ایک افسوسناک واقعہ

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
122
تعلق بالله
خود ہی سمجھ لینا چاہئے تھا اور اس بارہ میں کسی سوال کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرنی
چاہئے تھی۔
ایک افسوسناک واقعہ آج رات کو ایک افسوس ناک واقعہ ہوا کہ عورتوں کی
پانچ بیر کیں جل گئیں اور ہزاروں روپیہ کا نقصان ہوا۔
ہیں سے زیادہ بستر ہی جل گئے اور بہت سی عورتوں کے بُرقعے جل گئے اور بہت سی
عورتوں کی جوتیاں جل گئیں یا غائب ہو گئیں۔ بعض کی ایک جل گئی اور ایک رہ گئی۔ اس
طرح ہزار ہا کا نقصان ہو گیا۔ زیورات بھی بڑی مقدار میں ضائع ہوئے ہیں۔ کچھ تو مل
رہے ہیں مگر کچھ ابھی تک نہیں ملے۔ ایک عورت کا کئی ہزار کا زیور گم ہو گیا ہے۔ یہ
نقصان کچھ تو آگ لگنے کی وجہ سے ہوا اور کچھ آگ کو پھیلنے سے بچانے کے لئے بعض اور
بیر کیں ہمیں خود بھی گرانی پڑیں۔ بڑی وجہ اس نقصان کی یہ تھی کہ عورتوں کی بیر کیں
الگ تھیں، ان کا رستہ بہت محدود تھا اور اس وجہ سے فوری طور پر زیادہ امداد نہیں پہنچ
سکتی تھی"
اس موقع پر حضور نے اعلان فرمایا کہ :-
" الحمد للہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ اس عورت کا آٹھ تولہ کا ہار مل گیا ہے۔ بہر حال
زیورات انشاء اللہ مل جائیں گے۔ اس عورت کے کڑے بھی تھے وہ بھی امید ہے مل
جائیں گے "۔
ہمت سے
سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
سے ہی
" میں اس موقع پر پہلی نصیحت مستورات کو یہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ صبر اور
سے کام لیں۔ بعض عور تیں اس حادثہ کی وجہ سے سخت گھبراگئیں اور وہ صبح
بستر باندھ کر بیٹھ گئیں کہ ہم تو جاتی ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عور تیں چاہتی ہیں ان
کے اچھے کپڑے ہوں اور اگر معمولی کپڑے بھی ہوں تو میلے نہ ہوں۔ کیونکہ بہر حال کچھ
نہ کچھ زینت کا احساس عورت میں پایا جاتا ہے لیکن ایسے وقت میں اپنے جذبات اور
احساسات کو دبالینا چاہئے۔ ایسے وقت میں غیرت کا تقاضا یہی ہوتا ہے کہ انسان کہہ دے

انوار العلوم جلد 23
123
تعلق بالله
کہ کر لو جو کچھ کرنا ہے میں اپنے مذہب اور عقیدہ کو نہیں چھوڑ سکتا یہی تو غیرت دکھانے
کا وقت ہوتا ہے۔ اور کونسا وقت ہے جس میں انسان اس قسم کی غیرت دکھا سکے۔
امور عامہ کی رپورٹ یہ ہے کہ جیسے مردوں کی بیرکوں میں اتفاقی طور پر آگ
لگ گئی تھی اسی طرح عورتوں کی بیرکوں میں بھی اتفاقی طور پر آگ لگ گئی ہے لیکن میں
ان کی اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتا۔ مردوں کی بیرکوں کے متعلق ان کی رپورٹ میں
نے تسلیم کر لی تھی مگر اس رپورٹ کو میں غلط سمجھتا ہوں اور اس کی میرے پاس وجوہ
موجود ہیں۔ میں یہ تو نہیں کہتا کہ انہوں نے جھوٹ بولا ہے مگر انسان کی فطرت میں یہ
بات داخل ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ مجھ پر یا میرے محکمہ پر الزام نہ آئے۔ میرے نزدیک
اسی اثر کے ماتحت ان کی یہ رپورٹ ہے مگر ہمارے پاس اس رپورٹ کے غلط ہونے کی وجہ
موجود ہے۔ ہم نے دو ذرائع سے اس حادثہ کی تحقیقات کرائی ہے۔ ایک تحقیق تو ناظم جلسہ
نے اسی وقت کی۔ میں نے انہیں حکم دیا کہ فوراً تحقیقات کرو اور مجھے اپنی تحقیق کے
نتائج سے اطلاع دو۔ دراصل جلسہ سے جانے کے بعد مجھے کافی عرصہ تک نیند نہیں آئی۔
نمازوں اور ملاقاتوں کے بعد بھی میں دیر تک جاگتا رہا۔ اس کے بعد میں لیٹا ہی تھا کہ
یکدم شور کی آواز آئی اور معلوم ہوا کہ عورتوں کی بیرکوں میں آگ لگ گئی ہے۔ میں
نے فوراً آدمی دوڑائے اور کہا کہ مجھے اطلاع دو کہ کیسے آگ لگی ہے۔ چنانچہ ڈیڑھ بجے
رات انہوں نے مجھے اطلاع دی جس میں انہوں نے نقشہ بھی دیا ہوا تھا۔ میں نے جو
پہرے دار بھجوائے تھے اُنہوں نے بتایا کہ ایک عورت نے یہ کہا ہے کہ میں نے خود
بعض آدمی جاتے ہوئے دیکھے ہیں جو کہتے تھے کہ رستہ نہیں ملتا ، رستہ نہیں ملتا۔ اسی طرح
انہوں نے کہا کہ ایک عورت کہتی ہے کہ یہ آگ باہر سے آتے ہوئے میں نے دیکھی
ہے۔ اس کے بعد ناظم جلسہ کی رپورٹ بھی پہنچ گئی۔ اس میں وضاحت سے ذکر تھا کہ
فلاں عورت سے میں نے بیان لئے ہیں وہ کہتی ہے کہ میں اپنی بیرک میں بیٹھی ہوئی تھی
کہ مجھے چھت کے اوپر سے گرمی لگی اور پھر میں نے اوپر سے نیچے آگ آتی ہوئی دیکھی
جو پھیل گئی اور پھر میں نے شور مچادیا کہ آگ لگ گئی ہے۔ اسی طرح ان کا بیان ہے کہ

انوار العلوم جلد 23
124
تعلق بالله
دو تین اور عورتوں نے بھی یہی بیان کیا کہ ایک جگہ نہیں بلکہ دو تین جگہ باہر سے آگ
آتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ اس کے بعد صبح لجنہ نے تحقیقات کی۔ لجنہ کی تحقیقات بھی
قریباً اسی طرح ہے جس طرح یہاں ناظم جلسہ کی تحقیق تھی۔ وہ بھی کہتی ہیں کہ عورتوں کی
گواہی سے یہ بات ثابت ہے کہ انہوں نے خود آگ لگتے دیکھی جو اوپر سے نیچے کی طرف
آئی۔ پس امور عامہ کی رپورٹ میرے نزدیک درست نہیں۔ انہوں نے صرف اپنی
بدنامی سے ڈر کر کہ ان کے محکمہ پر الزام آئے گا اس طرح کی رپورٹ کر دی ہے۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ آگ باہر سے لگی ہے۔ بلکہ اب تو مجھے یہ بھی شبہ پیدا ہو گیا
ہے کہ مردوں والی آگ بھی کسی نے دانستہ نہ لگائی ہو۔ بالکل ممکن ہے کہ کوئی دوست بن
کر آگیا ہو اور اس نے لیمپ کی بتی اس طرح اونچی کر دی ہو کہ گھانس پھونس کو آگ لگ
گئی ہو۔ یہ پرانا دستور ہے جو الہی جماعتوں کے مخالف ہمیشہ اختیار کیا کرتے ہیں لیکن ان
باتوں کو دیکھ کر مؤمن کا ایمان اور بھی بڑھ جایا کرتا ہے۔ مومن کی مثال در حقیقت ربڑ
کے گیند کی سی ہوتی ہے کہ اسے جتنا دباؤ اتنا ہی اُچھلتا ہے۔ پس مؤمنوں کے ارادوں کو
پست کرنے کی بجائے یہ چیزیں اُن کے ایمانوں کو اور بھی بڑھانے والی ہیں اور انہیں کہنا
چاہئے کہ اچھا اگلی دفعہ ہم اور زیادہ آئیں گے۔ آخر جب مشرقی پنجاب سے لوگ آئے تو
ان کا کتنا نقصان ہوا تھا۔ یہاں زیورات والی عور تیں تو صرف پانچ سات ہوں گی باقی اکثر
غرباء تھیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے سامان پیدا کرتا ہے۔
ناظم صاحب جلسہ میرے پاس آئے کہ عورتوں کے لئے بستروں کا کیا انتظام کریں۔
خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ پرسوں ہی ایشین افریقن کمپنی جس میں سلسلہ کے
بھی حصے ہیں اور میرے اور میری اولاد کے بھی حصّے ہیں۔ کبھی کبھی خدا تعالیٰ کے نام پر
کچھ حصہ نکالا کرتی ہے۔ تھوڑے ہی دن ہوئے مجھے اُن کی چٹھی آئی کہ ہم پچاس اطالین
کمبل غرباء کے لئے بھجوا رہے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ وہ ایسے موقع پر پہنچے کہ ابھی
کمبلوں کا بنڈل بند کا بند ہی پڑا تھا۔ جس وقت ناظم صاحب جلسہ میرے پاس آئے تو میں
نے کہا وہ بنڈل ان کے حوالے کر دو۔ یوں بھی وہ ہم نے غریبوں اور حاجتمندوں میں ہی

انوار العلوم جلد 23
125
تعلق بالله
تقسیم کرنے تھے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس دفعہ کمپنی کو زیادہ ثواب اور اجر ملے گا۔ یوں
تو وہ کمبل پہلے بھی بھیجتے تھے مگر معلوم ہوتا ہے اس دفعہ انہوں نے زیادہ اخلاص سے بھیجے
ہیں کیونکہ وہ ایسے موقع پر کام آئے جبکہ سلسلہ کو ان کی سخت ضرورت تھی"۔
(الفضل 7 دسمبر 1960ء)
اسکے بعد اصل موضوع تعلق باللہ پر تقریر کا آغاز کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
"میری آج کی تقریر کا موضوع تعلق باللہ ہے میں نے پچھلے دنوں اپنے ایک
خطبہ میں بھی بیان کیا تھا کہ بہت سے لوگ میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دعا
کریں بیٹا ہو جائے۔ کوئی کہتا ہے دعا کریں میری بیوی اچھی ہو جائے۔ کوئی کہتا ہے دعا
کریں مجھے کوئی بیوی مل جائے۔ کوئی کہتا ہے دعا کریں میرا اپنی بیوی سے ایک جھگڑا چل
رہا ہے اُس میں صلح کی کوئی صورت پیدا ہو جائے۔ کوئی کہتا ہے دعا کریں مجھے نوکری مل
جائے۔ کوئی کہتا ہے دعا کریں میں امتحان میں کامیاب ہو جاؤں۔ کوئی کہتا ہے دعا کریں
مجھے اپنی ملازمت میں ترقی مل جائے۔ کوئی کہتا ہے دعا کریں میری فلاں جگہ سے تبدیلی
ہو جائے۔ اسی طرح عورتیں میرے پاس آتی ہیں تو کوئی کہتی ہے میرے ہاں صرف
لڑکیاں ہیں دعا کریں کہ کوئی لڑکا ہو جائے۔ کوئی کہتی ہے میرے خاوند کا سلوک میرے
ساتھ اچھا نہیں دعا کریں کہ اُس کا سلوک اچھا ہو جائے۔ کوئی کہتی ہے میرے خاوند کا
سلوک تو اچھا ہے لیکن دعا کریں کہ وہ اس سے بھی زیادہ اچھا سلوک کرے۔ کوئی کہتی
ہے میرے ماں باپ اور خاوند کے درمیان کوئی جھگڑا ہے دعا کریں کہ اُن کی آپس میں
صلح ہو جائے۔ غرض جتنی ضرورتیں بیان کی جاتی ہیں وہ ساری کی ساری ایسی ہوتی ہیں جو
دنیا کی زندگی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں حالانکہ سب سے مقدم دعا اگر کوئی ہو سکتی
ہے تو یہی ہے کہ ہمارا اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا ہو جائے اور سب سے مقدم سوال اگر
کوئی شخص کر سکتا ہے تو یہی ہے کہ میری اس بارہ میں راہنمائی کی جائے کہ مجھے تعلق باللہ
کس طرح حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا مقصد یہی ہے۔ اگر ہمارا
اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا ہو جائے تو باقی سب چیزیں اسی میں آ جاتی ہیں جیسے
اس و

انوار العلوم جلد 23
126
کہتے ہیں کہ "ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں"۔
تعلق بالله
تذکرة الاولیاء میں لکھا ہے کہ کوئی بزرگ تھے جن کے ہمسایہ میں کوئی امیر
شخص رہتا تھا جو رات دن ناچ گانے کی مجالس گرم رکھتا تھا اور ہر وقت شور و غوغا ہو۔ تا رہتا
تھا چونکہ اس طرح اُن کی عبادت میں خلل واقع ہوتا تھا ایک دن اُنہوں نے اُسے سمجھایا ہے
اور کہا کہ تم رات کو باجے بجاتے اور اُونچا اونچا گاتے ہو اس طرح میری عبادت میں خلل
آتا ہے مناسب یہ ہے کہ تم اس قسم کی مجلسوں کو بند کر دو۔ وہ امیر آدمی بادشاہ کا
مصاحب تھا اُسے یہ بات بری لگی اور اُس نے بادشاہ کے پاس شکایت کر دی کہ اس طرح
بعض لوگ ہمارے گانے بجانے میں مزاحمت کرتے ہیں۔ بادشاہ نے فوج کا ایک دستہ
اُس کے مکان پر بھیجوا دیا۔ جب شاہی فوج آگئی تو اُس نے اُس بزرگ کو کہلا بھجوایا کہ
میری حفاظت کے لئے فوج آگئی ہے اگر طاقت ہے تو مقابلہ کر لو۔ اُس بزرگ نے جواب
دیا کہ ان سامانوں سے تو مقابلہ کی مجھ میں طاقت نہیں لیکن لڑائی ہم نے بھی نہیں
چھوڑنی۔ اگر ہم تیروں سے تمہارا مقابلہ کریں تو نہ معلوم ہمارا تیر نشانہ پر پڑے یا نہ پڑے
اس لئے ظاہری تیر اور تلوار کی بجائے ہم رات کے تیروں سے تمہارا مقابلہ کریں گے۔
جب یہ پیغام اُسے پہنچا تو معلوم ہوتا ہے اُس کے اندر تھوڑی بہت نیکی تھی پہلے تو وہ
خاموش رہا لیکن کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد اُس کی چیخ نکل گئی اور اُس نے کہا مجھے
معاف کیا جائے آج سے باجا گا نا سب بند ہو جائے گا کیونکہ رات کے تیروں کے مقابلہ کی
نہ مجھ میں طاقت ہے اور نہ میرے بادشاہ میں طاقت ہے۔ تو حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا
ملنا اور اُس سے انسان کا تعلق پیدا ہو جانا یہ سب سے اہم اور ضروری چیز ہے اور اگر
خدا مل سکتا ہے تو پھر اس میں کوئی شبہ ہی نہیں رہتا کہ ہمارا سب سے بڑا فرض یہی رہ جاتا
ہے کہ اس کے ساتھ تعلق پیدا کریں اور اس طرح اپنی زندگی کے مقصد کو حاصل کر
لیں۔
اس مضمون کو سمجھنے کے لئے سب سے پہلا سوال انسان کے دل میں یہ پیدا ہوتا
ہے کہ کیا خدا ہے یا نہیں؟ اور پھر دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا خدا مل سکتا ہے یا

انوار العلوم جلد 23
127
تعلق بالله
نہیں ؟ اگر اس دنیا کا کوئی خدا ہے اور اگر وہ خدا ہمیں مل سکتا ہے تو اس میں شبہ ہی کیا ہے
کہ پھر سب سے مقدم چیز وہی ہے۔ بعض لوگ مرغا کھانے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔
چودھری ظفر اللہ خان صاحب میرے بچپن کے دوست ہیں انہیں مرنے کی ٹانگ بڑی
پسند ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی بڑی پسند تھی ایک دوست جو فوت
ہو گئے وہ کہا کرتے تھے کہ اگر کسی کو ساری عمر مرنے کی ٹانگ ملتی رہے تو اُسے اور کیا
چاہیے لیکن مجھے پسند نہیں کیونکہ اُس کی بوٹی میرے دانت میں پھنس جاتی ہے۔ بہر حال
بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو لوگوں کو بہت مرغوب ہوتی ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ
چیزیں اُنہیں مل جائیں تو وہ بڑے خوش قسمت ہیں لیکن وہ چیزیں بہت ادنی اور معمولی
ہوتی ہیں اور پھر اُن چیزوں کے حصول کے بعد بھی اور ہزاروں چیزوں کی احتیاج انسان کو
باقی رہتی ہے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر خدا تعالیٰ پر ہمیں کامل یقین ہو اور اگر خدا
ہمیں مل سکتا ہو تو پھر قطعی اور یقینی طور پر انسان کہہ سکتا ہے کہ اس کے بعد مجھے کسی اور
چیز کی کیا ضرورت ہے۔ انبیاء بڑے قیمتی وجود ہیں اور اُن کی محبت انسان کے ایمان کا ایک
ضروری جزو ہے لیکن یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کسی کو خدا مل جائے اور اُسے انبیاء نہ
ملیں۔ انبیاء تو اُسے شوق سے ملیں گے اور کہیں گے کہ جو تمہارا محبوب ہے وہ ہمارا بھی
محبوب ہے اور جب وہ تم سے محبت کرتا ہے تو ہم بھی تم سے محبت رکھتے ہیں۔
مذاہب عالم پر نظر ڈالنے سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے متعلق
تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ وہ مل سکتا ہے گو اُس کے ملنے کی شکلیں اُن کے
نزدیک الگ الگ ہیں۔ چنانچہ سب سے پہلے ہم یہودی مذہب کو دیکھتے ہیں۔ یہودی مذہب
کے مطالعہ سے صاف پتہ لگتا ہے کہ خدا مل سکتا ہے۔ حضرت نوح کے ایک دادا تھے
جن کا نام حنوک تھا۔ اُن کے متعلق بائبل میں لکھا ہے کہ وہ تین سو برس تک خدا کے
ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ 4
اور یہودی حدیثوں میں لکھا ہے کہ :-
"لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے خدا نے زمین کو چھوڑ دیا اور

انوار العلوم جلد 23
128
تعلق بالله
حنوک کو آسمان پر اُٹھا لیا اور آسمانی خزانوں کا اس کو نگران اور فرشتوں
کا سردار مقرر کر دیا اور خدا کے تخت کے سامنے خاص مصاحب کے
طور پر وہ مقرر کیا گیا۔ اُس کو سب راز معلوم ہیں اور فرشتے اُس کی
پشت پر ہیں اور وہ خدا کا منہ ہے اور وہ خدا کے احکام کو دنیا میں جاری
کرتا ہے"۔5
پھر بائبل میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت یعقوب علیہ السلام کے ساتھ
کشتی کی اور حضرت یعقوب علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کو گر الیا یعنی خدا بار بھی گیا اور یہ
کوئی عجیب بات نہیں۔ دراصل یہ ایک کشفی واقعہ ہے کوئی لغو اور بیہودہ قصہ نہیں۔ بچوں
کے ساتھ گھروں میں روزانہ ایسا ہوتا ہے کہ ماں باپ ہنسی مذاق میں اُن کے ساتھ کشتی
کرتے ہیں اور پھر کشتی کرتے کرتے خود گر جاتے ہیں اور بچہ اُن کے سینہ پر سوار ہو جاتا
ہے اور وہ قہقہہ مار کر کہتا ہے کہ میں نے ان کو گرا لیا۔ اسی طرح اللہ میاں نے بھی
حضرت یعقوب علیہ السلام سے ضرور کشتی کی ہو گی اور پھر خدا تعالیٰ محبت اور پیار کے
انداز میں خود ہی گر گیا ہو گا اور یعقوب علیہ السلام نے قہقہے مارے ہوں گے کہ میں نے
خدا کو بھی گرا لیا۔
پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام آئے۔ اُن کی زندگی کی تاریخ جو انجیل میں ہے اُس ہیں میں ہے اس
سے بھی یہی پتہ لگتا ہے کہ وہ خدا سے ملے۔ چنانچہ اُن کا خدا کو باپ کہنا اور اپنے آپ کو
اُس کا بیٹا کہنا صاف بتاتا ہے کہ اُن کا خدا تعالیٰ سے ایسا ہی تعلق تھا جیسے دنیا میں ماں باپ
اور بیٹوں کے درمیان ہوتا ہے۔
ہندوؤں نے خدا تعالیٰ کو زیادہ تر ماتا کی شکل میں پیش کیا ہے مگر بہر حال ہندو مذہب
بھی خدا تعالیٰ کے تعلق اور اُس کے پیار کا قائل ہے۔ اسلام نے بھی اللہ تعالیٰ کی محبت کو
ماں اور باپ کی محبت سے مشابہت دی ہے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ ماں اور باپ کا بھی
اپنے بچہ سے بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔
اسی طرح زرتشتی مذہب لے لو ، بدھ مذہب لے لو، سب میں یہی نظر آئے گا

انوار العلوم جلد 23
129
تعلق بالله
کہ انسان روحانیت میں ترقی کرتے کرتے ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اُس کا خدا تعالیٰ
سے براہ راست تعلق ہو جاتا ہے۔ بدھ مذہب کی کتابوں میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ
حضرت بدھ ایک جگہ بیٹھے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو گئے اور یہ عبادت
اُنہوں نے اتنے انہماک سے کی کہ ایک بانس کا درخت اُن کے نیچے سے اُگا اور انہیں چیر
کر اُن کے سر سے نکل گیا مگر اُن کو خبر تک نہ ہوئی اور پھر اُنہیں خدا مل گیا۔ اِس قصہ کا
مطلب بھی یہی ہے کہ وہ دنیا سے اتنے بیزار اور متنفر ہوئے کہ آخر انہیں خدا کا وصال
حاصل ہو گیا۔ پس اللہ تعالیٰ کی ملاقات ہو سکنے کا جہاں تک امکان ہے دنیا میں کوئی بھی ایسا
مذہب نہیں جو یہ کہتا ہو کہ خدا نہیں مل سکتا۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں اور اپنی عملی زندگی
میں خدا تعالیٰ کی کتاب کو اپنار اہنما سمجھتے ہیں اور اُس کے مطابق چلنے کی کوشش کرتے
ہیں وہ تو یہی یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ مل سکتا ہے۔ لیکن وہ لوگ جو اپنی عملی زندگی
اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق نہیں رکھتے وہ بے شک منکر ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا
نہیں مل سکتا۔ مسلمانوں میں سے جو متکلمین یا فلسفی لوگ ہیں یعنی وہ لوگ جو خالص
ظاہری علوم کے دلدادہ ہوتے ہیں یا جنہیں ہم زیادہ سے زیادہ کتابی کہہ سکتے ہیں وہ یہ کہتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات نہیں ہو سکتی۔ اُس سے تعلق پیدا کرنے کا صرف اتنا ہی
مفہوم ہے کہ انسان کو اس امر کا یقین ہو جائے کہ وہ اُس کے حکم کے مطابق نماز ، روزہ اور
ذکر الہی وغیرہ میں مشغول ہے۔ گویا عبادت و انتقال ہی اُس سے تعلق ہے اور اُس کا
احسان و انعام ہی اُس تعلق کے اظہار کا ایک ثبوت ہے۔ ان متکلمین کو چھوڑ کر مسلمان،
عیسائی، یہودی، زرتشتی اور اسی طرح ہندو اور بدھ مذہب کے پیرو سب یہی کہتے ہیں کہ
خدا مل سکتا ہے اور یہی نہیں کہ وہ مل سکتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ اُن کے نبیوں اور
دوسرے صلحاء وغیرہ کو ملا ہے اور اُس نے اُن کی تائید میں اپنے نشانات ظاہر کئے ہیں اور
حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف وہ انہیں ملا ہے بلکہ ہمارا بھی یہی دعویٰ ہے کہ وہ ہم کو بھی ملا
ہے اور اُس نے ایسے ایسے رنگ میں ہم سے اپنے تعلقات کا اظہار کیا ہے کہ یہ ملنا اُس سے
کم ملنا نہیں جس طرح کوئی اپنے ماں باپ یا کسی اور اپنے ماں باپ یا کسی اور عزیز سے ملتا ہے۔ پس متکلمیا متکلمین کا یہ کہنا

انوار العلوم جلد 23
130
تعلق باللہ
کہ خدا تعالیٰ انسان کو نہیں ملتا۔اگر ہم نے اُس کی اطاعت کی تو یہ اُس کا ملنا ہو گیا اور اگر
اُس نے ہم پر فضل اور احسان کیا تو یہ اُس کے تعلق کا ایک ثبوت ہو گیا۔یہ محض فلسفیانہ
رنگ کا ایک دعوی ہے جو خدا تعالیٰ سے دوری اور اُس کی محبت کے کرشموں کو نہ دیکھنے
کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔اگر تو اتنا ہی ہوتا کہ مثلاً مجھے ایک ضرورت ہوتی اور وہ پوری ہو
جاتی تو گو اس سے مجھے یہ تسلی ہو جاتی کہ میری ضرورت پوری ہو گئی ہے لیکن میرے دل
میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا نہ ہوتی لیکن میرا یہ احساس کہ میرے خدا نے میری فلاں
ضرورت پوری کی ہے یہ ایک ایسی چیز ہے جو مجھے خدا تعالیٰ کی محبت میں گداز کر دیتی
ہے۔مجھے یاد ہے میری جوانی کا زمانہ تھا۔ابھی میری خلافت پر دو تین سال ہی گزرے
تھے کہ مجھے ایک مشکل پیش آگئی اور میں نے اُس کام کے لئے دعائیں شروع کر دیں مگر
میرا وہ کام نہ ہوا۔آخر میں نے فیصلہ کیا کہ جب تک میرا یہ کام نہیں ہو جائے گا میں
چار پائی پر نہیں سوؤں گا۔میرے اندر بھی اُس وقت گاندھی کی کوئی رگ تھی اور میں نے
بھی ایک رنگ میں ستیہ گرہ کر دی اور زمین پر لیٹ گیا۔امۃ الحی مرحومہ اُن دنوں زندہ
تھیں اور انہی کے ہاں اُس دن باری تھی۔ہم دونوں کے لئے ایک بڑی سی چار پائی
ہوتی تھی اور اُس پر ہم سویا کرتے تھے مگر اُس رات میں نے امتہ الحی سے کہا کہ تم اپنا بستر
اوپر کر لو۔میرا بستر نیچے ہی رہے گا۔کہنے لگیں کیوں؟ میں نے کہا کوئی بات ہے۔چنانچہ میں فرش پر بستر کر کے لیٹ گیا۔یہ معلوم نہیں کہ مجھے لیٹے ہوئے ابھی گھنٹہ
گزرا تھا یا دو گھنٹے۔بہر حال نصف رات سے کم وقت ہی تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا
کہ اللہ تعالیٰ میرے سامنے آیا ہے مگر وہ اُس وقت حضرت اماں جان کی شکل میں تھا
(حضرت سیّد عبد القادر جیلانی کو بھی ایک دفعہ اللہ تعالیٰ اُن کی والدہ کی شکل میں ملا تھا۔پس خشک ملا غصہ میں نہ آئے کہ وہ جو کچھ مجھے کہے گا وہی سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ
علیہ کے متعلق بھی کہنا پڑے گا) اُس کے ہاتھ میں ایک نہایت نرم اور نازک لمبی سی
چھڑی تھی وہ تازہ شاخ کی معلوم ہوتی تھی اور چھڑی کے ساتھ کچھ سبز پتے بھی لگے

انوار العلوم جلد 23
131
تعلق بالله
ہوئے تھے۔ چھڑی بہت نازک اور ہلکی اور باریک سی تھی اور قریباً سوا گز لمبی تھی۔ میں
اُس وقت رویا میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ خدا تعالیٰ کا وجود ہے جو میرے سامنے ظاہر ہوا ہے۔
اس کے بعد میں نے دیکھا کہ حضرت اماں جان جو در حقیقت وجود باری کا ظہور تھا)
میرے پاس آئیں اور جس طرح ماں بعض دفعہ بچہ پر بظاہر غصہ کا اظہار کر رہی ہوتی ہے
لیکن در حقیقت اُس غصہ کے پیچھے محبت ہوتی ہے اسی طرح اُنہوں نے بھی وہ چھڑی مجھے
مارنے کے لئے اُٹھائی اور کہا " محمود ! لیٹتا ہے کہ نہیں چار پائی پر " اور میں نے دیکھا کہ ان
الفاظ کے ساتھ ہی اُنہوں نے وہ چھڑی نہایت نرمی سے میرے جسم کے ساتھ چھو دی۔
ادھر میں نے یہ نظارہ دیکھا اور اُدھر میں نے سمجھا کہ گو اللہ تعالیٰ نے چار پائی پر لیٹنے کا ہی
حکم دیا ہے لیکن اگر ذرا بھی اس حکم کے ماننے میں دیر ہوئی تو میرے ایمان میں خلل آ
جائے گا۔ چنانچہ جو نہی اُن کا ہاتھ پیچھے ہٹا میں رویا کی حالت میں ہی چھلانگ لگا کر چار پائی پر
آگیا اور جب آنکھ کھلی تو میں چار پائی پر لیٹا ہوا تھا۔
اب فرض کرو میر اوہ کام ہو جاتا تو مجھے اس میں کیا مزا آتا۔ مگر وہ لطف جو اُس
رویا سے مجھے آیا اُس کا مزہ میرے دل میں آج تک باقی ہے اور اس کا خیال کر کے بھی
اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں گد گدیاں پیدا کرنے لگتی ہے اور ایسا ایک دفعہ نہیں بیسیوں
دفعہ ہوا ہے اور کئی کئی رنگ میں ہم نے خدا تعالیٰ کے فضل کے مشاہدات کئے ہیں اور ہم
نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ محبت اور پیار کرتا ہے۔ حقیقت یہ
ہے کہ ان چیزوں میں جو لُطف ہے وہ باقی کیفیات میں کہاں ہے۔ بس ان دونوں کا ایسا ہی
فرق سمجھ لو جیسے ایک ماں اپنے بچہ کو جب چھاتی سے دودھ پلا رہی ہوتی ہے تو جو اطمینان
اس بچہ کے چہرے پر دوڑتا ہوا نظر آتا ہے جس بے تکلفی اور محبت سے وہ اپنی آنکھیں
بند کرتا ہے اور کبھی کھولتا ہے، کبھی منہ مچکاتا اور کبھی مسکراتا ہے اُس کی کیفیت
بالکل اور ہوتی ہے۔ اُس وقت وہ یہ نہیں سمجھتا کہ یہ مجھے دودھ پلارہی ہے بلکہ وہ یہ سمجھتا
کبھی
ہے کہ یہ مجھے اپنی محبت اور پیار سے حصہ دے رہی ہے۔ اس کے مقابلہ میں تم نے یہ بھی
دیکھا ہو گا کہ دروازہ پر فقیر آیا تو عورت نے اُسے روٹی دے دی۔ اُس نے ایک مانگی تو

آج 10 میں سے 10 باقی