مصلحین اور مجددین کی مخالفت

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
253
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس حدیث کے ہم نے دو حوالے لکھے ہیں۔ شیعوں اور سُنیوں دونوں کی کتب
سے جس سے ہمارا منشاء یہ ہے کہ یہ حدیث تمام مسلمانوں میں متفق علیہ ہے۔
مصلحين
ن اور مجددین کی مخالفت یہ ظاہر ہے کہ جو شخص بھی تجدید دین کرے گا وہ زیادہ یا کم رائج الوقت
خیالات یا عقائد کے خلاف باتیں کرے گا تو اُس وقت کے تمام وہ علماء جو اُس کے ساتھ
متفق نہیں ہوں گے اس کی تردید اور تکذیب کریں گے۔ چنانچہ اس اُمت میں ایسا ہی
ہوتا چلا آیا ہے۔ حضرت جنید بغدادی پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا ہے ۔ 59
حضرت محی الدین ابن عربی کو علماء نے کافر اور زندیق کہا۔ آپ خود تحریر
فرماتے ہیں "لَقَدْ وَقَعَ لَنَا وَ لِلْعَارِفِينَ أُمُورٌ وَ مِحَنٌ بِوَاسِطَةِ إِظْهَارِنَا الْمَعَارِفَ وَ
الْأَسْرَارَ وَ شَهِدُ وَا فِيْنَا بِالزَّنْدَقَةِ وَ أَذُونَا أَشَدَّ الاَ ذَى وَ صِرْنَا كَرَ سُولٍ كَذَّبَهُ قَوْمُهُ وَ
مَا أَمَنَ مَعَهُ إِلَّا قَلِيْلٌ وَ اَعْدَى عَدُوٌّ لَّنَا الْمُقَلِّدُونَ لا فَكَارِهِمْ 60 یعنی ہمیں اور
خدا کے دوسرے عارف بندوں کو دین کے معارف اور اسرار کے ظاہر کرنے پر بڑی
بھاری مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لوگوں نے ہمیں کافر اور زندیق قرار دیا
ہے اور اُنہوں نے ہمیں شدید ترین تکالیف پہنچائی ہیں۔ اور ہم اُس رسول کی طرح ہو گئے
ہیں جسے اس کی قوم نے جھٹلا دیا ہے اور جس پر صرف چند لوگ ایمان لائے۔ اور اِس بارہ
میں ہمارے شدید ترین دشمن وہ لوگ ہیں جو اپنے خیالات اور افکار کے مقلد ہیں۔
اسی طرح حضرت امام غزالی پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا اور اُن کی کتابوں کو جلا دینا اور
ان پر لعنت کرنا ثواب سمجھا گیا۔ 1
حضرت امام ابو حنیفہ کو کافر، زندیق اور بدعتی کہا گیا۔ ان پر طرح طرح کی
سختیاں کی گئیں اور انہیں قید خانہ میں ڈال دیا گیا۔
حضرت امام شافعی کو لوگوں نے رافضی کہہ کر قید کر وا دیا۔ 62
حضرت امام مالک پر کئی قسم کی سختیاں کی گئیں۔ ایک دفعہ اُن کی ایسی بے دردی
سے مشکیں باندھی گئیں کہ اُن کا بازو اُکھڑ گیا۔ پھر انہیں کوڑے مارے گئے اور وہ قید

انوار العلوم جلد 23
254
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
میں ڈالے گئے۔
حضرت امام احمد بن حنبل بھی قید کئے گئے اور اُن کے پاؤں میں بھاری بھاری
بیڑیاں ڈالی گئیں۔ انہیں ذلیل کرنے کے لئے لوگ اُن کو تھپڑ مارتے اور اُن کے منہ پر
تھوکتے تھے۔ حضرت امام بخاری وطن سے نکالے گئے۔ 63
حضرت بایزید بسطامی سات دفعہ اپنے شہر سے نکالے گئے۔ حضرت ذوالنون
مصری " مشکیں باندھ کر بغداد بھیجے گئے اور علماء کی ایک جماعت اُن کے گھر کی گواہی دینے
کے لئے اُن کے ساتھ گئی۔ 64
حضرت سید عبد القادر جیلانی پر اُس وقت کے علماء و فقہاء نے کفر کا فتویٰ لگایا۔ 65
حضرت شیخ احمد صاحب سر ہندی نے مجددیت کا دعویٰ کیا اور اُن کے ساتھ یہ سلوک ہوا
کہ کافر ٹھہرائے گئے اور قید میں ڈالے گئے۔ 66
7J
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے مجددیت کا دعویٰ کیا اور اُن کے زمانے
میں بھی اُن کے ساتھ بہت کچھ سختیاں کی گئیں اور انہیں بدعتی اور گمراہ کہا گیا۔ پھر
حضرت سید احمد بریلوی نے مجددیت کا دعویٰ کیا اور خود مسلمانوں نے سکھوں کے ساتھ
مل کر اُن کو قتل کرادیا۔ 67
حقیقت یہ ہے کہ اصلاح بغیر تجدید کے نہیں ہو سکتی اور تجدید پر اُس وقت کے
علماء میں انقباض پیدا ہونا طبعی امر ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا
يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ 18 اے افسوس انسانوں پر کہ کبھی کوئی
رسول اُن کی طرف نہیں آیا جس کے ساتھ اُنہوں نے ہنسی اور تمسخر کا سلوک نہ کیا ہو۔
حقیقت یہ ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھلے سارے طریقوں کو
بند کر دیا۔ اب تمام روحانی طریقے آپ ہی سے جاری ہو سکتے تھے اور ہونے والے تھے۔
اسی طرح پہلے زمانوں میں جو مختلف نبیوں کے زمانہ میں خرابیاں ہوئیں وہ بھی مجموعی طور
پر آپ کی اُمت میں پیدا ہونی تھیں کیونکہ اب خدا اور وسواس دونوں کی جولانگاہ صرف
ایک ہی اُمت ہو گئی تھی۔ اس قاعدہ کلیہ کے ماتحت جو ہم نے اُوپر لکھا ہے اور جس کی

انوار العلوم جلد 23
255
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
تصدیق قرآن اور حدیث سے ہوتی ہے یہ لازمی بات تھی کہ حضرت مرزا صاحب کے
دعوے کی بھی مخالفت ہوتی اور علماء آپ کے خلاف کھڑے ہو جاتے لیکن دیکھنے والی بات
یہ نہیں کہ علماء ان کے خلاف کھڑے ہیں دیکھنے والی بات صرف یہ ہے کہ :۔
(1) کیا مسلمان کبھی بگڑ سکتے ہیں یا نہیں ؟
(2) کیا علماء کبھی بگڑ سکتے ہیں یا نہیں ؟
(3) کیا مسلمانوں کے بگڑنے کی کوئی خبر قرآن نے دی ہے یا نہیں؟
(4) کیا علماء کے بگڑنے کی کوئی خبر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے یا نہیں؟
(5) کیا اسلام سے غافل ہو جانے اور اس کی تعلیم کو چھوڑ دینے کی کوئی خبر قرآن اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے یا نہیں ؟
اگر یہ خبریں قرآن اور حدیث سے ثابت ہیں تو پھر حضرت مرزا صاحب یا اور
کسی گزشتہ بزرگ کی مخالفت اسلامی اصول سے جائز نہیں ہو سکتی اور نہ یہ سمجھا جاسکتا ہے
کہ اسلام نے ایسی تحریکوں کو بزور منع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہم یہ قطعی طور پر ثابت کر
چکے ہیں کہ قرآن اور حدیث کے مطابق مسلمانوں کے لئے مختلف زمانوں میں بگڑنا
ضروری تھا اور اس حد تک بگڑ نا ضروری تھا کہ وہ اسلام اور قرآن کی تعلیم سے بالکل غافل
ہو جائیں۔ اور یہ بھی ضروری تھا کہ اس زمانے کی اصلاح کے لئے خدا کی طرف سے کوئی
شخص کھڑا کیا جائے۔ ان دونوں صورتوں کی موجودگی میں کوئی انسان یہ تسلیم نہیں کر
سکتا کہ اکثریت اُس شخص کے خلاف نہیں ہو گی جو اصلاح کے لئے کھڑا کیا جائے گا۔
اگر اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ اکثریت اپنے مذہب کو زور سے منوالے اور
اگر اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ اکثریت اپنے مخالف کو مٹانے کا اختیار رکھتی ہے اور وہ اس
بات کی مجاز ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اسلام ایک ہی منہ سے تو یہ کہتا ہے کہ مسلمان
بگڑیں گے اور اُن کی اصلاح کے لئے خدا کی طرف سے آدمی آئیں گے اور اُسی منہ سے وہ
یہ کہتا ہے کہ اکثریت کو اختیار ہے کہ وہ ایسی اقلیت کو کچل ڈالے اور اس کو تباہ کر دے۔
گویا خدا تعالیٰ خود اپنے بنائے ہوئے گھر کے گرانے کا سامان کرتا ہے۔ آخر وہ کونسی

انوار العلوم جلد 23
256
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
آسمانی طاقت آئے گی جو یہ بتائے گی کہ یہ اصلاح کا مدعی سچا ہے یا جھوٹا ہے۔ کیا یہ تسلیم
کیا جا سکتا ہے کہ آدم سے لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیاء کو تو ان کے
مخالف تکلیف دینے پر قادر ہو سکے اور اُن کو طرح طرح کے دکھوں میں مبتلا کیا گیا یہاں
تک کہ خدا تعالیٰ کو بھی کہنا پڑا کہ يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ
يَسْتَهْزِعُونَ اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہ کہنا پڑا کہ سب سے زیادہ مشکلات
اور مصائب خدا تعالیٰ کے انبیاء پر آیا کرتے ہیں اور پھر اُن سے نیچے اُتر کر جتنا جتنا کوئی
شخص خدا تعالیٰ کو پیارا ہوتا ہے اُتنی ہی اُس پر مشکلات آتی ہیں۔ 69
3
لیکن رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو مصلح اور مجدد آئیں گے آسمان
سے فرشتے اُن کی مدد کے لئے اتر کر سب مسلمانوں کو بتا دیں گے کہ یہ شخص سچا ہے تم
اس کی مخالفت نہ کرو۔ جو بات سارے رسولوں کو حاصل نہیں ہوئی حتی کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی حاصل نہیں ہوئی وہ آپ کے ایک خادم اور تابع کو حاصل ہو
جائے گی۔ یہ بات نہ صرف عقلاً غلط ہے بلکہ نقلاً بھی غلط ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ مَاتَ بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَةً 70 یعنی وہ شخص جس نے
اپنے زمانہ کے امام کو قبول نہ کیا اور اُسی حالت میں مر گیا وہ جاہلیت کی موت مرا۔ یعنی
اماموں کے آنے کے بعد کچھ لوگ انہیں مانیں گے اور کچھ نہیں مانیں گے۔ اگر لوگوں کو
زبر دستی ایمان لے آنا تھا اور ہدایت سب پر کھل جانی تھی تو پھر اس حدیث کے معنے ہی
کیا رہ جاتے ہیں۔ اور اگر مخالفت ہونی تھی تو پھر لازماً ایک طرف اکثریت کا ہونا ضروری
تھا اور ایک طرف مصلح اور اس کی چھوٹی سی جماعت کا ہونا۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اُن کی
قبولیت کو دنیا میں پھیلا دے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اکثریت ہمیشہ حق پر ہوتی ہے اور جو
لوگ یہ کہتے ہیں کہ اقلیت کو دبانے کا اکثریت کو حق حاصل ہے ، اُس کو قید کرنے اور قتل
کرنے کا بھی حق ہے ، اُس کو جبراً مذہب بدلوانے کا بھی حق ہے ، اُس کو اُس کے ضمیر کے
خلاف مجبور کر کے اپنے اندر شامل کر لینے کا بھی حق ہے اُن کو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ
امت محمدیہ میں جتنے مصلح اور جتنے مجدد آئیں گے اُن سب کی گردنیں اور اُن سب کی

انوار العلوم جلد 23
257
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
جماعت کی گردنیں علماء سوء کے ہاتھ میں ہوں گی اور وہ اختیار رکھیں گے کہ جس وقت
چاہیں اُن کی گردن مروڑ دیں اور یہ سب کچھ اسلام کے نام پر ہو گا جس کی تائید کے لئے
وہ مصلح کھڑے ہوں گے اور جس نے اُن کی بعثت کی خبر دی ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ملک
کی اکثریت نے حضرت محی الدین ابن عربی، حضرت امام غزالی، حضرت امام ابو حنیفہ،
حضرت امام مالک، حضرت امام شافعی، حضرت امام احمد بن حنبل، حضرت مجدد الف ثانی
حضرت مولانا شاہ ولی اللہ اور حضرت سید احمد بریلوی وغیرہ بیسیوں صلحاء امت کی سخت
مخالفت کی۔ اُس وقت کے اجماع کا فیصلہ آج کیوں باطل ہو گیا ہے اور اُس وقت کی اقلیت
آج حق پر کیوں سمجھی جاتی ہے ؟
کہا جاتا ہے کہ مرزا صاحب کی مخالفت کی یہ وجہ ہے کہ اُنہوں نے نبوت کا
دعویٰ کیا ہے مگر ہم پوچھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اس قسم کا دعویٰ خدا کی طرف سے خبر
پاکر کرے تو کیا لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ اس کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور اس کی
جماعت کو دُنیا سے مٹانے کی کوشش کریں ؟ اگر یہ درسہ یہ درست ہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے
کہ انسانی حکومت کی تائید میں بولنے والا انسان مجرم نہیں بلکہ تعریف کے قابل ہے لیکن
خدا کی حکومت کی تائید میں بولنے والا انسان کشتنی اور گردن زدنی ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم
میں صاف طور پر فرماتا ہے وَ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ
لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا ۖ فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ وَ لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ
بَعْدِهِمْ ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَاهِی وَ خَافَ وَعِيدِ - 11 اور نہ ماننے والے ہمیشہ اپنی طرف
مبعوث ہونے والے رسولوں سے یہ کہتے آئے ہیں کہ ہم یقیناً تم کو اپنے ملک سے نکال
دیں گے یا تم ہمارے مذہب کی طرف واپس لوٹ آؤ گے۔ اس موقع پر رسولوں کا رب
بھی اُن کی طرف وحی کرتا رہا ہے کہ ہم ظالموں کو ہلاک کر دیں گے۔ کیا جو بات قرآن
کے رو سے ہمیشہ نبیوں کے دُشمن کرتے چلے آئے تھے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت کے بعد اب اس کو اسلام کی تصدیق حاصل ہو گئی ہے اور کیا اب وہ علماء جو اپنے آپ
کو ورثہ انبیاء کہتے ہیں کفار کی اس دیرینہ رسم کا پورا کرنے کے ذمہ دار بن گئے ہیں ؟ اور

انوار العلوم جلد 23
258
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جو کام ظلم تھا اب وہ انصاف اور عدل ہو گیا ہے ؟
اسی طرح سورہ لیں میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کسی سابق زمانے میں خدا تعالیٰ
کے کچھ مُرسل آئے (ان کو مفسرین نے حضرت مسیح کے حواری قرار دیا ہے۔ (22) تو
لوگوں نے اُن سے کہا کہ لبِنْ لَّمْ تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَسَكُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ 13 اگر
تم اپنے خیالات کی تبلیغ سے باز نہیں آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کر کے قتل کر دیں گے اور
تم کو دردناک عذاب پہنچائیں گے۔ کیا ان آیات سے یہ ظاہر نہیں کہ نبیوں اور ولیوں کے
دشمن ہمیشہ نبیوں اور اُن کے ماننے والوں کو قتل کرنے ، عذاب پہنچانے اور ملک سے نکال
دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں کیا یہی وہ دھمکیاں نہیں تھیں جو اس زمانہ کے علماء نے
احمدیوں کو دیں ؟ کیا انہوں نے نہیں کہا کہ ان لوگوں کو اس ملک سے نکال دینا چاہئے ؟ کیا
ان لوگوں نے یہ نہیں کہا کہ ان لوگوں کو بہت سے حقوق سے محروم کر دیا جائے؟ کیا ان
لوگوں نے یہ نہیں کہا کہ اگر یہ باز نہ آئیں تو ان کو قتل کر دینا چاہئے ؟ اور یہی تین باتیں
ہیں جو قرآن کریم کے رُو سے انبیاء کے دُشمن کہتے چلے آئے ہیں۔
اسی طرح ایک اور جگہ قرآن کریم میں آتا ہے قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِنْ
قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يُشْعَيْبُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا قَالَ أَوَلَوْ
كُنَّا كرِهِينَ 14 یعنی شعیب کی قوم کے ان سرداروں نے جو سخت متکبر تھے شعیب سے
کہا کہ ہم ضرور تجھ کو اپنے علاقہ سے نکال دیں گے اور ان کو بھی جو تیرے ساتھ ایمان
لائے ہیں۔ یا تجھے ہمارے مذہب میں واپس لوٹنا ہو گا۔ شعیب نے جواب میں کہا کیا اگر ہم
تمہارے دین کو نا پسند کرتے ہوں تب بھی تم ہم کو لوٹا دو گے؟
اس آیت سے ظاہر ہے کہ حضرت شعیب نے اس بات کو حیرت سے دیکھا ہے
کہ کوئی شخص اپنے عقیدہ کے خلاف کسی دوسرے عقیدہ کے اظہار پر مجبور کیا جائے اور
خدا تعالیٰ نے اُن کے اس استدلال کو درست تسلیم فرمایا ہے کیونکہ اس نے ان کے
استدلال کو قرآن کریم میں درج فرما کر اس کی ہمیشہ کے لئے تصدیق کر دی ہے۔ یہ تو
قبل از زمانه رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ہیں جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں اور

انوار العلوم جلد 23
259
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
الہی تصدیق کے بعد ہمارے لئے قابلِ عمل ہیں اور ضروری ہیں اور سچے مذہب کی
آئیڈیالوجی کو ظاہر کرتی ہیں۔ مگر قرآن کریم نے بھی اسلامی تعلیم میں ان باتوں کو
نظر انداز نہیں کیا۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِی دِینِ 75 اے اسلام
کے منکر و! تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور ہمارے لئے ہمارا دین ہے۔
اسی طرح فرماتا ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدين 20 دین میں کسی قسم کا جبر نہیں۔
اسی طرح قرآن کریم میں منافقوں کو متواتر برا کہا ہے۔ فرماتا ہے يَقُولُونَ
بِأَفْوَاهِهِمْ مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ وَاللهُ اَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ ۔ 17 یہ لوگ وہ باتیں کہتے ہیں
جو اُن کے دلوں میں نہیں اور اللہ تعالیٰ اس کو جانتا ہے جس کو وہ چھپا رہے ہیں
اور آج جماعت اسلامی، مجلس عمل اور مجلس احرار کہتی ہیں کہ ہم احمدیوں کو مجبور کریں
گے کہ وہ وہ باتیں کہیں جو اُن کے دلوں میں نہیں۔ یعنی وہ دل سے تو حضرت مرزا صاحب
کو مامور میں اللہ مانیں گے لیکن منہ سے اُن کو ان عقائد کا اقرار کرنا پڑے گا جو مولانا
مودودی یا مجلس احرار یا علماء دیو بند بیان کرتے ہیں۔ گو یا جس چیز کو قرآن کریم نا پاک اور
مردود قرار دیتا ہے اور اسلامی آئیڈیالوجی کے خلاف اور قابلِ نفرت فعل ٹھہراتا ہے
مولانا مودودی، مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اور مولانا ابو الحسنات اور علماء دیو بند اسی فعل
کے ارتکاب پر احمدیوں کو مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ آخر وہ کونسی منطق ہے جو اس بات کو
ثابت کرتی ہے کہ احمدیوں کو تین دن قید کرنے کے بعد ان کے عقائد وہ نہیں رہیں گے
جو تین دن پہلے تھے اور وہ دل سے اور ضمیر کی تائید سے اُن عقائد کے قائل ہو جائیں گے
جو مولانا مودودی، مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اور مولانا ابو الحسنات بیان کرتے ہیں۔ جن
کے احمدی پہلے منکر تھے۔ تین ہی دن کی مدت فقہا اس فاقہ شدہ کے لئے بھی مقرر کرتے ہیں
جسے سور کھانا جائز ہو جاتا ہے۔ شاید مرتد کو تین دن قید کرنے کی بھی یہی حکمت ہے کہ
اتنے ظلم کے بعد اسے جھوٹ بولنا جو سور کھانے کے برابر ہے جائز ہو جائے گا۔ مگر کیا قید
سے یقین پیدا ہوا کرتا ہے؟ کیا قید اطمینانِ قلب پیدا کر دیتی ہے؟ کیا قید انسان کے
خیالات کو درست کر دیتی ہے ؟ کیا موت کا ڈر انسان کے خیالات کو صاف کر دیتا ہے؟ کیا

انوار العلوم جلد 23
260
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
موت کاڈر منافق بنا دیتا ہے مومن نہیں بناتا؟ اور منافقت تو ایک ایسی لعنت ہے کہ جس
قوم میں بھی آئی وہ تباہ ہو گئی۔
W
یہ تو ہم مان سکتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دیدہ و دانستہ اپنے فوائد کو مد نظر رکھتے
ہوئے مسلمان ہونے کے لئے آئے تو ہمارا حق نہیں کہ ہم اُس کو مسلمان کرنے سے انکار
کریں کیونکہ ہمیں قلوب کا علم نہیں۔ جیسا کہ تاریخ میں آتا ہے کہ ابو سفیان نے منہ سے
تو یہ کہا کہ میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر شک کرتا ہوں مگر بیعت
کرنے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھا دیا اور آپؐ نے اس کی بیعت لے لی۔ 78 کیونکہ کسی شخص کا
اس خیال سے بیعت کر لینا کہ میرا ایمان ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے کہ شاید کچھ دنوں تک
بعض ایسے مسائل جو اب تک میری سمجھ میں نہیں آئے حل ہو جائیں گے یہ اس کے
اختیار کی بات ہے مگر کسی شخص کا اس پر جبر کرنا اور یہ کہنا کہ تو اُن عقائد کا اظہار کر جن
کے خلاف تیرا دل کہتا ہے یہ نہایت ظالمانہ، نہایت ناپاک اور نہایت مکر وہ فعل ہے۔ یہ
نہیں کہا جاسکتا کہ اگر کوئی شخص دوسرے عقائد رکھتا ہے تو وہ اس جماعت سے الگ ہو
جائے۔ کیونکہ اگر کوئی شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ اس جماعت کے اصل عقیدے وہی ہیں
جن پر وہ ایمان رکھتا ہے تو وہ اس جماعت سے کس طرح الگ ہو سکتا ہے۔ وہ یہی سمجھے گا
کہ میں جن عقائد پر قائم ہوں وہی اس مذہب کے عقائد ہیں اور دوسرے لوگ یہ
سمجھیں گے کہ جو اُن کے عقائد ہیں وہی ان کا مذہب انہیں سکھلاتا ہے۔ آگے دُنیا فیصلہ
کرلے گی کہ کس کی بات ٹھیک ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سے بھی یہ نہیں کہا جاسکتا
کہ وہ جس مذہب کو مانتا ہے اُس مذہب کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنا چھوڑ دے۔
آخر یہ دُنیا نے کیا پلٹا کھایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جس بات کے
مر تکب کفار ہوتے تھے، جس بات کو قرآن کریم بار بار رڈ کرتا، ناجائز ٹھہراتا اور ظلم
قرار دیتا ہے وہی مردود بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان علماء کا جو نائب رسول
سمجھے جاتے ہیں، حق بن گئی اور ان کا خاص کام قرار پا گئی۔ کیا گفر اسلام بن بن سکتا ہے ؟ کیا ہے؟
خدا کی جگہ شیطان لے سکتا ہے ؟ مَعَاذَ اللہ۔

آج 10 میں سے 10 باقی