بشر کامل سے مُراد
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
233
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
اسلام کا بنیادی نظریہ متعلق مسئلہ نبوت
(از افاضات حضرت خلیفة المسیح الثانی ۔ یہ اس دستاویز کا ابتدائی حصہ ہے جو تحقیقاتی عدالت،
فسادات پنجاب 1953ء میں صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے داخل کی گئی تھی)
اسلام ایک کلیاتی مذہب ہے یعنی وہ صرف متفرق احکام نہیں دیتا بلکہ وہ دُنیا کی
پیدائش کے مقصد اور شریعت کی ضرورت اور انسانی ذمہ داریوں کی حد بندیوں اور
انسانی پیدائش کی غرض اور اُس کی فطرت کی حقیقت اور سوسائٹی کے مقابلہ میں اُس کا
مقام اور اُس کے مقابلہ میں سوسائٹی کا مقام اور اُس کے آخری انجام کو بھی بیان کرتا
ہے۔ وہ اس پر بحث کرتا ہے کہ دنیا بلا وجہ اور بلا مقصد پیدا نہیں کی گئی۔ کائنات کی
پیدائش ایک بشر کامل کی پیدائش کے لئے تھی۔
بشر کامل سے مراد اور بشر کامل سے مراد ایسا وجود تھا جو خدا تعالیٰ کی صفات کو دنیا میں ظاہر کرنے والا ہو اور جو خدا تعالیٰ کی طرف جھکے اور
66
خدا جس کی طرف جھکے اور اس طرح دو محبتوں کی وجہ سے وہ انسان کہلائے جو اصل میں
”انسان“ ہے یعنی دو محبتوں کا مجموعہ ۔ اول اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اور
خدا تعالیٰ اُس سے ۔ دوم اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ سے بھی محبت کرتا ہے اور اُس کی مخلوق
سے بھی۔ پھر وہ یہ بتاتا ہے کہ کمال کے معنے یہ نہیں کہ اُس سے قصور نہیں ہو سکتا کیونکہ
قائم وَحَى بالذات تو ان معنوں میں بے عیب ہو کر بھی کامل کہلا سکتا ہے مگر مخلوق ان
معنوں میں بے عیب ہو کر کامل نہیں کہلا سکتی بلکہ بوجہ مخلوق ہونے کے مجبور کہلائے گی
انوار العلوم جلد 23
234
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور مجبوری حسن کمال سے محروم کر دیتی ہے۔ پس اس کے کامل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ
نے ایک اور طریق اختیار کیا کہ اُس کے اندر خیر و شر کے دونوں مادے پیدا کر دیئے اور
اس کی راہنمائی کے لئے اُسے دو مدد گار طبعی اور دو مددگار فوق الطبعیات عطا فرمائے تا وہ
اُن کی مدد سے خدا تعالیٰ تک پہنچے اور اپنے اخلاق کو کامل کرے اور اپنی ذمہ داری کو ادا
کرے۔ پہلا طبعی مددگار وہ معائنہ اور فکر کو قرار دیتا ہے چنانچہ فرماتا ہے إِنَّ فِي خَلْقِ
السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَةٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا
وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ا یعنی زمین اور آسمان کی
پیدائش اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں عقلمندوں کے لئے بہت سے نشانات
مخفی ہیں۔ اُن لوگوں کے لئے جو اللہ تعالیٰ کو کھڑے بھی اور بیٹھے بھی اور لیٹے ہوئے بھی
یاد کرتے ہیں اور زمین و آسمان کی پیدائش پر غور کرتے ہیں۔ یعنی طبعیات پر غور اور اُس
کے تغیر و تبدل پر فکر کرنا بھی ہدایت اور صحیح علم کا ایک ذریعہ ہے۔
دوسرا ذریعہ فرماتا ہے فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَ تَقُولُهَا 2 یعنی انسان کے اندر اُس نے
ایک ایسا مادہ رکھ دیا ہے جس سے وہ اچھے اور بُرے میں تمیز کرتا اور ہدایت کی راہیں
معلوم کرتا ہے یعنی انسان کے اندر شعور اور تمیز پیدا کی گئی ہے جس سے وہ صدق و باطل
میں فرق کر سکتا ہے۔ اسی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس آیت میں کہ فِطْرَتَ اللهِ الَّتِی
فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا 2 اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی فطرت وہی ہے جسے لے کر انسان پیدا
ہوتا ہے جو بعد میں اس پر رنگ آمیزی کی جاتی ہے اور اُس پر تعصب کا رنگ چڑھایا جاتا
ہے وہ خدا کی دین نہیں۔ صحیح نتیجے پر پہنچنے کے لئے صرف بیرونی اثرات سے خالی اور آزاد
دماغ ہی کام دیتا ہے جسے لے کر بچہ پیدا ہوتا ہے۔
3
دو مافوق الطبعیات ذرائع اُس نے الہام اور نبوت پیدا کئے ہیں یعنی انسان جب
خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے راہنمائی ملتی ہے۔
جیسے فرمایا وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - 4 جو لوگ سچے طور پر ہماری ملاقات
کے لئے کوشش کرتے ہیں ہم اُن کے لئے اپنی طرف راہنمائی کرنے والے اسباب پیدا
انوار العلوم جلد 23
235
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ تفصیلی راہنمائی کے لئے نبوت کا مقام جاری کیا جس کے ذریعہ
سے وہ شریعتیں اور قانون ملتے ہیں یا شریعت اور قانون کے راز معلوم ہوتے ہیں جو کسی
مخصوص زمانے کے لئے ضروری ہوں۔ اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ اٹھا
يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمُ ايْتِي فَمَنِ اتَّقَى وَ أَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ ۔ اگر تمہاری طرف تم میں سے ہی رسول آئیں جو تم کو میرے نشانات بتائیں تو
جو شخص تقویٰ اور اصلاح سے کام لے گا اُسے نہ آئندہ کا خوف لاحق ہو گانہ ماضی کا غم۔
قرآن کریم یہ چار ذرائع انسان کی تکمیل کے لئے بتاتا ہے جن میں سے دو طبعی
ہیں اور دو فوق الطبعیات۔ اور غور کر کے دیکھا جائے تو دنیا کی ترقی انہیں چاروں ذریعوں
سے وابستہ ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی بتاتا ہے کہ ہم نے یہ چار راستے تو انسان
کے لئے کھولے ہیں لیکن اُن پر چلنے کے لئے اُسے مجبور نہیں کیا صرف اُسے قبول کرنے یا
رڈ کرنے کی مقدرت دی ہے۔ اور محبت الہی کے پیدا کرنے کے لئے شریعت کی بنیاد
انسان کے فائدہ پر رکھی ہے جبر اور زور پر نہیں رکھی۔ چونکہ انسانی فطرت اپنے کمال کے
لئے تین سہاروں کی محتاج ہے ایک صحیح عمل پر اور ایک صحیح فکر پر اور ایک شوق ورغبت پر
اس لئے صحیح عمل کے لئے اُس نے شریعت نازل کی۔ صحیح فکر کے لئے تمیز اور معائنہ قدرت
کے سامان پیدا کئے۔ اور شوق اور رغبت کی تکمیل کے لئے الہام و وحی کا دروازہ کھولا۔ مگر
چونکہ شریعت کا مکمل ہو جانا انسانی دماغ کے مکمل ہونے پر موقوف تھا اس لئے شریعت کو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کے ساتھ مکمل کر دیا لیکن محبت الہی کی
خواہش کمالِ ذہنی سے بڑھتی ہے۔ اس لئے دوسرا راستہ الہام و رضا کا محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ پہلے سے بھی زیادہ کھول دیا۔ اگر پہلے نبیوں کے ذریعہ سے
ایک ملک اور قوم میں محدود لوگ اُس مرتبہ کو پاتے تھے تو آپ کے بعد آپ کے ذریعہ
سے یہ فیض اور بھی بڑھ گیا۔ جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ
رَسُوْلَكَ الْخَاتِمُ لِمَا سَبَقَ وَالْفَاتِحُ لِمَا انْ انْخَلَقَ یعنی اے اے خدا تیر ارسول ایسا ہے کہ
سابق انعامات کو اُس نے کمال تک پہنچا دیا اور وہ دروازے رحمت الہی کے جو پہلے بند تھے
6