سراسر جھوٹے الزامات

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
109 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
ندوستان کے مسلم پر یس کا احتجاج دوسری خوشی مجھے یہ ہوئی موقع پر ہندوستان کے مسلم پر لیس
نے بھی اس فتنہ کے خلاف آواز بلند کی۔ حتی کہ وہ اخبارات جو پہلے ہمارے وُ دشمن تھے
اُنہوں نے بھی بڑے زور سے ہماری تائید کی۔ ان میں سے ایک نے تو لکھا کہ اس فتنہ کو
دیکھ کر ہمارے سر ندامت سے جھک جاتے ہیں اور ہم ہندوستان کے غیر مسلموں کے سامنے
آنکھ اُٹھانے کے قابل نہیں رہے۔ یہ ایک بہت نیک تبدیلی ہے۔ ہم دُعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے پھر ترقی کے مواقع پیدا کرے۔ انہیں ہر قسم کے
ظلم سے بچائے۔ ان کے بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا سامان پیدا کرے اور ہندوستان میں
اسلام کو پھر وہی بلکہ اس سے بھی زیادہ عزت حاصل ہو جو اسے پہلے وہاں حاصل تھی۔
اب اس فتنے نے ایک اور پلٹا کھایا ہے اور وہ یہ کہ ہمارے خلاف منظم بائیکاٹ
کی تحریک شروع کی گئی ہے لیکن اس قسم کی چیزیں عارضی ہوتی ہیں جو انشاء اللہ بہت جلد
خود ہی ختم ہو جائیں گی۔ حقیقت یہ ہے کہ کام کا ارادہ کرنا اور چیز ہوتی ہے اور کام کر لینا اور
چیز ہوتی ہے۔
سراسر جھوٹے الزامات اب آخری تدبیر کے طور پر ہمارے مخالفین نے
سراسر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کی مہم
شروع کی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ ان لوگوں نے جھوٹ بولنے میں جتنا کمال حاصل کر لیا
ہے ہماری جماعت نے ابھی سچ بولنے میں اتنا کمال حاصل نہیں کیا۔ اگر سچ بولنے میں
ہماری جماعت کمال حاصل کرلے تو یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا۔ مثلاً
(1) پہلا الزام یہ لگایا گیا ہے کہ ہم نے فرقان فورس کے ذریعے پاکستان کو سخت نقصان
پہنچایا۔ مکمل فوجی وردیاں اور بہت سے ہتھیار اور گولہ بارود وغیرہ حاصل کر کے ربوہ
میں لے آئے۔ یہ الزام لگاتے ہوئے فوجی وردیوں اور گولہ بارود کی جو تفصیل پیش
کی گئی ہے۔ اول تو وہی اس الزام کی تردید کے لئے کافی ہے کیونکہ بیان کردہ مقدار
کبھی ایک بٹالین کو مل ہی نہیں سکتی۔ دوسرے ہمارے پاس فوجی حکام کی با قاعدہ

انوار العلوم جلد 23
110 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
رسید موجود ہے کہ فرقان فورس نے جو ہتھیار اور وردیاں وغیرہ حاصل کیں وہ سب
کی سب واپس دے دی گئیں اور کوئی چیز بھی ان کے پاس باقی نہیں رہی۔ ایسے الزام
لگانے والوں کو علم ہی نہیں کہ فوج کا ایک خاص نظام ہوتا ہے۔ اس میں ہر چیز کا
ریکارڈ اور حساب ہوتا ہے وہ کوئی احراریوں کا لیا ہوا چندہ نہیں ہوتا کہ جس کے پاس
آیا اس کی جیب میں چلا گیا۔
(2) حکومت کا جو ملازم کسی الزام میں ملوث ہو اسے احمدی مشہور کر دیا جاتا ہے۔ حالانکہ
اس کا احمدیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ نا
(3) کہا جاتا ہے کہ احمدی غیر احمدی لڑکوں کو بھگا کر ربوہ لے آتے ہیں۔ یہ الزام بھی
صریحاً جھوٹ ہے۔ چنانچہ حال ہی میں جب ایک اسی قسم کا الزام لگایا گیا تو پولیس نے
اس کی تحقیقات کی اور اس نے اسے بالکل بے بنیاد پایا۔
(4) احمدیت سے برگشتہ ہونے کی خبریں مشہور کر دی جاتی ہیں۔ حالانکہ ان میں سے اکثر
غلط ہوتی ہیں چنانچہ جن لوگوں کے متعلق ایسی خبریں شائع کی گئیں ان میں سے اکثر
کو تو میں اس وقت بھی اپنے سامنے بیٹھا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ بھلا ظلم و تشدد اور جبر کے
ساتھ بھی سچائی کسی کے دل سے نکلا کرتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس فتنے میں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے جماعت ثابت قدم رہی ہے۔ چند ایک کمزور لوگوں نے اگر تشدد
ظلم سے ڈر کر کمزوری دکھائی بھی تو بہت جلد اپنی حرکت پر وہ نادم ہوئے اور
اور
واپس آگئے اور اس قسم کے کمزور لوگ تو ہر جماعت میں ہوتے ہی ہیں۔
(5) کہا جاتا ہے کہ ہم نے چونکہ پرانی کتابوں میں سے ایسے حوالوں کی طرف مسلمانوں
کو توجہ دلائی ہے جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر انبیاء کی
ہتک کی گئی ہے۔ لہذا ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی۔ حالانکہ
اگر ہم نے صرف ان حوالوں کا ذکر کیا اور وہ قابل ضبط ہے تو وہ کتابیں کیوں نہیں
قابلِ ضبط سمجھی جاتیں جن میں یہ ہتک کی گئی ہے۔ کیا صرف اس لئے کہ وہ باتیں
لکھنے والے وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں میں چوٹی کے عالم اور بزرگ سمجھے جاتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی