بانئ سلسلہ احمدیہ کی وفات پر مشہور اخبارات کی آراء
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
272
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مگر دلوں کو گرما دینے والا، برد باری شان میں انکساری، کیفیت میں
اعتدال پیدا کر دیا ہے۔ گفتگو ہمیشہ اس نرمی سے کرتے ہیں کہ معلوم
ہوتا ہے کہ گویا متبسم ہیں ۔۔۔۔۔ مرزا صاحب کی وسیع الاخلا الاخلاقی کا یہ ایک
ادنیٰ نمونہ ہے کہ اثناء قیام کے متواتر نوازشوں کے خاتمہ پر بایں الفاظ
مجھے مشکور ہونے کا موقع دیا۔ ”ہم آپ کو اس وعدہ پر اجازت دیتے
ہیں کہ آپ پھر آئیں اور کم از کم دو ہفتہ قیام کریں“۔ اُس وقت کا تبسم
ناک چہرہ اب تک میری آنکھوں میں ہے۔ میں جس شوق کو لے کے
گیا تھا ساتھ لایا ہوں اور شاید وہی شوق مجھے دوبارہ لے جائے۔“ 85
(5) پھر یہ امر بھی اس معزز عدالت کی توجہ کے لائق ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی
زندگی میں باوجود اس امر کے کہ آپ کے دعاوی کے ساتھ علماء نے اختلاف کیا، آپ کے
خلاف کفر کے فتوے لگائے۔ نمازوں اور جنازوں اور رشتوں ناطوں سے علیحدگی ہوئی
لیکن جب 26 مئی 1908ء کو آپ نے وفات پائی تو مسلم پریس نے آپ کی تعریف اور
آپ کی اسلامی خدمات کی ستائش سے بھر پور مضامین لکھے جس سے یہ امر ثابت ہوتا ہے
کہ احرار اور ان کے ہمنواؤں کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ احمد یہ جماعت کے نظریات بالطبع
مسلمانوں کے لئے اشتعال انگیز اور جماعت احمدیہ کو مسلمانوں سے الگ ایک جماعت
ثابت کرنے والے ہیں۔ ذیل میں ہم چند اقتباسات درج کرتے ہیں:
بانی سلسلہ احمدیہ کی وفات (الف) مولانا عبد الله العمادی مدیر اخبار
پر مشہور اخبارات کی آراء "وکیل" امر تسر نے اخبار ” وکیل“ میں شائع
فرمایا:-
وو
وہ شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو۔ وہ
شخص جو دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا۔ جس کی نظر فتنہ اور آواز حشر تھی۔
جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تار اُلجھے ہوئے تھے اور جس کی
دو مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں ۔۔۔۔۔ خالی ہاتھ دُنیا سے اُٹھ گیا
انوار العلوم جلد 23
273
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مرزاغلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت اس قابل نہیں کہ اس سے
سبق حاصل نہ کیا جائے اور مٹانے کے لئے اُسے امتدادِ زمانہ کے حوالہ
کر کے صبر کر لیا جائے۔ ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دُنیا میں
انقلاب پیدا ہو ہمیشہ دُنیا میں نہیں آتے۔ یہ نازش فرزندانِ تاریخ
بہت کم منظر پر آتے ہیں اور جب آتے ہیں تو دنیا میں انقلاب کر کے
دکھا جاتے ہیں۔
مرزا صاحب کی اس رحلت نے اُن کے بعض دعاوی اور بعض
معتقدات سے شدید اختلاف کے باوجود ہمیشہ کی مفارقت پر مسلمانوں
کو ان تعلیم یافتہ اور روشن خیال مسلمانوں کو محسوس کرا دیا کہ اُن کا
ایک بڑا شخص اُن سے جدا ہو گیا اور اس کے ساتھ مخالفین اسلام کے
مقابلہ پر اسلام کی اُس شاندار مدافعت کا جوا اُس کی ذات سے وابستہ تھا،
خاتمہ ہو گیا۔ اُن کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین کے برخلاف
ایک فتح نصیب جرنیل کا فرض پورا کرتے رہے ہمیں مجبور کرتی ہے کہ
اس احساس کا کھلم کھلا اعتراف کیا جائے ۔۔۔۔۔ مرزا صاحب کا لٹریچر جو
مسیحیوں اور آریوں کے مقابلہ پر اُن سے ظہور میں آیا قبولِ عام کی سند
حاصل کر چکا ہے اور اس خصوصیت میں وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
اس لٹریچر کی قدر و عظمت آج جب کہ وہ اپنا کام پورا کر چکا ہے ہمیں
دل سے تسلیم کرنی پڑتی ہے۔ اس لئے کہ وہ وقت ہرگز لوح قلب سے
نَسْيًا مَنْسِيًّا نہیں ہو سکتا۔ اسلام مخالفین کی یورشوں میں گھر چکا
ہے ۔۔۔۔۔
غرض مرزا صاحب کی یہ خدمت آنے والی نسلوں کو
گراں بار احسان رکھے گی کہ انہوں نے قلمی جہاد کرنے والوں کی
صف اول میں شامل ہو کر اسلام کی طرف سے فرضِ مدافعت ادا کیا
انوار العلوم جلد 23
274
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور ایسا لٹریچر یاد گار چھوڑا جو اُس وقت تک کہ مسلمانوں کی رگوں میں
زندہ خون رہے اور حمایت اسلام کا جذبہ ان کے شعارِ قومی کا عنوان
نظر آئے، قائم رہے گا “۔ 86
(ب) علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ نے لکھا:
وو
مرحوم ایک مانے ہوئے مصنف اور مرزائی فرقہ کے بانی
تھے ۔۔۔۔۔ کئی دفعہ آپ کو کافر قرار دیا گیا اور آپ پر اکثر مقدمات کئے
گئے ۔۔۔۔۔ بے شک مرحوم اسلام کا ایک بڑا پہلوان تھا “ ۔ 87
(ج) تہذیب نسواں لاہور کے مدیر شمس العلماء مولانا ممتاز علی صاحب لکھتے ہیں:
وو
مرزا صاحب مرحوم نہایت مقدس اور برگزیدہ بزرگ تھے
اور نیکی کی ایسی قوت رکھتے تھے جو سخت سے سخت دلوں کو تسخیر کر لیتی
تھی۔ وہ نہایت باخبر عالم، بلند ہمت، مصلح اور پاک زندگی کا نمونہ
88 تھے“۔
(د) اخبار زمیندار کے مدیر مولانا ظفر علی خان صاحب کے والد ماجد مولوی سراج دین
صاحب تحریر فرماتے ہیں:
”مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے 26 مئی کی صبح کو لاہور
میں انتقال فرمایا۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔۔۔۔۔ مرزا غلام احمد صاحب
1860ء یا 1861ء کے قریب ضلع سیالکوٹ میں محرر تھے۔ اُس وقت
آپ کی عمر بائیس چوبیس سال کی ہو گی اور ہم چشم دید شہادت سے کہہ
سکتے ہیں کہ جوانی میں بھی نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے۔ کاروبار
ملازمت کے بعد ان کا تمام وقت مطالعہ دینیات میں صرف ہوتا تھا۔
عوام سے کم ملتے تھے۔ 1877ء میں ہمیں ایک شب قادیان میں آپ کے ہاں
مہمانی کی عزت حاصل ہوئی۔ اُن دنوں بھی آپ عبادت اور وظائف میں
اس قدر محود مستغرق تھے کہ مہمانوں سے بھی بہت کم گفتگو کرتے تھے۔
انوار العلوم جلد 23
275
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
1881ء یا 1882ء میں آپ نے براہین احمدیہ کی تصنیف کا اعلان دیا
اور ہم اس کتاب کے اول خرید اروں میں سے تھے “ ۔ 89
66
(ح) ایڈیٹر ”صادق الاخبار “ ریواڑی مولوی بشیر الدین صاحب جو سر سید احمد خان
صاحب کے ساتھیوں میں سے تھے اور مسلمانوں کے لیڈروں میں شامل تھے آپ کی
وفات پر تحریر فرماتے ہیں:
چونکہ مرزا صاحب نے اپنی پر زور تقریروں اور شاندار
تصانیف سے مخالفین اسلام کے لچر اعتراضات کے دندان شکن جواب
دے کر ہمیشہ کے لئے ساکت کر دیا ہے اور کر دکھایا ہے کہ حق حق ہی
ہے اور واقعی مرزا صاحب نے حق حمایت اسلام کما حقہ ، ادا کر کے
خدمت اسلام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ انصاف متقاضی
ہے کہ ایسے اولوالعزم حامی اسلام اور معین المسلمین، فاضل اجل،
عالم بے بدل کی ناگہانی اور بے وقت موت پر افسوس کیا جائے“۔
یہ سب اقتباسات اس امر کے ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ جماعت احمد یہ
کے خلاف 1953ء کے حالیہ فسادات احمدیت کی تعلیم اور نظریات کے اشتعال انگیز
ہونے کے باعث نہ تھے بلکہ اُس اشتعال انگیز اور منافرت خیز پروپیگینڈے کا نتیجہ تھے جو
مجلس احرار اور مجلس عمل کے اراکین نے قیام پاکستان کے بعد جماعت احمد یہ کے خلاف کیا۔
(6) اس امر کا ایک اور ثبوت کہ یہ تحریک کسی طبعی جذبے کا نتیجہ نہ تھی بلکہ انجینئرڈ تھی
یہ بھی ہے کہ اگر یہ تحریک احمدیت کے نظریات کے باعث اشتعال ہونے کی وجہ سے
ہوتی تو سب سے پہلے بہائیوں اور کمیونسٹوں کے خلاف اُٹھتی جو پاکستان میں بکثرت
موجود ہیں اور ایک زبر دست تنظیم کے ساتھ پاکستان میں منظم پروپیگنڈا کے ذریعہ اپنی
تعداد کو بڑھا رہے ہیں۔
(7) اس تحریک کے غیر مذہبی اور غیر طبعی ہونے کا ایک زبر دست ثبوت یہ بھی ہے کہ
اس تحریک میں تحفظ ختم نبوت کے نام پر احرار نے پنجاب کے عیسائیوں کو بھی شامل کیا۔
انوار العلوم جلد 23
276
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
حالانکہ عیسائیوں کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین تو کیا نعُوذُ بِاللہ
نبی بھی نہیں ہیں۔ بلکہ اُن کے نزدیک مسیح ناصری خاتم النبیین ہیں ۔ چنانچہ پنجاب
ریلیجس تک سوسائٹی لاہور نے 1953ء میں ایک رسالہ موسومہ بہ ” خاتم النبیین“
شائع کیا جس کے صفحہ 21 پر درج ہے:
وو
توریت اور نبیوں کی ان خبروں کو بعض محمدی عالموں نے
حضرت محمد عربی پر عائد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اس بحث میں
محمد یہ نے سخت ندامت کا اُٹھائی اور بڑی شکست اُٹھا کر خاموش رہ
گئے اور انجیل میں مسیح کے یہ الفاظ پڑھ کر مسلمان بڑے خوش ہوئے
علماء محمد پہ
کہ ”دنیا کا سر دار آتا ہے “۔ 20
مگر جب ان کو معلوم ہوا کہ یہ خبر شیطان کے بارہ میں ہے تو
91
چپ کر گئے “۔ 21
آخری نبی کی خبروں کے متعلق مسلمان عالموں کی ملمع سازیوں
کی حقیقت بے نقاب ہو گئی اور اس بحث کا نہایت عمدہ نتیجہ نکلا کہ
یہودیوں اور مسیحیوں کی کتابوں میں محمد صاحب کا نام و نشان بھی نہیں
ہے۔ محمد صاحب پچھلے چھ صد سال پہلے مسیح خداوند کا اپنا دعویٰ تھا کہ
تورات اور نبیوں کا سابقہ سارا بیان میرے حق میں ہے اور آئندہ کے لئے
اس کا تاکیدی فرمان ہے کہ جھوٹے نبیوں سے خبردار رہیں۔
متی (7:150) مسیح کے قول کی صداقت کے سامنے کسی اور انسان کا
کیا اعتبار ہے۔ کیونکہ وہی صادق القول اور سچا گواہ ہیں۔ مکاشفہ 15:1
و14:13 و11:19 و6:22۔ اور اس کے مقدس حواریوں نے اس
کے سچے قول کی تصدیق میں یہودی قوم کے سرداروں کے سامنے اس
حقیقت کا اعلانیہ اقرار اور اظہار کیا کہ مسیح ناصری ہی خاتم النبیین
ہے۔ اعمال 30:3 و اعمال 42:10و پطرس 9:1-11 ۔ پس
انوار العلوم جلد 23
277
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ہماری تحریک نے ہمیں مجبور کیا ہے کہ ہم دُنیا میں اس بات کا اعلانیہ
اظہار کریں کہ توریت اور نبیوں اور انجیل مقدس میں مسیح خداوند اور
اس کے حواریوں کے بعد کی سچے نبی کی آمد کی کوئی خبر نہیں۔ اس لئے
مسیح اور اس کے حواریوں کے بعد کسی کا دعویٰ کی نبوت حق اور قابلِ
وثوق نہیں ہے۔ پس ساری باتوں کو آزماؤ اور بہتر کو اختیار کرو۔
-1
تھیلنیکیوں 21:5 22
اب اس کے بعد ہم معزز عدالت کی توجہ کے لئے اخبار آزاد 27 فروری
1953ء پنجاب کے عیسائی لیڈر مسٹر ظفر اقبال ظفر کا اعلان نقل کرتے ہیں۔ احراری
اخبار آزاد عیسائی مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کی تحریک کو کامیاب بنائیں گے “ کے
زیر عنوان رقمطراز ہے:
لاہور 25 فروری۔ مسیحی لیڈر مسٹر ظفر اقبال ظفر نے
اخبارات کو بیان دیتے ہوئے کہا:
میں برادرانِ ملت سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس
دھوکے اور فریب میں نہ آئیں اور مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کی
تحریک کو زور شور سے جاری رکھیں۔ مرزائی اسلام اور پاکستان کے لئے مرزائی اسلام اور پاکستان کے لئے
ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔ ہم اس تحریک میں برادرانِ ملت کے ساتھ ہیں
اور ہم دو قدم آگے بڑھ کر ہر قسم کی جانی اور مالی قربانی دے کر
مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کی تحریک کو کامیاب بنائیں گے “۔ 23
93
مندرجہ بالا اقتباس میں ”بر ادرانِ ملت “ کے الفاظ خاص طور پر قابلِ توجہ ہیں۔
گویا مجلس عمل کے اراکین اور عیسائی تو ایک ملت ہیں لیکن جماعت احمد یہ خارج از ملت
ہے۔
احرار اور عیسائیوں کے اس اتحاد سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ یہ تحریک
در حقیقت مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔
انوار العلوم جلد 23
278
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
(۸) اگر یہ تحریک طبعی ہوتی اور اس کا باعث احمدیت کے مخصوص عقائد و نظریات کا
عام مسلمانوں کے لئے طبعاً اشتعال ہونا ہوتا تو چاہئے تھا کہ یہ تحریک بجائے سیاسی لیڈروں
کی طرف سے اُٹھائے جانے کے خود عوام کی طرف سے اُٹھتی۔ علماء کو اس کے بھڑ کانے
کی کیا ضرورت تھی؟
اگر مسلمان جانتے ہوں کہ فلاں جگہ پر ان کو سور کھلایا جاتا ہے تو کسی عالم کو یہ
بتانے کی کیا ضرورت ہو گی کہ تم وہاں نہ جاؤ۔ اگر واقع میں لوگوں میں ایسی تعلیمات پر غم
اور غصہ پایا جاتا تھا تو پھر کسی شخص کے اشتعال دلانے اور تقریر کرنے کی ضرورت نہیں
تھی اور نہ ہزار ہا جھوٹ بولنے کی ضرورت تھی۔ وہ علماء کرام جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی گڈی پر بیٹھنے کے دعویدار ہیں برابر پانچ سال تک بولتے رہے ہیں، اُن کا جلسے
کرنا اور اُن کا لٹریچر شائع کرنا، اُن کا نوٹ بنا بنا کر بیچنے کی کوشش کرنا، اُن کا بکروں کی
کھالیں طلب کرنا تاکہ لوگوں کو ان باتوں سے واقف کیا جائے بتاتا ہے کہ یہ عوام الناس
کی تحریک نہیں تھی بلکہ علماء اسے عوام الناس میں پھیلانا چاہتے تھے تا کہ اس زور اور دباؤ
کے ذریعہ سے وہ گورنمنٹ کو مجبور کریں۔ اور علماء اس مسئلہ میں غیر جانبدار پارٹی نہیں
تھے۔ اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ اسلام میں وحی کا سلسلہ جاری ہے تو یہ بھی تسلیم کرنا
پڑے گا کہ اسلام میں مولویوں کی کوئی حیثیت نہیں وہ محض ایک مدرس اور قانون کی
تشریح کرنے والے لوگ کہلائیں گے اس سے زیادہ ان کو لوگوں پر کوئی حکومت حاصل
نہیں۔ خدا رسیدہ اور اللہ تعالیٰ سے وحی پانے والے لوگ اگر دُنیا میں آتے رہیں تو
PRIESTHOOD کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔PRIESTHOOD اُسی وقت رہتی ہے جب
کہ وحی کا زمانہ دُور ہو جاتا ہے اور لوگ نقل اور تقلید پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ موسیٰ علیہ السلام
سے لے کر عزرا نبی تک کوئی ملا ازم نہیں تھا کیونکہ متواتر نبی آتے رہے تھے۔ عزرا کے
بعد جب نبیوں کے آنے میں وقفہ پڑا تب سے احبار اور ربی وغیرہ پیدا ہونے شروع
ہوئے۔ جیسا کہ فریسیوں اور صدوقیوں کی تاریخ سے ثابت ہے۔ پس علماء کا اس معاملہ
میں جوش دکھانا اُن کی ذاتی اغراض کے ماتحت تھا عوام الناس کو اس تحریک سے کوئی تعلق
انوار العلوم جلد 23
279
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
نہیں تھا۔ عوام الناس تو جھوٹ بول بول کر اور دھو کے دے دے کر فساد پر آمادہ کئے
گئے ۔ ہمارے ملک کے اکثر افراد تو پیروں کے ماننے والے ہیں۔ اہل حدیث تو بہت ہی کم
ہیں۔ پھر اہل حدیث کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جو کہ وحی و الہام کا قائل ہے اور بزرگوں کو
مانتا ہے اور اُن کی بیعت کرتا ہے جیسا کہ مولانا داؤد صاحب غزنوی کے دادا کا عقیدہ تھا
اور اُن کے والد مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی نے اپنی کتاب ” اثْبَاتُ الْإِلْهَامِ وَالْبَيْعَةِ
میں لکھا ہے کہ :
وو
مسئلہ الہام کا حلت و حرمت کا مسئلہ نہیں جو اِس کا ثبوت
صحابہ اور تابعین سے ضرور ہونا چاہئے بلکہ حضرت آدم علیہ السلام سے
مادم تک اگر کسی نے بھی دعوئی نہ کیا ہو اور آج ایک شخص
متقی صالح دعویٰ کرے کہ مجھے الہام ہوتا ہے اور مجھے غیب سے آواز
آتی ہے تو بھی اُس کو سچا جانیں گے اور بحکم شریعت تمام اہل اسلام پر
لازم ہے کہ اُس کو سچا سمجھیں“۔ 24
جس ملک کی اکثریت وحی اور الہام کی قائل ہو ایسے ملک میں اِس بات پر
شور مچانا کہ مرزا صاحب وحی کے مدعی ہیں کسی کی سمجھ میں آسکتا ہے ؟ سامعین تو اکثر وہ
لوگ ہوتے تھے جو کہ اُن لوگوں کے ماننے والے ہیں جو وحی و الہام کے مدعی ہیں۔
ہمارے ملک میں کتنے عوام ہیں جو کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو نبی نہیں مانتے
اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی صاف طور پر کہتے ہیں کہ
د میدم روح القدس اندر معینے مے دمد
من نمے دانم مگر من عیسی ثانی شدم 25
یعنی ہر لحظہ اور ہر گھڑی جبرئیل معین کے اندر آکر یہ بات پھونکتا ہے اس لئے میں نہیں کہتا،
مگر حقیقت یہی ہے کہ میں عیسیٰ ثانی ہو گیا ہوں۔ یہاں صاف طور پر وحی کا دعویٰ ہے
جبرئیل کے اُترنے کا دعویٰ ہے مسیح ثانی ہونے کا دعویٰ ہے اور پاکستان کے اسی فیصدی
مسلمان حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو اپنا مقتدا اور زمانہ کا بہت بڑا ولی سمجھتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 23
280
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اگر وحی کا دعویٰ کرنا انسان کو کافر اور گمراہ بنا دیتا ہے تو کیا یہی مولوی جرآت کر سکتے ہیں
کہ پبلک میں کھڑے ہو کر کہیں کہ مرزا صاحب کا وہی دعویٰ ہے جو حضرت خواجہ
معین الدین چشتی کا ہے اور ایسا دعویٰ کرنے والے کافر اور گمراہ ہوتے ہیں۔
مسلمانوں میں سے اکثر صوفیاء حضرت محی الدین ابن عربی کو صوفیاء کا سردار
قرار دیتے ہیں اور محی الدین ابنِ عربی بھی اجراء وحی کے قائل ہیں۔ امام عبد الوہاب
شعرانی لکھتے ہیں:
فَإِنْ قُلْتَ قَدْ ذَكَرًا لُغَزَالِي فِي بَعْضِ كُتُبِهِ إِنَّ مِنَ
الْفَرَقِ بَيْنَ تَنَزَّلِ الْوَحْيِ عَلَى قَلْبِ الْأَنْبِيَاءِ وَ تَنَزَّلِهِ عَلَى
قُلُوبِ الْأَوْلِيَاءِ نُزُولُ الْمَلَكِ فَإِنَّ الْوَلِي يُلْهَمُ وَ لَا يَنْزِلُ
عَلَيْهِ مَلَكٌ قَطُّ وَ النَّبِيِّ لَا بُدَّ لَهُ فِي الْوَحْيِ مِنْ نُزُوْلِ
الْمَلَكِ بِهِ فَهَلْ ذَلِكَ صَحِيحٌ فَالْجَوَابُ كَمَا قَالَهُ الشَّيْخُ فِي
الْبَابِ الرَّابِعِ وَ السَّيِّينَ وَ الثَّلَاثِ مِائَةِ إِنَّ ذُلِكَ غَلَطٌ وَ
الْحَقِّ أَنَّ الْكَلَامَ فِي الْفَرِقِ بَيْنَهُمَا إِنَّمَا هُوَ فِي كَيْفِيَّةٍ مَا
يَنْزِلُ بِهِ الْمَلَكُ لَا فِي نُزُولِ الْمَلَكِ 6
یعنی اگر تو کہے کہ غزالی نے اپنی بعض کتابوں میں ذکر کیا ہے کہ انبیاء کے دلوں
پر وحی کے نزول اور اولیاء کے دلوں پر وحی کے نزول میں مَا بِهِ الْاِمْتِيَاز فرشتہ کا نزول
ہے۔ اللہ تعالیٰ ولیوں پر وحی تو کرتا ہے مگر اُن پر فرشتہ کبھی نہیں اُتر تا اور نبی کے لئے
ضروری ہے کہ فرشتہ اُس پر وحی لے کر نازل ہو ۔ تو کیا یہ بات صحیح ہے ؟ اس کا جواب وہی
ہے جو کہ حضرت محی الدین ابن عربی نے اپنی کتاب ( فتوحات مکیہ) کے 364 ویں باب میں
بیان کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ غلط ہے اور سچی بات یہ ہے کہ نبیوں اور ولیوں کی وحی میں فرق
صرف وحی کے مضمون میں ہوتا ہے نہ کہ فرشتہ کے نازل ہونے یا نہ نازل ہونے کا فرق۔
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت محی الدین ابن عربی کے نزدیک بھی جو
سردار صوفیاء کہلاتے ہیں۔ 27 اور حضرت امام غزالی کے نزدیک بھی وحی نہ صرف نبیوں پر
انوار العلوم جلد 23
281
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اُترتی ہے بلکہ ولیوں پر بھی اُترتی ہے۔ امام غزالی کے نزدیک تو نبیوں پر وحی فرشتوں کے
ذریعہ اُترتی ہے اور ولیوں پر بغیر فرشتوں کے۔ مگر حضرت محی الدین ابن عربی کے
نزدیک ان کا یہ دعویٰ غلط ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ولیوں پر بھی فرشتوں ہی کے ذریعہ وحی
اُترتی ہے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ نبیوں کی وحی میں اور قسم کے امور ہوتے ہیں اور
ولیوں کی وحی میں اور قسم کے اُمور ۔ یعنی نبیوں کی وحی شریعت وغیرہ امور پر مشتمل ہوتی
ہے اور ولیوں کی وحی میں یہ بات نہیں ہوتی۔ پس وحی کا نزول یا فرشتہ کے نزول کا عقیدہ
کوئی نئی چیز نہیں۔
خود قرآن کریم بھی اس بات کا مدعی ہے کہ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُم
تُوعَدُونَ - نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَ لَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَ
لَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ - 28 وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب
ہے پھر عمل کے ساتھ اس پر قائم ہو جاتے ہیں فرشتے اُن پر نازل ہوتے ہیں اور ان سے
کہتے ہیں نہ تو آئندہ کا کوئی خوف دل میں رکھو اور نہ کسی گزشتہ نقصان پر غم کھاؤ اور خدا
تعالیٰ کی طرف سے اُس جنت کی جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے خبر سُن لو۔ ہم اِس دُنیا میں
بھی (خدا کے حکم کے ساتھ ) تمہارے ساتھ رہیں گے اور اسی طرح بعد میں آنے والی
دُنیا میں بھی۔ اور تم کو اس دُنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی جو کچھ تم چاہتے ہو اور
جو کچھ مانگتے ہو ملے گا۔ یہ خدائے بخشندہ اور مہربان کی طرف سے تمہارے لئے بطور
اعزاز ظاہر ہو گا۔
اس آیت میں صاف طور پر بیان کیا گیا ہے کہ مسلمانوں میں سے بعض لوگوں
وو
پر فرشتے نازل ہوں گے اور انہیں خدا کا پیغام پہنچائیں گے۔ چنانچہ اس آیت کے ماتحت
تفسیر بیضاوی میں لکھا ہے کہ ” تُلْهِمُكُمُ الْحَقَّ وَنَحْمِلُكُمْ عَلَى الْخَيْرِ بَدَلَ مَا كَانَتِ
الشَّيْطَيْنُ تَفْعَلُ بِالْكَفَرَةِ - 29 یعنی جس طرح شیطان کفار کے دلوں میں بُرے خیالات
پیدا کرتے ہیں ہم مسلمانوں کو سچی باتوں کا الہام کریں گے اور نیک باتوں پر عمل کرنے کی
انوار العلوم جلد 23
اُن کو تحریص کریں گے۔
282
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسی طرح قرآن کریم میں مخلص مسلمانوں کی وفات کے وقت بھی فرشتوں کے
ذریعہ وحی نازل ہونے کا ذکر موجود ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلائِكَةُ
طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَمٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - 100 یعنی وہ لوگ جن
کی جان فرشتے اس حال میں نکالتے ہیں کہ وہ پاک ہوتے ہیں فرشتے اُن سے کہتے ہیں کہ تم
پر سلامتی ہو۔ اپنے اعمال نیک کی وجہ سے اب موعودہ جنت میں داخل ہو جاؤ۔ اور یہ
آیت تو ہم پہلے ہی لکھ چکے ہیں۔ لکھ چکے ہیں کہ یبَنِی آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَتِي
فَمَنِ اتَّقَى وَ أَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ اے بنی آدم! (یہ آیت
مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہی گئی ہے۔) اگر تمہاری طرف ہمارے رسول آئیں اور تم کو
ہمارے نشانات و احکام سنائیں تو جو اصلاح سے کام لے گا اور تقویٰ کرے گا اُسے نہ آئندہ
کا خوف ہو گا نہ گزشتہ کا غم۔
101
رض
خود حدیثوں میں ایسے واقعات موجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی وحی صحابہ پر نازل
ہوئی۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عبد اللہ بن زید ایک صحابی تھے
اللہ تعالیٰ نے اُن کو وحی کے ذریعہ سے اذان سکھائی تھی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے انہی کی وحی پر انحصار کرتے ہوئے مسلمانوں میں اذان کا رواج ڈالا تھا۔ بعد میں قرآنی
وحی نے بھی اس کی تصدیق کر دی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے بھی
خدا تعالیٰ نے یہی اذان سکھائی تھی مگر میں دن تک میں خاموش رہا اس خیال سے کہ
ایک اور شخص رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بیان کر چکا ہے ۔ 102
ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ ایک فرشتہ نے مجھے آکر اذان سکھائی اور میں
اُس وقت پوری طرح سویا ہوا نہیں تھا کچھ کچھ جاگ رہا تھا۔ 103
پھر نہ صرف یہ کہ بعض صحابہ پر فرشتہ نازل ہوا بلکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے خود دُعا فرمائی کہ خدا تعالیٰ بعض صحابہ پر فرشتے نازل کرے۔ چنانچہ ایک دفعہ
حضرت حسان بن ثابت جب کفار کے بعض اعتراضات کا جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے
انوار العلوم جلد 23
283
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
تو آپ نے فرمایا اللهُمَّ أَيْدُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ۔ 104 اے خدا! تو جبرئیل کے ذریعہ سے اس
کی مدد کر۔
اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ پہلی اُمتوں میں ایسے لوگ پائے جاتے تھے جن پر وحی الہی نازل
ہوتی تھی۔ اگر میری اُمت میں بھی ایسے لوگ ہوئے تو عمر بن الخطاب ان لوگوں میں
سے ایک ہو گا۔ 105 اس پر حاشیہ میں لکھا ہے کہ محدث سے مراد وہ شخص ہے جو کہ
عظیم الشان مرتبہ پر ہو اور صادق الکلام ہو۔ اور مجمع البحار میں لکھا ہے کہ اس سے وہ شخص
مراد ہے جس کے دل میں خدا تعالیٰ کوئی بات ڈالتا ہے پھر وہ اپنی عقل سے یہ سمجھ لیتا ہے
کہ یہ بات خدا کی طرف سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کے
لئے مخصوص کر دیتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی کہا جاتا ہے کہ فرشتے ان سے بولتے ہیں۔
حضرت مولانا روم فرماتے ہیں۔
نے نجوم است و نه رمل است و نه خواب
وحی حق وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
از پیئے روپوش عامه در بیان
وحی دل گویند آن را صوفیان 106
وحی الہی نہ نجوم ہے نہ رمل ہے نہ خواب ہے لیکن عوام الناس سے پچھپانے کے لئے
صوفی اسے وحی دل کہہ دیتے ہیں۔
اسی طرح وہ اپنی مثنوی کے دفتر سوم صفحہ 5 پر کہتے ہیں کہ
خلق نفس از وسوسه خالی شود
مهمان وحی اجلالی شود
کامل انسانوں کا نفس خدا تعالیٰ نے وسوسہ سے پاک بنایا اور اُن کے اُوپر
وحی اجلالی نازل ہوتی رہتی ہے۔
تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے کہ قرآن کریم میں جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ