شوق اور عشق
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
141
تعلق بالله
اُس کا ذہن خطرہ کی طرف منتقل نہیں ہوتا بلکہ اُسے در میان کا فاصلہ طے کرنے کے لئے
کچھ وقفہ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے لیکن جذبات میں ایک تسلسل چلتا ہے جو سوتے
جاگتے ہر وقت قائم رہتا ہے۔
اس تعلق کے اظہار کے لئے عربی زبان میں مختلف الفاظ پائے جاتے ہیں مثلاً
رغبت ، شوق، انس ، وڈ، محبت ، خُلہ، عشق۔ اِن کے سوا بعض اور بھی الفاظ ہیں مگر یہ چند
موٹے موٹے الفاظ ہیں جو میں نے چن لئے ہیں۔
شوق اور عشق شوق اور عشق کا لفظ قرآن کریم میں استعمال نہیں ہوا، نہ بندے
کے خدا سے تعلق کے متعلق استعمال ہوا ہے اور نہ خدا کے
سے
بندے سے تعلق کے متعلق استعمال ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عربی زبان کے لحاظ
شوق میں وسعت کا مادہ نہیں پایا جاتا لیکن ؟ بایا جاتا لیکن جو شوق کے معنی ہیں وہ رغبت کے معنوں
میں بھی آجاتے ہیں اور پھر رغبت کے لفظ میں عربی زبان کے لحاظ سے وسعت بھی پائی
جاتی ہے چونکہ جس شخص سے بھی خدا تعالیٰ کو محبت ہو گی لاز ما وہ محبت انسانی محبت سے
زیادہ ہو گی اور جس شخص کے دل میں بھی خدا تعالیٰ سے محبت کرنے کا خیال پیدا پیدا ہو گا وہ
یہی چاہے گا کہ میں سب سے زیادہ خدا تعالیٰ سے محبت کروں۔ یہ نہیں کہ وہ کہے گا میں
اتنی محبت کروں گا جتنی مجھے مثلاً اپنی بکری سے ہے یا جتنی محبت مجھے اپنے گھوڑے سے
ہے اور شوق میں وسعت نہیں پاتی جاتی اس لئے نہ بندے کے اُس تعلق کے لئے یہ لفظ
استعمال ہوتا ہے جو اُس کا خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اور نہ خدا تعالیٰ کے اس تعلق کے لئے یہ
لفظ استعمال ہوتا ہے جو اُس کا اپنے بندے سے ہوتا ہے۔ شوق کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ
ہمیں وہ چیز ابھی ملی نہیں جس کی ہمارے دل میں خواہش پائی جاتی ہے اور ظاہر ہے کہ
اس مفہوم م کے کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کے لئے یہ یہ لفظ لفظ " استعمال نہیں ہو سکتا۔ ورنہ نَعُوذُ بِالله یہ
کہنا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ کو بھی بعض چیزوں کی خواہش ہوتی ہے مگر وہ اُسے ملتی نہیں۔
اسی طرح عشق کا لفظ بھی نہ قرآن کریم میں استعمال ہوا ہے اور نہ جہاں تک مجھے علم ہے
حدیثوں میں استعمال ہوا ہے۔ نہ اس تعلق کے اظہار کے لئے جو بندے کا خدا سے ہوتا ہے
انوار العلوم جلد 23
142
تعلق بالله
اور نہ خدان
اور نہ اس تعلق کے اظہار کے لئے جو خدا کا اپنے بندے سے ہوتا ہے۔ حالانکہ عشق بڑی
شدید محبت کو کہتے ہیں مگر باوجود اس کے کہ نہایت شدید محبت کے لئے عشق کا لفظ
استعمال کیا جاتا ہے پھر بھی خدا تعالیٰ یہ نہیں کہتا کہ تم مجھ سے عشق کرو اور نہ یہ کہتا ہے
کہ فلاں بندے کو مجھ سے عشق تھا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عشق کے معنی لغت کی وضع
کے لحاظ سے کچھ پسندیدہ معنے نہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صوفیاء نے یہ لفظ استعمال
کیا ہے اور میں جو تردید کر رہا ہوں خود میرے شعروں میں بھی کئی جگہ عشق کا لفظ آیا ہے
مگر وہ استعمال اُردو شاعری کے لحاظ سے ہے بحیثیت عربی دان ہونے کے نہیں۔ عربی میں
اس لفظ کا استعمال خدا تعالیٰ کے لئے پسندیدہ نہیں سمجھا جاتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عشق
کے معنوں میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ ایسی محبت ہو جو انسان کو ہلاکت تک پہنچادے اور
یہ بات ایسی ہے جو نہ اس انسان کے متعلق کہی جاسکتی ہے جو خدا تعالیٰ سے محبت کر رہا ہو
خدا تعالیٰ کے متعلق کہی جاسکتی ہے جو اپنے کسی بندے سے ا بندے سے محبت کر رہا ہو۔ خدا تعالیٰ
جو منبع حیات ہے اُس کے لئے اگر کوئی شخص شدید محبت رکھے گا تو اُس کی محبت بڑھے گی
اور ترقی کرے گی اور اُسے ایک نئی زندگی عطا ہو گی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کی محبت
اُسے ہلاک کر دے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی اُس محبت پر بھی یہ لفظ استعمال نہیں ہو سکتا جو
وہ اپنے بندوں سے رکھتا ہے۔ کیونکہ وہ تو خود منبع حیات ہے اور جو فنا نہیں ہو سکتا اُس کے
متعلق یہ کہنا کہ محبت اُسے ہلاکت تک پہنچادے گی بالکل غلط ہو گا۔ پس چونکہ عشق کے
معنوں میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ عشق ایسی محبت کو کہتے ہیں جس سے عقل میں کمزوری
پیدا ہو جاتی ہے اور رفتہ رفتہ ایسی محبت کرنے والا ہلاکت تک پہنچ جاتا ہے اور یہ چیزیں
خدا تعالیٰ کی محبت میں انسان کے اندر پیدا نہیں ہوتیں اور نہ خدا تعالیٰ کی اُس محبت کے
نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں جو وہ اپنے بندوں سے رکھتا ہے۔ اِس لئے نہ قرآن میں اور نہ کسی
حدیث صحیح میں بندے اور خدا کی محبت کے لئے عشق کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ میں نے یہ
وضاحت اس لئے کی ہے کہ ہمارے ملک میں عشق کا لفظ انتہائی محبت کے لئے استعمال
ہوتا ہے لیکن قرآن اور حدیث میں یہ لفظ استعمال نہیں کیا گیا اور اس کی وجہ میں نے بتا