مقبرہ بہشتی ربوہ کا مقام
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
118
تعلق بالله
گو کھو وال اور سوم نمبر پر کراچی۔ اس کے علاوہ تمام جماعتوں کی طرف سے خبریں پہنچتی
رہی ہیں کہ ضرورت کے مواقع پر بالعموم خدام نے اچھا کام کیا ہے اور یہی نوجوانوں
کا فرض ہوتا ہے۔ بوڑھے یہ کام نہیں کر سکتے جب یہ لوگ بوڑھے ہو جائیں گے تو اس
وقت اگلی نسل آجائے گی اور پھر اس کے بوڑھا ہونے پر اس سے اگلی نسل آجائے گی۔
مجھے جو رپورٹیں پہنچتی رہی ہیں ان میں اکثر جماعتوں نے خدام کی تعریف کی ہے۔
بے شک بعض نے کمزوری بھی دکھائی ہے مگر یہ نہیں کہ سب نے ایسا کیا ہو۔ ہر
جماعت میں کچھ کمزور لوگ بھی ہوتے ہیں اور ہماری جماعت میں بھی کچھ کمزور لوگ
پائے جاتے ہیں۔ حرف تب آتا ہے جب کام کے وقت سارے خاموش رہیں۔
مقبرہ بہشتی ربوہ کا مقام میں اصل تقریر سے قبل یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں سے قبل یہ چاہتا ہوں
کہ ربوہ کے بہشتی مقبرہ کے متعلق ایک دوست نے
سوال کیا ہے کہ جب حضرت اماں جان کی نعش مبارک کو قادیان کے بہشتی مقبرہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ دفن کر دیا جائے گا تو اس وقت ربوہ کے
بہشتی مقبرہ کی کیا حیثیت رہ جائے گی ؟ یہ سوال تو بالکل سادہ تھا اور اگر کوئی نئی چیز ہوتی تو
انہیں پوچھنے کی ضرورت بھی ہوتی مگر پھر بھی میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسلام میں یہ
طریق جاری ہے چنانچہ دیکھ لو مقام ابراہیم مکہ میں ہے مگر حضرت ابراہیم مکہ سے چلے ہے میر حضرت ابرا
گئے اور بیت المقدس میں دفن ہوئے مگر باوجود اس کے ہم اسے صرف خانہ کعبہ نہیں
کہتے بلکہ مقام ابراہیم بھی کہتے ہیں کیونکہ نبی تو دنیا میں آتے اور فوت ہو جاتے ہیں مگر ان
کے چلے جانے کی وجہ سے کسی مقام کی برکات نہیں جاتیں چنانچہ کل ہی میں نے بتایا تھا
کہ کسی مقدس مقام کی برکت کبھی نہیں جاتی اور جس مقام پر ایک دفعہ اللہ تعالیٰ کا فضل
نازل ہو جائے تو چونکہ اس مقام نے گناہ نہیں کرنا ہو تا اس لئے وہ فضل چلتا چلا جاتا ہے۔
باپ بڑا نیک ہو اور بیٹا بر ا ہو تو برکت مٹ جائے گی۔ مگر جس مقام پر دُعائیں کی گئی ہوں
اور جہاں خدا نے اپنے فضل کی بارشیں نازل کی ہوں اس مقام کی برکات کبھی مٹ ہی
نہیں سکتیں۔ آپ لوگوں نے یہ کیوں سمجھا کہ خدا تعالیٰ کے پاس اتنی تھوڑی برکتیں ہیں
انوار العلوم جلد 23
119
تعلق بالله
1
کہ اگر وہاں برکتیں نازل کرے گا تو یہاں نہیں کرے گا۔ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ !
خدا تعالیٰ کے فضل تو اس قدر ہیں کہ اگر زمین کا چپہ چپہ بھی بہشتی مقبرہ بن جائے تو پھر
بھی وہ فضل بچا ہی رہے گا۔ ہمیں تو یقین ہے کہ آپ کی نعش قادیان جائے گی۔ مگر وہ
صرف اپنی برکتیں لے جائے گی اس مقام پر اسی طرح اس کی برکتیں نازل ہوتی رہیں گی
جس طرح اب نازل ہو رہی ہیں۔ آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پیدا ہوئے
مگر مدفون مدینہ میں ہیں۔ پس جو خدا مکہ سے اپنی برکتوں کو بچا کر مدینہ لے گیا اور اس
نے مدینہ کو بھی بابرکت کر دیا اسی خدا نے اس زمانہ میں قادیان کو بھی بابرکت کیا اور پھر
قادیان کی برکتوں سے بچا کر اس نے ربوہ کو بھی بابرکت کر دیا۔ اس قسم کے خیالات
محض لوگوں کے اپنے اندازوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح ہم غریب
ہیں اسی طرح نَعُوذُ بِاللهِ خدا بھی غریب ہے۔ لطیفہ مشہور ہے کہ مسلمانوں کی بادشاہی کے
زمانہ میں ایک نائی جو امراء کی حجامتیں بنایا کرتا تھا اسے ایک دفعہ کسی امیر نے دو سو اشرفی
انعام دے دی۔ چونکہ دو سو اشرفی کی تھیلی اسے یکدم ملی اس لئے وہ ہر وقت اسے اچھالتا
رہتا اور جب بھی کوئی شخص ملتا اور پوچھتا کہ سنائے شہر کا کیا حال ہے تو وہ کہتا کہ بغداد کا
کوئی ہی بد قسمت ہو گا جس کے پاس دو سو اشرفی بھی نہ ہو۔ چونکہ وہ امراء کا نائی تھا اس
لئے وہ تھیلی کے متعلق زیادہ احتیاط نہیں کرتا تھا۔ ایک دفعہ کسی امیر کو مذاق سوجھا اور
اس نے چپکے سے وہ تھیلی کھسکالی۔ اب وہ کسی سے پوچھ بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ ڈرتا تھا کہ
امراء اسے کہیں گے کہ تو ہم پر چوری کا الزام لگاتا ہے مگر دوسری طرف اسے صدمہ بھی
سخت تھا۔ آخر غم کے مارے وہ بیمار ہو گیا۔ جب لوگ اسے پوچھنے جاتے اور دریافت
کرتے کہ بتلائیے اب شہر کا کیا حال ہے تو وہ کہتا کہ شہر کا کیا پوچھتے ہو وہ تو بھو کا مر رہا ہے۔
آخر اس امیر نے تھیلی نکال کر دے دی اور کہا شہر کو بھوک نہ مارو اور اپنی تھیلی لے لو۔ پس
اپنی کمزوریوں پر خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا کیوں اندازہ لگاتے ہو۔
خدا تعالیٰ تو یہ چاہتا ہے کہ جگہ جگہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مثیل
اور خادم پیدا ہوں۔ خدا تعالیٰ تو یہ چاہتا ہے کہ ہم جگہ جگہ مقام ابراہیم پیدا کر دیں،
انوار العلوم جلد 23
120
تعلق بالله
خدا تعالیٰ تو یہ چاہتا ہے کہ ہم دنیا کے کونے کونے میں مدینے قائم کر دیں، خدا تعالیٰ تو یہ چاہتا
ہے کہ ہم دنیا کے کونے کونے میں قادیان قائم کر دیں اور تم سمجھتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے
پاس جتنی برکتیں تھیں وہ اس نے صرف ایک مقام پر ہی نازل کر دی ہیں۔ حالانکہ وہ خود
کہتا ہے کہ آگے بڑھو اور میری برکتوں سے حصہ لو۔ روکیں تم نے خود کھڑی کر لی ہیں کہ
تم کہتے ہو ہم مقام ابراہیم تک نہیں پہنچ سکتے۔ ہم ان برکتوں کے وارث نہیں ہو سکتے جن
برکتوں سے پہلے لوگوں نے حصہ پایا۔ پس اگر تم خود ہی ان برکتوں کو نہ لو تو تمہاری
مرضی۔ تم خود پیچھے ہٹتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ نہیں ہو سکتا اور وہ نہیں ہو سکتا۔ میں نے
ایک دفعہ تقریر میں کہہ دیا کہ ہر مؤمن کو ایک چھوٹا محمد بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس
پر مخالفین نے شور مچا دیا کہ ہتک ہو گئی ، ہتک ہو گئی۔ حالانکہ جب کسی کی اقتداء کرنے کے
لئے کہا جائے گا تو ہمیشہ کسی نیک اور پاک آدمی کا نام ہی لیا جائے گا۔ شیطان کا نام تو نہیں لیا
جائے گا۔ پس سوال یہ ہے کہ آخر ہم کیا کہیں ؟ اگر یہ کہیں کہ ابلیس بنو تب مصیبت ہے
اور اگر کہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مثیل بنو تب مصیبت ہے۔ یہ تو ویسی
ہی مثال ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی امیر سفر کے لئے نکلا تو اس نے اپنے ساتھ ایک میراثی
لے لیا۔ ایک جگہ پہنچے تو بارش آگئی اور چھت ٹپکنے لگ گئی۔ میراثی نے کہیں سے چار پائی لی،
چوہدری صاحب کو اس پر بٹھایا اور آپ سرک کر اس کی پائنتی پر بیٹھ گیا۔ چوہدری صاحب
نے اس کو دو چار تھپڑ لگائے اور کہا کم بخت تو ہمارا مقابلہ کرتا ہے اور ہمارے ساتھ
ایک چار پائی پر بیٹھتا ہے۔ آگے چلے تو بیٹھنے کے لئے چار پائی بھی نہ ملی وہ کہیں سے ایک
کسی لایا اور اس نے زمین کھودنی شروع کر دی۔ کسی نے اس سے پوچھا کہ یہ کیا کر رہے
ہو ؟ اُس نے کہا بات یہ ہے کہ چوہدری صاحب کے برابر تو میں بیٹھ نہیں سکتا، اب یہ زمین
پر بیٹھے ہیں تو میرے لئے یہی صورت رہ گئی ہے کہ میں زمین کھود کر ان سے بھی نیچے
بیٹھوں۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے۔ شیطان کہو تب غصہ آتا ہے، محمد رسول اللہ کہو تب
غصہ آتا ہے۔ حالانکہ انسان یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مثیل بنے گا یا شیطان
کا۔ پس انسان حیران ہوتا ہے کہ وہ کہے کیا۔ غرض اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ تم سارے
انوار العلوم جلد 23
121
--------------------------------
تعلق بالله
نبیوں کی برکتیں لو لیکن انسان آپ کمزوری دکھاتا ہے اور کہتا ہے یہ نہیں ہو سکتا، وہ نہیں
ہو سکتا۔ پس میں یہ تو نہیں کہتا کہ ان کی نعش قادیان نہیں جائے گی، جائے گی اور
رض
ضرور جائے گی مگر جو برکتیں یہاں نازل ہو رہی ہیں وہ نازل ہوتی چلی جائیں گی۔ دیکھو
صحابہ اس نکتہ کو سمجھتے تھے چنانچہ نماز اور دُعا تو الگ رہی وہ اس مقام سے بھی برکت
ڈھونڈتے تھے جہاں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی پیشاب کیا ہو۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ جب بھی حج کے لئے جاتے تو ایک مقام پر وہ خاص طور پر
تھوڑی دیر کے لئے قافلہ کو ٹھہراتے اور پیشاب کے لئے بیٹھ جاتے۔ اُنہوں نے دو تین
حج کئے تھے۔ ایک صحابی کہتے ہیں میں نے ایک دفعہ دیکھا تو جہاں وہ پیشاب کے لئے بیٹھے
تھے وہ جگہ بالکل خشک تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے ہمارا اتنا حرج کیا۔ اگر آپ
کو پیشاب آیا نہیں تھا تو آپ نے قافلہ کو ٹھہرایا کیوں، آپ یہاں بیٹھے کس لئے ؟ وہ کہنے
لگے یہ بات نہیں اصل بات یہ ہے کہ جب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا تو
میں نے دیکھا کہ اس مقام پر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تھا۔ پس میں
جب بھی یہاں سے گزرتا ہوں میں کہتا ہوں کہ موقع جانے نہ پائے اور خواہ مجھے پیشاب
آیا ہو یا نہ آیا ہو میں یہاں تھوڑی دیر کے لئے برکت حاصل کرنے کے لئے بیٹھ جاتا ہوں۔ 2
تو صحابہ یہ سمجھتے تھے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر کام میں نقل ان کے لئے
برکت کا موجب ہے اور در حقیقت یہ بات ہے بھی درست۔ جہاں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کھڑے ہوئے، جہاں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے اور جہاں رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کام کئے وہاں برکتیں ہی برکتیں ہیں۔ دیکھو، آپ لوگ ہمیشہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام پیش کیا کرتے ہیں کہ :
" بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " 3
رض
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے جسم سے آپ کے کپڑے لگے اور وہ
بابرکت ہو گئے۔ پھر اگر کسی زمین پر کوئی مقدس انسان رہے تو وہ کیوں بابرکت نہیں ہو
گی۔ حقیقت یہ ہے کہ روحانی دنیا میں اس کی اتنی مثالیں موجود ہیں کہ یہ سوال ہر شخص کو