خدا تعالیٰ کے وجود اور قیامِ نبوّت کے متعلق اسلامی نظریہ کے مقابل دوسرے مذاہب کا نظریہ
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
240
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مبعوث فرمایا جن پر قرآن کریم نازل ہوا جس نے پہلی کتابوں کی تصدیق کر دی۔ ان نے
آیات سے ظاہر ہے کہ حضرت آدم سے لے کر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک انبیاء
کا سلسلہ متواتر جاری رہا اور بغیر کسی معتد بہ وقفہ کے اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والے
لوگ آتے رہے۔
بے شک قرآن کریم میں صرف ان نبیوں کے نام لئے گئے ہیں جن سے عرب
واقف تھے لیکن دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ - 25
اسی طرح فرماتا ہے وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ - 26 یعنی دُنیا کی ہر قوم میں خدا تعالیٰ کے
رسول اور ہادی گزرے ہیں۔ پس بنی نوع انسان کا اس کے ساتھ تعلق بذریعہ الہام آدم
سے لے کر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود تک برابر چلا آیا ہے۔
خدا تعالیٰ کے وجود اور قیامِ نبوت کے متعلق اس اسلامی نظریہ
اسلامی نظریہ کے مقابل دوسرے مذاہب کا نظریہ کے خلاف دوسرے مذاہب اور دوسری
اقوام میں خدا تعالیٰ کا وجود اور نبوت کا قیام صرف اپنی اپنی قوم کے دائرہ میں محصور کیا گیا
ہے۔ ہندو مذہب غیر اقوام میں مرسلانِ الہی کے متعلق بالکل خاموش ہے بلکہ اپنے نسلی
نظریہ کے لحاظ سے اُس کے خلاف ہے۔ مشرقی ایشیائی اقوام بھی اس نظریہ سے بالکل سے
کوری نظر آتی ہیں اور یہی حال بدھوں کا ہے۔ ایرانی، بابلی اور یونانی بھی مذہبی نظر سے
اس بارہ میں بالکل خاموش ہیں بلکہ جو شہادت ملتی ہے وہ اس کے خلاف ملتی ہے۔ بنی کی
اسرائیل بھی خدا کو ایک قومی خدا قرار دیتے ہیں اور نبوت کو ابراہیم کی نسل کا ورثہ سمجھتے
ہیں۔ قرآن کریم میں بھی آتا ہے کہ وَجَعَلْنَا فِي ذُريَّتِ مَا النُّبُوَّةَ - 27 یعنی ہم نے نوح اور
ابراہیم کی ذریت میں نبوت رکھ دی ہے۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ نوح اور ابراہیم کی
ذریت میں سے نبی آتے رہے اور اُن کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔ یہ معنے نہیں کہ دوسری
قوموں میں نبی نہیں آئے کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِن مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا
خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۔ اور اللہ تعالیٰ اس کو کسی زمانے سے مخصوص نہیں کرتا
انوار العلوم جلد 23
241
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
3
بلکہ ان آیات کے مد نظر وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ کے معنے سوائے اس کے کچھ نہیں ہو
سکتے کہ نوح اور ابراہیمؑ کی اولاد میں نبوت جاری رہی اور یہ معنے نہیں نکالے جاسکتے کہ اُن
کی قوموں کے سوا باہر کوئی نبی کبھی نہیں آیا۔ جو قومیں کسی نبی کو نہیں مانتیں اُن کے
متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ
عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ - 28 یعنی اُن لوگوں نے خدا تعالیٰ کی طاقتوں کا اندازہ نہیں کیا کیونکہ وہ
کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کبھی کسی بندے پر کوئی وحی نازل نہیں کی۔ گویا وہ لوگ الہام
الہی کے قطعاً منکر تھے۔
دوسر ا گر وہ وہ تھا جو نبوت کا تو قائل تھا لیکن ہر قوم پر اسے یہ خیال ہوتا تھا کہ
نبوت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور آئندہ کسی قسم کا کوئی پیغام خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں
آنا چاہئے۔ ان کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا - 29
پھر فرماتا ہے قَالُوا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا - 30 یعنی جو کچھ ہمارے باپ دادوں کے
پاس تعلیم تھی وہی ہمارے لئے کافی ہے کسی نئی تعلیم کی ضرورت نہیں۔
ہندو قوم کے عقیدہ کی بنیاد اسی پر ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو کچھ ویدوں کے رشیوں
پر اُتارا۔ اُس کے بعد دُنیا میں اُس کا کلام آنا بند ہو گیا اور اس تعلیم کے بعد کسی اور تعلیم کی
ضرورت نہیں۔ بعض لوگ اس بات کے تو قائل نہیں تھے کہ ابتدائے عالم میں جو وحی
نازل ہوئی وہی کافی اوہی کافی تھی لیکن وہ وحی کے تسلسل کو بند کرنے والے ضرور تھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
اُن لوگوں کے متعلق فرماتا ہے وَلَقَدْ جَاءَكُمْ يُوسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَكٍّ
مِمَّا جَاءَكُمُ بِهِ حَتَّى إِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ مِنْ بَعْدِهِ رَسُولًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ
مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُرْتَابُ - 31 اور تمہارے پاس یقیناً یوسف بھی اس سے پہلے کھلے کھلے
نشانات لے کر آیا تھا لیکن اُس کی لائی ہوئی تعلیم کے متعلق متواتر شبہ میں رہے۔ یہاں
تک کہ جب وہ فوت ہو گیا تو تم یوں کہنے لگ گئے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بعد کوئی رسول
نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ حد سے بڑھنے والوں اور شک میں پڑنے والوں کو گمراہ
قرار دیا کرتا ہے۔
۱۴
انوار العلوم جلد 23
242
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس آیت سے ظاہر ہے کہ بنی اسرائیل اپنے زمانے میں نبوت کے اجراء کو
روکنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔ حتی کہ یوسف علیہ السلام بھی جو نہ کسی سلسلے کے
بانی تھے نہ کسی سلسلہ کے خاتم، نبوت کے روکنے کے لئے تیار ہو گئے تھے۔
اسی طرح قرآن کریم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے بعد بھی لوگوں کا یہ خیال ہو گیا تھا کہ اب کوئی رسول نہیں آئے گا۔ چنانچہ سورہ جن
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُن جنوں نے جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی سُننے
کے لئے آئے تھے (ہمارے نزدیک وہ نصیبین کے یہودی تھے اور جن کا لفظ غیر قوموں
کے لئے اور باغی قوموں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔) واپس جا کر اپنی قوم سے کہا کہ
أَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنْتُمُ أَنْ لَنْ يَبْعَثَ اللهُ اَحَدًا - 32 کہ جس ملک سے ہم آئے ہیں وہ
لوگ بھی تمہاری طرح یہ یقین رکھتے تھے کہ خدا تعالیٰ آئندہ کسی کو نبی بنا کر نہیں بھیجے گا۔
چونکہ سورہ احقاف سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ موسی پر ایمان لانے والے لوگ تھے۔ 33
پس اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ حضرت موسیٰ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔
حضرت مسیح کے نزول کے بعد عیسائی لوگوں کا بھی یہی عقیدہ ہو گیا کہ گو عیسی
علیہ السلام دوبارہ آئیں گے لیکن آئندہ کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ 34
ان دونوں نظریوں کو مقابل میں رکھ کر یہ نتائج نکلتے ہیں کہ اسلام کے نزدیک تو
تمام بنی نوع انسان روحانی ترقی اور قرب الہی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ
ایسے سامان پیدا کر تا رہے گا کہ انسان کو قرب الہی کے اعلیٰ درجے کے مقامات حاصل
ہوتے رہیں لیکن اس کے مقابل پر باقی دنیا اس نظریہ کی قائل رہی ہے کہ خدا تعالیٰ
ساری دنیا کا خدا نہیں بلکہ وہ مخصوص قوموں کا خدا ہے۔ گویا اُن کے نظریہ میں خدا تعالیٰ
کی حیثیت ایک بت کی حیثیت تھی جسے ہر ایک قوم نے اپنے لئے خدا ٹھہر الیا تھا اور پھر یا تو
وہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے قرب الہی کے حصول کے لئے کوئی آسمانی ذریعہ
کبھی پیدا ہی نہیں کیا اور یا یہ سمجھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ذریعہ پیدا تو کیا مگر صرف
انہی کی قوم کے لئے پیدا کیا۔ اور پھر بعض لوگ اس غلطی میں مبتلا تھے کہ خدا تعالیٰ نے