قرآن مجید ہر حکم کی حکمت بیان کرتا ہے

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
245
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ہم پر ظاہر کر دی جاتی ہیں اور ہم ان سے متفق ہو جاتے ہیں تو ہمارا دل یہ محسوس کرتا ہے
کہ اگر یہ علم ہمیں حاصل ہوتا اور ہم پر قانون بنانے کی ذمہ داری ڈال دی جاتی تو ہم بھی
یہی قانون بناتے۔ پس گو قانون بنا بنایا ہمیں ملا ہے لیکن جو علم اس کے ساتھ دیا گیا ہے
اُس کے ساتھ ہم محسوس کرتے ہیں کہ اگر ہم قانون بناتے تو یہی قانون بناتے اور یہی
ہمارے لئے بہتر ہوتا۔ جب تک شریعت اس مقام پر نہ پہنچے اُس وقت تک وہ عالمگیر
شریعت نہیں بن سکتی اور نہ ہمیشگی کی شریعت بن سکتی ہے۔ پس ان آیات میں اللہ تعالیٰ
نے بتایا ہے کہ گزشتہ زمانے میں بنی نوع انسان کے متفرق ہو جانے کے بعد پھر آدم کی
طرح تمام دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر کیوں جمع کر دی گئی ہے اور
کیوں اس سے پہلے جمع نہیں کی گئی۔
اوپر کی تمہید سے ظاہر ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے جو
کمالِ انسانی ظاہر کیا گیا ہے وہ یہی ہے کہ ایک ایسی شریعت آپ کو دی گئی جو تمام اصولی و
ضروری احکام پر مشتمل تھی جو تمام بنی نوع انسان کی ضرورتیں پوری کرنے والی تھی اور
جس کے ساتھ اُن احکام کا پس منظر بھی دے دیا گیا جو اُن احکام کے دینے کی وجہ تھا
تا بنی نوع انسان بشاشت کے ساتھ اُن احکام پر عمل کر سکے۔ حضرت مسیح ناصری بھی
اپنے اس قول میں اسی کی طرف اشارہ فرماتے ہیں کہ :۔
وو
” مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنا ہے مگر اب تم اُن کی
برداشت نہیں کر سکتے۔ لیکن جب وہ یعنی سچائی کا رُوح آئے گا تو تم کو
تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔ اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا
لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گا “۔ 40
قرآن مجید ہر حکم کی حکمت بیان کرتا ہے قرآن کریم کا یہ دعوی کہ
وہ نہ صرف ضروری تعلیم
بیان کر تا ہے بلکہ تعلیم کی غرض وغایت اور موجبات اور اس کا پس منظر بھی بیان کرتا
ہے۔ اس نے مذہب کی تاریخ بالکل بدل دی۔ قرآن کریم سے پہلے شرائع تو آئی تھیں مگر

انوار العلوم جلد 23
246
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کرتا
ہر حکم کی حکمت نہیں بیان کی جاتی تھی۔ اس وجہ سے انسان اطاعت تو کرتا تھا مگر خدا تعالیٰ
کی محبت اس کے دل میں پیدا نہیں ہو سکتی تھی کیونکہ وہ اپنے آپ کو ایک غلام محسوس
رتا تھا۔ وہ یہ نہیں سمجھتا تھا کہ اُس کا باپ یا اُس کی ماں اُس کے فائدہ کے لئے اور اُس کو
نفع پہنچانے اور ترقی دینے کے لئے اُس کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ وہ یہ سمجھتا تھا کہ ایک
جابر آقا اُس پر اپنی حکومت جتانے کے لئے اُسے اندھا دھند حکم دے رہا ہے۔ لیکن
قرآن کریم نے اس اصول کو پیش کیا کہ خدا تعالیٰ بھی بلاوجہ کوئی حکم نہیں دیتا اور ہر حکم
کی کوئی ایسی وجہ ہوتی ہے جس میں خود انسان کا فائدہ مضمر ہوتا ہے اور وہ اس کی ترقی کو
مد نظر رکھ کر دیا جاتا ہے۔ پس گو اسلام سے پہلے بھی بعض مذاہب نے کہا ہے کہ خدا
تعالیٰ کے ساتھ تعلق محبت کی بناء پر ہونا چاہئے لیکن انہوں نے محبت پیدا کرنے کے لئے
سمجھ میں نہ آنے والے صرف چند احسانات گنا دینے پر بس کیا ہے۔ محبت پیدا کرنے کے
حقیقی ذرائع مہیا نہیں کئے۔ صرف اسلام ہی ہے جس سے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو حکم دیتا
ہے انسان کے فائدہ کے لئے دیتا ہے اور کوئی حکم ایسا نہیں دیتا جس میں انسان کے لئے
مضرت ہو۔ وہ فرماتا ہے طہ ۔ مَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشقى ۔ 41 ہم نے تجھ پر قرآن اس
لئے نازل نہیں کیا کہ تو شریعت کے احکام کے نیچے دب جائے بلکہ اس لئے نازل کیا ہے کہ
دِلوں کے وساوس دُور ہو جائیں اور اُن کے شبہات کا ازالہ ہو جائے اور شریعت کی حکمتیں
اُن پر ظاہر ہو جائیں۔ یہاں تک کہ قرآن کریم ماننے والوں کے لئے رحمت کا موجب ہو
جائے۔ تکلیف، دُکھ یا دباؤ کا موجب نہ بنے۔ چنانچہ فرماتا ہے وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ
شِفَاءٌ وَرَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ 42 اور ہم قرآن مجید کی وہ تعلیم بھی نازل کرتے ہیں جو دلوں
اور روحوں کی بیماریوں کے لئے شفاء ہے اور شبہات کو دور کرتی ہے اور اسی طرح نہ
صرف مسلمانوں کے لئے یا موجودہ زمانے کے لوگوں کے لئے بلکہ تمام انسانوں اور تمام
زمانوں کے لئے رحمت اور فضل ہے۔ قرآن کریم کی یہ خوبی ایسی ظاہر ہے کہ آخر قرآن
کریم نے یہ دعویٰ بھی کر دیا ہے کہ تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْآنٍ مُّبِينٍ - رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ
كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِینَ ۔ 43 اس کتاب میں شریعت کے احکام بیان کئے گئے ہیں بلکہ احکام

انوار العلوم جلد 23
247
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس طرح کھول کھول کر بیان کئے گئے ہیں اور اُن کی حکمت اس طرح واضح کی گئی ہے کہ
کئی دفعہ کفار بھی ان حکمتوں کو سُن کر دل میں خواہش کرنے لگتے ہیں کہ کاش ! وہ بھی مسلمان
ہوتے اور اُس شریعت پر عمل کرنے والے ہوتے جو انسانوں کے لئے رحمت و برکت
اور ترقی کا موجب ہے نہ کہ جبر اور سختی کا موجب۔ غرض اسلام نے پہلی دفعہ مذہب کی
بنیاد عقل اور محبت پر رکھی۔ قرآن کے بعد انسان خدا کو ایک غضب کا دیوتا نہیں سمجھتا
بلکہ وہ اُس کو ایک روحانی باپ اور روحانی ماں کے طور پر سمجھتا ہے جو اُس کے فائدے کے
لئے اور اُس کے آرام کے لئے اور اُس کی ترقیات کے لئے اُس کو ایسی نصیحتیں دیتا ہے کہ
جن پر چل کر وہ سکھ اور آرام دیکھ سکتا ہے۔ اس کی تشریح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ایک واقعہ سے بھی ہوتی ہے کہ ایک جنگ میں ایک کافر عورت جس کا بچہ کھو گیا تھا
جب وہ مل گیا تو وہ دنیا و مافیہا سے غافل ہو کر اُسے پیار کرنے لگ گئی۔ آپ نے صحابہ کو
مخاطب کر کے فرمایا تم اس عورت کو دیکھتے ہو کہ یہ کتنی خوش ہے، کیونکہ اس کا بچہ اسے
مل گیا ہے۔ اسی طرح جب خدا کا کوئی بندہ ہدایت پا کر اُس کی طرف لوٹتا ہے تو وہ اُس ماں
سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جس نے اپنے کھوئے ہوئے بچے کو پالیا ہو۔ 44
اور اسی مضمون کی طرف قرآن کریم نے ان الفاظ میں اشارہ فرمایا ہے قُل
إن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُه 45 تو کہہ دے کہ اے لوگو ! اگر تمہارے
دل میں خدا تعالیٰ کی محبت ہے تو تم میری شریعت پر عمل کرو کیونکہ یہی شریعت سچی محبت
پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ تم اگر اس شریعت پر عمل کرو گے تو وہ تمہاری محبت کو
اتنا بڑھا دے گی کہ اُس کے نتیجہ میں خدا بھی تم سے محبت کرنے لگے گا اور تم مُحِب سے
محبوب بن جاؤ گے۔
افسوس دُنیا نے اس پر حکمت تعلیم کی قدر نہ کی۔ مسلمان علماء میں سے غزالی نے
پردہ اُٹھا کر ایک جھلک اُس کی دیکھی۔ شاہ ولی اللہ صاحب نے اس سے زیادہ اس کی
جلوت کا معائنہ کیا۔ اور احمدیت نے اس خوبی کو ایسے کامل طور پر واضح کیا کہ دنیا کے
دلوں کی پھر ایک دفعہ یہ حالت ہو گئی کہ رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ - 46

آج 10 میں سے 10 باقی