مذکورہ بالا مختصر بیان کی تصدیق قرآن مجید سے
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
236
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اُس نے کھول دیئے۔ یہ وہ اسلامی آئیڈیالوجی ہے جسے میں تمہید کے طور پر بیان کرنا چاہتا
ہوں۔ کیونکہ اسی پس منظر میں یہ امر سمجھ میں آسکتا ہے کہ آیا احمدیت نے اسلام میں
کوئی نئی بات نکالی ہے یا اس آئیڈیالوجی کی تشریح کی ہے۔ اب میں اوپر کے مختصر بیان کی ر
تصدیق میں قرآن کریم اور احادیث اور اقوالِ اولیاء و صلحاء بیان کر کے کسی قدر تفصیل
سے اس مضمون کو بیان کرتا ہوں۔
مذکورہ بالا مختصر بیان کی تصدیق قرآن مجید سے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لِعِبِينَ - 7 یعنی زمین و آسمان بلا وجہ نہیں پیدا
کئے گئے بلکہ اُن کی پیدائش میں حکمت تھی اور وہ اعلیٰ درجہ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے
لئے پیدا کئے گئے تھے۔
پھر فرماتا ہے اَنَّ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا 8 آسمان اور زمین یقیناً
پہلے بند تھے پھر ہم نے اُن کو کھول دیا۔ اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ یہ تمام عالم
پہلے ایک واحد شکل میں تھا پھر اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف وجود بنائے گئے۔ جیسا
علم ہیئت اور علم تخلیق ارض سے ثابت ہوتا ہے کہ دُنیا بننے سے پہلے ہیولائی حالت میں
ہوتی ہے، پھر وہ پہلے تو زیادہ گھنی ہوتی جاتی ہے اور پھر بعض دفعہ اندرونی تغیرات سے
متاثر ہو کر وہ جھٹکا کھاتی ہے اور اس کے کچھ حصے الگ ہو کر ایک نظام شمسی کی شکل اختیار
کر لیتے ہیں۔ مگر دوسرے معنے اس کے یہ بھی ہیں کہ دنیا بغیر ہدایت اور رہنمائی کے ہوتی بے
ہے پھر خدا تعالیٰ اپنے فضل سے اپنے کلام کے نزول کا راستہ کھول دیتا ہے اور تاریکیوں
میں سے نکل کر مخلوق روشنی کی طرف آجاتی ہے۔
پھر انسان کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّهَا
خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا ۔ 2 کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تم کو بغیر کسی مقصد اور بغیر کسی مدعا کے
پیدا کیا تھا۔ پھر اس اشارہ سے وضاحت کی طرف رجوع کرتے ہوئے فرماتا ہے وَمَا
خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ۔ 10 ہم نے تمام بڑے لوگوں اور عوام الناس کو
انوار العلوم جلد 23
237
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
صرف اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اپنے نفس کو مہذب بنائیں اور تقرب الہی حاصل کریں۔ اس لئے پیدا کہ وہ
دوسری جگہ اس کی تشریح یوں فرمائی ہے کہ صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً وَ
نَحْنُ لَهُ عَبدُونَ - 1 یعنی اللہ تعالیٰ کے رنگ کو اختیار کرو اور اللہ تعالیٰ سے بہتر رنگ
کون دے سکتا ہے۔
حدیث میں اس رنگ کی تشریح یوں آئی ہے خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ 12
اللہ تعالیٰ نے آدم کو ایسی شکل میں پیدا کیا ہے کہ الہی صفات کو ظاہر کر سکے۔
بائبل میں ہے کہ ”خدا تعالیٰ نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ 13 پھر اس
مقصد کے پورا کرنے کا طریقہ بیان کرتا ہے کہ وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ
فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً 14 اور یاد کرو جب کہ تمہارے رب نے ملائکہ سے کہا کہ میں دُنیا میں
اپنی صفات کو ظاہر کرنے والا ایک وجود پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ گویا وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
الا لِيَعْبُدُونِ میں جو غرض انسان کی پیدائش کی بتائی گئی تھی اس آیت میں اُس غرض
کے پورا کرنے کا اعلان کیا گیا۔ پھر انسان کو اس غرض کے پورا کرنے کے لئے چننے کی وجہ
یہ بتائی کہ إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَ
اَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا 15 یعنی شریعت کا حامل انسان
کے سوا اور کوئی وجود مخلوقات میں سے نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اُس کے اندر اپنے ارادہ سے
اپنے نفس پر ظلم کرنے اور اُسے مجبور کر کے کام لینے اور عواقب کو بھلا کر کام کرنے کی
طاقت رکھی گئی ہے۔
امانت کا لفظ جو اس جگہ آیا ہے اس کی تشریح ایک دوسری آیت سے ہوتی ہے۔
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمْنَتِ إِلَى أَهْلِهَا - 16 یعنی اللہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے کہ تم
حکومت کی امانت اُن لوگوں کے سپر د کرو جو اس کے اہل ہیں۔ ایک اور آیت میں انسان
کی اس طاقت کا اظہار ان الفاظ میں کیا گیا ہے إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ إِنَّمَا شَاكِرًا وَ إِنَّمَا كَفُورًا 17 ہم
نے انسان میں یہ مادہ پیدا کیا ہے کہ وہ چاہے تو شکر گزار بندہ بن جائے اور چاہے تو نا فرمان بن
جائے۔ یعنی اس پر جبر نہیں کیا صرف اسے مقدرت بخشی ہے تا کہ وہ انعام کا مستحق بنے