اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
113 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
ہوتی ہے جو کفر و ظلمت کی خندقوں کو پاٹ کر دلوں کو دلوں سے ملا دیتی ہے۔ دُنیوی
قلعوں سے لوگ خوف کھاتے ہیں۔ دُنیا کی بڑی سے بڑی حکومت بھی دوسری حکومت کو
اپنے ملک میں قلعہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیتی مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا یہ قلعہ ایسا ہے جو ہم ہر ملک اور ہر علاقہ میں آسانی سے تعمیر کر سکتے ہیں اور اس طرح
اسلام کی اشاعت کا سامان پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر ہم ایسانہ کریں تو یہ ہماری کو تاہی ہو گی۔
پس میں ایک دفعہ پھر جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ بیرونی ممالک میں
تعمیر مساجد کی اہمیت کو سمجھے اور اس فنڈ میں مقررہ طریق کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لے
تا کہ ہم جلد سے جلد دُنیا کے ہر ملک میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قلعے تعمیر کر سکیں۔
چنده تحریک جدید یہ ایک جہاد ہے اس لئے ہر احمدی کو اس میں حصہ لینا
ا
چاہئے تم کوشش کرو کہ کوئی احمدی ایسانہ رہے جو اس میں
حصہ نہ لے رہا ہو۔ اب یہ ضروری نہیں رہا کہ ہر سال اپنے چندہ میں اضافہ ہی کیا جائے
اگر تمہاری آمدنی میں کمی واقع ہو گئی ہے تو بے شک چندے میں کمی کر دو لیکن حصہ لینے
سے محروم نہ رہو۔
صدر انجمن احمدیہ کی مالی حالت آجکل اس حد تک کمزور ہے کہ ماہوار تنخواہیں
کارکنوں کو قرض لے کر دی جارہی ہیں۔ گو اس میں انجمن کا اپنا بھی قصور ہے مگر بہر حال
دوستوں کا فرض ہے کہ وہ اس کی مالی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور اس کا کا طریق
یہ ہے کہ تمام دوست اپنا چندہ پوری با قاعدگی کے ساتھ ادا کریں اور جو لوگ چندہ نہیں
دیتے ان سے وصول کریں۔ ابھی جماعتوں میں ایک خاصی تعداد ایسے افراد کی موجود ہے
جو نادہند ہے۔ اگر ان کو توجہ دلائی جائے اور ان سے چندہ وصول کیا جائے تو یقیناً ہمارے
چندے میں بہت اضافہ ہو سکتا ہے اور انجمن کی مالی حالت مضبوط ہو سکتی ہے۔
اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی ضرورت ملک کی اقتصادی حالیت کا
بھی چندے سے گہرا تعلق
ہے۔ اگر اقتصادی حالات بہتر ہوں تو یقیناً چندوں میں زیادتی ہو جاتی ہے۔ میں نے اس دفعہ

انوار العلوم جلد 23
114 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
شوری پر یہ نصیحت کی تھی کہ اپنی اقتصادی حالت کو درست کرنے کے لئے احمدی
تاجروں ، زمینداروں اور پیشہ وروں کی الگ الگ تنظیم ہونی چاہئے اور ان کے وقتا فوقتا
اجلاس ہونے چاہئیں تاکہ وہ مل کر اپنی مشکلات پر غور کر سکیں اور میں بھی انہیں ایسے
طریق بتا سکوں جن سے وہ اپنی حالت کو بہتر بنا سکیں۔ اس وقت تک تو اس تجویز پر عمل
نہیں ہو سکا مگر آئندہ سال ضرور اس پر عمل ہونا چاہئے۔ کیونکہ اقتصادی حالت کی
مضبوطی کا ہمارے چندوں اور ہماری تبلیغ سے گہرا تعلق ہے۔ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ
جب یہ اجلاس بلائے جائیں تو اپنے اچھے سے اچھے نمائندے اس میں بھیجیں تاکہ آپ کی
اقتصادی حالت درست ہو سکے"۔
( الفضل حکیم و دو جنوری 1952ء)
1: مشكوة المصابیح صفحہ 480 مطبوعہ کراچی 1368ھ
39 2 الرعد
3 میخانه درد صفحہ 26 مطبوعہ 1344ھ
4: میخانه درد صفحہ 17 مطبوعہ 1344ھ میں ان کا مکمل نام "نواب خاندوران خان
صمصام الدولہ " لکھا ہے۔
5 میخانه درد صفحه 127، 128 مطبوعہ 1344ھ
6: تذکرہ صفحہ 37۔ ایڈیشن چہارم
7: تذکرہ صفحہ 37۔ ایڈیشن چہارم
8: تذکرہ صفحہ 70۔ ایڈیشن چہارم
و تذکرہ صفحہ 70 ۔ ایڈیشن چہارم
10: تذکرہ صفحہ 731۔ ایڈیشن چہارم
11: تذکرہ صفحہ 749 ۔ ایڈیشن چہارم
12: تذکرہ صفحہ 707 ۔ ایڈیشن چہارم
13: تذکرہ صفحہ 653۔ ایڈیشن چہارم
148 : 14 الصف:

انوار العلوم جلد 23
115
تعلق بالله
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
تعلق بالله

آج 10 میں سے 10 باقی