لفظ الہام اور وحی کے معنے
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
284
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مَا كَانَ لِبَشَرِ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا - 107 اس میں خدا تعالیٰ نے عام ذکر کیا ہے نبی کا ذکر
نہیں کیا اس لئے نبیوں کے ساتھ وحی مخصوص نہیں بلکہ سابق زمانے میں مریم اور
ام موسیٰ کی مثال موجود ہے کہ وہ نبیہ نہیں تھیں اور اللہ تعالیٰ نے اُن سے کلام کیا اور
ہماری اُمت میں محدثین اُمت سے بھی یہی سلوک ہو گا اور اُن پر وحی نازل ہو گی۔ 108
لفظ الہام اور وحی کے معنے بعض لوگوں نے الہام اور وحی میں فرق کیا ہے لیکن لغت والوں نے اس فرق کو تسلیم نہیں کیا۔
چنانچہ منتہی الادب میں لکھا ہے کہ اوحی اللہ کے معنے ہیں خدا تعالیٰ نے اس کی طرف
فرشتہ بھیجا اور اس پر الہام کیا۔
لسان العرب والے کہتے ہیں کہ وضع کے لحاظ سے وحی کا لفظ عام تھا۔ مگر تم قصر
الْوَحْى لِلْإِلْهَامِ ہوتے ہوتے وحی کے معنے الہام کے ہو گئے۔ 109
تاج العروس والے لکھتے ہیں کہ اَوْحٰی إِلَيْهِ کے معنی ہیں أَلْهَمَهُ۔ اس پر خدانے
الہام نازل کیا۔ پھر وہ لکھتے ہیں کہ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ وحی کے اصل معنی مخفی طور پر کسی
بات کے بتانے کے ہیں اور اسی وجہ سے الہام کو بھی وحی کہتے ہیں۔ 110
حدیث کی مشہور لغت نہا یہ ابن الاثیر میں ہے کہ الہام کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ
کسی کے دل میں کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کی تحریک ڈالے اور وہ بھی وحی کی اقسام
میں سے ایک قسم ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے لئے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے
چن لیتا ہے۔ 111
حضرت شاہ ولی اللہ " فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ وَهُوَ يَتَوَلَّى
الصَّالِحِينَ یہ مقربین الہی کی علامت ہے اور اس قرب کی خصوصیتوں میں سے ایک یہ
بھی ہے کہ فرشتے ایسے شخص کو پکارتے ہیں جس طرح کہ مریم کو پکارا تھا۔ 112
ہیں کہ اُمت فرشتہ کی معرفت وحی اور اس کے دیکھنے کے حصہ سے
محروم نہیں ہے۔ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ کس طرح مریم نے جبرئیل کو دیکھا اور
ایک مضبوط اور تندرست آدمی کی شکل میں دیکھا اور کس طرح فرشتوں نے اس کو پکارا۔
انوار العلوم جلد 23
285
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ ایک مومن اپنے ایک بھائی سے ملنے کے لئے ایک گاؤں کی طرف
گیا۔ رستہ میں ایک فرشتہ اُس پر ظاہر ہوا اور فرشتے نے اُس سے کہا کہ میں خدا کی طرف سے
تمہاری طرف رسول ہوں۔ اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ اگر تمہارے اندر ایمان کی
ایک حالت رہے تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں۔ ایسی حالت میں کہ تم اپنے بستروں پر لیٹے ہوئے ہو
اور حدیث میں آتا ہے کہ اسید بن حضیر نے ملائکہ کو لیمپوں کی شکل میں دیکھا۔ 113
اور اپنے متعلق وہ کہتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل کی اور فرمایا
میں تجھے وہ طریقہ دوں گا جو ان تمام طریقوں میں جو اس وقت رائج ہیں سب سے زیادہ
خدا تعالیٰ تک پہنچانے میں قریب ہو گا اور سب سے زیادہ مضبوط ہو گا۔ 114
امام رازی اپنی کتاب تفسیر کبیر کی جلدے صفحہ 371,370 پر فرماتے ہیں کہ:۔
ملائکہ انسان کی روحوں میں الہاموں کے ذریعہ سے اپنی
تاثیر نازل کرتے ہیں اور یقینی کشفوں کے ذریعہ سے اُن پر اپنے کمالات
ظاہر کرتے ہیں۔ تفسیر عرائس البیان میں لکھا ہے میری اُمت میں
محدث اور مکلم : ہوں گے اور عمر ان میں سے سے ہو گا۔ پس محدث وہ
ہوتے ہیں جن سے فرشتے بولتے ہیں اور مکلم وہ ہوتا ہے جن سے
اللہ تعالیٰ کلام کرتا ہے“۔ 115
حضرت مولانا محمد اسمعیل شہید جو حضرت مولانا شاہ ولی اللہ کے پوتے اور
حضرات دیو بند کے اُستاد اول ہیں فرماتے ہیں کہ :۔
وو
” یہ جان لینا چاہئے کہ وحی کی ایک قسم الہام بھی ہے۔ وہ الہام
کہ جو نبیوں پر اُترنا ثابت ہے اُسے وحی کہتے ہیں اور اگر وہ غیر نبیوں پر
اُترے تو اُسے محدثیت کہہ دیتے ہیں اور قرآن کریم میں الہام کو ہی
خواہ وہ انبیاء پر اُترے یا غیر انبیاء پر وحی کہا گیا ہے “۔ 116
نواب صدیق حسن خان صاحب جو ہندوستان کے اہل حدیث کے مسلمہ لیڈر
تھے فرماتے ہیں :-
انوار العلوم جلد 23
286
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
حدیث لَا وَحْيَ بَعْدَ مَوْتِی بے اصل ہے۔ ہاں لَا نَبِيَّ بَعْدِی
آیا ہے۔ اس کے معنے نزدیک اہل علم کے یہ ہیں کہ میرے بعد کوئی نبی
شرع ناسخ نہ لاوے گا۔ سبکی نے اپنی تصنیف میں صراحت کی ہے
اس بات کی کہ عیسی علیہ السلام ہمارے ہی نبی کی شریعت کا حکم دیں
گے۔ قرآن و حدیث کی رُو سے اس سے یہ امر راجح سمجھا جاتا ہے کہ وہ
سنت کو جناب نبوت سے بطریق مشافہہ کے بغیر کسی واسطہ کے یا بطریق
وحی و الہام کے حاصل کریں گے ۔۔۔۔۔۔
ہاں یہ بات اور ہے کہ اُن کو وحی آئے گی جس طرح حدیث
نواس بن سمعان میں نزدیک مسلم وغیرہ کے آیا ہے۔۔۔۔۔۔ ظاہر یہی ہے
کہ لانے والے اس وحی کے جبرئیل علیہ السلام ہوں گے بلکہ اسی کا ہم
کو یقین ہے۔ اس میں کچھ تر ڈر نہیں کیونکہ اُن (جبرئیل) کا وظیفہ یہی
ہے کہ وہ درمیان خدا و انبیاء کے سفیر ہوتے ہیں۔ یہ بات کسی
دوسرے فرشتہ کے لئے معلوم نہیں۔ ابو حاتم نے اپنی تفسیر میں لکھا
ہے۔ اِنَّهَ وَكِلَ جِبْرَئِيلُ بِالْكُتُبِ وَ بِالْوَحْيِ إِلَى الْأَنْبِيَاءِ (انبیاء کی
طرف وحی لانا اور کتابیں لانا جبرئیل کے سپر د ہے۔۔۔۔۔۔ یہ حدیث کہ
إِنَّ جِبْرَئِيلَ لَا يَنْزِلُ إِلَى الْأَرْضِ بَعْدَ مَوْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
بے اصل ہے۔ حالانکہ کئی احادیث میں آنا جبرئیل کا آیا ہے۔ جیسے
وقت مرنے کے طہارت پر ۔ شب قدر میں۔ دجال کے روکنے کو لگے،
مدینے سے۔ الی غَيْرِ ذَالِكَ 117
غرض قرآن کریم، احادیث اور اولیاء اللہ کے کلام سے ثابت ہے کہ
اُمت محمدیہ میں وحی کا سلسلہ جاری ہے اور اُمتِ محمدیہ کے بہت سے افراد نے اس بات کا
اقرار کیا ہے کہ ان پر وحی نازل ہوتی ہے اور آنے والے مسیح کے متعلق تو معین صورت میں
وحی کے نزول کی خبر دی گئی ہے۔ چنانچہ حضرت نواس بن سمعان کی روایت میں جو مسلم نے
انوار العلوم جلد 23
287
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
بیان کی ہے صاف کہا گیا ہے کہ أَوْحَى الله إلى عیسیٰ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِنِّي قَدْ أَخْرَجْتُ
عِبَاداً لِي لَا يَدَانِ لِأَحَدٍ بِقَتَالِهِمْ فَحَرِّزْ عِبَادِى إِلَى الطَّورِ - 118 یعنی اللہ تعالیٰ حضرت
عیسی علیہ السلام پر جب وہ دنیا میں آئیں گے تو وحی نازل کرے گا کہ میں نے ایسے بندے
نکالے ہیں جن سے لڑنے کی کسی میں طاقت نہیں۔ پس میرے بندوں کو طور پر لے جا۔
روح المعانی والے لکھتے ہیں کہ "يُوحَى إِلَيْهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَحْيٌ حَقِيقِى 119
حضرت عیسی علیہ السلام پر وحی حقیقی نازل ہو گی۔ علامہ محمد الحسبان اپنی کتاب
اسعاف الراغبین، جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اہل بیت کے فضائل
کے متعلق لکھی گئی ہے لکھتے ہیں:
” مہدی آئے گا تو اکثر مسائل میں علماء کے مذہب کے خلاف
حکم دے گا اور اُس پر وہ ناراض ہو جائیں گے کیونکہ وہ یقین کریں گے
کہ جو اُن کے بڑے بزرگ تھے اُن کے بعد اللہ تعالیٰ کسی کو ایسی
اجتهادی باتیں نہیں بتائے گا “۔ 120
اسی طرح وہ اپنی کتاب کے صفحہ 144 پر لکھتے ہیں کہ :-
”مہدی کی جماعت سب غیر عربیوں پر مشتمل ہو گی۔ ان
میں سے ایک بھی عربی نہیں ہو گا “۔
اسی طرح صفحہ 145 پر لکھتے ہیں کہ :۔
حضرت محی الدین ابن عربی کہتے ہیں کہ مہدی الہام کے ذریعہ سے
شریعت کی باریکیاں سمجھ کے لوگوں تک پہنچائے گا۔ اور ایک حدیث
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہدی میرا متبع ہو گا متبوع نہیں ہو گا۔ یعنی ایسے
فتوے دے گا جو اُس وقت کے علماء کو نئے معلوم ہوں گے مگر وہ اپنے
فیصلہ میں غلطی کریں گے۔ در حقیقت مہدی وہی فتوے دے گا جو
میں نے لکھے ہیں اور وہ میرا متبع ہو گا اور اپنے حکم میں معصوم ہو گا“۔
انوار العلوم جلد 23
288
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسی طرح پر صفحہ 147 پر وہ مسیح کے متعلق لکھتے ہیں کہ :-
امام سیوطی نے اپنی کتاب اعلام میں لکھا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے مطابق حکم دیں گے۔ اور
اس پر اجماع ہے کہ مسیح اپنے احکام میں کسی رائج مذہب کا مقلد نہیں ہو
گا بلکہ وہ تمام شریعت کے احکام قرآن سے اخذ کرے گا جس طرح
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخذ کرتے تھے اور جبرئیل اُن پر وحی
حقیقی لے کر نازل ہو گا“۔
پھر وہ لکھتے ہیں کہ :-
امام سیوطی نے اس کی تائید میں بڑے دلائل دئے ہیں اور
جو اس کو رڈ کرتے ہیں، اُن کو انہوں نے غلطی پر قرار دیا ہے“۔ 121
غرض قرآن کریم اور احادیث کے حوالوں سے اور خدا ترس علماء کی گواہی سے
یہ بات ثابت ہے کہ وحی الہی کا نزول اسلامی آئیڈیالوجی (IDEOLOGY) کا ایک حصہ
ہے۔ وحی الہی صرف شریعت میں محصور نہیں ہوتی بلکہ اس کے علاوہ بھی اس کی اغراض
ہوتی ہیں۔ جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا کہ مومنوں کو تسلی دینے اور ان کا خوف دُور
کرنے اور خدا تعالیٰ کی محبت کے اظہار کے لئے بھی وحی آتی ہے اور حضرت شاہ ولی اللہ
نے فرمایا کہ وحی الہی قُرب الہی کے اظہار کے لئے اور شریعت کے بار یک اسرار کو ظاہر باریک
کرنے کے لئے اولیاء اللہ پر نازل ہوتی رہتی ہے۔ پس مذہب کی آئیڈیالوجی
(IDEOLOGY) عموماً اور اسلام کی آئیڈیالوجی خصوصاً جو اس بات پر دلالت کرتی ہے
کہ انسان اس لئے پیدا کیا گیا تھا کہ وہ خدا کا قرب حاصل کرے اور اُس کی معرفت تامہ
اُس کو ملے اور اس چیز کا ذریعہ وحی الہی کو تجویز کیا گیا تھا اس بات کی تائید میں ہے کہ
شریعت کے ختم ہو جانے کے بعد وحی کو آتے رہنا چاہئے اور جو شخص وحی الہی کو بند
کرتا ہے وہ نہ صرف قرآن، حدیث اور اولیاء اسلام کی تردید کرتا ہے بلکہ وہ
اسلامک آئیڈیالوجی پر حملہ کرتا ہے اور اس امتیازی فرق کو مٹا دیتا ہے جو کہ خدائی مذہبوں
انوار العلوم جلد 23
289
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور فلسفی مذہبوں میں مَا بِہ الامتیاز ہے۔ اسلام کا فخر تو اس بات میں ہے کہ اُس نے جیسا
کہ ہم اوپر ثابت کر چکے ہیں مذہب کی بنیاد محبت پر قائم کر دی ہے اور ذہنی غلامی سے
انسان کو بچا لیا ہے اور محبت کی سب سے بڑی علامت یہی ہوتی ہے کہ محبوب کا قرب
نصیب ہو اور اُس کے مُنہ سے ہمیں یہ معلوم ہو جاوے کہ وہ ہمارے کاموں سے راضی
ہے اور ہم سے خوش ہے اور مصیبت کے وقت ہم سے ہمدردی کرے اور ہمارا ساتھ
دے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ اسلام تو کہتا ہے کہ پہلے زمانے میں چند نبیوں کو خدا کا
محبوب قرار دیا جاتا تھا مگر اُمتِ محمدیہ میں محبت کا دروازہ اتنا وسیع کر دیا گیا ہے اور
جبر
اور
شریعت اسلام نے احکام اسلامی کو ایسے رنگ میں بیان کیا ہے کہ انسان کے دل سے
و غلامی کا احساس مٹ جاتا ہے اور وہ اسلامی تعلیم پر اپنا ذوق اور شوق اور علم
معرفت کے ساتھ نہ صرف عمل کرتا ہے بلکہ عمل کرنا چاہتا ہے اور عمل کرنا ضروری
سمجھتا ہے اور اس کے نیک نتائج کو دیکھ کر اس کا دل خدا کی محبت سے بھر جاتا ہے کہ اُس
نے مجھے ایسا رستہ دکھایا کہ جو میری کامیابی کا ہے او اور مجھے تباہی سے بچانے والا ہے۔ لیکن
آجکل کے علماء اسلام کی خدمت اس بات کا نام رکھتے ہیں کہ وہ اس آئیڈیالوجی
(IDEOLOGY) کو مٹا دیں اور خدا اور بندے کے درمیان ایک دیوار حائل کر دیں تا
ایک مسلمان اور ایک فلسفی کے درمیان کوئی فرق باقی نہ رہے۔ قرآن تو سامری کے ثبت
کے متعلق یہ فرماتا ہے کہ اَفَلَا يَرَوْنَ اَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمُ قَوْلًا 122 کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ
ثبت اُن کی باتوں کا جواب نہیں دیتا۔ لیکن رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گڈی پر بیٹھنے
کے دعویدار اور اسلام کی خدمت کے مدعی علماء آج یہ کہتے ہیں کہ جو اسلام کے خدا کو
سامری کے ثبت جیسا نہیں سمجھتا وہ اسلام سے خارج ہے۔ حالانکہ خود اُن کے علماء مذکورہ
بالا آیت أَفَلَا يَرَوْنَ اَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا سے یہ استدلال کر چکے ہیں کہ “لَمْ يَخْطُرْ
بِبَالِهِمْ أَنَّ مَنْ لَّا يَتَكَلَّمْ وَلَا يَضُرُّ وَ لَا يَنْفَعُ لَا يَكُوْنُ الْهَا۔
66
اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ کیا اُن کے دلوں میں یہ خیال نہیں گزرتا کہ جو وجود
کلام نہیں کرتا اور نہ کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع دے سکتا ہے وہ خدا نہیں ہو سکتا۔ 123
انوار العلوم جلد 23
290
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس کے ہم معنے ایک اور آیت سورہ اعراف میں بھی ہے۔ وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
الَمْ يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا 124 کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ بہت اُن سے کلام
نہیں کرتا اور نہ انہیں کوئی یہ ہدایت بھجواتا ہے (اور یہ بھی کلام الہی کی ہی ایک شاخ ہے۔)
اس پر بھی امام رازی فرماتے ہیں کہ "مَنْ لَا يَكُونُ مُتَكَلِّمًا وَ لَا هَادِيًا إِلَى السَّبِيلِ لَمْ
يَكُن الھا۔ 125 جو ہستی بولتی نہیں اور سچا راستہ نہیں دکھاتی وہ خدا نہیں ہو سکتی۔
ہمارا خد ا یقیناً بولنے والا خدا ہے اور سامری کے ثبت جیسا نہیں ہے کہ اپنے سے
پیار کرنے والے کو جواب بھی نہ دے۔ ہم اس عقیدہ میں خدا کے سابق نبیوں کے عقیدہ
کے مطابق ہیں۔ ہم اس عقیدہ میں قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقیدہ
کے مطابق ہیں۔ ہم اس عقیدہ میں اُمّتِ اسلامیہ کے روحانی پیشواؤں کے ہم عقیدہ ہیں۔
ہم اس عقیدہ میں خدائے واحد و قہار کی عزت کے قائم کرنے والے ہیں۔ اگر اسلام کی
آئیڈیالوجی (IDEOLOGY) کو قائم کرنے ، اگر بتوں پر خدا کی برتری ثابت کرنے
کے نتیجہ میں ہم قابلِ دار ہیں، ہم کشتنی و سوختنی ہیں تو ہم کچھ نہیں کہنا چاہتے۔
ہماری گردنیں حاضر ہیں۔ یہ علماء جو چاہیں ہم سے سلوک کریں۔ ہم اس عقیدہ کو کبھی
نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمارا تو گل خدا پر ہے اور وہی ہمارا حافظ و ناصر ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی یہی سوال اُٹھایا گیا تھا کہ
خدا اور غیر خدا میں کیا فرق ہے؟ اور حضرت ابراہیم نے مشرکوں سے کہا تھا کہ بَلْ فَعَلَہ
كَبِيرُهُمْ هُذَا فَسْتَلُوهُمْ إِنْ كَانُوا يَنْطِقُونَ - فَرَجَعُوا إِلَى أَنْفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنْتُمُ
الظَّلِمُونَ ثُمَّ نُكِسُوا عَلَى رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَؤُلَاءِ يَنْطِقُونَ - قَالَ افَتَعْبُدُونَ مِنْ
دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكُمْ شَيْئًا وَ لَا يَضُرُّكُمْ - 120 جب حضرت ابراہیم نے چند بت توڑ دیئے
وہ بت حضرت ابراہیم کے خاندان کے ہی ملکیت تھے) اور لوگ اُن کے پاس آئے اور
کہا کہ کیا آپ نے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ہاں!
کسی نے تو یہ کام کیا ہی ہے۔ یہ ان میں سے بڑا بت ہے اِس سے اور دوسروں سے پوچھو،
اگر بت بولتے ہیں کہ انہیں کس نے توڑا ہے ؟ اس پر وہ آپس میں ایک دوسرے کی طرف