پیدائشِ عالم کا ایک مقصد
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
238
مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور جبر کی وجہ سے ایک آلہ بے جان قرار نہ پائے۔ اسی طرح فرماتا ہے اَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ
عَيْنَيْنِ وَ لِسَانًا وَشَفَتَيْنِ وَ هَدَيْنَهُ النَّجْدَيْنِ - 18 کیا ہم نے انسان کے لئے دو آنکھیں
دیکھنے کو نہیں بنائیں ؟ اور زبان اور ہونٹ اپنی شبہات کے اظہار کے لئے نہیں بنائے؟ اور
اُس کو نیکی اور بدی دونوں کا راستہ نہیں دکھایا؟
پھر ایک اور جگہ فرماتا ہے فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَ تَقُولُهَا 19 انسان کے اندر بُری
باتوں اور نیک باتوں کے سمجھنے کا مادہ رکھا گیا ہے۔
پیدائش عالم کا ایک مقصد خلاصہ کلام یہ کہ قرآن کریم اور اسلام کی رُو سے پیدائش عالم ایک مقصد کے مطابق ہے
اور وہ ہے ایک ایسے وجود کو ظاہر کرنا جو صفاتِ الہیہ کا مظہر ہو۔ اور اس کے لئے انسان
چنا گیا ہے جس میں بالا رادہ خیر و شر کو اختیار کرنے کی طاقت رکھی گئی ہے اور انسان کے
وجود کو ظاہر کرنا پھر ایک مقصد کے مطابق ہے اور اُسے آزاد بنایا گیا ہے کہ وہ اپنی عقل
اور فہم سے کام لے کر ان دونوں طریق میں سے کسی ایک کو اختیار کرے۔
پھر اس کے بعد فرماتا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا 20 جو
شخص اپنی فطرتِ صحیحہ کو پاک رکھے گا اور اسے خرابیوں میں مبتلا ہونے سے بچائے گا وہ
اپنے مقصد اور مدعا کو پالے گا۔ اور جو شخص اپنی فطرتِ صحیحہ کو خاک اور مٹی میں مسل
دے گا وہ اپنی پیدائش کے مقصد اور مدعا میں ناکام رہے گا۔ یعنی صفاتِ الہیہ کا ظہور اُس
کے ذریعہ سے نہیں ہو گا اور وہ ایک سڑے ہوئے پھل کی طرح ہو جائے گا جس کا نام تو
پھل ہے لیکن وہ کام نہیں آسکتا۔
اس فطرتی راہنمائی کے علاوہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کی راہنمائی کے لئے
ہم نے یہ طریق بھی جاری کیا ہے کہ ہم انسانوں میں سے بعض لوگوں کو چن لیتے ہیں اور
اُن پر اپنا کلام نازل کرتے ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَ
مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ - بَصِيرٌ - 21 اللہ تعالیٰ ملائکہ اور انسانوں میں سے رسو میں سے رسول چن لیتا
ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ دُعاؤں کا سننے والا اور انسانوں کی حالتوں کو دیکھنے والا ہے۔ یعنی
انوار العلوم جلد 23
239
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
انسانوں کی حالتوں میں جب کبھی خرابی پیدا ہوتی اور اُن کی حالت اصلاح طلب ہو جاتی
ہے تو اللہ تعالیٰ کچھ فرشتوں کو اصلاح کے لئے مبعوث کرتا ہے جو آگے اپنے جیسے
وجودوں پر خدا تعالیٰ کی مرضی کو ظاہر کرتے ہیں اور وہ بنی نوع انسان کی اصلاح کے کام
میں لگ جاتے ہیں۔
اسی طرح فرماتا ہے فَأَمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّى هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا
هُمْ يَحْزَنُونَ - 22 یعنی اے بنی آدم ! جب اے بنی آدم ! جب تمہاری طرف ہدایت آئے تو جو میری ہدایت پر
عمل کرے گا وہ خوف اور غم سے محفوظ رہے گا۔ اس جگہ ہدایت کا ذکر ہے رسالت کا
نہیں جس میں رسالت اور عام الہام دونوں شامل ہیں۔ اور حضرت آدم کے زمانے میں ہی
قیامت تک کے لئے انزال وحی کا جو کبھی رسالت کی شکل میں ہو گی ، کبھی بغیر رسالت
کے ہو گی وعدہ کیا گیا ہے۔ چنانچہ سورہ مومنون میں اس بات کا ذکر فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے انسان کو پیدا کیا اور اُس کو اپنی ہدایت کا وارث بنایا اور نوح اور اس کے بعد دوسرے
رسول پے در پے بھیجے۔ یہاں تک کہ موسیٰ علیہ السلام کا زمانہ آگیا۔ اور سورۂ حدید میں
فرماتا ہے وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَ ابْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَبَ فَمِنْهُمْ مُهْتَدِ ۚ وَ
كَثِيرٌ مِنْهُمْ فَسِقُونَ ۔ 23 اور ہم نے نوح اور ا ح اور ابراہیم کو رسول بنا کر بھیجا اور اُن کی اولاد
میں بھی نبوت اور کتاب کا سلسلہ جاری کیا۔ اُن میں سے کچھ تو ہدایت یافتہ ہو گئے اور اکثر
اُن میں سے نافرمان ہو گئے۔ اس کے بعد موسیٰ کے زمانے کا ذکر یوں فرماتا ہے وَ لَقَدْ آتَيْنَا
مُوسَى الْكِتَبَ وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَ أَيَّدُ لَهُ بِرُوحِ
الْقُدُسِ أَفَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولٌ بِمَا لَا تَهْوَى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَ
فَرِيقًا تَقْتُلُونَ - وَقَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ لَعَنَهُمُ اللهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَا يُؤْمِنُونَ وَ لَمَّا
جَاءَهُمْ كِتَبٌ مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ
كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ فَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَفِرِينَ ۔ 24 یعنی موسیٰ کو بھی
کتاب ملی اور اُن کے بعد بھی خدا تعالیٰ نے پے درپے رسول بھیجے یہاں تک کہ عیسی بن مریم
دُنیا میں ظاہر ہوئے اور اُن کے بعد خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو