تعلق باللہ کا مفہوم

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
132
تعلق بالله
عورت نے دو دے دیں۔ اُس نے خالی روٹی مانگی مگر عورت نے روٹی کے ساتھ سالن بھی
دے دیا۔ مگر فقیر کو وہ مزا کہاں حاصل ہو سکتا ہے جو ایک بچہ کو اپنی ماں کا دودھ پیتے
وقت حاصل ہوتا ہے کیونکہ ماں کا اپنے بچہ کو دودھ پلانا محبت کے جذبات سے تعلق رکھتا
ہے اور فقیر کے مانگنے پر عورت کا اُسے روٹی یا سالن دے دینا محبت اور پیار کے جذبات
کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا بلکہ ہمدردی کے جذبہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ پس وہاں اور
جذبہ کام کر رہا ہوتا ہے اور یہاں اور جذبہ کام کر رہا ہوتا ہے۔ اسی طرح بے شک فلسفی
طبقہ کہتا ہے کہ عبادت و امتثال امر میں خدا تعالیٰ سے تعلق کا پیدا ہونا ہے اور اُس کا احسان
اور انعام ہی اس کے تعلق کا اظہار ہے اور ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انسان کو اللہ
تعالیٰ کی عبادت کی توفیق ملنا بھی اُس کے فضل پر منحصر ہے اور اس کے احکام کی اطاعت
بھی اللہ تعالیٰ کے احسان سے ہی تعلق رکھتی ہے۔ لیکن جو مزا اُس شخص کو حاصل ہو سکتا
ہے جسے پتہ ہو کہ میر اخدا مجھے ملا ہے۔ میرا اُس کے ساتھ تعلق ہے اور اُس نے اپنی محبت
اور پیار کا اظہار فلاں فلاں نعمتوں کے علاوہ براہِ راست بھی کیا ہے تو وہ مزا اُس شخص کو
کہاں حاصل ہو سکتا ہے جو ان نشانوں سے محروم ہو ۔ اِن دونوں کی تو آپس میں کوئی نسبت
ہی نہیں ہو سکتی۔
تعلق باللہ کا مفہوم اب ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ جب سارے انبیاء و صلحاء یہ مانتے چلے آئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا ہو سکتا
ہے تو تعلق کے معنی کیا ہیں ؟ سو یاد رکھنا چاہیے کہ تعلق کے معنی عربی زبان میں لٹکنے کے
ہوتے ہیں۔ مثلاً کہتے ہیں تَعَلَّقَ الْمَرْأَةَ 2 فلاں شخص فلاں عورت کے ساتھ معلق ہو
گیا۔ یا کبھی ب کے ساتھ بھی اس لفظ کا استعمال ہوتا ہے یعنی کہتے ہیں تَعَلَّقَ بِالْاِمْرَأَةِ 8
فلاں عورت کے ساتھ فلاں شخص کا تعلق قائم ہو گیا اور اس کے معنی عربی زبان کے لحاظ
سے یہ ہوتے ہیں کہ مَالَ قَلْبَهُ إِلَيْهَا اُس شخص کا دل شوق اور محبت کے ساتھ اُس عورت
کی طرف جھکا۔ اسی طرح کہتے ہیں تَعَلَّقَ الشَّوْكَ بِالقوب۔ اور اس کے معنی ہوتے ہیں
نَشَبَ فِيْهِ وَ اسْتَمْسَكَ 10 کہیں راستہ میں سے گزرتے ہوئے اگر کانٹے پڑے ہوئے

انوار العلوم جلد 23
133
تعلق بالله
ہوں اور تمہارا کپڑا لمبا ہو تو کانٹے تمہارے کپڑوں کے ساتھ چمٹ جائیں گے اور وہ
تمہارے ساتھ ساتھ گھسٹتے جائیں گے اس کو بھی عربی زبان میں تعلق کہتے ہیں۔ گویا جب
کوئی چیز اس طرح لٹک جائے کہ کوشش کے ساتھ اُسے ہٹانا پڑے وہ آپ نہ ہٹے تو اُسے
تعلق کہتے ہیں۔ اِسی وجہ سے علق کے معنی محبت کے بھی ہوتے ہیں۔ چنانچہ کہتے ہیں
عَلِقَهُ وَبِهِ عُلُوْقًا هَوَاهُ وَ اَحَبَّهُ يَعْنِی عَلِقَهُ 11 جس کے لفظی معنی یہ ہوتے ہیں کہ اُس کے
ساتھ لٹک گیا۔ اس کا مفہوم یہ بھی ہوتا ہے کہ اُس کے ساتھ محبت کی۔ ہمارے ہاں بھی
ایک اسی قسم کا محاورہ ہے۔ کہتے ہیں فلاں کے ساتھ دل اٹکا ہوا ہے۔ پس تعلق باللہ کے
معنی ہوئے اللہ تعالیٰ کے ساتھ لٹک جانا اور ایسا تعلق قائم کر لینا کہ کوئی دوسرا پرے
کرے تو کرے آپ نہ ہٹے۔ مثلاً اس وقت میری سوئی میرے ساتھ پڑی ہے اگر میں
علیحدہ ہوں گا تو یہ گر جائے گی لیکن اگر کانٹے لگ جائیں تو میں اُنہیں اُتاروں گا تو وہ اُتریں
گے یا کوئی اور شخص اُنہیں ہٹائے گا تو وہ ہٹیں گے خود بخود علیحدہ نہیں ہوں گے ۔ پس تعلق
ایسے گہرے ربط کو کہتے ہیں جو آپ ہی آپ نہیں ٹوٹ سکتا اور اسی کو محبت بھی کہتے ہیں۔
پس تعلق علق باللہ کے معنی ہوئے اللہ تعالیٰ سے لٹک جانا اور اُس سے نہ ٹوٹنے والا تعلق پیدا
کر لینا۔
قرآن کریم میں بھی اس تعلق کا ذکر آتا ہے اور بتایا گیا ہے کہ انسان کا اللہ تعالیٰ
سے تعلق ہے اور اس تعلق کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضلوں اور بہت بڑی نعمتوں میں سے
قرار دیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ 12
خدا تعالیٰ نے انسان کو علق سے پیدا کیا ہے یا یہ کہ اُس نے انسان میں علق کا مادہ پیدا کیا
ہے۔ خُلِقَ مِنْ فَلَانٍ 13 کے معنی عربی زبان میں یہ ہوتے ہیں کہ اُس کو اُس چیز سے پیدا کیا
گیا ہے لیکن کبھی اس کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں کہ وہ چیز اُس کی فطرت میں ہی داخل
ہے۔ مثلاً قرآن کریم میں ہی اللہ تعالیٰ انسان کے متعلق فرماتا ہے کہ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابِ 14
اُس نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے یعنی مٹی منبع تھی انسان کی پیدائش کا۔ لیکن دوسری
جگہ آتا ہے کہ خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ 15 اس نے انسان کو جلدی سے پیدا کیا ہے۔ اس

انوار العلوم جلد 23
134
تعلق بالله
کے یہ معنی نہیں کہ جلدی کوئی مادہ ہے جس سے انسان کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس کا
مفہوم یہ ہے کہ اُس کی طبیعت میں جلدی کا مادہ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ
علق کے یہ معنی بھی ہیں کہ اُس نے انسان کی فطرت میں علق کا مادہ رکھا ہے اور یہ معنی
بھی ہیں کہ علق کی حالت سے ترقی دے کر اُسے پیدا کیا ہے کیونکہ علق کے معنی اُس
خون کے بھی ہوتے ہیں جو ماں کے رحم میں نطفہ سے ترقی کر کے پیدا ہوتا ہے اور رحم سے
چمٹا ہوا ہوتا ہے اور پھر بچہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ پس ظاہری معنی اس کے ایک یہ بھی
ہیں کہ اُس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا ہے۔
یہاں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے خَلَقَ الْإِنسان فرمایا ہے انسان کا لفظ استعمال
کیا ہے جس میں عربی زبان کے لحاظ سے مرد اور عورت دونوں شامل ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک
کی زبان میں انسان کا ترجمہ آدمی کیا جاتا ہے اور جب آدمی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو اُس
سے مراد صرف مرد لئے جاتے ہیں عورتیں مراد نہیں لی جاتیں۔ عورتوں کو بھی دیکھا
گیا ہے کہ وہ جب آدمی کا لفظ استعمال کریں گی تو اپنے آپ کو نکال لیں گی اور صرف
مردوں کو آدمی قرار دیں گی۔ بعض عورتیں تو ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں خواہ کتنا بھی سمجھاؤ
آخر وہ یہی کہتی ہیں کہ " آخر مرد آدمی ہیں تو انہیں ہم آدمی ہی کہیں گی"۔ پس یاد رکھو کہ
یہاں پنجابی زبان کے لحاظ سے انسان یا آدمی کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا بلکہ یہ عربی انسان
ہے اور اس میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں۔ بہر حال جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ ہم نے مرد اور عورت دونوں کو علق سے پیدا کیا ہے تو سوال پیدا
ہوتا ہے کہ کیا ہر انسان علق سے پیدا ہوا ہے ؟ ظاہر میں تو یہی نظر آتا ہے کہ مرد عورت
ماں باپ سے پیدا ہوتے ہیں۔ وہ اپنے ماں باپ سے پیدا ہوئے اور اُن کے ماں باپ اپنے
ماں باپ سے پیدا ہوئے اور آخر یہ سلسلہ آدم پر جا کر ختم ہو گیا جس کے ماں باپ کوئی نہ
تھے مگر خدا تعالیٰ نے تو خَلَقَ الْإِنْسَانَ میں الاِنْسَانَ کا لفظ استعمال کیا ہے جس کے معنی یہ
ہیں کہ سارے انسان۔ اب جبکہ سارے انسان علق سے پیدا ہوئے ہیں تو اگر ہم یہ سلسلہ
آدم پر ختم کر دیتے ہیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ آدم انسان تھے یا نہیں ؟ حوا انسان تھیں یا

انوار العلوم جلد 23
135
تعلق بالله
نہیں؟ اگر تھیں تو پھر اُن کی مائیں اور اُن کے باپ بھی ماننے چاہئیں۔ ورنہ یہ آیت غلط ہو
جاتی ہے اور اگر اُن کی مائیں تھیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ کس طرح پیدا ہوئیں؟ اگر
کہو کہ اپنی ماؤں سے۔ تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ کس طرح پیدا ہوئیں؟ غرض اس
طرح اس سلسلہ کو چاہے دس کروڑ سال تک لے جاؤ تمہیں یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ
نسل انسانی کا آغاز جس آدم و حوا سے ہوا وہ علق کے بغیر پیدا ہوئے تھے اور یا پھر تمہیں
یہ ماننا پڑے گا کہ اس تسلسل میں علق دو معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ آدم تک اور معنی
ہیں اور آدم و حوا کے متعلق یا جو بھی پہلا جوڑا تھا اس کے متعلق کچھ اور معنے ہیں اور یہ
آخری بات ہی درست ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کا کلام غلط نہیں ہو سکتا اور جیسا کہ میں اوپر بتا
چکا ہوں خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ کے دو معنی ہیں۔ ایک یہ کہ رحم مادر میں جمے ہوئے خون
سے انسان کو پیدا کیا اور دوسرے یہ کہ انسان کو اسی طرح پیدا کیا کہ اُس کی فطرت میں
محبت الہی رکھی گئی۔ تمام انسانوں کیلئے اس آیت کا یہ مفہوم ہے کہ وہ جمے ہوئے خون سے
پیدا ہوئے لیکن انسانِ اول یا پہلے جوڑے کے متعلق اس کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
انہیں تعلق باللہ کے مادہ کے ساتھ پیدا کیا۔ پس یہ آیت اپنے ایک مفہوم کے لحاظ سے
آدم کی تمام نسل پر چسپاں ہوتی ہے اور دوسرے مفہوم کی رو سے پہلے جوڑے اور اُس کی
نسل سب پر چسپاں ہوتی ہے۔ اور نسل انسانی کا کوئی نکاح نہیں جس پر یہ آیت چسپاں نہ
ہو سکتی ہو۔ گویا آدم اول کی ماں خدا تھا جس کی محبت اُس کے دل میں پیدا کی گئی تھی۔
ایک تیسرے معنی بھی اِس آیت کے ہو سکتے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ علق کا تعلق انسان سے
نہیں خدا تعالیٰ سے قرار دیا جائے اور معنی یہ لئے جائیں کہ انسان کی پیدائش کی وجہ وہ
علاقہ تھا جو اُلوہیت کو انسانیت سے تھا۔ یعنی الوہیت ایک ایسے وجود کو چاہتی تھی جو اُس کی
صفات کو ظاہر کرے۔ پس اُلوہیت کی یہ تڑپ انسان کے پیدا کرنے کا موجب ہوئی اور
گویا خدا تعالیٰ انسان کے لئے بمنزلہ ماں بن گیا اور اس میں کیا شبہ ہے کہ ماں کو بچہ سے اور
بچہ کو ماں سے شدید تعلق ہوتا ہے۔ قرآن اور احادیث سے بھی صاف پتہ لگتا ہے کہ خدا
تعالیٰ کا اپنے بندوں سے تعلق ماں سے زیادہ ہوتا ہے۔ پس آدم اول تک تو سب لوگ

انوار العلوم جلد 23
136
تعلق بالله
اپنے ماں باپ سے پیدا ہوئے لیکن آگے ہمیں مانا پڑتا ہے کہ آدم و حوا خدا سے پیدا
ہوئے۔ یہ نہیں کہ آدم خدا میں سے نکلا بلکہ یہ کہ اُس کے پیدا کرنے کے عام ذرائع ذاتِ
باری میں مرکوز ہو گئے۔ اگر خدا اپنی تقدیر خاص سے آدم کو پیدانہ کرتا تو نسل انسانی کا
سلسلہ اس دنیا میں جاری نہ ہوتا۔ پس بعد میں آنے والے انسان اپنی ماؤں سے پیدا ہوئے
اور آدم و حواذات باری سے۔
ہے۔ یعنی كُن فَيَكُون 16 فیلون سے پیدا ہوئے
علق کے دوسرے معنی كُلُّ مَا عَلِقَ 17 کے ہیں یعنی جو چیز لٹکائی جائے اُسے علق
کہتے ہیں اور علق کے معنی الطَّيْنُ الَّذِي يُعَلِّقُ بِالْيَدِ 18 کے بھی ہیں یعنی وہ گندھی ہوئی مٹی
جس میں اتنی چپک اور لزوجت پیدا ہو جائے کہ اگر اُسے ہاتھ لگاؤ تو وہ ہاتھوں سے چمٹ
جائے۔ بعض مٹیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ ہاتھوں سے نہیں چمٹتیں لیکن جب ایسی مٹی ہو جو
ہاتھوں سے چمٹ جائے تو اُسے علق کہیں گے ۔ اور قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ طین ہی
سے انسان پیدا ہوا ہے۔ یوں تو ایسی طنین بھی ہو سکتی ہے جس میں پانی زیادہ ہو اور وہ
ہاتھوں سے نہ چمٹے یا ایسی طین بھی ہو سکتی ہے جو خمیر کی طرح ابھری ہوئی ہو لیکن انسان
ایسی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے جس میں چمٹنے کی خاصیت پائی جاتی ہے اور وہ گوندھنے والے یا
بنانے والے کے ہاتھوں سے چپک جاتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکثر کسی صوفی کا یہ قول پنجابی میں بیان
فرمایا کرتے تھے کہ یا تو کسی کے دامن سے چمٹ جایا کوئی دامن تجھے ڈھانپ لے۔ یعنی
اس دنیا کی زندگی ایسی طرز پر ہے کہ اس میں سوائے اس کے اور کوئی راستہ نہیں کہ یا تو تم
کسی کے بن جاؤ یا کوئی تمہارا بن جائے اور یہی طین سے پیدا کرنے کا مفہوم ہے۔ یعنی
انسانی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ یا تو وہ کسی کا ہو کر رہنا چاہتا ہے یا کسی کو اپنا بنا کر
رکھنا چاہتا ہے۔ دیکھ لو بچہ ابھی پوری طرح ہوش بھی نہیں سنبھالتا کہ کسی کے ہو جانے کا
شوق اُس کے دل میں گد گدیاں پیدا کرنے لگتا ہے۔ بلوغت تو کئی سالوں کے بعد آتی ہے
لیکن چھوٹی عمر میں ہی لڑکیوں کو دیکھ لو وہ کھیلتی ہیں تو کہتی ہیں یہ میر ا گڑا ہے اور وہ تیری
گڑیا ہے۔ آؤ ہم گڑے گڑیا کا بیاہ رچائیں۔ میرے گڈے کے ساتھ تیری گڑیا کی شادی

انوار العلوم جلد 23
137
تعلق بالله
ہو گی اور فلاں کے گڑے کی شادی کرتی ہیں اور بڑی خوشی مناتی ہیں کہ ہمارے گڑے کی
شادی ہو گئی یا ہماری گڑیا کا فلاں کے گڑے سے بیاہ ہو گیا۔ پھر وہ ماؤں کی نقلیں کر کے
گڑیوں کو اپنی گود میں اُٹھائے پھرتی ہیں، اُنہیں پیار کرتی ہیں اور جس طرح مائیں اپنے
بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اسی طرح وہ اُن کو اپنے سینوں سے لگائے رکھتی ہیں کیونکہ ان کا
دل چاہتا ہے کہ ہم کسی کی ہو جائیں یا کوئی ہمارا ہو جائے۔ اسی طرح لڑکوں کو دیکھ لو جب
تک بیاہ نہیں ہوتا ہر وقت ماں کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں لیکن جب بیاہ ہو جائے تو کہتے ہیں
ماں تو جائے چولہے میں ہماری بیوی جو ہے وہ ایسی ہے اور ایسی ہے اور دن رات اُس کی
تعریفوں میں گزر جاتے ہیں تو اللہ اسی مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ انسان کی فطرت میں ہم نے یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ کسی نہ کسی کا ہو کر
رہنا چاہتا ہے۔ اس کے بغیر اس کے دل کو تسلی نہیں ہوتی۔
پھر علق کے معنی خصومت اور جھگڑے کے بھی ہوتے ہیں لیکن میرے مضمون
کے ساتھ ان معنوں کا تعلق نہیں۔ اس لحاظ سے آیت کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم نے
انسان کے اندر جھگڑنے کا مادہ رکھا ہے۔ اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ ان
الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْ ءٍ جَدَلًا 19 جھگڑا بھی انسان تبھی کرتا
ہے جب وہ کسی چیز کو ضائع نہیں ہونے دیتا۔ اس لحاظ سے اس میں بھی تعلق کا مفہوم پایا
جاتا ہے اور وہ تضاد جو بادی النظر میں دکھائی دیتا ہے دور ہو جاتا ہے۔
غرض جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقِ انسان کو اللہ تعالیٰ نے
علق سے پیدا کیا ہے یعنی انسان کی فطرت میں اس نے اپنی محبت کا مادہ رکھ دیا ہے تو اس
کے معنی یہ ہیں کہ نہ صرف انسان خدا تعالیٰ سے محبت کر سکتا ہے بلکہ یہ کہ ہم نے خود
انسان کے اندر محبت کا مادہ پیدا کیا ہے۔ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کسی ہوتی ہیں اور
بعض چیزیں کسی نہیں بلکہ فطرتی ہوتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کی محبت بھی کوئی کسی چیز نہیں بلکہ
وہ ایک فطرتی مادہ ہے جو ہر انسان کے اندر پایا جاتا ہے۔ جب تم ان ساری چیزوں پر غور
کرو گے تو آخر تم اسی نتیجہ پر پہنچو گے کہ خدا تعالیٰ سے محبت ہو سکتی ہے۔

انوار العلوم جلد 23
138
تعلق بالله
پس اسلام تعلق باللہ کو نہ صرف ممکن بلکہ انسان کی اغراض پیدائش میں سے
قرار دیتا ہے۔ احادیث میں آتا ہے۔ عَنْ أَبِي هُرِيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ لِلَّهِ أَشَدُّ فَرْحًا بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ أَحَدِكُمْ بِضَالَّتِهِ إِذَا وَجَدَهَا 20 یعنی حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مجھے قسم ہے اللہ تعالیٰ کی کہ خدا اپنے بندہ کی توبہ پر اُس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے
جس کی سواری سفر میں گم ہو جائے اور پھر وہ اُسے مل جائے۔ عرب جیسے ملک میں سفر کی
حالت میں اگر کسی شخص کی سواری گم ہو جائے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ یہ کتنی خطرناک بات
ہے۔ میلوں میل پر ایسے شخص کو نہ پانی مل سکتا ہے نہ کھانے کیلئے کوئی چیز مل سکتی ہے اور
نہ کوئی اور ایسا شخص مل سکتا ہے جو اُسے منزلِ مقصود پر پہنچنے میں مدد دے۔ ایسی حالت
میں اگر اُس کی گمشدہ سواری اُسے مل جائے تو جو خوشی ایسے شخص کو ہو سکتی ہے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس سے بھی زیادہ خوشی اللہ تعالیٰ کو اُس وقت ہوتی
ہے جب اُس کا کوئی بندہ اُس کے حضور توبہ کرتا ہے۔ دیکھو اس میں بھی نہ صرف اللہ
تعالیٰ کی محبت کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف رجوع ہی
کے لئے پیدا کیا گیا ہے بلکہ ایک زائد بات بھی اس میں بتائی گئی ہے اور وہ زائد بات یہ ہے
که ضالة 21 گمشدہ سواری کو کہتے ہیں۔ اور بندے کے توبہ کی مثال گمشدہ سواری سے دینا
اپنے اندر یہ حکمت رکھتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی سواری ہے جس سے وہ سفر کرتا ہے
یعنی اپنی صفات کو دنیا میں جاری کرتا ہے۔ اگر یہ حکمت مد نظر نہ ہوتی تو گمشدہ سواری کی
مثال دینے کی بجائے یہ بھی کہا جا سکتا تھا کہ خدا تعالیٰ کو اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے
جتنی کسی شخص کو اپنی کھوئی ہوئی دولت کے ملنے سے خوشی ہوتی ہے۔ مثال کے لئے
سواری کو مخصوص کرنا بتاتا ہے کہ انسان بھی اللہ تعالیٰ کی ایک سواری ہے۔ سواری کے
معنی اُس چیز کے ہوتے ہیں جس کے ذریعہ سے اُس کا سوار اپنی منزل مقصود تک پہنچتا
ہے۔ پس جس طرح گدھے اور گھوڑے اور اونٹ کا انسان محتاج ہے اور وہ اُن پر سواری
کرتا ہے تا کہ وہ جلد منزلِ مقصود پر پہنچ سکے۔ اسی طرح خدا بھی اپنے ظہور کے لئے کسی

انوار العلوم جلد 23
139
تعلق بالله
نیک بندے کا محتاج ہوتا ہے۔ وہ انسان اونٹنی بنتا ہے اور خدا اس پر سوار ہوتا ہے اور جس
طرح اُسی سواری سے سفر اچھا ہوتا ہے جو سیدھی ہوئی ہو اسی طرح انسان بھی وہی کام کا
ہوتا ہے جو اللہ تعالی سے سدھ جائے اور اُس کے اشاروں کو سمجھنے لگے۔ گویا خدا تعالیٰ
سے تعلق رکھنے والے کی مثال ایک سواری کی سی ہے جو خدا تعالیٰ کے کام آتی ہے۔ اگر وہ
دنیا سے خدا تعالیٰ روشناس بھی نہ ہو۔ تمثیلی زبان میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ
نہ ہو تو اس
خدا تعالیٰ نے اپنے آپ کو اس بات کا محتاج قرار دیا ہے کہ انسان اُس کی سواری بنے تا کہ
دنیا میں اُس کا ظہور ہو اور اُس کی صفات اس عالم میں ظاہر ہوں۔
غرض قرآن کریم و حدیث سے ثابت ہے کہ انسان کی پیدائش تعلق باللہ کے
لئے ہے اور یہ کہ تعلق باللہ دونوں طرح کا ہوتا ہے۔ بندے کا خدا سے اور خدا کا بندے
سے۔ جیسا کہ حدیث بالا میں توبہ پر خدا کی خوشی کا ذکر ہے اور انسان کو خداتعالیٰ کی
سواری قرار دیا گیا ہے۔ نیز اس حدیث میں بھی اس کا ذکر آتا ہے جس میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان نوافل کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھتا
چلا جاتا ہے یہاں تک کہ خدا اُس کے کان ہو جاتا ہے جن سے وہ سنتا ہے۔ اُس کی آنکھیں
ہو جاتا ہے جن سے وہ دیکھتا ہے۔ اس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جن سے وہ پکڑتا ہے اور اُس
کے پاؤں ہو جاتا ہے جن سے وہ چلتا ہے 22 اور یہ مقام جس کا ذکر کیا گیا ہے یعنی خدا تعالیٰ
سے انسان کا ایسا گہرا تعلق قائم ہو جانا کہ انسان اُس کی سواری بن جائے اور خدا تعالیٰ کا
اپنے بندے کو اس قدر قریب کرنا کہ اُس کے کان اور اُس کی آنکھیں اور اُس کے ہاتھ
اور اُس کے پاؤں اُس کے نہ رہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے بن جائیں۔ یہ خالی اطاعت و امتثال اور
انعام نہیں ہو سکتے کیونکہ اِن امور کا تعلق فکر سے ہے جذبات سے نہیں۔ اطاعت ایک
فلسفیانہ چیز ہے اور خدا تعالیٰ کا ملنا ایک حِسّیاتی چیز ہے۔ اطاعت اور امتثال محض دماغی
کیفیات سے تعلق رکھنے والی چیزیں ہیں اور خدا تعالیٰ کا اس قدر قریب ہو جانا کہ انسان اُس
کی سواری بن جائے اور خدا اُس کے ہاتھ پاؤں بن جائے یہ دل کے ساتھ تعلق رکھنے والی
چیزیں ہیں اور ظاہر ہے کہ جس و جذبات ایسی چیزیں ہیں جن کا تعلق دائمی ہوتا ہے اور

انوار العلوم جلد 23
140
تعلق بالله
پر
دماغ ایسی چیز ہے جس کا تعلق عارضی ہو تا ہے تم جاگ رہے ہو تو مکھی جب تمہارے جسم
پر بیٹھنے کے لئے آتی ہے تو تم ہاتھ مارتے ہو تا کہ مکھی تم سے دور ہو جائے لیکن سوتے
ہوئے اگر مکھی تمہارے قریب آتی ہے تو تمہیں رعشہ کا مرض ہو تو اور بات ہے ورنہ یہ
نہیں ہوتا کہ سونے کی حالت میں اُس کے آنے سے پہلے ہی اُس کو ہٹانے کی کوشش کرو۔
یا دشمن آتا ہے اور تم پر حملہ کرتا ہے اور پھر تم سو جاتے ہو تو یہ کہ تم سوتے سوتے یہ
سوچتے رہو کہ اگر پھر دشمن تم پر حملہ کر دے تو تم اس کا کس طرح مقابلہ کرو گے۔ بلکہ
اگر تمہارے سوتے ہوئے گھر میں کوئی دشمن آجائے اور تمہاری بیوی یا بیٹا اُس کا مقابلہ کر
کے اُسے بھگا دیں تو تم بعد میں شکوہ کرتے ہو اپنے بیٹے سے یا شکوہ کرتے ہو اپنی بیوی سے
کہ تم نے مجھے جگایا کیوں نہیں ورنہ مجھے بھی پتہ لگ جاتا اور میں بھی تمہاری مدد کرتا۔ تو
عقلی تعلق صرف جاگتے ہوئے چلتا ہے اور سونے کی حالت میں وہ اتنا کمزور ہو جاتا ہے کہ
صرف تحت الشعور ہی میں اُس تعلق کا احساس رہتا ہے اور وہ بھی بہت محدود رنگ میں
لیکن جذباتی اور قلبی تعلق ایسا نمایاں ہوتا ہے کہ جاگتے ہوئے بھی اُس کا خیال رہتا ہے اور
سوتے ہوئے بھی اُسی کا خیال رہتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو ماں سوتے سوتے اپنے بچہ کو گلے سے
چمٹائے رہتی ہے اور سونے کی حالت میں ہی کبھی وہ اسے پیار کرتی ہے کبھی پچکارتی ہے
اور کبھی اُسے سینہ سے لگاتی ہے۔ اگر اُسی حالت میں کوئی چور اُس کا مال اُٹھا کر لے جائے تو
اُسے خبر بھی نہیں ہوتی کیونکہ مال کا تعلق فکر سے ہے جذبات سے نہیں۔ لیکن بچہ کی
محبت سونے کی حالت میں بھی قائم رہتی ہے۔ اِدھر ماں بچہ کو پیار کر رہی ہوتی ہے اور بچہ
اپنی ماں کی چھاتیاں منہ میں ڈالے چوس رہا ہوتا ہے اور وہ دونوں سو رہے ہوتے ہیں تو
جذبات ہر وقت قائم رہتے ہیں۔ جب یہ پیدا ہو جائیں تو ان کے لئے جاگنا اور سونا برابر
ہوتا ہے لیکن دماغی کیفیتیں جاگتے وقت نمایاں ہوتی ہیں اور سوتے وقت غائب ہو جاتی
ہیں اور جب جگاؤ تو ان کیفیات کو دماغ میں مستحضر کرنے کے لئے ایک فاصلہ کی ضرورت
ہوتی ہے۔ مثلاً ماں کی آنکھ کھلے تو بچہ کی محبت آنکھ کھلنے کے ساتھ ہی آجائے گی لیکن گھر
میں سانپ نکل آئے اور کسی سوئے ہوئے آدمی کو جگایا جائے تو آنکھ کھلنے پر فوری طور پر

آج 10 میں سے 10 باقی