئے ہیں۔ اس کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بادشاہت قائم ہو رہی
ہے۔ مگر پھر وہی زندیق اور کافر ہے۔ اگر زندیق اور کا فراسی کا نام ہے تو خدا تعالیٰ اس قسم
کے زندیق اور کافر اسلام میں آئندہ بھی جاری رکھے تو اس میں اُمت کا کتنا بچاؤ ہے۔
یہ یاد رکھو کہ یہاں جو مکان تم بناؤ گے اور جتنی جلدی تم بناؤ گے تو تمہیں اور
کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو لیکن اگر تم یہاں اپنے بیوی بچوں کو رکھو گے تو وہ تعلیم حاصل کریں
گے اور اگر تم خود نہیں آؤ گے اور بیوی بچوں کو یہاں نہیں رکھ سکو گے تو مکان کا کرایہ ہی
تمہیں ملے گا اور اس طرح روپیہ محفوظ رہے گا۔ بہر حال مکان ایک ایسی چیز ہے جس کی
قیمت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔ اگر کوئی آباد قصبہ ہو تو آج اگر
دو ہزار روپیہ کا مکان ہے تو کل وہ دس ہزار روپیہ کا ہو گا لیکن جو لوگ یہاں مکان نہیں بنا
سکے اور اُنہوں نے یہاں زمین نہیں خریدی اور وہ اب یہاں خریدنے کے خواہش مند ہیں
اُنہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنے نام دفتر آبادی ربوہ میں نوٹ کرادیں۔ ہمیں قوی امید
ہے کہ پانچ چھ سو مکانات کی جگہ مل جائے گی۔ تین سو کے قریب دوستوں نے اپنے نام
لکھوا دیئے ہیں۔ جنہوں نے ابھی تک اپنے نام نہیں لکھوائے وہ اب لکھوا دیں۔ انہیں
پانچ چھ ماہ کے بعد زمین مل سکے گی۔ اس کے بعد انہیں ربوہ کی حدود میں زمین نہیں مل
سکے گی۔ سوائے اس کے کہ وہ ان لوگوں سے جنہوں نے پہلے زمین خرید کر لی تھی
پانچ پانچ سات سات ہزار روپیہ پر زمین خرید لیں مگر جو لوگ مکان نہیں بنا سکتے انہیں
میں تحریک کرتا ہوں کہ قومی کاموں میں زندگی کے آثار ہونے چاہئیں۔ جب تم اور
جگہوں پر جاتے ہو تو کیا وجہ ہے کہ تم یہاں نہیں آتے۔ یورپ میں ایک مزدور کو بھی
سال میں چودہ دن کی چھٹیاں ہوتی ہیں جن میں وہ دوسری جگہوں پر جاتے ہیں۔ تم بھی
چودہ چودہ پندرہ پندرہ دن کے لئے یہاں آؤ اور اپنی خدمات سلسلہ کو پیش کرو۔ اگر اس
طرح دس دس آدمی پندرہ پندرہ دن کے لئے سال بھر آتے رہیں تو سلسلہ دس آدمیوں
کے خرچ سے آزاد ہو جائے گا۔ اگر 24 آدمی آتے ہیں تو سلسلہ 24 آدمیوں کے خرچ
سے آزاد ہو جائے گا۔ 24 آدمی ایک افسر کا قائمقام ہو جاتے ہیں اور اگر 240 آدمی
انوار العلوم جلد 23
101 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
آجائیں تو وہ دس افسروں کے قائمقام ہو جاتے ہیں۔ دوسرے نئے آدمیوں کے آنے سے
نئے ارادے اور نئے خیالات آتے رہتے ہیں۔
پھر ربوہ کی آبادی کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ پنشنر دوست یہاں آئیں۔ مجھے
نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے پنشنر دوست پنشن لینے کے بعد بھی نوکری کے
پیچھے پڑے رہتے ہیں اور کام کرتے چلے جاتے ہیں حالانکہ جب کسی کی اولاد جو ان ہو گئی
ہے اور کام کے قابل ہو گئی ہے تو اب انہیں آرام کرنا چاہئے اور جو دو چار سال زندگی کے
باقی ہیں وہ خدا تعالیٰ کے ذکر اور اس کے کام میں لگانے چاہئیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ وہ پنشن
لینے کے بعد بھی نوکری کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور دوسو، چار سو روپیہ ماہوار حاصل
کرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں چلو نوکری تو ملتی ہے کر لو۔ میں پھر ایسے
لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہ تو اپنی زندگی کو ضائع کرنے والی بات ہے۔ آخر تم
خدا تعالیٰ کو کیا جواب دو گے ؟ اللہ تعالیٰ کہے گا تم نے 55 سال نوکری کی اور جو زندگی کے
دو چار سال باقی تھے وہ بھی تم نے دنیوی لالچ کے لئے خرچ کر دیئے۔ اگر تم نے مجھے
پس خوردہ کھانا بھی نہیں دیا تو میں کیا سمجھوں کہ تمہارا مجھ سے کوئی تعلق ہے۔ یہ تو وہی
بات ہو گی کہ کہتے ہیں کسی شخص کے دوست کی گنتیا نے بچے دیئے اُس نے اس سے کہا۔
مجھے کتیا کا ایک بچہ دینا۔ اس نے کہا چھ بچے تھے وہ سارے مر گئے لیکن اگر وہ زندہ بھی
ہوتے تو تمہیں کوئی بچہ نہ دیتا۔ یہ بھی وہی بات ہے کہ ساری زندگی تو میں نے دی نہیں۔
نوکری میں 55 سال خرچ کر دیئے ہیں لیکن اب جو دو چار سال زندگی کے پنشن لینے کے
بعد باقی ہیں وہ بھی تمہیں نہیں دینے۔ تمہیں پنشن مل گئی ہے اولاد تمہاری جوان ہو گئی
ہے وہ ملازم ہو گئی ہے اور انہیں تنخواہ ملنے لگ گئی ہے یا وہ اپنے کاموں میں لگ گئی ہے۔
اگر چار پانچ سو تمہاری تنخواہ تھی اور اب تمہارے پاس ایک دو بچے رہ گئے ہیں تو دو اڑھائی
سو روپیہ پنشن میں گزارہ ہو سکتا ہے۔ اگر پنشن میں گزارہ نہیں ہو سکتا تو پچاس روپے اور
لے لو۔ تمہیں بھی فائدہ ہو گا اور دین کو بھی مدد ملے گی۔
پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ پنشنر دوست یہاں آئیں اور اپنی خدمات سلسلہ کو