سوال نمبر1۔ متعلق اجرائے وھی ع نزولِ جبرائیل
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
262
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
نہم۔ انہوں نے مسلمانوں سے الگ رہنے کی کوششیں کیں۔ مثلار بوہ بنایا۔
د ہم۔ ایک بات احمدیوں کے متعلق یہ بھی کہی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے مخالف ہیں اور
عقلاً بھی وہ مخالف ہونے چاہئیں کیونکہ وہ ایک امام کو مانتے ہیں اور اس طرح وہ
ایک متوازی حکومت بنانے کے مجرم ہیں۔
سوال نمبر 1- متعلق اجرائے وحی و نزول جبرئیل
کہا گیا ہے کہ یہ فسادات احمدیوں کے عقائد اور اُن کے طرزِ عمل کا طبعی نتیجہ تھے
کیونکہ احمدیوں کا نبوت اور نزول وحی کے متعلق نظریہ اپنی ذات میں اتنا اشتعال انگیز ہے کہ
کوئی مسلمان اسے برداشت ہی نہیں کر سکتا۔ اور جو شخص یہ عقیدہ رکھے وہ رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرنے والا ہے اور مسلمانوں کو اس پر غصہ آنا لازمی ہے۔ اور
علماء نے لوگوں کو نہیں اُکسایا بلکہ لوگ خود ان باتوں کو سُن کر جوش سے اندھے ہو گئے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ احمدی جماعت کے عقائد آج پہلی مرتبہ لوگوں کے
سامنے نہیں آئے بلکہ آج سے ستر سال پہلے سے سامنے آرہے ہیں۔ اگر ان سے واقع میں
طبائع میں جوش پیدا ہو سکتا تھا تو وہ ستر سال پہلے پیدا ہونا چاہئے تھانہ کہ آج۔
کہا گیا ہے کہ:
پہلے انگریزی حکومت تھی جس کو اسلام سے کوئی واسطہ
نہیں تھا لیکن اب قیام پاکستان کے بعد مسلمانوں کو اپنے جذبات کے
اظہار کا موقع میسر آیا ہے“۔
اس کے جواب میں معزز عدالت کی توجہ کے لئے مندرجہ ذیل حقائق پیش کئے
جاسکتے ہیں :۔
(1) انگریزی دورِ حکومت میں ہندو مسلم اور شیعہ سنی فسادات ہوتے رہے۔
انفرادی طور پر مذہبی اختلافات کی بناء پر بھی قتل کی وارداتیں ہوتی رہیں مثلاً راجپال،
شردھانند و غیرہ قتل ہوئے۔ سیاسی اختلافات کی بناء پر انگریز گورنر جنرل (لارڈ منٹو )
انوار العلوم جلد 23
263
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
وئے لیکن
یہ
قتل ہوئے۔ بعض انگریز گورنروں اور انگریز افسروں پر قاتلانہ حملے ہوئے
حقیقت ہے کہ بر عظیم ہندو پاکستان میں گزشتہ ستر سال میں بھی احمدی غیر احمدی فسادات
نہیں ہوئے اور نہ مذہبی اختلافات کی بناء پر کبھی کوئی احمدی قتل ہوا۔ پس اگر احمد یہ عقائد
، احمد یہ لٹریچر اور دوسرے مسلمانوں سے ان کی نمازوں اور جنازوں میں علیحدگی ، باہمی
تکفیر اور مسئلہ ختم نبوت مسلمانوں کے لئے فی الحقیقت نا قابل برداشت ہو تا تو کبھی ممکن
نہ تھا کہ باہم فسادات نہ ہوتے اور کوئی احمدی کبھی کسی غیر احمدی کے ہاتھ سے مارا نہ جاتا۔
(2) پھر قیام پاکستان کے بعد بھی 1947ء سے لے کر 1953ء تک چھ سال یہ
فسادات کیوں رُکے رہے؟ کہا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد چونکہ مسئلہ مہاجرین اور
مسئلہ کشمیر اور مسئلہ خوراک کی طرف سب کو توجہ تھی اس لئے احمدیوں کے خلاف
مسلمانوں کا جوش دبا رہا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو جملہ مسائل ابھی تک حل نہیں
ہوئے اور اب بھی اسی طرح مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہیں جس طرح پہلے تھے۔
دوسرے یہ کہ باوجود ان مسائل کے قیام پاکستان کے بعد 1953ء کے فسادات سے قبل
پاکستان میں چار مقامات پر (نارووال ضلع سیالکوٹ، ضلع لاہور ، ضلع سرگودھا اور ضلع
میانوالی میں شیعہ سنی فسادات ہوئے لیکن کسی جگہ احمدی غیر احمدی فسادات نہیں
ہوئے۔ اس سے بھی ثابت ہے کہ ابتداءً عام مسلمانوں کے دل میں احمدیوں کے خلاف
ہر گز وہ جوش اور اشتعال نہیں تھا جو اُن کے دلوں میں شیعوں کے خلاف تھا۔ احمدیوں
کے خلاف تو جوش و اشتعال ایک لمبی مدت کی مسلسل کوششوں کے بعد پیدا ہوا ہے۔
(3) قیام پاکستان سے پہلے اور ما بعد احمدیوں اور غیر احمدیوں کے مابین مسئلہ ختم نبوت
اور صداقت حضرت مرزا صاحب اور وفات مسیح کے مسائل پر گزشتہ پچاس ساٹھ سال سے
مناظرے ہوتے رہے ہیں۔ ہندوستان کے ہر بڑے شہر اور پنجاب کے قصبوں اور قریوں تک
میں ایسے مناظرے ہوئے اور ہزاروں ہزار مسلمان نہایت شوق کے ساتھ یہ مناظرے سنتے
رہے لیکن ہمیشہ پر امن رہے کبھی کسی جگہ کوئی فساد نہیں ہوا۔ یہ امر واقعہ بذاتِ خود
اِس خود ساختہ نظریے کو غلط ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ یہ فسادات طبعی تھے۔