آیت خاتم النّبیّین کی تشریح

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
292
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسی خیال اور فلسفہ کے مطابق وہ کس طرح حکم دے سکتا ہے۔ قرآن کریم بالنص اس
بات کا اظہار کرتا ہے کہ آخری اور کامل شریعت نازل ہو سکتی ہے مگر اس خیال کی کہ کوئی
نبی ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد کسی قسم کے نبی کے بھی آنے کی اجازت نہ ہو اس
نے متواتر تردید کی ہے اسے بالکل غلط قرار دیا ہے۔
آیت خاتم النبیین کی تشریح آج کل کے علماء جس آیت سے مزعومہ عقیدہ ختم نبوت نکالتے ہیں۔ خود وہ آیت
اس عقیدی کی تردید کرنے والی ہے۔ اِس آیت کے الفاظ یہ ہیں مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ
مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ - 128 محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم
میں سے کسی بالغ مرد کے با خ مرد کے باپ نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور خاتم النبیین بیین ہیں۔
کسی بالغ مرد کا باپ نہ ہونا، اِس بات کی دلیل نہیں ہوتا کہ وہ نبی نہیں ہے۔ اگر
قرآن کریم نے یہ دلیل پیش کی ہوتی کہ جو شخص کسی بالغ مر د کا باپ نہ ہو وہ نبی نہیں ہو سکتا
یا قرآن سے پہلے بعض قوموں کا یہ عقیدہ ہوتا تو ہم کہتے کہ قرآن کریم میں اس عقیدہ کا استثناء
بیان کیا گیا ہے یا اس عقیدہ کی تردید کی گئی ہے لیکن یہ تو کسی قوم کا مذہب نہیں کہ جو کسی مرد کا
باپ نہ ہو وہ نبی نہیں ہو سکتا۔ مسلمان اور عیسائی تو حضرت یحییٰ علیہ السلام کی نبوت کے
قائل ہیں اور یہودی ان کی بزرگی مانتے ہیں مگر یہ کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا کہ اُن کے ہاں
اولاد تھی کیونکہ اُن کی تو شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ پس اس آیت کے معنی کیا ہوئے کہ
محمد مستم میں سے کسی بالغ مرد کے باپ نہیں لیکن نبی ہیں لازماً اس فقرہ کی کوئی وجہ ہونی چاہئے۔
پھر یہ بھی سوچنا چاہئے کہ ایک شخص جس کے متعلق لوگ غلطی سے یہ کہتے تھے کہ وہ
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا متبنی ہے۔ اس اظہار کے بعد کہ وہ متبنی نہیں اس امر کا
کیا تعلق تھا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ذکر کیا جاتا۔ اور پھر اس بات کا کیا
تعلق تھا کہ آپ کی ختم نبوت کا ذکر کیا جاتا۔ کیا اگر زید رضی اللہ عنہ اپنی بیوی کو طلاق
نہ دے دیتے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے شادی نہ کرتے تو ختم نبوت کا
مسئلہ مخفی رہ جاتا ؟ کیا اتنے اہم اور عظیم الشان مسائل یو نہی ضمن بیان ہوا کرتے ہیں ؟
تها

انوار العلوم جلد 23
293
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اس کے علاوہ جیسا کہ ہم اُو پر لکھ چکے ہیں کسی مرد کے باپ ہونے یا نہ ہونے کے
ساتھ نبوت کا کوئی تعلق نہیں۔ پس ہمیں قرآن کریم پر غور کرنا چاہئے کہ کیا کسی اور جگہ
کوئی ایسی بات بیان ہوئی ہے جس سے اگر آپ بالغ مردوں کے باپ ثابت نہ ہوں تو آپ کا
نبی ہونا مشتبہ ہو جائے۔ کیونکہ لکن کا لفظ عربی زبان میں اور اس کے ہم معنی لفظ دُنیا کی
ہر زبان میں کسی شبہ کے دُور کرنے کے لئے آتا ہے۔ اِس اُلجھن کو دُور کرنے کے لئے ہم
قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اس میں صاف لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ - إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ - 129 ہم نے تجھ کو کوثر عطا فرمایا ہے۔ پس تو
اللہ تعالیٰ کی عبادتیں کر اور قربانیاں کر ۔ یقیناً تیر ادشمن ہی نرینہ اولاد سے محروم ہے ، تو
نہیں۔ یہ آیت جو مکہ میں نازل ہوئی تھی اِس میں اُن مشرکین مکہ کارڈ کیا گیا تھا جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند کی وفات ہو جانے پر طعنہ دیا کرتے اور کہا کرتے تھے
کہ اس کی تو کوئی نرینہ اولاد نہیں۔ آج نہیں تو کل اس کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ 130
اس سورۃ کے نزول کے بعد مسلمانوں کا یہ خیال ہو گیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی نرینہ اولاد ہو گی اور زندہ رہے گی لیکن ہوا یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی اولاد نرینہ تو ان کے خیال کے مطابق ہوئی نہیں اور جن دُشمنوں کے متعلق هُوَ الابتر
کہا گیا تھا اُن کی اولاد نرینہ زندہ رہی۔ چنانچہ ابو جہل کی اولاد بھی زندہ رہی، عاصی کی اولاد
بھی زندہ رہی، ولید کی اولاد بھی زندہ رہی (گو آگے چل کر اُن کی اولاد مسلمان ہو گئی اور
رض
اُس میں سے بعض لوگ اکابر صحابہ میں بھی شامل ہوئے) جب حضرت زید کا واقعہ پیش
آیا اور لوگوں کے دلوں میں یہ شبہات پیدا ہوئے کہ زید کی مطلقہ سے جو آپ کا متبنی
تھا، آپ نے شادی کر لی ہے اور یہ اسلامی تعلیم کے خلاف ہے کیونکہ بہو سے شادی جائز
نہیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم جو سمجھتے ہو کہ زید (رضی اللہ عنہ) محمد رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وسلم) کے بیٹے ہیں یہ غلط ہے۔ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)
تو کسی بالغ جوان مرد کے باپ ہیں ہی نہیں۔ اور ”ما كان ” کے الفاظ عربی زبان میں
صرف یہی معنی نہیں دیتے کہ اس وقت باپ نہیں بلکہ یہ معنی بھی دیتے ہیں کہ آئندہ بھی
وو

انوار العلوم جلد 23
294
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
باپ نہیں ہوں گے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے گانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا 131 یعنی خدا تعالیٰ
عزیز و حکیم تھا، ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ اس اعلان پر قدر تالوگوں کے دلوں میں
ایک شبہ پیدا ہونا تھا کہ مکہ میں تو سورۃ کوثر کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ محمد رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وسلم) کے دُشمن تو اولاد نرینہ سے محروم رہیں گے مگر آنحضرت (صلی اللہ
علیہ وسلم) محروم نہیں رہیں گے لیکن اب سالہا سال بعد مدینہ میں یہ اعلان کیا جاتا ہے
که محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نہ اب کسی بالغ مرد کے باپ ہیں نہ آئندہ ہوں گے
تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ سورۃ کوثر والی پیشگوئی (نعوذ باللہ) جھوٹی نکلی اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت مشکوک ہے ؟ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ولکن
رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن یعنی ہمارے اس اعلان سے لوگوں کے دلوں میں یہ شبہ پیدا ہوا
ہے کہ یہ اعلان تو ( نَعُوذُ بِالله) محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے جھوٹا ہونے پر
دلالت کرتا ہے لیکن اِس اس اعلان سے یہ نتیجہ نکالنا غلط ہے ہے۔ باوجود اس اعلان کے محمد
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں رسول ہیں بلکہ خاتم النبیین ہیں یعنی نبیوں کی
مہر ہیں۔ پچھلے نبیوں کے لئے بطور زینت کے ہیں اور آئندہ کوئی شخص نبوت کے مقام پر
فائز نہیں ہو سکتا جب تک کہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مہر اُس پر نہ لگی ہو۔
ایسا شخص آپ کا روحانی بیٹا ہو گا اور ایک طرف ایسے روحانی بیٹوں کے محمد رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وسلم) کی اُمت میں پیدا ہونے سے اور دوسری طرف اکابر مکّہ کی اولاد
کے مسلمان ہو جانے سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ سورہ کوثر میں جو کچھ بتایا گیا تھا وہ ٹھیک
تھا۔ ابو جہل اور عاصی اور ولید کی اولاد ختم کی جائے گی اور وہ اولاد اپنے آپ کو محمد رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وسلم) سے منسوب کر دے گی اور آپ کی روحانی اولاد ہمیشہ جاری رہے گی
اور قیامت تک ان میں ایسے مقام پر بھی لوگ فائز ہوتے رہیں گے جس مقام پر کوئی عورت
کبھی فائز نہیں ہو سکتی۔ یعنی نبوت کا مقام جو صرف مَردوں کے لئے مخصوص ہے۔ پس
سورۂ کوثر کو سورہ احزاب کے سامنے رکھ کر ان معنوں کے سوا اور کوئی معنی ہو ہی نہیں
سکتے۔ اگر خاتم النبیین کی آیت کے یہ معنی کئے جائیں کہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

آج 10 میں سے 10 باقی