مسلمانوں کے بگڑنے کے متعلق پیشگوئیاں

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
248
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مگر ایسی اعلیٰ اور اکمل تعلیم کے آنے کے ہر گز یہ معنے نہ تھے کہ اُس کے نزول کے بعد
جو خیر و شر کے قبول کرنے کا مادہ انسان میں رکھا گیا تھا وہ باطل کر دیا جائے۔ کیونکہ
قرآن کریم سے واضح ہے کہ انسان کو دوسری مخلوقات پر ترجیح دینے کی اور کلام الہی
کا حامل بنانے کی صرف اور صرف یہ وجہ تھی کہ انسان اپنے نفس پر جبر کر کے اپنی مرضی
اور اپنے ارادہ سے خدا تک پہنچنے کی کوشش کر سکتا تھا اور اپنی مرضی اور اپنے ارادہ سے
اس کو چھوڑ بھی سکتا تھا۔ اگر یہ سمجھا جائے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
انسان میں خیر وشر کی مقدرت نہیں رہی تھی اور وہ ا اور وہ ایک مقررہ رستہ پر چلنے پر مجبور تھا
تو پھر اُسی دن سے انسان اپنی انسانیت بھی کھو بیٹھا تھا اور اب وہ نہ کسی انعام کا مستحق تھا
نہ کسی سزا کا مستوجب۔ لیکن ایسا نہیں۔ قرآن کریم تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
بھی انسان کو سزا اور جزا کا مستحق قرار دیتا ہے اور جب تک انسان خیر وشر پر عمل کرنے
کی قدرت رکھتا ہے اور جب تک اُس کا ارادہ آزاد ہے اُس وقت تک جہاں اُس کے نیکی میں
بڑھنے کا امکان موجود ہے وہاں اُس کے شرارت میں ترقی کرنے کے امکانات بھی موجود
ہیں اور اگر اُس کے اندر تغیر و تبدیلی کی طاقت موجود ہے، اگر وہ بدعت نکال سکتا ہے،
اگر وہ تحریف معانی کر سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسے آدمیوں کے آنے کا بھی رستہ
کھلا رہے گا جو ان باتوں سے اُسے روکیں اور صحیح رستہ کی طرف لائیں۔ اگر ایسا ہونا نہیں تھا
تو قرآن کریم یہ نہ فرماتا کہ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا
لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلًا - 47 یعنی وہ لوگ جو ایمان لائے پھر گھر کیا
پھر ایمان لائے پھر گھر کیا اور پھر گھر میں اور بھی بڑھ گئے۔ یقینا اللہ تعالیٰ اُن کے
گناہوں کو معاف نہیں کرے گا اور وہ انہیں سیدھے راستے کی طرف نہیں لے جائے گا۔
اس آیت سے ظاہر ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے بعد بھی گھر کا
دروازہ کھلا ہے۔
مسلمانوں کے بگڑنے کے متعلق پیشگوئیاں اسی طرح رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

انوار العلوم جلد 23
249
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کہ قیامت کے دن میں دیکھوں گا کہ بعض لوگ حوضِ کوثر سے ہٹا کر دوسری طرف
لے جائے جائیں گے۔ اُس وقت میں کہوں گا کہ أَصَيْحَابِی۔ یہ تو میری جماعت کے
لوگ ہیں۔ اس پر خدا تعالیٰ فرمائے گا ” إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ 48 مجھے کیا
معلوم کہ تیرے بعد ان لوگوں نے کیا کیا ہے۔
اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ يَمْرُقُوْنَ مِنَ الدِّيْنِ
كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ - 49- یعنی کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو بظاہر نمازیں بھی
پڑھیں گے ، قرآن بھی پڑھیں گے اور بظاہر دوسرے لوگوں سے زیادہ اچھی نمازیں بھی
پڑھیں گے لیکن پھر بھی وہ دین اسلام سے اسی طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر نشان گاہ
سے باہر نکل جاتا ہے۔
کثرت سے احادیث ایسی پائی جاتی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان بھی بگڑ
سکتے ہیں اور بگڑیں گے اور آہستہ آہستہ اُن کی حالت ایسی ہو جائے گی جیسے یہود اور نصاریٰ
کی ہوئی ہے۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَ ذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّى لَوْ دَخَلُوْا فِي جُحْرِ
ضَبِ لَا تَبَعْتُمُوْهُمْ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْيَهُودُ وَ النَّصَارَى؟ قَالَ فَمَنْ “ ۔ 50 یعنی ایک زمانہ
ایسا آنے والا ہے جب کہ تم لوگ گزشتہ اقوام کے قدم بقدم چلو گے۔ یہاں تک کہ اگر
انہوں نے گوہ کے سوراخ میں بھی اپنا ہاتھ ڈالا ہو گا تو تم بھی ویسا ہی کرو گے۔ صحابہ کہتے
ہیں ہم نے پوچھا یا رسول اللہ ! کیا ان پہلے لوگوں سے یہود اور نصاریٰ مراد ہیں؟ آپ نے
فرمایا اور کون۔ گویا آخر میں مسلمانوں میں یہود اور نصاری والی غلطیاں پیدا ہو جائیں گی۔
قرآن کریم بھی اس کے متعلق فرماتا ہے يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ
يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّون 1 اللہ تعالیٰ اس امر کو یعنی اسلام
کو آسمان سے زمین کی طرف لائے گا اور مضبوطی سے قائم کرے گا۔ پھر ایک مدت کے بعد
وہ آسمان کی طرف چڑھنا شروع ہو جائے گا۔ اتنے لمبے زمانے میں جس کی مقدار تمہاری گفتی
کے مطابق ہزار سال ہو گی۔ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم

انوار العلوم جلد 23
250
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کے بعد کچھ عرصہ تک اسلام کی خوبیاں اور اُس کی اعلیٰ درجہ کی تعلیم حقیقی معنوں میں
دُنیا میں قائم ہوتی چلی جائے گی لیکن کچھ عرصہ کے بعد یہ حالت بدل جائے گی اور
ایک ہزار سال تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کی یہی
تشریح فرماتے ہیں جو ہم نے اس وقت کی ہے۔ آپ فرماتے ہیں خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ
الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِب 52 یعنی سب سے بہتر تو وہ صدی
ہے جس میں میں ہوں۔ پھر اس کے بعد دوسری صدی اچھی ہو گی، پھر تیسری صدی
اچھی ہو گی، پھر جھوٹ ، فریب اور خرابیاں دُنیا میں پھیل جائیں گی۔ اور آخری زمانہ کا نقشہ
بھی آپ اس آیت کے مطابق کھینچتے ہیں اور فرماتے ہیں لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ
وَ لَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسْمُهُ 53 کہ اُس زمانے میں اسلام کا صرف نام باقی رہ جائے گا
اور قرآن کے صرف حرف باقی رہ جائیں گے ۔ یعنی قرآن تو نہیں بدلے گا۔ قرآن تو
موجود رہے گا لیکن قرآن کے سمجھنے والے مٹ جائیں گے۔ اور اسلام تو نہیں بدلے گا
سلام تو موجو د رہے گا لیکن اس پر عمل کرنے والے مٹ جائیں گے۔ یہی سورہ سجدہ میں بتایا
گیا ہے کہ اسلام اُس وقت سمٹ کر آسمان پر چلا جائے گا۔
پھر اس سے بڑھ کر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں کہ عُلَمَاءُ هُمْ
شَرُّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ السَّماءِ 54 یعنی عوام الناس تو الگ رہے علماء بھی اُس زمانے ؟
میں
ایسے گر جائیں گے گے کہ آسمان کے نیچے اُن سے بدتر اور کوئی مخلوق نہ ہو گی۔ پھر آپ فرماتے
ہیں کہ اسلام گرتے گرتے ایسی خطرناک حد تک پہنچ جائے گا اور اس کے دُشمن اتنی
قوت پکڑ جائیں گے کہ حضرت نوح سے لے کر آج تک کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے
اس فتنہ سے لوگوں کو نہ ڈرایا ہو ۔ 55 اور پھر آپ فرماتے ہیں کہ ایمان اس قدر اس قدر متزلزل
ہو جائیں گے کہ يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِراً أَوْ يُمْسِي مُؤْمِنًا وَ يُصْبِحُ
كَافِراً ۔ 56 انسان صبح کے وقت اُٹھے گا تو مومن ہو گا اور شام کے وقت سوئے گا تو کافر
ہو گا اور شام کو مومن سوئے گا اور صبح کے وقت کا فراٹھے گا۔
قرآن کریم کی مذکورہ بالا آیات اور احادیث سے صاف ثابت ہے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی