رغبت

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
143
تعلق بالله
دی ہے کہ عربی لغت کے لحاظ سے عشق ایسی محبت کو کہتے ہیں جو ہلاکت اور بربادی تک
پہنچادے۔ پس گو عام محاورہ کے لحاظ سے ہم اپنی زبان میں کبھی کہہ بھی دیتے ہیں فلاں
شخص خدا تعالیٰ سے عشق رکھتا ہے لیکن عربی زبان کے لحاظ سے اس لفظ کا استعمال صحیح
نہیں ہوتا کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ نہ کوئی انسان عقل صحیح سے کام لیتے ہوئے خدا تعالیٰ
سے عشق کر سکتا ہے اور نہ کوئی انسان ایسا ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ سے عشق کرے کیونکہ
خدا تعالیٰ کی محبت انسان کو ہلاکت اور بربادی سے بچاتی ہے ہلاکت اور بربادی تک لے
جاتی نہیں۔
اب باقی رہ گئے رغبت ، اُنس ، وڈ، محبت اور خُلہ کے الفاظ۔ یہ الفاظ کسی جگہ پر
بندے کے خدا سے تعلق کی نسبت اور کسی جگہ پر خدا تعالیٰ کے بندے سے تعلق کی
نسبت قرآن و حدیث میں استعمال کئے گئے ہیں۔ آگے چل کر میں بیان کروں گا کہ ان
مختلف الفاظ میں کیا حکمت ہے اور ہر لفظ محبت کے کس رنگ یا کس درجہ کو ظاہر کرتا ہے۔
رغبت سب سے پہلے میں یہ بتاتا ہوں کہ رغبت کے عربی زبان میں کیا معنی ہیں
رغبۂ کے معنی ہوتے ہیں اَرَادَةً بِالْحِرْصِ عَلَيْهِ وَ أَحَبَّهُ 23 اُس نے ارادہ
کیا حرص کے ساتھ اور محبت کے ساتھ اور ایسی محبت کے ساتھ جس میں وسعت پائی جاتی
ہے۔ گویا جب ہم کسی کے متعلق یہ کہیں کہ وہ کسی سے رغبت رکھتا ہے تو اس کے معنی یہ
ہوں گے کہ وہ اُس سے محبت رکھتا ہے۔ اُس کا دل چاہتا ہے کہ اُس سے ملے۔ اُس کی
چاہت اُس کے دل میں پائی جاتی ہے پائی جاتی ہے اور چاہت اور چاہت بھی معمولی نہیں بلکہ بڑی وسیع ہے۔ اس
اُردو کے لحاظ سے تو لوگ کہیں گے کہ خوب مضمون ون ہے جو اس چھوٹے سے لفظ کے اندر
آگیا۔ لیکن عربی زبان کے لحاظ سے محبت کا یہ سب سے چھوٹا مضمون ہے جو اس لفظ کے
ذریعہ ادا کیا جاتا ہے۔
اب
غرض رغبت کے معنی ہیں ملاقات کا ارادہ کرنا اور ارادہ بھی کسی اور غرض کے
لئے نہ ہو بلکہ محض پیار کے لئے ہو اور وہ ارادہ بھی معمولی نہ ہو بلکہ بہت تیز ہو۔
پھر رَغِبَ إِلَيْهِ کے یہ بھی معنی ہوتے ہیں کہ اِبْتَهَل 24 یعنی عجز کرنا اور بہت ہی

انوار العلوم جلد 23
144
تعلق بالله
منکسرانہ طور پر اخلاص اور تضرع سے دعا کرنا۔ گویا رغبت کے یہ معنی ہوئے کہ مومنوں
کا اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق ہو جاتا ہے کہ وہ عجز و انکسار سے اُس کے حضور دعائیں کرتے
ہیں۔ قرآن کریم میں بھی مومنوں کی نسبت یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا 25 مومن بندے ہمیں عجز اور انکسار کے ساتھ پکارتے ہیں کیونکہ
اُن کے دلوں میں ہماری شدید محبت ہوتی ہے۔ یہاں اس بات کا اقرار کیا گیا ہے کہ نہ
صرف یہ کہ انسان خدا تعالیٰ کا محب ہو سکتا ہے بلکہ دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کے
دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت ہے۔ اور وہ ایسے مقام پر کھڑے ہیں کہ عجز اور انکسار کے
ساتھ وہ خدا تعالیٰ کی طرف جھکے ہوتے ہیں۔ اسی طرح مومنوں کی نسبت فرماتا ہے کہ وہ
یہ کہا کرتے ہیں کہ اِنَّا إِلَى اللهِ رُغبُونَ 26 ہم اللہ تعالیٰ کی طرف راغب ہیں۔ پہلے تھی
خدا کی گواہی کہ دنیا میں میرے ایسے بندے موجود ہیں جن کے دلوں میں میری محبت
ہے اور محبت بھی تیز اور محبت بھی معرفت والی اور عجز اور انکسار والی۔ اب فرماتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے بعض بندے ایسے ہوتے ہیں کہ جب اُنہیں کہا جائے کہ تم کون ہو ؟ تو وہ
دھڑے سے چیلنج کرتے ہیں لوگوں کو، اور کہتے ہیں کہ ہم خدا سے محبت کرنے والے
ہیں۔ جب لوگ اُن کو اپنی طرف بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تمہیں دنیا میں مال دیں
گے۔ بڑی بڑی نعمتیں دیں گے تو وہ جواب میں کہتے ہیں تم اپنی چیزوں کو اپنے پاس رکھو
ہمارا محبوب تو وہ بیٹھا ہے۔ بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کا دعویٰ کرنا
گستاخی اور بے ادبی ہے۔ حالانکہ یہ خیال مذہب کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک شخص
حافظ محمد صاحب پشاور کے رہنے والے تھے۔ قرآن کریم کے حافظ تھے اور سخت
جو شیلے احمدی تھے۔ میرا خیال ہے وہ اہلحدیث رہ چکے تھے کیونکہ اُن کے خیالات میں
بہت زیادہ سختی پائی جاتی تھی۔ وہ ایک دفعہ جلسہ پر آئے ہوئے تھے اور قادیان سے واپس
جارہے تھے کہ راستہ میں خدا تعالیٰ کی خشیت کی باتیں شروع ہو گئیں۔ کسی شخص نے کہا
کہ اللہ تعالیٰ کی شان تو بہت بڑی ہے ہم لوگ تو بالکل ذلیل اور حقیر ہیں پتہ نہیں کہ خدا

انوار العلوم جلد 23
145
تعلق بالله
ہماری نماز بھی قبول کرتا ہے یا نہیں، ہمارے روزے بھی قبول کرتا ہے یا نہیں، ہماری
زکوۃ اور حج بھی قبول کرتا ہے یا نہیں۔ اس پر ایک دوسرا شخص بولا کہ اللہ تعالیٰ کی بڑی
شان ہے میں تو کئی دفعہ سوچتا ہوں کہ میں مومن بھی ہوں یا نہیں۔ حافظ محمد صاحب یا محمد
ایک کو نہ میں بیٹھے ہوئے تھے وہ یہ باتیں سنتے ہی اُس شخص سے مخاطب ہوئے اور کہنے
لگے تم اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو ؟ کیا یہ سمجھتے ہو کہ تم مومن ہو یا نہیں ؟ اُس نے کہا میں تو
یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ میں مومن ہوں یا نہیں۔ حافظ محمد صاحب کہنے لگے اچھا اگر یہ
بات ہے تو آج سے میں نے تمہارے پیچھے نماز نہیں پڑھنی۔ باقیوں نے کہا حافظ صاحب !
اس کی بات ٹھیک ہے ایمان کا مقام تو بہت ہی بلند ہے۔ کہنے لگے اچھا پھر تم سب کے پیچھے
نماز بند ۔ جب تم اپنے آپ کو مومن ہی نہیں سمجھتے تو تمہارے پیچھے نماز کس طرح ہو سکتی
ہے۔ غرض دوست پشاور پہنچے اور حافظ صاحب نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی چھوڑ
دی۔ جب پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ تم تو اپنے آپ کو مومن ہی نہیں سمجھتے میں
تمہارے پیچھے نماز کس طرح پڑھوں۔ آخر جب فساد بڑھا تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا۔ حافظ صاحب ٹھیک کہتے ہیں مگر یہ اُن کی غلطی تھی کہ اُنہوں نے اُن لوگوں کے
پیچھے نماز پڑھنی ہی چھوڑ دی کیونکہ اُنہوں نے کفر نہیں کیا تھا لیکن بات ٹھیک ہے۔ ہماری
جماعت کے دوستوں کا فرض تھا کہ وہ اپنے آپ پر حسن ظنی کرتے۔ جہاں تک کوشش کا
سوال ہے انسان کا فرض ہے کہ وہ اپنی کوشش جاری رکھے اور نیکیوں میں بڑھنے کی
کوشش کرے۔ مگر یہ کہ مومن ہونے سے ہی انکار کر دے یہ غلط طریق ہے۔ پس مسئلہ
اُن کا ٹھیک ہے لیکن فعل اُن کا غلط ہے۔ انہیں اپنے دوستوں کے پیچھے نماز نہیں چھوڑنی
چاہیے تھی۔ صوفیاء نے بھی لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص دیدہ و دانستہ جانتے بوجھتے ہوئے یہ
کہتا ہے کہ میں اپنے نفس کو ٹٹولتا ہوں تو مجھے نظر نہیں آتا کہ اُس میں ایمان پایا جاتا ہے تو
وہ کافر ہو جاتا ہے۔ یہی حقیقت اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرمائی ہے کہ مومن کہتے
ہیں إِنَّا إِلَى اللَّهِ رُغِبُونَ ۔ ہم خدا تعالیٰ سے محبت کرنے والے ہیں۔ پس مومنوں کو سب

انوار العلوم جلد 23
146
تعلق بالله
سے پہلے اپنے آپ پر اعتبار کرنا چاہئے۔ یہ اور بات ہے کہ وہ اپنے نفس میں کمزوریاں
محسوس کریں اور سمجھیں کہ ابھی انہیں اور زیادہ ترقی کی ضرورت ہے مگر اس کا علاج یہ
ہے کہ وہ اپنے نفس کو بدلیں۔ اُس کی اصلاح کریں اور کمزوریوں پر غالب آنے کی
کوشش کریں۔ اِسی طرح دوسروں سے بھی کہیں کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں مزید
ترقیات عطا فرمائے اور ہماری کمزوریوں پر پردہ ڈالے لیکن جب واقع میں اُن کی سمجھ میں
آگیا کہ خدا تعالیٰ ہے اور اُس کے احکام پر عمل کرنا اُن کا فرض ہے تو اُن کے مؤمن ہونے
میں کیا شبہ رہا۔
اسی طرح سورۃ قلم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مؤمن کہتے ہیں إِنَّا إِلى رَبَّنَا
رغبُونَ 27 ہم تو اللہ تعـ و اللہ تعالیٰ کی طرف ہی رغبت رکھتے ہیں۔
مفردات راغب میں جو قرآن کریم کی ایک پرانی لغت کی کتاب ہے علامہ
اصفہانی لکھتے ہیں کہ اَصْلُ الرَّغْبَةِ السَّعَةُ فِي الشَّيْءِ 28 یعنی رغبت کے اصل معنی کسی
چیز میں وُسعت پیدا ہو جانے کے ہیں يُقَالُ رَغْبَ الشَّيْءُ اتَّسَعَ ۔ 29 عرب کہتے ہیں فلاں
چیز رغیب ہو گئی یعنی فلاں چیز بہت وسیع ہو گئی 30 ہو گئی 30 اور کہتے ہیں حَوْضُ رَغِيْب 31 فلاں
حوض بڑا وسیع ہے اور کہتے ہیں فَرَسَ رَغِيْبُ الْعَدَدِ فلاں گھوڑا بڑے لمبے قدم مار کر چلتا
ہے۔ گویا عربی میں رغبت کے اصل معنی وسعت کے ہیں۔ پھر کہتے ہیں اَلرَّغْبَةُ السَّعَةُ
فِي الْإِرَادَةِ 32 ارادہ کی وسعت پر بھی رغبت کا لفظ بولا جاتا ہے اور رَغِبَ فِيْهِ وَإِلَيْهِ کے
معنی ہیں يَقْتَضِي الْحِرْصَ عَلَيْهِ 33 وہ شدت حرص کے ساتھ اس چیز کو طلب کرتا
ہے۔ گویا کسی چیز کی طلب کی وسعت اور اس کے حصول کے لئے خواہش کی شدت کو
رغبت کہا جاتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ کی رغبت کے معنی یہ ہیں کہ اس کے ملنے کی زبر دست
اور وسیع خواہش انسان کے دل میں پیدا ہو جائے۔
دوسر الفظ انس ہے۔ اَنِسَ يَأْنَسُ کے معنی ہوتے ہیں آلِفہ 34 اس چیز سے الفت
ہو گئی وَ سَكَنَ قَلْبه به 25 اور اُس چیز کے ملنے سے دل کو تسکین ہو گئی گویا انس کے معنی
ہیں وہ چیز جس کی جستجو تھی مل جائے اور اُس کے ملنے سے دل کی گھبراہٹ دور ہو جائے۔

انوار العلوم جلد 23
147
تعلق بالله
وَلَمْ يَنْفَرُ مِنْهُ 30 اور جس کے پاس آنے سے وحشت پیدا نہ ہو۔ جیسے اگر کوئی غیر آکر بیٹھ
جائے تو انسان چاہتا ہے کہ وہ جلدی اُٹھ جائے لیکن اگر کوئی بے تکلف دوست آبیٹھے یا
بیوی کام کرتے ہوئے آجائے یا بچہ ملنے کے لئے آجائے اور تھوڑی دیر کے بعد جانے لگے
تو انسان کہتا ہے کہ ابھی کچھ اور بیٹھو اتنی جلدی کیوں چلے ہو۔ یہ انس کی علامت ہوتی ہے
لیکن جس سے وحشت ہوتی ہے انسان کا دل چاہتا ہے کہ وہ جلدی علیحدہ ہو جائے۔ اسی
لئے لغت میں لکھا ہے۔ اَلْأَنْسُ ضِدُّ الْوَحْشَةِ 37 انس وحشت کی ضد کو کہتے ہیں۔ پھر
لکھا ہے الْإِنْسَ خِلَافَ الْجِنِّ - 38 انس جن کے خلاف اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے۔ وَالْأَنْسُ
خِلَافَ النُّفُورِ 39 اور اُنس، نفور کے خلاف چیز ہے۔ کہتے ہیں مجھے فلاں سے اُنس ہے یعنی
مجھے اُس سے نفرت نہیں۔ وَالْإِنْسِيُّ مَنْسُوبٌ إِلَى الْأُنْسِ يُقَالُ ذُلِكَ لِمَنْ
كَثُرَ انْسُه 40 اور انسی کے معنی ہوتے ہیں انسانوں سے تعلق رکھنے والی چیز خصوصاً جس
چیز کا زیادہ انس ہو یا جو چیز زیادہ انس کرے اُسے انسی کہتے ہیں۔ وَلِكُلِّ مَا يُونَسُ بِهِ 41
اور جس کے ساتھ تعلق ہو اُسے بھی انسی کہتے ہیں۔ وَلِهَذَا قِيلَ انْسِيُّ الدَّابَةِ لِلْجَانِبِ
الَّذِي يَلِي الرَّاكِب 42 اسی لئے گھوڑے کی وہ جانب جو سوار سوار کی طرف ہو اُسے
انسي الدابة کہیں گے۔ مثلاً اس وقت میرے سامنے لاؤڈ سپیکر پڑا ہے اس کا ایک حصہ
میری طرف ہے اور دوسرا حصہ آپ لوگوں کی طرف۔ یہ حصہ میر ا انسی ہے اور وہ
حصہ آپ لوگوں کا انسی ہے۔ گویا جو حصہ کسی کی طرف جھکتا ہو اور اس سے ملتا ہو اُسے
انسی کہیں گے وَالْإِنْسِي مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَا يَلِي الْإِنسان 43 اور ہر وہ چیز جس کا انسان کی
طرف منہ ہوتا ہے اُسے انسی کہتے ہیں۔
اس تشریح سے ظاہر ہے کہ جہاں رغبت کے معنی وسعت تعلق کے ہیں وہاں
انس کے معنی صرف رغبت کے نہیں بلکہ اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ وہ چیز قریب بھی
آگئی ہے اور اُس نے اپنا منہ ادھر کر لیا ہے۔ پس اُنس دل کی تسلی اور قرب پر دلالت کرتا
ہے۔ خالی شوق سے نہ دل کی تسلی ہوتی ہے اور نہ اپنے محبوب کا قرب حاصل ہوتا ہے۔
اسی طرح رغبت صرف یہ دلالت کرتی تھی کہ مجھے اُس کے ساتھ محبت ہے لیکن انس

انوار العلوم جلد 23
148
تعلق بالله
اس پر دلالت کرتا ہے کہ میری محبت نے اُس کا منہ بھی میری طرف پھیر دیا ہے اور
چونکہ اُس کا منہ میری طرف ہو گیا ہے اِس لئے میرے دل کو تسلی ہو گئی ہے اور
گھبراہٹ جاتی رہی ہے۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام جا رہے
تھے کہ اُنہوں نے ایک آگ دیکھی اور اپنے اہل سے کہا کہ اپنی انسْتُ نَارًا 44 ایک آگ
کو دیکھ کر میرے دل نے تسلی پائی ہے۔ چونکہ انس کے اصلی معنی قرب اور تسلی کے
ہیں۔ ایناس دیکھنے اور سننے کے معنوں میں بھی آتا ہے کیونکہ دیکھی اور سنی وہی چیز جاتی
ہے جو قریب ہو جاتی ہے۔ پس انست ناراً کے معنی یہ ہیں کہ مجھے آگ کی تلاش تھی اب
ایک قسم کی آگ مجھے نظر آئی ہے اور میرے دل کو تسلی ہو گئی ہے کہ میری ضرورت
پوری ہو گئی۔
تیسر الفظ ؤڈ ہے۔ وُڈ اُس محبت کو کہتے ہیں جس کے ساتھ تمنّی بھی ہو یعنی
صرف محبت ہی نہ ہو بلکہ اُس کے ساتھ تمنّی اور خواہش بھی پائی جاتی ہو کہ وہ چیز مجھے مل
جائے۔ گویا دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لو کہ لو لگ جائے۔ یہ لفظ وڈ کی شکل میں بھی
استعمال ہوتا ہے ، وڈ کی شکل میں بھی اور وڈ کی شکل میں بھی۔ اور تینوں شکلوں میں محبت
کے معنوں میں ہی آتا ہے۔ اس کے معنی محبت کے بھی ہیں اور بہت محبت کے بھی ہیں۔
اِس کے معنوں کی حقیقت اس طرح واضح ہوتی ہے کہ وہ عربی زبان میں وقد 45 یعنی میخ
کو بھی کہتے ہیں۔ اس وجہ سے کہ اُس کے ذریعہ سے جانور کو زمین کے ساتھ باندھ دیا جاتا
ہے۔ گویاؤ ڈایسی محبت کا نام ہے جو محب اور محبوب دونوں کو اس طرح جو ڑ دیتی ہے جیسے
کیلا گاڑ کر جانور کو باندھ دیتے ہیں اور وہ زمین کے ساتھ متعلق ہو جاتا ہے۔ رغبت کے
معنی یہ تھے کہ میرے دل میں شوق پیدا ہو گیا ہے اگلے کا پتہ نہیں کہ اُس کے دل میں
بھی کوئی شوق پیدا ہوا ہے یا نہیں۔ اُنس کے یہ معنی تھے کہ میرے دل میں بھی شوق پیدا
ہو گیا ہے اور اگلے کے دل پر بھی میری محبت کا اتنا اثر ہو چکا ہے کہ اُس نے اپنا منہ
میری طرف کر لیا ہے اور وڈ کے یہ معنی ہیں کہ صرف اُس نے منہ ہی نہیں کیا بلکہ محبت
نے ہماری آپس میں گرہ باندھ دی ہے۔ پس ؤ ذوہ محبت ہے جو گہرا اور مضبوط تعلق پیدا

انوار العلوم جلد 23
149
کر دے اور ایک کو دوسرے سے وابستہ کر دے۔
تعلق بالله
رغبت اور انس کے الفاظ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی نسبت نہیں آتے۔ اس
لئے کہ اللہ تعالیٰ جب ملنے کی خواہش کرے گا تو وہ پوری بھی ہو جائے گی اور رغبت کا لفظ
خواہش کے پورا ہونے پر دلالت نہیں کرتا۔ اسی طرح انس کا لفظ بھی اللہ تعالیٰ کی نسبت
استعمال نہیں ہوتا کیونکہ انس کے یہ معنی ہیں کہ محبت ہے اور دیدار بھی ہو گیا لیکن اُسے
قریب نہیں لا سکا اور اللہ تعالیٰ کی محبت ایسی ہوتی ہے کہ اس میں بندے کے الگ رہنے کا
سوال ہی نہیں ہوتا۔ جب وہ کسی سے محبت کرتا ہے تو اُسے خود اپنے قرب میں کھینچ لیتا
ہے جیسے مقناطیس لوہے کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ پس چونکہ خدا اپنے مقربین کو خود اپنی
طرف کھینچتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے متعلق انس کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔ انس
صرف بندے کے اندر ہوتا ہے۔ قرآن کریم میں جو کفار کے بتوں کے نام آئے ہیں اُن
میں سے ایک بت کا نام و ڈ 46 بھی آیا ہے۔ کیونکہ مشرکین کا خیال تھا کہ اس بت کا خدا
تعالیٰ سے ایسا ہی تعلق ہے جیسے کیلے کا زمین سے ہوتا ہے۔ اسی طرح مؤمنوں کے متعلق
فرماتا ہے سَيَجْعَلْ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا 47 خدا ان کے لئے وُڈ پیدا کر دے گا قرآن کریم کی یہ
خوبی ہے کہ وہ بعض جگہ ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے جن کو چکر دے کر کئی کئی مضامین
نکل آتے ہیں۔ یہاں بھی اسی قسم کا طریق اختیار کیا گیا ہے۔ اِس جگہ لھم کا لفظ استعمال
کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں اُن کے فائدہ کے لئے کیونکہ لام فائدہ کے لئے آتا ہے مگر یہ
کہ کس کس امر کے متعلق وُڈ پیدا کرے گا اسے اللہ تعالیٰ نے مبہم رکھا ہے تا کہ جتنے
معانی پیدا ہو سکتے ہوں وہ اس ایک لفظ سے ہی پیدا ہو جائیں۔ اس نقطہ نگاہ سے جب ہم
غور کرتے ہیں تو سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا کے ایک تو یہ معنی بنتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسانوں
کے لئے اُن کے دلوں میں وُڈ پیدا کرے گا یعنی بنی نوع انسان کی خیر خواہی کا جذبہ اُن کے
دلوں میں پیدا ہو گا اور وہ مخلوق کی ہمدردی اور اُن کی بہتری اور ترقی کے جذبہ سے سرشار
ہو کر اُن کی خدمت میں مشغول ہو جائیں گے ۔
پھر انسان کو اس امر کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ اُس کے دل میں خدا تعالیٰ کی

انوار العلوم جلد 23
150
تعلق بالله
محبت ہو۔ اس لحاظ سے سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا کے یہ معنی ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ اُن کے
دلوں میں اپنی محبت پیدا کر دے گا۔
پھر انسان یہ چاہتا ہے کہ نہ صرف اُس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہو بلکہ خدا
بھی اپنی محبت کا اُسے مورد بنالے اور اُسے اپنے خاص فضلوں میں سے حصہ دے۔ اس
لحاظ سے سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا کے یہ معنی ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ اپنے نفس میں اُن کی
محبت پیدا کر دے گا اور اُن کو اپنی محبت کا مورد بنالے گا۔
پھر انسان کو اس امر کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ اُس کے رشتہ داروں اور
عزیزوں اور دوستوں میں اُس کی عزت ہو۔ اسی طرح وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ اپنے شہر اور
ملک والوں میں اُسے نیک نامی حاصل ہو۔ انسان کی اس خواہش کو بھی سَيَجْعَلُ
لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا میں پورا کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں بھی
اُن کی محبت ڈالے گا۔ گویا ہر پہلو کے لحاظ سے اس محبت کو کامل کیا گیا ہے۔ انسان چاہتا
ہے کہ خدا سے مجھ کو محبت ہو جائے۔ انسان چاہتا ہے کہ خدا کو اُس سے محبت ہو جائے۔
انسان چاہتا ہے کہ بنی نوع انسان اُس سے محبت کرنے لگیں اور انسان چاہتا ہے کہ بنی نوع
انسان کی محبت اُس کے دل میں پیدا ہو جائے اور یہ چاروں محبتیں سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا
کی آیت کی رُو سے مومنوں کو حاصل ہوتی ہیں۔ اگر خدا تعالیٰ ان الفاظ کی بجائے صرف
اتنا فرما تا کہ میں اُن سے محبت کروں گا تو ایک معنی تو آجاتے مگر تین معنی رہ جاتے۔ اگر
یہ فرماتا کہ وہ بھی مجھ سے محبت کریں گے اور میں بھی اُن سے محبت کروں گا تو دو معنی
آجاتے اور دورہ جاتے۔ اگر فرماتا کہ میں اُنہیں نیک شہرت دوں گا تو ایک معنی آجاتے
اور تین رہ جاتے۔ اگر فرماتا کہ میں اُنہیں نیک شہرت بھی دوں گا، اُن کے دلوں میں اپنی
محبت بھی پیدا کروں گا اور اپنی محبت کا بھی انہیں مور د بناؤں گا تب بھی تین معنی آجاتے
اور چوتھے معنی جو شفقت علی الناس سے تعلق رکھتے ہیں وہ رہ جاتے۔ اب اللہ تعالیٰ نے
آیت ایک رکھی ہے مگر معنی چاروں کے چاروں اس میں آگئے ہیں۔ یہ معنی بھی اس میں
آگئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے دلوں میں اپنی محبت پیدا کرے گا۔ یہ معنی بھی اس میں

انوار العلوم جلد 23
151
تعلق بالله
آگئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی محبت کا مورد بنائے گا۔ یہ معنی بھی اس میں آگئے ہیں
کہ بنی نوع انسان کے دلوں میں اُن کی محبت پیدا کرے گا اور یہ معنی بھی اس میں آگئے
ہیں کہ بنی نوع انسان کی محبت اُن کے دلوں میں پیدا کر دے گا یعنی شفقت علی الناس کے
لحاظ سے بھی اُنہیں ایک نمونہ بنا دے گا۔ گویا وہ دنیا میں بھی مقبول ہوں گے اور آخرت
میں بھی مقبول ہوں گے۔ وہ محبوب ہوں گے بنی نوع انسان کی نگاہ میں اور محبوب ہوں
گے خدا تعالیٰ کی نگاہ میں۔ یہ چار مطالب ایک چھوٹے سے فقرہ میں اللہ تعالیٰ نے ادا کر
دیئے ہیں۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کی نسبت قرآن کریم میں آتا ہے اِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُود 18 میرا
رب رحیم اور وڈو د ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہیے خدا راغب نہیں ہوتا کیونکہ رغبت میں ناقص
محبت ہوتی ہے۔ خدا انیس نہیں ہوتا کیونکہ انیس بھی محبت کے لحاظ سے ناقص ہوتا
ہے۔ خداودود ہوتا ہے۔ وَدُود کے معنی ہیں بہت محبت کرنے والا۔ گویا خدا یہ بتاتا ہے
کہ میں خالی واد (وَادِدُ) نہیں بلکہ وَدُود ہوں۔ میں بہت محبت کرنے والا نہیں بلکہ بہت
بہت محبت کرنے والا ہوں۔
پھر سورۃ بروج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ 49 خدا بڑا غفور اور
ودود ہے۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے راغب اور انس کا لفظ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ کے
لئے استعمال نہیں ہوا کیونکہ رغبت اور اُنس کمزور یا معمولی تعلق پر دلالت کرتے ہیں اور
اللہ تعالیٰ کا تعلق کمزور یا معمولی نہیں ہوا کرتا۔ بندے کا تعلق تو کمزور ہو سکتا ہے لیکن یہ
نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کا تعلق کمزور ہو جیسے ماں کا تعلق اولاد سے ہمیشہ شدید ہوتا ہے
لیکن اولاد اکثر بے پرواہ ہوتی ہے اور کچھ ہی ہوتے ہیں جو اپنی ماں کا حق ادا کرتے ہیں۔
بہر حال خدا تعالیٰ کے متعلق رغبت اور انس کے لفظ استعمال نہیں ہوتے۔ صرف وُڈ کا
لفظ استعمال ہوا ہے جو ان دو سے زیادہ طاقتور ہے اور وڈ کا بھی صیغہ فاعل استعمال نہیں
ہوا۔ صیغہ فعول استعمال ہوا ہے جو شدت اور وسعت پر دلالت کرتا ہے۔
ممکن ہے کوئی کہے کہ جب یہ لفظ ناقص ہیں تو انسان کی نسبت کیوں استعمال

انوار العلوم جلد 23
152
تعلق بالله
ہوتے ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ چونکہ انسان خود ناقص ہے اور ناقص محبت کر سکتا ہے
بلکہ عام طور پر اُس کے دل میں ناقص صورت میں ہی محبت پیدا ہوتی ہے اس لئے انسان
کی نسبت یہ الفاظ استعمال ہو سکتے ہیں لیکن چونکہ خدا تعالیٰ کامل ہے اور وہ جب کرے گا
کامل محبت ہی کرے گا اس لئے وہ الفاظ جو ناقص محبت پر دلالت کرتے ہیں خدا تعالیٰ کی
نسبت استعمال نہیں ہو سکتے۔ خدا تعالیٰ جب بھی اپنے کسی بندہ سے محبت شروع کرے گا
اُس کا پہلا درجہ ؤڈ سے شروع ہو گا۔ یعنی اگر کسی میں خدا تعالیٰ کی طرف رغبت پائی جاتی
ہے تو خدا تعالیٰ اُس کی محبت کا جواب رغبت کی شکل میں نہیں بلکہ وڈ کی شکل میں دے
گا۔ اسی طرح اگر کسی شخص میں خدا تعالیٰ کی طرف اُنس پایا جائے گا تو خدا تعالیٰ انس کی
شکل میں اُس کی محبت کا جواب نہیں دے گا بلکہ وُڈ کی شکل میں اُس کی محبت کا جواب دے
گا۔ جیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص دوسرے کو اپنی محبت کے اظہار کے طور پر ایک روپیہ
دے اور وہ ایک روپیہ کی بجائے چار روپے دے دے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ جب بھی
اپنے کسی بندہ کی محبت کا جواب دے گا تو ؤں کی صورت میں دے گا۔ انسان محبت شروع
کرے گا تو رغبت سے شروع کرے گا پھر اُنس کرے گا اور پھر ؤ ڈ کرے گا۔ لیکن
اللہ تعالیٰ جب بھی اپنی محبت کا اظہار شروع کرے گا تو ؤڈ سے شروع کرے گا اور وڈ کی
صورت میں واد ہو کر نہیں و دود کی صورت میں محبت کرے گا۔ انسان کی نسبت جو ؤڈ کا
لفظ استعمال ہوتا ہے تو اس میں ایک رنگ کی تربیت پائی جاتی ہے یعنی و ذکا مقام تقاضا کرتا
ہے کہ انسان کا اللہ تعالیٰ سے ایسا گہرا تعلق ہو جائے کہ وہ اُس کی چیز کہلانے لگ جائے۔
جیسے کہتے ہیں کہ یہ فلاں طویلے 50 کی بکری ہے یہ فلاں طویلے کا گھوڑا ہے۔ وُڈ کا مقام بھی
اُس وقت شروع ہوتا ہے جب انسان خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے لگے اور جب وہ
اُس کی طرف منسوب ہونے لگے تو وہ اُس کی تربیت شروع کر دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تَزَوَجُوا الْوَلُوْ دَ الْوَدُوْدَ فَإِنِّي مُكَاثِرَ بِكُمْ تم
ایسی عورتوں سے شادیاں کرو جو بہت بچے جننے والی اور وڈود ہوں۔ کیوں ایسا کرو؟ آپ
فرماتے ہیں کہ اس لئے کہ قیامت کے دن میں دوسری اُمتوں کے مقابلہ میں فخر کروں

آج 10 میں سے 10 باقی