مسلمانوں کی اصلاح کے لئے مردانِ خدا کے ظہور کے متعلق پیشگوئیاں
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
251
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ اور آپ کی تعلیم کاملہ کے ہر گز یہ معنے نہیں
کہ اس کی موجودگی میں انسان بگڑ نہیں سکتے بلکہ قرآن کریم اور احادیث اس پر شاہد ہیں کہ
نہ صرف یہ کہ اس کی موجودگی میں لوگ بگڑ سکتے ہیں بلکہ وہ بگڑیں گے اور ایسے بگڑیں گے
کہ اسلام کی عمارت متزلزل ہو جائے گی اور اسلام کا نام ہی دُنیا میں باقی رہ جائے گا اور
قرآن کے حروف ہی دُنیا میں باقی رہ جائیں گے ۔ حقیقت بالکل غائب ہو جائے گی حتی کہ
علماء عوام الناس سے بھی بدتر ہوں گے اور وہ دین کی حفاظت کی بجائے دین کو تباہ کرنے
والے بن جائیں گے۔ اور جب یہ بات قرآن اور احادیث سے ثابت ہے تو دو باتوں میں
سے ایک بات ماننی پڑے گی۔ یا تو یہ کہ اسلام کے متعلق یہ عقیدہ کہ وہ قیامت تک جائے
گا غلط ہے اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ ایسی غلطیوں کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ایسے لوگ آتے رہیں گے جو کہ اسلام کی عمارت پھر مر مت کریں اور پھر اُس
کو اپنی اصل شکل میں دُنیا کے سامنے پیش کریں۔ پہلا خیال تو قرآن اور حدیث کی رُو سے
بالکل باطل اور غلط ہے۔ قرآن و حدیث اس پر شاہد ہیں اور گواہ ہیں اور پہلی کتب بھی کہ
قرآن کریم کی تعلیم قیامت تک ہے۔
مسلمانوں کی اصلاح کے لئے مردان پس صرف ایک ہی رستہ کھلا
خدا کے ظہور کے متعلق پیشگوئیاں رہتا ہے اور وہ یہ تسلیم کر لینا کہ جب کبھی مسلمانوں میں خرابی
پیدا ہو گی اور وہ اسلام سے دور چلے جائیں گے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے آدمی آئیں
گے جو اسلام کو اُس کی اصل شکل میں لوگوں کے سامنے ظاہر کریں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ
وَ أَنْ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَا وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَ لِكُلِّ أُمَّةٍ
أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ - يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ
مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ آيَتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ 57 اے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو اپنے لوگوں سے کہہ دے کہ میرے خدا نے اسلام
انوار العلوم جلد 23
252
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کے ذریعہ سے تمام وہ باتیں جن کی بُرائی فطرت پر گراں ہے خواہ وہ نمایاں طور پر بری
ہوں یا اُن کی بُرائی کسی قدر مخفی ہو اُن سب کو حرام کر دیا ہے اور اسی طرح اُس نے انتہائی
درجہ کے گناہوں کو بھی حرام کر دیا ہے اور ایک دوسرے پر ظلم کو بھی حرام کر دیا ہے جو
بغیر کسی قانونی یا اخلاقی وجہ کے ہو۔ اور اس سے بھی اُس نے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اللہ
تعالیٰ کا کسی کو شریک بنائے جس کے لئے کوئی آسمانی دلیل موجود نہیں۔ اور اس سے بھی
اُس نے منع فرمایا کہ تم اللہ تعالیٰ کے متعلق کوئی ایسی بات کہو جس کو تم نہیں جانتے۔ اور
اے لوگو! ہر قوم کے لئے ایک وقت مقرر ہے جب وہ وقت آتا ہے تو وہ ایک گھڑی بھی
مقررہ میعاد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور ایک گھڑی بھی اُس مقررہ میعاد سے آگے نہیں
بڑھ سکتے۔ اے آدم کی اولاد! اگر تمہاری طرف کوئی رسول آئیں جو تمہیں میرے
نشانات پڑھ کر سنائیں تو یاد رکھو کہ جو کوئی تقویٰ اختیار کرے گا اور اصلاح کو مد نظر رکھے
گا تو ایسے لوگوں کو نہ آئندہ کسی قسم کا خوف ہو گا اور نہ گزشتہ غلطیوں پر کسی قسم کا غم پہنچے
گا۔
یہ آیت قطعی طور پر مسلمانوں کے متعلق ہے۔ اس سے پہلے کی آیتیں بھی اور
بعد کی آیتیں بھی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اُمت کے متعلق ہیں اور اس
آیت میں صاف کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی خرابی کے وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے
انسان کھڑے کئے جاتے رہیں گے جو اُن کو خدا تعالیٰ کی باتیں سنائیں گے اور خدا تعالیٰ کی
طرف واپس لانے کی کوشش کریں گے۔ جو لوگ اُن کی باتوں پر کان دھریں گے اور فساد
اور فتنہ کی باتوں کو ترک کریں گے اور تقویٰ اور اصلاح کے رستوں کو اختیار کریں گے اُن
کے لئے خدا کی طرف سے برکتیں اور رحمتیں ہوں گی اور خدا ان کا خود محافظ ہو گا۔
اسی کی تصدیق میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ
عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّ دُلَهَا دِيْنَهَا - 58 الله تعالیٰ اس اُمت میں ہر صدی کے
سر پر ایسا آدمی مبعوث کرے گا جو اُمت کی خاطر اور اُس کے فائدہ کے لئے اور اُس کے
دین کو پھر نئے سرے سے اُجاگر اور روشن اور غلطیوں سے پاک کر دے گا۔