آنحضرتؐ تمام دنیا کے لئے کیوں مبعوث کئے گئے
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
243
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
آسمانی ذرائع کو ایک زمانے تک پیدا کیا اور آئندہ آسمانی برکتوں کے رستے بند کر دیئے۔
کسی نے تو یہ رستہ حضرت یوسف تک بند کر دیا، کسی نے حضرت موسیٰ تک اور کسی نے
حضرت عیسی تک اور قرآن کریم ان میں سے ہر ایک کو ملامت کرتا اور جھوٹا قرار دیتا ہے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت دُنیا کا
یہ روحانی نقشہ مکمل ہو گیا۔ قرآن کے رُو سے ابتدائے آفرینش میں ایک نبی تھا یعنی
حضرت آدم نسل انسانی اُس وقت محدود تھی اور سب کی سب حضرت آدم پر ایمان
لانے کے لئے مدعو۔ حضرت نوح تک یہ سلسلہ چلا۔ آپ کے بعد بنی نوع انسان کثرت
سے ہو گئے اور دُنیا میں پھیل گئے۔ اُس وقت سے الگ الگ قوموں میں الگ الگ نبی آتے
رہے۔ لیکن جب انسانی ذہن ارتقاء کو پہنچ گیا اور وہ زمانہ قریب آگیا جس میں بنی نوع انسان
کے آپس میں ملنے اور ایک دوسرے سے ، تعلقات قائم کرنے کے سامان کثرت سے پیدا
ہو جانے والے تھے تو خدا تعالیٰ نے پھر بنی نوع انسان کی وحدت کے لئے رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور آپ کو حکم دیا کہ آپ تمام بنی نوع انسان کو دعوتِ
حقہ دیں۔ چنانچہ فرمایا وَ مَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ 35 ہم نے تجھے صرف اس غرض سے
بھیجا ہے کہ تو تمام بنی نوع انسان کو ایک مذہب اور ایک عقیدہ پر جمع کر دے۔ اور پھر
فرماتا ہے قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا 36 اے لوگو! میں تم سب
انسانوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ اسی طرح فرماتا ہے وَ أَرْسَلْتُكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا
ہم نے تجھے تمام بنی نوع انسان کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔
تمام ؟
آنحضرت صلی اللہ رت صلی اللہ علیہ وسلم تمام یہاں سوال ہوتا تھا کہ آپ ساری
دُنیا کے لئے کیوں مبعوث کئے گئے دنیا اور سب زمانوں کے لوگوں کی طرف کیوں مبعوث کئے گئے ہیں ؟
37 ہم
اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا 38 یعنی آج سے میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا
اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو بطور دین کے چن لیا۔ یعنی
انوار العلوم جلد 23
244
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تو انسانی حالات اور زمانی کیفیات ایسی تھیں کہ علیہ سے پہلے
مختلف علاقوں کے لئے مختلف قسم کے اصولی احکام دیئے جائیں لیکن رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے وقت دُنیا اس حد تک ترقی کر چکی تھی اور آپس میں میل جول کے ذرائع اس
حد تک پیدا ہو گئے تھے کہ اب تمام دُنیا کے لئے ایک ہی قسم کے اصولی احکام دینا ضروری
ہو گیا تھا۔ اسی طرح آپ کے زمانہ سے پہلے انسانی دماغ نے اس قدر نشو و نما نہیں پائی تھی
کہ وہ شریعت کی تمام باریکیوں سے واقفیت کا متحمل ہو سکے مگر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں انسانی دماغ اتنا کامل ہو چکا تھا کہ شریعت کے رازوں اور حکمتوں سے واقفیت
حاصل کر سکے اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ کتاب دی جو : وہ جو شریعت کے تمام ضروری
احکام پر مشتمل تھی اور وہ ایسے الفاظ میں تھی جو شریعت کے رازوں اور حکمتوں کو تفصیل
کے ساتھ واضح کر دینے پر كَمَا حَقَّه حاوی تھی۔ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلا تِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا
مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايْتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا
تَعْلَمُونَ - 39 فرماتا ہے (تم میرا خوف کرو) تا میں تم پر اپنی نعمت کامل کر دوں اور تم
ہدایت پا جاؤ۔ اس لئے کہ میں نے تمہاری طرف وہ رسول بھیجا ہے جو تم میں سے ہی ہے،
جو تمہیں میرے نشان پڑھ کر سناتا ہے اور تم کو پاک کرتا ہے اور تمہیں شریعت بھی
سکھاتا ہے اور اُس کی حکمتیں بھی تم پر واضح کرتا ہے۔
اس آیت میں اُوپر والی آیت کی تشریح کر دی ہے کہ اتمام نعمت کے لئے یہ
ضروری ہے کہ شریعت کی حکمتیں بیان کی جائیں کیونکہ شریعت کا کامل ہونا ان نا انسانی دماغ
کے تنور کے لئے ضروری نہیں۔ شریعت صرف ہمارے خیال، ہمارے افکار اور
ہمارے اعمال کو درست کرتی ہے مگر ہمارے ذہن کو بلندی تبھی حاصل ہوتی ہے جب کہ
اُس شریعت کے بیان کرنے کا پس منظر بھی ہمارے سامنے کھولا جائے اور اُس کی حکمتیں
بھی ہم پر ظاہر کی جائیں۔ تب ہمیں صرف ایک قانون ہی نہیں ملتا بلکہ ہم ایک رنگ میں
اُس قانون کے بنانے والے ہو جاتے ہیں کیونکہ جب اُس قانون کے بنانے کی حکمتیں